🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ مَا جَاءَ فِي لِبَاسِهِ ﷺ وَزِينَةٍ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لباس اور زینت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11340
عَنْ أَبِي رِمْثَةَ التَّمِيمِيِّ قَالَ كُنْتُ مَعَ أَبِي فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدْنَاهُ جَالِسًا فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ وَعَلَيْهِ بُرْدَانِ أَخْضَرَانِ
سیدناابو رمثہ تمیمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں اپنے والد کے ہمراہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کعبہ کے سائے میں بیٹھے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سبز رنگ کی دو دھاری دار چادریں زیب ِ تن کر رکھی تھیں۔ [الفتح الربانی/العادات المباركة/حدیث: 11340]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، اخرجه الطبراني في الكبير: 22/ 721، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17494 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17633»
وضاحت: فوائد: … بُرْد دھاری دار کپڑے کو کہتے ہیں،یعنی اس کپڑے پر سبز رنگ کی دھاریاں تھیں۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11341
عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ أَبِي لَوْ شَهِدْتَنَا وَنَحْنُ مَعَ نَبِيِّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَصَابَتْنَا السَّمَاءُ حَسِبْتَ أَنَّ رِيحَنَا رِيحُ الضَّأْنِ إِنَّمَا لِبَاسُنَا الصُّوفُ
سیدنا عبداللہ بن قیس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: کاش کہ تم وہ منظر دیکھتے کہ جب ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہوتے اور بارش ہونے لگتی، تو تم گمان کرتے کہ ہماری بو بھیڑوں والی بو ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا لباس اون کاہوتا تھا۔ [الفتح الربانی/العادات المباركة/حدیث: 11341]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، اخرجه ابوداود: 4033، الترمذي: 2479،وابن ماجه: 3758، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19758 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19996»
وضاحت: فوائد: … یہ مکروہ اور ناپسندیدہ بو ہوتی ہے، جو صحابۂ کرام کو بڑی ناپسند تھی لیکن لباس کے سلسلے میں کوئی اور چارۂ کار نہیں تھا۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11342
عَنْ أَبِي عُمَرَ مَوْلَى أَسْمَاءَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَ أَخْرَجَتْ إِلَيْنَا أَسْمَاءُ جُبَّةً مَزْرُورَةً بِالدِّيبَاجِ فَقَالَتْ فِي هَذِهِ كَانَ يَلْقَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْعَدُوَّ
مولائے اسماء ابو عمر سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: سیدہ اسمائ رضی اللہ عنہا نے ہمارے سامنے ایک جبہ رکھا، جس میں ریشم کے بٹن تھے، انھوں نے کہا: یہ وہ جبہ ہے، جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دشمن سے بھی ملاقات کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/العادات المباركة/حدیث: 11342]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف حجاج بن ارطاة، أخرجه ابن ماجه: 2819، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26944 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27483»
وضاحت: فوائد: … زینتیا کسی عام ضرورت کے لیے چار انگلیوں کے بقدر ریشم استعمال کیا جا سکتا ہے

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف حجاج بن ارطاة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11343
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُرَى عَضَلَةُ سَاقِهِ مِنْ تَحْتِ إِزَارِهِ إِذَا اتَّزَرَ
سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چادر باندھتے تو چادر کے نیچے سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پنڈلی کا موٹا گوشت دکھائی دیا کرتا تھا۔ [الفتح الربانی/العادات المباركة/حدیث: 11343]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، صالح مولي التوأمة قد اختلط، وزھير بن محمد روي عنه بعد الاختلاط، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8706 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8691»
وضاحت: فوائد: … ازار اور شلوار کے بارے میں شرعی حکم یہ ہے کہ وہ کم از کم ٹخنوں سے اوپر ہو اور افضل یہ ہے کہ تہبند وغیرہ نصف پنڈلی تک رکھا جائے۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11344
عَنْ أَبِي بُرْدَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَأَخْرَجَتْ إِلَيْنَا إِزَارًا غَلِيظًا مِمَّا صُنِعَ بِالْيَمَنِ وَكِسَاءً مِنَ الَّتِي تُدْعَى الْمُلَبَّدَةَ قَالَ بَهْزٌ تَدْعُونَ فَقَالَتْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قُبِضَ فِي هَذَيْنِ الثَّوْبَيْنِ
سیدنا ابو بردہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں گیا، انہوں نے ہمیںیمن میں تیار ہونے والی ایک موٹی سی چادر اور ایک ایسی چادر نکال کر دکھائی جسے تم لوگ مُلَبَّدَۃ کہتے ہو اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتقال ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دو چادریں زیب تن کئے ہوئے تھے۔ [الفتح الربانی/العادات المباركة/حدیث: 11344]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 5818، ومسلم: 2080، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24997 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25511»
وضاحت: فوائد: … مُلَبَّدَۃ سے مراد وہ کپڑا ہے، جس کو پیوند لگایا گیا ہو۔

الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 5818
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11345
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ النَّاسَ وَعَلَيْهِ عِصَابَةٌ دَسِمَةٌ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں سے خطاب کیا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیاہ رنگ کی پگڑی باندھی ہوئی تھی۔! رَسِمَۃٌ کا معروف معنی چکناہٹ والی ہے۔ ممکن ہے کہ تیل کے استعمال کی وجہ سے پگڑی کو تیل لگ گیا ہو۔ [الفتح الربانی/العادات المباركة/حدیث: 11345]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 927، 3628، 3800، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2074 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2074»

الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 927
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11346
عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ النَّاسَ وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں سے خطاب کیا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کالے رنگ کی پگڑی باندھی ہوئی تھی۔ [الفتح الربانی/العادات المباركة/حدیث: 11346]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1359(انظر)18734 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18941»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1359(انظر)18734 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18941
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11347
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ
سیدناجابربن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ کے دن جب مکہ میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر پر سیاہ پگڑی تھی۔ [الفتح الربانی/العادات المباركة/حدیث: 11347]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1358، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14904 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14966»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1358
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11348
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَتْ نِعَالُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَهَا قِبَالَانِ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جوتوں کے سامنے کی جانب دو دھاگے تھے، جن کے ساتھ وہ تسمہ باندھتے تھے۔ [الفتح الربانی/العادات المباركة/حدیث: 11348]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3107، 5858، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13568 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13603»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3107
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11349
عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ الشِّخِّيرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَخْبَرَنِي أَعْرَابِيٌّ لَنَا قَالَ رَأَيْتُ نَعْلَ نَبِيِّكُمْ مَخْصُوفَةً
مطرف بن شخیرسے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:ایک بدّو نے ہمیں بتایا اور کہا: میں نے تمہارے نبی کا جوتا دیکھا ہے، جس کو مرمت کیا گیا تھا۔ [الفتح الربانی/العادات المباركة/حدیث: 11349]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20058 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20317»

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں