🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3443 ترقیم الرسالہ : -- 3496
نَا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، نَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ. وَزَادَ فِيهِ، قَالَ: فَذَكَرْتُهُ لِسُفْيَانَ، فَقَالَ: سَمِعْتُهُ مِنْ أَبِي حَازِمٍ، وَكَذَلِكَ ذَكَرَهُ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ، وَلَمْ أَسْمَعْهُ مِنْهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمَخْرَمِيِّ، وَذَكَرَ سُفْيَانُ فِي آخِرِهِ كَمَا ذَكَرَ إِبْرَاهِيمُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: میں نے اس روایت کا تذکرہ سفیان ثوری سے کیا، تو وہ بولے: ”میں نے ابوحازم کی زبانی یہ حدیث سن رکھی ہے۔“ ابومحمد بن صاعد نے بھی اسے اسی طرح ذکر کیا ہے، جیسے میں نے یہاں سے نہیں سنی، کہ یہ روایت محمد بن عبداللہ مخرمی سے منقول ہے، سفیان نے اس کے آخر میں اسی طرح ذکر کیا ہے، جیسے ابراہیم نے اسے ذکر کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3496]
ترقیم العلمیہ: 3443
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3495، 3496، وأبو داود فى "المراسيل"، 485»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3444 ترقیم الرسالہ : -- 3497
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ مِنْ أَصْلِهِ، نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَمَّادٍ الْقَلانِسِيُّ ، نَا آدَمُ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الدَّابَّةُ جُرْحُهَا جُبَارٌ، وَالْبِئْرُ جُبَارٌ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَالرِّجْلُ جُبَارٌ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ" ، كَذَا قَالَ: وَالرِّجْلُ جُبَارٌ"، وَهُوَ وَهْمٌ، وَلَمْ يُتَابِعْهُ عَلَيْهِ أَحَدٌ عَنْ شُعْبَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جانور کا زخمی کرنا رائیگاں جائے گا، کنویں میں گر کر مرنے والے کا خون رائیگاں جائے گا، معدنیات کی کان میں دب کر مرنے والے کا خون رائیگاں جائے گا، (جانور کے) پاؤں مارنے سے مرنے والے کا خون رائیگاں جائے گا، رکاز میں پانچویں حصے کی ادائیگی لازم ہو گی۔“ راوی نے اسی طرح (جانور کے) پاؤں مارنے کا ذکر کیا ہے، لیکن یہ وہم ہے، شعبہ سے اس لفظ کے منقول ہونے میں کسی نے اس کی متابعت نہیں کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3497]
ترقیم العلمیہ: 3444
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1499، 2355، 6912، 6913، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1710،ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1536، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2326، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6005، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2497، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3085، 4593، 4594، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 642، 1377،وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2509، 2673، 2676، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3301، 3302، 3303، 3304، 3307، 3312، 3497، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7241،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1110، 1111، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 27944، 27945، 33370، 33371، 33376، 33379»
«‏‏‏‏قال الدارقطني: تفرد آدم عن شعبة بزيادة والرجل جبار وهي وهم، فتح ا

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3445 ترقیم الرسالہ : -- 3498
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، نَا جَدِّي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، نَا مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَا أَصَابَتِ الإِبِلُ بِاللَّيْلِ ضَمِنَ أَهْلُهَا، وَمَا أَصَابَتْ بِالنَّهَارِ فَلا شَيْءَ فِيهِ، وَمَا أَصَابَتِ الْغَنَمُ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ غَرِمَهُ أَهْلُهَا، وَالضَّوَارِي يَتَقَدَّمُ إِلَى أَهْلِهَا ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ تُعْقَرُ بَعْدَ ذَلِكَ" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اونٹ رات کے وقت جو نقصان پہنچائے گا، تو اس کا مالک اس کا تاوان ادا کرے گا، لیکن وہ دن کے وقت جو نقصان پہنچائے گا، اس کا تاوان اونٹ کا مالک ادا نہیں کرے گا، بکریاں رات کے وقت یا دن کے وقت جو نقصان پہنچائیں گی، ان کا مالک اس کا تاوان ادا کرے گا، اور پالتو جانور کو تین مرتبہ ان کے مالکان کے سپرد کیا جائے گا، (اگر پھر وہ کوئی نقصان پہنچاتے ہیں) تو ان کے پاؤں کاٹ دیے جائیں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3498]
ترقیم العلمیہ: 3445
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3498، انفرد به المصنف من هذا الطريق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3446 ترقیم الرسالہ : -- 3499
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا فُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نُعْمٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ نَبِيَّ التَّوْبَةِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَنْ قَذَفَ مَمْلُوكَهُ وَهُوَ بَرِيءٌ مِمَّا قَالَ، جَلَدَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْحَدَّ، إِلا أَنْ يَكُونَ كَمَا قَالَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوالقاسم، نبی التوبہ، صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اپنے زیر ملکیت (غلام یا کنیز) پر زنا کا جھوٹا الزام لگائے اور وہ (غلام یا کنیز) اس سے بری ہو، جو اس شخص نے الزام لگایا ہے، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس الزام لگانے والے شخص کو حد جتنے کوڑے لگوائے گا، البتہ اگر وہ (غلام یا کنیز) واقعی مجرم ہوں (تو حکم مختلف ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3499]
ترقیم العلمیہ: 3446
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6858، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1660، 1660، وابن الجارود فى "المنتقى"، 916، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8201، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7312، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 5165، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1947،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3123، 3124، 3125، 3126، 3499، 3500، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 193، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 9697»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3447 ترقیم الرسالہ : -- 3500
نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، نَا فُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نُعْمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ أَبِي الْقَاسِمِ نَبِيِّ التَّوْبَةِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ قَذَفَ عَبْدَهُ وَهُوَ بَرِيءٌ مِمَّا قَالَ أُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدُّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ثَمَانِينَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سیدنا ابوالقاسم، نبی التوبہ، صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اپنے زیر ملکیت (غلام یا کنیز) پر زنا کا جھوٹا الزام لگائے اور وہ (غلام یا کنیز) اس سے بری ہو، جو اس شخص نے الزام لگایا ہے، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس الزام لگانے والے شخص کو حد کے طور پر اسی کوڑے لگوائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3500]
ترقیم العلمیہ: 3447
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6858، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1660، 1660، وابن الجارود فى "المنتقى"، 916، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8201، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7312، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 5165، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1947،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3123، 3124، 3125، 3126، 3499، 3500، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 193، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 9697»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3448 ترقیم الرسالہ : -- 3501
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا أَبِي ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ: ذَكَرَ عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ:" قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الأَنْفِ إِذَا جُدِعَ كُلُّهُ بِالْعَقْلِ كَامِلا، وَإِذَا جُدِعَتْ أَرْنَبَتُهُ بِنِصْفِ الْعَقْلِ" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ناک کے بارے میں یہ فیصلہ دیا ہے کہ: ”جب اسے مکمل طور پر کاٹ دیا جائے، تو اس کی دیت مکمل (پوری جان کی دیت جتنی) ہو گی، اور اگر اس کے آگے کے حصے کو کاٹا جائے، تو اس کی نصف دیت ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3501]
ترقیم العلمیہ: 3448
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 4564، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16303، 16336، 16371، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3501، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7213»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3449 ترقیم الرسالہ : -- 3502
نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، نَا شَيْبَانُ، نَا أَبُو هِلالٍ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمُرَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ:" فِي الْيَدِ الشَّلاءِ ثُلُثُ الدِّيَةِ، وَفِي الْعَيْنِ الْقَائِمَةِ إِذَا خُسِفَتْ ثُلُثُ الدِّيَةِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”شل ہاتھ کو (کاٹنے کی سزا) ایک تہائی دیت ہو گی، جو آنکھ بے نور ہو چکی ہو، لیکن اپنی جگہ پر موجود ہو، تو اس میں ایک تہائی دیت کی ادائیگی لازم ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3502]
ترقیم العلمیہ: 3449
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3502، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 27619، 27668»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3450 ترقیم الرسالہ : -- 3503
نَا أَبُو حَامِدٍ الْحَضْرَمِيُّ إِمْلاءً، نَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الزِّيَادِيُّ ، نَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنِ ابْنٍ لِخُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَصَابَ حَدًّا أُقِيمَ عَلَيْهِ ذَلِكَ الْحَدُّ، فَهُوَ كَفَّارَةُ ذَنْبِهِ" .
سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری کے صاحبزادے اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص کسی قابل حد جرم کا ارتکاب کرے اور اس پر حد جاری ہو جائے، تو یہ اس کے گناہ کا کفارہ بن جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3503]
ترقیم العلمیہ: 3450
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8259، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2376، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17672، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3503، 3504، 3505، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22283، 22293، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 3728، 3731، 3732»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3451 ترقیم الرسالہ : -- 3504
سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری کے صاحبزادے اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص کسی جرم کا ارتکاب کرے اور پھر اس پر اس جرم کی حد جاری کی جائے، تو یہ اس کے لیے کفارہ بن جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3504]
ترقیم العلمیہ: 3451
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8259، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2376، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17672، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3503، 3504، 3505، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22283، 22293، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 3728، 3731، 3732»
«قال ابن حجر: سنده حسن، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (12 / 85)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3452 ترقیم الرسالہ : -- 3505
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ خَلادٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَيْفٍ ، نَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَيُّمَا عَبْدٍ أَصَابَ شَيْئًا مِمَّا نَهَى اللَّهُ عَنْهُ، ثُمَّ أُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدُّ كَفَّرَ اللَّهُ ذَلِكَ الذَّنْبَ عَنْهُ" ، وَتَابَعَهُمَا الْوَاقِدِيُّ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ.
اسی سند کے ہمراہ یہ منقول ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی ایسے عمل کا ارتکاب کرے، جس سے اللہ نے منع کیا ہے، اور پھر اس شخص پر اس کی حد جاری کر دی جائے، تو یہ اس کے گنہگار ہونے کا کفارہ بن جائے گی۔“ اسامہ بن زید نامی راوی نے نقل کرنے میں واقدی نے ان دونوں کی متابعت کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3505]
ترقیم العلمیہ: 3452
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8259، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2376، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17672، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3503، 3504، 3505، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22283، 22293، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 3728، 3731، 3732»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں