سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 3406 ترقیم الرسالہ : -- 3456
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدِ، نَا ابْنُ أَبِي خَيْثَمَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ مَعِينٍ، يَقُولُ: كَانَ الثَّوْرِيُّ يَعِيبُ عَلَى أَبِي حَنِيفَةَ حَدِيثًا كَانَ يَرْوِيهِ، وَلَمْ يَرْوِهِ غَيْرُ أَبِي حَنِيفَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ.
ابن ابی خیثمہ بیان کرتے ہیں: یحییٰ بن معین فرماتے ہیں: سفیان ثوری ایک حدیث کی وجہ سے امام ابوحنیفہ پر اعتراض کیا کرتے تھے، جسے امام ابوحنیفہ نے عاصم کے حوالے سے ابورزین سے نقل کیا ہے اور اسے امام ابوحنیفہ کے علاوہ اور کسی نے بھی نقل نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3456]
ترقیم العلمیہ: 3406
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16970، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3211، 3212، 3213، 3455، 3456، 3458، 3459، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 18731، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 29599، 33443»
«قال الدارقطني: لا يصح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (8 / 569)»
«قال الدارقطني: لا يصح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (8 / 569)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3407 ترقیم الرسالہ : -- 3457
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْعَطَّارُ أَبُو يُوسُفَ الْفَقِيهُ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، نَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " فِي الْمَرْأَةِ تَرْتَدُّ، قَالَ: تُحْبَسُ وَلا تُقْتَلُ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما مرتد ہونے والی عورت کے بارے میں فرماتے ہیں: ”اسے قید کیا جائے گا اور قتل نہیں کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3457]
ترقیم العلمیہ: 3407
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16970، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3211، 3212، 3213، 3455، 3456، 3458، 3459، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 18731، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 29599، 33443»
«قال الدارقطني: لا يصح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (8 / 569)»
«قال الدارقطني: لا يصح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (8 / 569)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3408 ترقیم الرسالہ : -- 3458
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ أَبُو جَعْفَرٍ، ثنا أَبُو قَطَنٍ ، نَا أَبُو حَنِيفَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" لا تُقْتَلُ النِّسَاءُ إِذَا هُنَّ ارْتَدَدْنَ عَنِ الإِسْلامِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”جب خواتین مرتد ہو جائیں، تو انہیں قتل نہیں کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3458]
ترقیم العلمیہ: 3408
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16970، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3211، 3212، 3213، 3455، 3456، 3458، 3459، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 18731، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 29599، 33443»
«قال الدارقطني: لا يصح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (8 / 569)»
«قال الدارقطني: لا يصح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (8 / 569)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3409 ترقیم الرسالہ : -- 3459
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " فِي الْمَرْأَةِ تَرْتَدُّ، قَالَ: تُسْتَحْيَا" ، ثُمَّ قَالَ أَبُو عَاصِمٍ: نَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ عَاصِمٍ بِهَذَا، فَلَمْ أَكْتُبْهُ وَقُلْتُ: قَدْ حَدَّثَتْنَا بِهِ عَنْ سُفْيَانَ يَكْفِينَا. وَقَالَ أَبُو عَاصِمٍ: نَرَى أَنَّ سُفْيَانَ الثَّوْرِيَّ إِنَّمَا دَلَّسَهُ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ فَكَتَبْتُهُمَا جَمِيعًا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما مرتد ہونے والی عورت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ: ”اسے زندہ رکھا جائے گا۔“ ابوعاصم فرماتے ہیں: امام ابوحنیفہ نے عاصم کے حوالے سے اس روایت کو نقل کیا ہے، لیکن میں نے اسے نوٹ نہیں کیا، میں نے کہا: یہ روایت سفیان کے حوالے سے ہمیں سنائی جا چکی ہے، وہی ہمارے لیے کافی ہے۔ ابوعاصم فرماتے ہیں: ہمارا یہ خیال ہے سفیان ثوری نے امام ابوحنیفہ سے اس کے مقتول ہونے میں تدلیس کی ہے، اس لیے میں نے ان دونوں کے حوالے سے اسے نوٹ کر لیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3459]
ترقیم العلمیہ: 3409
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16970، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3211، 3212، 3213، 3455، 3456، 3458، 3459، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 18731، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 29599، 33443»
«قال الدارقطني: لا يصح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (8 / 569)»
«قال الدارقطني: لا يصح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (8 / 569)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3410 ترقیم الرسالہ : -- 3460
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ،" فِي الدَّامِيَةِ بَعِيرٌ، وَفِي الْبَاضِعَةِ بَعِيرَانِ، وَفِي الْمُتَلاحِمَةِ ثَلاثَةٌ مِنَ الإِبِلِ، وَفِي السِّمْحَاقِ أَرْبَعٌ، وَفِي الْمُوضِحَةِ خَمْسٌ، وَفِي الْهَاشِمَةِ عَشْرٌ، وَفِي الْمُنَقِّلَةِ خَمْسُ عَشْرَةَ، وَفِي الْمَأْمُومَةِ ثُلُثُ الدِّيَةِ، وَفِي الرَّجُلِ يُضْرَبُ حَتَّى يَذْهَبَ عَقْلُهُ الدِّيَةُ كَامِلَةٌ، أَوْ يُضْرَبُ حَتَّى يَغْنَ وَلا يُفْهَمَ الدِّيَةُ كَامِلَةٌ، أَوْ حَتَّى يُنَحَ فَلا يُفْهَمَ الدِّيَةُ كَامِلَةٌ، وَفِي جَفْنِ الْعَيْنِ رُبْعُ الدِّيَةِ، وَفِي حَلَمَةِ الثَّدْيِ رُبْعُ الدِّيَةِ" .
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”دامیہ، میں ایک اونٹ کی ادائیگی لازم ہو گی، باضعہ، میں دو اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، متلاحمہ، میں تین اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، سمحاق، میں چار اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، موضحہ، میں پانچ اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، ہاشمہ، میں دس اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، منقلہ، میں پندرہ اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، مامومہ، میں (جان کی دیت کے) تہائی حصے کی ادائیگی لازم ہو گی۔ جب کسی شخص کو مارنے کے نتیجے میں اس کی عقل رخصت ہو جائے، تو اس میں مکمل دیت کی ادائیگی لازم ہو گی، جب کسی شخص کو مارنے کے نتیجے میں اس کی یہ حالت ہو کہ وہ ناک سے آواز نکال کر یوں بولتا ہو کہ اس کی بات کی سمجھ نہ آتی ہو، تو اس میں مکمل دیت کی ادائیگی لازم ہو گی۔ اگر (اس ضرب کے نتیجے میں) وہ کھانس کر (یا ہچکی لے کر) یوں بولتا ہو کہ اس کی بات سمجھ نہ آتی ہو، تو اس صورت میں مکمل دیت کی ادائیگی لازم ہو گی۔ آنکھ کا پپوٹا زخمی کرنے کی صورت میں ایک چوتھائی دیت کی ادائیگی لازم ہو گی۔ پستان کا سرا زخمی کرنے کی صورت میں ایک چوتھائی دیت کی ادائیگی لازم ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3460]
ترقیم العلمیہ: 3410
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16310، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3460، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 17321، 17342، 17343»
ترقیم العلمیہ : 3411 ترقیم الرسالہ : -- 3461
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلا مِنْ جُذَامٍ، يُحَدِّثُ عَنْ رَجُلٍ مِنْهُمْ يُقَالُ لَهُ عَدِيٌّ :" أَنَّهُ رَمَى امْرَأَةً لَهُ بِحَجَرٍ فَمَاتَتْ، فَتَبِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَبُوكَ فَقَصَّ عَلَيْهِ أَمْرَهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَعْقِلُهَا وَلا تَرِثُهَا" .
عبدالرحمن بن حرملہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے جذام قبیلے کے ایک فرد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا، اس نے اپنے قبیلے کے ایک فرد عدی کے حوالے سے یہ بات نقل کی: سیدنا عدی رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کو پتھر مارا، جس کے نتیجے میں وہ عورت فوت ہو گئی، سیدنا عدی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تبوک گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم اس عورت کی دیت ادا کرو گے اور تم اس کے وارث نہیں بنو گے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3461]
ترقیم العلمیہ: 3411
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12366، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3461، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 6859، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 936، 1553، وأخرجه عبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 17802، وأخرجه الطبراني فى((الكبير)) برقم: 269، 270، 271»
ترقیم العلمیہ : 3412 ترقیم الرسالہ : -- 3462
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الْحَنَفِيُّ ، نَا أَبُو مُوسَى الأَنْصَارِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ ، حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، أَنَّ مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ إِذْ كَانَ عَامِلا عَلَى الْمَدِينَةِ أُتِيَ بِرَجُلٍ يَسْرِقُ الصِّبْيَانَ ثُمَّ يَخْرُجُ بِهِمْ فَيَبِيعَهُمْ فِي أَرْضٍ أُخْرَى، فَاسْتَشَارَ مَرْوَانُ فِي أَمْرِهِ، فَحَدَّثَهُ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أُتِيَ بِرَجُلٍ يَسْرِقُ الصِّبْيَانَ ثُمَّ يَخْرُجُ بِهِمْ فَيَبِيعَهُمْ فِي أَرْضٍ أُخْرَى، فَأَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُطِعَتْ يَدُهُ، فَأَمَرَ مَرْوَانُ بِالَّذِي يَسْرِقُ الصِّبْيَانَ فَقُطِعَتْ يَدُهُ" ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، عَنْ هِشَامٍ، وَهُوَ كَثِيرُ الْخَطَأِ، عَلَى هِشَامٍ، وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ.
عروہ بیان کرتے ہیں: جب مروان بن حکم مدینہ منورہ کا گورنر تھا، اس کے سامنے ایک ایسے شخص کو لایا گیا، جو بچے کو اٹھا کر لے جاتا تھا اور کسی دوسری جگہ پر انہیں فروخت کر دیتا تھا، اس شخص کے بارے میں مروان نے لوگوں سے مشورہ کیا، تو عروہ بن زبیر نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ بات بتائی: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک ایسے شخص کو لایا گیا، جو بچے کو اٹھا کر لے جاتا تھا اور انہیں دوسری جگہ فروخت کر دیتا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اس کا ہاتھ کاٹا گیا۔ بچے چوری کرنے والے کے بارے میں مروان نے بھی یہی حکم دیا اور اس شخص کا ہاتھ بھی کاٹ دیا گیا، عبداللہ بن محمد اس روایت کو ہشام سے نقل کرنے میں منفرد ہیں اور انہوں نے ہشام کے حوالے سے (روایات نقل کرنے میں) بہت غلطیاں کی ہیں، یہ منکر الحدیث ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3462]
ترقیم العلمیہ: 3412
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17326، 17327، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3462»
«قال الدارقطني: تفرد به عبد الله بن محمد بن يحيى عن هشام وهو كثير الخطأ على هشام ضعيف الحديث، سنن الدارقطني: (4 / 278) برقم: (3462)»
«قال الدارقطني: تفرد به عبد الله بن محمد بن يحيى عن هشام وهو كثير الخطأ على هشام ضعيف الحديث، سنن الدارقطني: (4 / 278) برقم: (3462)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3413 ترقیم الرسالہ : -- 3463
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، وَابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّ إِنْسَانًا قُتِلَ بِصَنْعَاءَ، وَأَنَّ عُمَرَ قَتَلَ بِهِ سَبْعَةَ نَفَرٍ، وَقَالَ: لَوْ تَمَالأَ عَلَيْهِ أَهْلُ صَنْعَاءَ لَقَتَلْتُهُمْ بِهِ جَمِيعًا" .
سعید بن مسیب فرماتے ہیں: ایک شخص کو (یمن شہر) صنعاء میں قتل کر دیا گیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے بدلے میں (قتل میں شریک) سات افراد کو قتل کروا دیا اور فرمایا: ”اگر اس شخص کے قتل میں صنعاء کے رہنے والے تمام لوگ شریک ہوتے، تو میں اس شخص کے بدلے میں ان سب کو قتل کروا دیتا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3463]
ترقیم العلمیہ: 3413
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1537، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16073،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3463، 3464، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 18069، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28050»
«قال سعد الشثري، صحيح، أخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28050»
«قال سعد الشثري، صحيح، أخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28050»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 3414 ترقیم الرسالہ : -- 3464
نَا نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ أَبُو سَهْلٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ حُمَيْدِ بْنِ الْوَزَّاعِ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ، نَا يَزِيدُ بْنُ عَطَاءٍ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ أَبِي الْمُهَاجِرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرَةَ مِنْ بَنِي قَيْسِ بْنِ ثَعْلَبَةَ، قَالَ:" كَانَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ صَنْعَاءَ يَسْبِقُ النَّاسَ كُلَّ سَنَةٍ، فَلَمَّا قَدِمَ وَجَدَ مَعَ وَلِيدَتِهِ سَبْعَةَ رِجَالٍ يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ، فَأَخَذُوهُ وَقَتَلُوهُ ثُمَّ أَلْقَوْهُ فِي بِئْرٍ، فَجَاءَ الَّذِي مِنْ بَعْدِهِ فَسُئِلَ عَنْهُ فَأُخْبِرَ أَنَّهُ مَضَى بَيْنَ يَدَيْهِ، قَالَ: فَذَهَبَ الرِّجَالُ إِلَى الْخَلاءِ فَرَأَى ذُبَابًا يَلِجُ فِي خَرَقَ الرَّحَى ثُمَّ يَخْرُجُ مِنْهَا، فَعَرَفَ أَنَّ فِيهَا لَحْمًا، فَرَفَعَ الرَّحَى وَأَرْسَلَ إِلَى سَرِيَّةِ الرَّجُلِ، فَأَخْبَرَتْهُ بِالْقَوْمِ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ عُمَرُ : أَنِ اضْرِبْ أَعْنَاقَهُمْ أَجْمَعِينَ، وَاقْتُلْهَا مَعَهُمْ، فَإِنَّهُ لَوْ كَانَ أَهْلُ صَنْعَاءَ اشْتَرَكُوا فِي دَمِهِ قَتَلْتُهُمْ بِهِ" .
عبیداللہ بن عمیرہ بیان کرتے ہیں: صنعاء کا رہنے والا ایک شخص تھا، جو ہر سال لوگوں سے پہلے (گھر واپس) آیا کرتا تھا، ایک دن وہ اپنے گھر واپس آیا، تو اس نے اپنی کنیز (یا بیوی) کے ساتھ سات آدمیوں کو شراب پیتے ہوئے پایا، ان ساتوں نے اسے پکڑ کر قتل کر کے ایک کنویں میں پھینک دیا، جب اس کے بعد والا شخص آیا اور اس نے پہلے والے شخص کے بارے میں دریافت کیا، تو ان لوگوں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی جا چکا ہے، پھر وہ (بعد میں آنے والا) شخص قضائے حاجت کے لیے گیا، تو اس نے دیکھا کنویں کی چکی میں سے کچھ مکھیاں آ جا رہی ہیں، جس سے اسے اندازہ ہوا کہ اس میں گوشت موجود ہے، اس نے اس چکی کو اٹھایا اور (مقتول) شخص کے خاندان والوں کو بلوایا، انہیں اس بارے میں بتایا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے خط لکھا: ”ان سب افراد کی گردنیں اڑا دو اور ان کے ساتھ اس عورت کو بھی قتل کر دو، اگر صنعاء کے رہنے والے سب لوگ اس کے قتل میں شریک ہوتے، تو میں سب کو قتل کروا دیتا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3464]
ترقیم العلمیہ: 3414
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1537، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16073،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3463، 3464، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 18069، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28050»
«قال سعد الشثري، صحيح، أخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28051»
«قال سعد الشثري، صحيح، أخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28051»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 3415 ترقیم الرسالہ : -- 3465
وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا عَمْرُو بْنُ حَمَّادٍ . ح وَنا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحُنَيْنِيُّ، نَا عَمْرُو بْنُ حَمَّادِ بْنِ طَلْحَةَ ، نَا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ أُخْتِ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ ، قَالَ:" كُنْتُ نَائِمًا فِي الْمَسْجِدِ عَلَى خَمِيصَةٍ لِي ثَمَنُهَا ثَلاثِينَ دِرْهَمًا، فَجَاءَ رَجُلٌ فَاخْتَلَسَهَا مِنِّي، فَأُخِذَ الرَّجُلُ فَأُتِيَ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَ بِهِ لِيُقْطَعَ، فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: أَتَقْطَعُهُ مِنْ أَجْلِ ثَلاثِينَ دِرْهَمًا، أَنَا أَبِيعُهُ وَأُنْسِئُهُ ثَمَنَهَا، قَالَ: أَلا كَانَ هَذَا قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنِي بِهِ" .
سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں مسجد میں اپنی چادر پر سویا ہوا تھا، اس چادر کی قیمت تیس درہم تھی، ایک شخص آیا، اس نے میرے نیچے سے اسے نکال لیا (اور چوری کرنے کی کوشش کی)، اسے پکڑ لیا گیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”کیا آپ تیس درہم کی وجہ سے اس کا ہاتھ کاٹ دیں گے، میں یہ اسے فروخت کرتا ہوں اور اس کی قیمت کا ادھار کر لیتا ہوں (یعنی وہ بعد میں وصول کروں گا)؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اسے میرے پاس لانے سے پہلے ایسا کیوں نہیں کیا؟“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3465]
ترقیم العلمیہ: 3415
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1478، وابن الجارود فى "المنتقى"، 894، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 7، 8، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8241، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4882، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4394، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2595،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3465، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 15536، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 37493، 37494»