سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 3453 ترقیم الرسالہ : -- 3506
نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، نَا يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَايِعُونِي أَنْ لا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلا تَسْرِقُوا، وَلا تَزْنُوا، وَلا تَقْتُلُوا أَوْلادَكُمْ، وَلا تَأْتُونَ بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَأَرْجُلِكُمْ، وَلا تَعْصُونِي فِي مَعْرُوفٍ، فَمَنْ وَفَّى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ فَعُوقِبَ بِهِ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَهُ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَسَتَرَهُ اللَّهُ فَأَمْرُهُ إِلَى اللَّهِ، إِنْ شَاءَ عَاقَبَهُ، وَإِنْ شَاءَ عَفَا عَنْهُ" .
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”تم اس بات پر میری بیعت کرو، تم کسی کو اللہ کا شریک قرار نہیں دو گے، تم چوری نہیں کرو گے، تم زنا نہیں کرو گے، تم اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گے، تم کسی پر زنا کا جھوٹا الزام نہیں لگاؤ گے، تم بھلائی کے کام میں میری نافرمانی نہیں کرو گے۔ تم میں سے جو شخص اس (عہد کو) پورا کرے گا، اس کا اجر اللہ تعالیٰ کے ذمے ہو گا، جو شخص ان میں سے کسی جرم کا ارتکاب کر لے اور اسے سزا دے دی جائے، تو یہ اس کے لیے کفارہ ہو گی، اور اگر کوئی شخص کسی جرم کا ارتکاب کرے اور اللہ تعالیٰ اس کا پردہ رکھ لے، تو اب اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہو گا، اگر وہ چاہے گا، تو (آخرت میں) اسے سزا دے گا اور اگر چاہے گا، تو اسے معاف کر دے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3506]
ترقیم العلمیہ: 3453
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 18، 3892، 3893، 3999، 4894، 6784، 6801، 6873، 7213، 7468، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1709، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4405، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 3259، 4273، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1439، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2497، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2603،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3506، 3507، 3508، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23108،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 391،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28573»
ترقیم العلمیہ : 3454 ترقیم الرسالہ : -- 3507
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، نَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، نَا غُنْدَرٌ ، نَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا إِدْرِيسَ الْخَوْلانِيَّ ، أَنَّهُ سَمِعَ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ ، يَقُولُ: بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَهْطٍ، فَقَالَ:" أُبَايِعُكُمْ عَلَى أَنْ لا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلا تَسْرِقُوا، وَلا تَزْنُوا، وَلا تَقْتُلُوا أَوْلادَكُمْ، وَلا تَأْتُوا بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَأَرْجُلِكُمْ، وَلا تَعْصُونِي فِي مَعْرُوفٍ، فَمَنْ وَفَّى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ تَعَالَى، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا يَعْنِي: فَأُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدُّ فَهُوَ لَهُ طَهُورٌ، وَمَنْ سَتَرَهُ اللَّهُ تَعَالَى فَذَلِكَ إِلَى اللَّهِ، إِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ، وَإِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ" ،.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے چند ساتھیوں سمیت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس بات پر تم سے بیعت لیتا ہوں، تم کسی کو اللہ کا شریک قرار نہیں دو گے، تم چوری نہیں کرو گے، تم زنا نہیں کرو گے، تم اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گے، تم کسی پر زنا کا جھوٹا الزام نہیں لگاؤ گے، تم بھلائی کے کام میں نافرمانی نہیں کرو گے، تم میں سے جو شخص عہد کرے گا، پورا کرے گا، اس کا اجر اللہ کے ذمے ہو گا، اور جو شخص ان میں سے کسی ایک جرم کا ارتکاب کر لے، یعنی اس پر اس کی حد بھی جاری ہو جائے، تو یہ اس کے لیے پاکی کا باعث بنے گی اور جس شخص کی اللہ پردہ پوشی کر لے، تو اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہو گا، اگر وہ چاہے، تو (آخرت میں) اسے عذاب دے گا اور اگر چاہے گا، تو اس کی مغفرت کر دے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3507]
ترقیم العلمیہ: 3454
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 18، 3892، 3893، 3999، 4894، 6784، 6801، 6873، 7213، 7468، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1709، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4405، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 3259، 4273، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1439، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2497، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2603،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3506، 3507، 3508، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23108،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 391،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28573»
ترقیم العلمیہ : 3455 ترقیم الرسالہ : -- 3508
نَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، نَا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ ، نَا أَبُو الْيَمَانِ ، نَا شُعَيْبٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أنا أَبُو إِدْرِيسَ عَائِذُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ وَقَدْ شَهِدَ بَدْرًا وَهُوَ أَحَدُ النُّقَبَاءِ لَيْلَةَ الْعَقَبَةِ أَخْبَرَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ نَحْوَهُ، فَقَالَ فِيهِ:" وَمَنْ أَصَابَ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ فَعُوقِبَ بِهِ فِي الدُّنْيَا، فَهُوَ لَهُ كَفَّارَةٌ".
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ جو غزوہ بدر میں شریک ہوئے ہیں اور شب عقبہ کے نقباء میں سے ایک ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے)۔ تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص ان میں سے کسی ایک جرم کا ارتکاب کر لے اور اسے دنیا میں اس کی سزا دے دی جائے، تو یہ اس کے لیے کفارہ بن جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3508]
ترقیم العلمیہ: 3455
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 18، 3892، 3893، 3999، 4894، 6784، 6801، 6873، 7213، 7468، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1709، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4405، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 3259، 4273، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1439، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2497، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2603،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3506، 3507، 3508، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23108،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 391،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28573»
ترقیم العلمیہ : 3456 ترقیم الرسالہ : -- 3509
نَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَلاءِ ، نَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ أَبِي السَّفَرِ ، نَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَذْنَبَ فِي هَذِهِ الدُّنْيَا ذَنْبًا فَعُوقِبَ بِهِ فَاللَّهُ أَكْرَمُ مِنْ أَنْ يُثَنِّيَ عُقُوبَتَهُ عَلَى عَبْدِهِ، وَمَنْ أَذْنَبَ فِي هَذِهِ الدُّنْيَا ذَنْبًا فَسَتَرَهُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَعَفَا عَنْهُ، فَاللَّهُ أَكْرَمُ مِنْ أَنْ يَعُودَ فِي شَيْءٍ قَدْ عَفَا عَنْهُ" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص دنیا میں کسی گناہ کا ارتکاب کرے اور اسے سزا دی جائے، تو اللہ کی شان اس سے بلند تر ہے کہ وہ اس بندے کو دوبارہ اس کی سزا دے اور جو شخص دنیا میں کسی گناہ کا ارتکاب کرے اور اللہ تعالیٰ اس کی پردہ پوشی کر لے اور اسے معاف کر دے، تو اللہ کی شان اس سے بلند ہے کہ وہ اسے دوبارہ اس چیز کی سزا دے، جسے وہ پہلے معاف کر چکا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3509]
ترقیم العلمیہ: 3456
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 767، 768، 769، 770، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 13، 3685، 7773، 8257، 8258، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 606، 2626، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 297، 2604، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17671، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3509، الطبراني فى ((الصغير)) برقم: 46، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 659، 786»
«في أسناده مقال، فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (1 / 60)»
«في أسناده مقال، فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (1 / 60)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3456/1 ترقیم الرسالہ : -- 3510
حَدَّثَنَا ابْنُ خُشَيْشٍ، حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ أَبَا بَكْرٍ أَرَادَ أَنْ يَقْطَعَ الرِّجْلَ بَعْدَ الْيَدِ وَالرِّجْلِ، فَقَالَ عُمَرُ: السُّنَّةُ الْيَدِ.".
قاسم روایت کرتے ہیں کہ: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے (ایک چور کا) ہاتھ اور پاؤں کاٹنے کے بعد (اس کے تیسری مرتبہ چوری کرنے پر دوسرا) پاؤں کاٹنا چاہا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”سنت یہ ہے کہ (اب) ہاتھ کاٹا جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3510]
ترقیم العلمیہ: 3456/1
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1480، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16123، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3401، 3402، 3403، 3404، 3494، 3510، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 18769، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28851»