🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. باب مَا جَاءَ فِي السَّمَكِ وَالْجَرَادِ
مچھلی اور ٹڈی کابیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7310
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كُنَّا مَعَ أَبِي عُبَيْدَةَ بَعَثَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَعَهُ فِي سَفَرٍ فَنَفَدَ زَادُنَا فَمَرَرْنَا بِحُوتٍ قَذَفَهُ الْبَحْرُ فَأَرَدْنَا أَنْ نَأْكُلَ مِنْهُ فَمَنَعَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ ثُمَّ إِنَّهُ قَالَ نَحْنُ رُسُلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ كُلُوا قَالَ فَأَكَلْنَا مِنْهُ أَيَّامًا فَلَمَّا قَدِمْنَا ذَكَرْنَا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنْ كَانَ بَقِيَ مَعَكُمْ شَيْءٌ فَابْعَثُوا بِهِ إِلَيْنَا
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے ساتھ ایک سفر پر روانہ کیا، ہمارا زادِ سفر ختم ہو گیا، اتنے میں ہم نے ایک مچھلی پائی، جسے دریا نے باہر پھینک دیا تھا، ہم نے اسے کھانا چاہا، لیکن سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں ایسا کرنے سے روک دیا اور پھر کہا: کوئی بات نہیں ہے، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قاصد ہیں، کھا لو، پس ہم کچھ دنوں تک اس کو کھاتے رہے، پھر جب ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کے بارے میں بتلایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر اس مچھلی کا کچھ حصہ تمہارے پاس ہے تو ہمارے لیے بھیج دو۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7310]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1935، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14256 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14306»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1935
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7311
وَعَنْهُ أَيْضًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَصَبْنَا جَرَادًا فَأَكَلْنَاهُ
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے یہ بھی مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مل کر جہاد کیا، ہم نے ٹڈیاں پائیں اور ان کو کھایا۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7311]
تخریج الحدیث: «ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14700»

الحكم على الحديث:
ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14700
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7312
عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ قَالَ سَأَلَ شَرِيكِي وَأَنَا مَعَهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ الْجَرَادِ فَقَالَ لَا بَأْسَ بِهِ وَقَالَ غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ فَكُنَّا نَأْكُلُهُ
۔ ابو یعفور سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میرے ساجھی نے سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہما سے ٹڈی کے بارے میں دریافت کیا گیا، جبکہ میں بھی اس کے ساتھ تھا، انہوں نے جواباً کہا: اس میں کوئی حرج نہیں، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مل کر سات غزوات کئے ہیں، ہم ٹڈی کھایا کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7312]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5495، ومسلم: 1952، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19150 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19363»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5495
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7313
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ فَكُنَّا نَأْكُلُ فِيهَا الْجَرَادَ
۔ (دوسری سند) سیدنا ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہما نے کہا: ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معیت میں سات غزوات کئے، ہم ان میں مکڑی کھایا کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7313]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19322»

الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19322
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7314
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أُحِلَّتْ لَنَا مَيْتَتَانِ وَدَمَانِ فَأَمَّا الْمَيْتَتَانِ فَالْحُوتُ وَالْجَرَادُ فَأَمَّا الدَّمَانِ فَالْكَبِدُ وَالطِّحَالُ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہمابیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہمارے لیے دو مردار اور دو خون حلال کئے گئے ہیں، دو مردار مچھلی اور ٹڈی ہیں دو خون جگر اور تلی ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7314]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، أخرجه ابن ماجه: 3218، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5723 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5723»
وضاحت: فوائد: … ان احادیث سے معلوم ہوا کہ مچھلی اور ٹڈی نہ صرف حلال ہیں، بلکہ ان کا مردار بھی حلال ہے، یہ اللہ تعالی کی طرف سے بہت بڑی رخصت ہے۔

الحكم على الحديث:
حديث حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
8. بَاب مَا جَاءَ فِي النُّوْمِ وَالْبَصَلِ وَنَحْوِهِمَا
لہسن اور پیاز اور ان جیسی چیز کھانے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7315
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْكُرَّاثِ وَالْبَصَلِ وَالثُّومِ فَقُلْنَا أَحَرَامٌ هُوَ قَالَ لَا وَلَكِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهُ
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گندنے، پیاز اور لہسن سے منع فرمایا ہے، ہم نے کہا: کیا یہ حرام ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں، حرام نہیں ہیں، البتہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے منع کیا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7315]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف بشر بن حرب الازدي، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11805 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11827»
وضاحت: فوائد: … گندنا: ایک بدبودار قسم کی ترکاری جو پیاز کے مشابہ ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ اگر ان بدبودار چیزوں کو پکا کر ان کی بدبو ختم کر دی جائے تو ان کا کھانا جائز ہو گا۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف بشر بن حرب الازدي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7316
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَكْلِ الْبَصَلِ وَالْكُرَّاثِ فَغَلَبَتْنَا الْحَاجَةُ فَأَكَلْنَا مِنْهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ الْمُنْتِنَةِ فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تَتَأَذَّى مِمَّا يَتَأَذَّى مِنْهُ الْإِنْسُ
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیازاور گندنا کھانے سے منع فرمایا ہے، لیکن ہم پر ہماری حاجت مندی غالب آ گئی اور ہم نے یہ کھا لیے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے اس بدبودار درخت میں سے کھایا ہو، وہ ہماری مسجد کے قریب تک نہ آئے، کیونکہ فرشتے اس چیز سے اذیت محسوس کرتے ہیں، جس سے انسان اذیت محسوس کرتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7316]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 564، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15014 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15078»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 564
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7317
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا آكُلُهُ وَلَا آمُرُ بِهِ وَلَا أَنْهَى عَنْهُ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہ میں (پیاز اور لہسن) کھاتا ہوں، نہ ان کا حکم دیتا ہوں اور نہ ان سے منع کرتاہوں۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7317]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، أخرجه مسلم من فعله صلي الله عليه وآله وسلم: 1943، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5026 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5026»

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7318
حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ قُرَّةَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنْ هَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ الْخَبِيثَتَيْنِ وَقَالَ مَنْ أَكَلَهُمَا فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا وَقَالَ إِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ آكِلِيهِمَا فَأَمِيتُوهُمَا طَبْخًا قَالَ يَعْنِي الْبَصَلَ وَالثُّومَ
۔ سیدنا قرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دو خبیث درختوں (پیاز اور لہسن) سے منع کیا اور فرمایا: جو یہ دونوں چیزیں کھائے، وہ ہر گز ہماری مسجد کے قریب نہ آئے اور اگر تم نے ضرورکھانا ہی ہو تو انہیں پکا کر کھا لیا کرو (تاکہ بد بو ختم ہو جائے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مراد پیاز اور لہسن تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7318]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح لغيره، أخرجه ابوداود: 3827، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16247 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16355»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7319
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِقَصْعَةٍ فِيهَا بَصَلٌ فَقَالَ كُلُوا وَأَبَى أَنْ يَأْكُلَ وَقَالَ إِنِّي لَسْتُ كَمِثْلِكُمْ
۔ سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک پیالہ لایا گیا، اس میں پیاز تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا: تم کھا لو۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود کھانے سے انکار کر دیا اور فرمایا: میں اس معاملے میں تمہاری طرح نہیں ہوں، (کیونکہ میرے پاس فرشتہ وحی لے کر آتا ہے)۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7319]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه مطولا مسلم: 2053، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23504 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23900»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں