الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
555. باب وصف الجنة وأهلها - ذكر الإخبار عما يكون متعقب طعام أهل الجنة وشرابهم-
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ جنت کے اہل کے کھانے اور پینے کے بعد کیا ہوگا
حدیث نمبر: 7424
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: أَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ، فَقَالَ: يَا أَبَا الْقَاسِمِ، أَلَسْتَ تَزْعُمُ أَنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ وَيَشْرَبُونَ فِيهَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّ أَحَدَهُمُ لَيُعْطَى قُوَّةَ مِئَةِ رَجُلٍ فِي الْمَطْعَمِ، وَالْمَشْرَبِ، وَالشَّهْوَةِ، وَالْجِمَاعِ"، فَقَالَ لَهُ الْيَهُودِيُّ: فَإِنَّ الَّذِي يَأْكُلُ وَيَشْرَبُ تَكُونُ لَهُ الْحَاجَةُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حَاجَتُهُمْ عَرَقٌ يَفِيضُ مِنْ جُلُودِهِمْ مِثْلُ الْمِسْكِ، فَإِذَا الْبَطْنُ قَدْ ضَمُرَ ".
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ یہودیوں کا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: اے ابوالقاسم! کیا آپ اس بات کے قائل ہیں کہ اہل جنت، جنت میں کھائیں گے بھی اور پییں گے بھی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ» ”اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے!“ ہر جنتی کو کھانے پینے، شہوت اور صحبت کرنے میں ایک سو آدمیوں جتنی قوت دی جائے گی۔“ ان یہودیوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: جو شخص کھاتا اور پیتا ہے، اسے قضائے حاجت کی ضرورت بھی پیش آتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کی قضائے حاجت پسینے کی شکل میں ہو گی جو مشک کی طرح کا (خوشبودار) ہو گا، وہ ان کے جسم سے نکل جائے گا، اور پیٹ ویسے ہی ہلکا پھلکا رہے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7424]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7424، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11414، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2867، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19577» «رقم طبعة با وزير 7381»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (4/ 259). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
556. باب وصف الجنة وأهلها - ذكر الإخبار عن سوق أهل الجنة الذي يجتمع إليه أهلها-
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ جنت کے اہل کی وہ سوق جو وہاں ان کے اجتماع کا مقام ہوگا
حدیث نمبر: 7425
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، قَالا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ فِي الْجَنَّةِ سُوقًا يَأْتُونَهُ كُلَّ جُمُعَةٍ فِيهِ كُثْبَانُ الْمِسْكِ، فَتَهِيجُ رِيحُ شَمَالٍ، فَتَحْثِي أَوْ فَتَسْفِي فِي وُجُوهِهِمُ الْمِسْكَ، فَيَأْتُونَ أَهْلِيهِمْ، فَيَقُولُونَ لَهُمْ: قَدْ زَادَكُمُ اللَّهُ بَعْدَنَا، أَوِ ازْدَدْتُمْ بَعْدَنَا حُسْنًا وَجَمَالا، فَيَقُولُونَ لَهُمْ: وَأَنْتُمْ قَدْ زَادَكُمُ اللَّهُ بَعْدَنَا حُسْنًا وَجَمَالا" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں ایک بازار ہے جس میں اہل جنت ہر جمعے کے دن آیا کریں گے، اس میں مشک کے ٹیلے ہیں، وہاں شمال کی طرف سے آنے والی ہوا چلے گی جو ان کے چہروں پر مشک چھڑکے گی۔ جب وہ اپنی بیویوں کے پاس جائیں گے تو ان سے کہیں گے: ہمارے بعد اللہ تعالیٰ نے تمہارے حسن و جمال میں اضافہ کیا ہے، تو ان کے اہل خانہ ان سے کہیں گے: ہمارے بعد اللہ تعالیٰ نے تمہارے بھی حسن و جمال میں اضافہ کیا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7425]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2833، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7425، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2883، 2884، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14251، والبزار فى (مسنده) برقم: 6973، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 4610، وأخرجه عبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 20881، وأخرجه ابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 35108، 35160، 35252» «رقم طبعة با وزير 7382»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3471): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
557. باب وصف الجنة وأهلها - ذكر الإخبار عن وصف أدنى أهل الجنة منزلة فيها-
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ جنت میں سب سے کم درجے والے کی کیفیت
حدیث نمبر: 7426
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْغَضَائِرِيُّ بِحَلَبٍ وَكَانَ حِتْرَ النِّعَالِ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُطَرِّفُ بْنُ طَرِيفٍ ، وَعَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبْجَرَ ، سَمِعَا الشَّعْبِيَّ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ عَلَى الْمِنْبَرِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّ مُوسَى، قَالَ: رَبِّ، أَيُّ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَدْنَى مَنْزِلَةً؟ فَقَالَ: رَجُلٌ يَجِيءُ بَعْدَمَا يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ، فَيُقَالُ: ادْخُلِ الْجَنَّةَ، فَيَقُولُ: كَيْفَ أَدْخُلُ وَقَدْ نَزَلَ النَّاسُ مَنَازِلَهُمْ وَأَخَذُوا أَخَذَاتِهِمْ، فَيُقَالُ لَهُ: تَرْضَى أَنْ يَكُونَ لَكَ مِنَ الْجَنَّةِ مِثْلَ مَا كَانَ لِمَلِكٍ مِنْ مُلُوكِ الدُّنْيَا؟ قَالَ: فَيَقُولُ: نَعَمْ أَيْ رَبِّ، فَيُقَالُ: لَكَ هَذَا وَمِثْلُهُ وَمِثْلُهُ وَمِثْلُهُ، فَيَقُولُ: أَيْ رَبِّ رَضِيتُ، فَيُقَالُ لَهُ: إِنَّ لَكَ هَذَا وَعَشَرَةَ أَمْثَالِهِ مَعَهُ، فَيَقُولُ: أَيْ رَبِّ رَضِيتُ، فَيُقَالُ لَهُ: لَكَ مَعَ هَذَا مَا اشْتَهَتْ نَفْسُكَ، وَلَذَّتْ عَيْنُكَ ".
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے منبر پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے، آپ نے فرمایا: ”سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی: اے میرے پروردگار! اہل جنت میں سب سے کم تر مرتبے کا شخص کون ہوگا؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ایک ایسا شخص جو اہل جنت کے (جنت میں) داخل ہو جانے کے بعد آئے گا، تو اسے کہا جائے گا: تم جنت میں داخل ہو جاؤ، تو وہ کہے گا: میں کیسے اندر جا سکتا ہوں جبکہ لوگ اپنے ٹھکانوں پر پہنچ چکے ہیں اور اپنی اپنی جگہ حاصل کر چکے ہیں؟ اس سے کہا جائے گا: کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ تم کو جنت میں اتنی جگہ مل جائے جو دنیا میں کسی بادشاہ کی ہوتی تھی؟ تو وہ کہے گا: جی ہاں اے میرے پروردگار! میں راضی ہوں، تو اسے کہا جائے گا: تمہیں اتنی جگہ ملتی ہے اس کی مانند مزید اور اس کی مانند مزید اور اس کی مانند مزید (یعنی مزید تین گنا اتنی جگہ ملتی ہے) تو وہ کہے گا: اے میرے پروردگار! میں راضی ہوں۔ اسے کہا جائے گا: تمہیں یہ بھی ملتا ہے اور اس کے ہمراہ اس کا دس گنا مزید ملتا ہے، تو وہ کہے گا: اے میرے پروردگار! میں راضی ہوں، تو اسے کہا جائے گا: تمہیں اس کے ہمراہ وہ چیز ملے گی، جس کی تمہارے نفس کو خواہش تھی جس کے ذریعے تمہاری آنکھوں کو لذت حاصل ہوگی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7426]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 189، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6216، 7385، 7426، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3198، والحميدي فى (مسنده) برقم: 779، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 35152، والطبراني فى(الكبير) برقم: 989» «رقم طبعة با وزير 7383»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3503). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
558. باب وصف الجنة وأهلها - ذكر البيان بأن الرجل الذي ذكرنا نعته هو ممن وجبت عليه النار ثم أخرج منها-
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس بیان کا کہ ہم نے جس آدمی کی نعت بیان کی وہ ان لوگوں میں سے ہے جن پر جہنم واجب ہوئی تھی پھر اس سے نکالا گیا
حدیث نمبر: 7427
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقَطَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ الْبَذَشِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنِّي لأَعْرِفُ آخِرَ رَجُلٍ خُرُوجًا مِنَ النَّارِ رَجُلٌ خَرَجَ زَحْفًا، فَقِيلَ لَهُ: ادْخُلِ الْجَنَّةَ، فَيَدْخُلُ، ثُمَّ يَخْرُجُ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، قَدْ أَخَذَ النَّاسُ الْمَنَازِلَ، فَيُقَالُ لَهُ: أَتَذْكُرُ الزَّمَانَ الَّذِي كُنْتَ فِيهِ فِي الدُّنْيَا، فَيَقُولُ: نَعَمْ، فَيَقُولُ: تَمَنَّهْ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، تَنَافَسَ أَهْلُ الدُّنْيَا فِي دُنْيَاهُمْ، وَتَضَايَقُوا فِيهَا، فَأَنَا أَسْأَلُكَ مِثْلَهَا، فَيَقُولُ: لَكَ مِثْلَهَا وَعَشَرَةَ أَضْعَافِ ذَلِكَ، فَهُوَ أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلا" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں جہنم سے نکلنے والے آخری شخص سے واقف ہوں۔ یہ وہ شخص ہے جو گھسٹتا ہوا باہر آئے گا۔ اسے کہا جائے گا: جنت میں داخل ہو جاؤ۔ وہ جنت میں داخل ہوگا پھر وہ باہر آئے گا اور کہے گا: اے میرے پروردگار! لوگ تو اپنی جگہوں کو حاصل کر چکے ہیں۔ اس سے کہا جائے گا: کیا تمہیں وہ زمانہ یاد ہے جب تم دنیا میں رہا کرتے تھے؟ وہ کہے گا جی ہاں، تو پروردگار فرمائے گا: تم آرزو کرو۔ وہ عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! اہل دنیا اپنی دنیا کی خواہش کیا کرتے تھے اور دنیا کے بارے میں تنگی کا شکار ہوتے تھے۔ میں تجھ سے اس کی مانند کا سوال کرتا ہوں۔ پروردگار فرمائے گا: تمہیں اس کی مانند ملتا ہے اور اس کا دس گنا (مزید) بھی ملتا ہے۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے فرمایا:) یہ سب سے کم تر درجے کے جنتی کا مقام ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7427]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6571، 7511، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 186، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7427، 7430، 7431، 7475، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2595، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4339، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3665» «رقم طبعة با وزير 7384»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «مختصر الشمائل» (197). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
559. باب وصف الجنة وأهلها - ذكر الإخبار عن وصف ما يعد الله للرجل الذي ذكرنا نعته من الأطعمة والأشربة في جنته-
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ اللہ نے اس آدمی کے لیے جو ہم نے اس کی نعت بیان کی، جنت میں کھانوں اور مشروبات کی کیا کیفیت تیار کی
حدیث نمبر: 7428
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نَصْرٍ التَّمَّارُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ حَدَّثَهُمْ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" يَكُونُ فِي النَّارِ قَوْمٌ مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ يَرْحَمُهُمُ اللَّهُ، ثُمَّ يُخْرِجُهُمْ، فَيَكُونُونَ فِي أَدْنَى الْجَنَّةِ، فَيُغَسَّلُونَ فِي عَيْنِ الْحَيَاةِ، فَيُسَمِّيهِمْ أَهْلُ الْجَنَّةِ: الْجَهَنَّمِيُّونَ، لَوْ طَافَ بِأَحَدِهِمْ أَهْلُ الدُّنْيَا، لأَطْعَمَهُمْ، وَسَقَاهُمْ، وَفَرَشَهُمْ، قَالَ: وَأَحْسِبُهُ قَالَ: وَزَوَّجَهُمْ لا يَنْقُصُ ذَلِكَ مِمَّا عِنْدَهُ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کچھ لوگ جہنم میں ہوں گے جب تک اللہ نے چاہا وہ اس میں رہیں گے، پھر اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے گا اور انہیں باہر نکالے گا، یہ لوگ جنت میں کمتر درجے کے لوگ ہوں گے۔ انہیں چشمہِ حیات میں غسل دیا جائے گا، اہل جنت ان کا نام جہنمی رکھیں گے۔ اگر ان میں سے کوئی ایک تمام اہل دنیا کے پاس آئے تو ان سب کو کھلا سکتا ہے، پلا سکتا ہے، ان سب کو بستر دے سکتا ہے (راوی کہتے ہیں) میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں، وہ ان کی شادیاں کروا سکتا ہے، پھر بھی اس کے پاس جو نعمتیں ہوں گی ان میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7428]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7428، 7433، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4423، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 4979، 5338، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 5665» «رقم طبعة با وزير 7385»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «ظلال الجنة» (834). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
560. باب وصف الجنة وأهلها - ذكر الإخبار عن وصف حالة آخر من يدخل الجنة ممن أخرج من النار بعد تعذيب الله جل وعلا إياهم بذنوبهم-
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ جنت میں آخری شخص کی حالت کی کیفیت جو اپنے گناہوں کی سزا کے بعد جہنم سے نکالا گیا
حدیث نمبر: 7429
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ النَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ نَرَى رَبَّنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ تُضَارُّونَ فِي الشَّمْسِ لَيْسَ دُونَهَا سَحَابٌ؟"، قَالُوا: لا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فَهَلْ تُضَارُّونَ فِي الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ لَيْسَ دُونَهُ سَحَابٌ؟"، قَالُوا: لا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فَإِنَّكُمْ تَرَوْنَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَذَلِكَ يَجْمَعُ اللَّهُ النَّاسَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيَقُولُ: مَنْ كَانَ يَعْبُدُ شَيْئًا فَلْيَتَّبِعْهُ، فَيَتَّبِعُ مَنْ كَانَ يَعْبُدُ الشَّمْسَ الشَّمْسَ، وَمَنْ كَانَ يَعْبُدُ الْقَمَرَ الْقَمَرَ، وَيَتَّبِعُ مَنْ كَانَ يَعْبُدُ الطَّوَاغِيتَ الطَّوَاغِيتَ، وَتَبْقَى هَذِهِ الأُمَّةُ فِيهَا مُنَافِقُوهَا، فَيَأْتِيهِمُ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا فِي غَيْرِ صُورَتِهِ الَّتِي يَعْرِفُونَ، فَيَقُولُ: أَنَا رَبُّكُمْ، فَيَقُولُونَ: نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكَ، هَذَا مَقَامُنَا حَتَّى يَأْتِيَنَا رَبُّنَا، فَإِذَا جَاءَنَا رَبُّنَا عَرَفْنَاهُ، قَالَ: فَيَأْتِيهِمْ فِي الصُّورَةِ الَّتِي يَعْرِفُونَ، فَيَقُولُ: أَنَا رَبُّكُمْ، فَيَقُولُونَ: أَنْتَ رَبُّنَا، وَيُضْرَبُ جِسْرٌ عَلَى جَهَنَّمَ"، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَأَكُونُ أَوَّلَ مَنْ يَجُوزُهُ، وَدَعْوَةُ الرُّسُلِ يَوْمَئِذٍ: اللَّهُمَّ سَلِّمْ سَلِّمْ، وَبِهِ كَلالِيبُ مِثْلُ شَوْكِ السَّعْدَانِ، هَلْ تَدْرُونَ شَوْكَ السَّعْدَانِ؟"، قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فَإِنَّهَا مِثْلُ شَوْكِ السَّعْدَانِ غَيْرَ أَنَّهُ لا يَعْلَمُ قَدْرَ عِظَمِهَا إِلا اللَّهُ، فَتَخْطَفُ النَّاسَ بِأَعْمَالِهِمْ، فَمِنْهُمُ الْمُوبَقُ بِعَمَلِهِ، وَمِنْهُمُ الْمُخَرْدَلُ، ثُمَّ يَنْجُو، حَتَّى إِذَا فَرَغَ اللَّهُ مِنَ الْقَضَاءِ بَيْنَ عِبَادِهِ، وَأَرَادَ أَنْ يُخْرِجَ مِنَ النَّارِ، مَنْ أَرَادَ مِمَّنْ كَانَ يَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ أَمَرَ اللَّهُ الْمَلائِكَةَ أَنْ يُخْرِجُوهُمْ، فَيَعْرِفُونَهُمْ بِعَلامَةِ آثَارِ السُّجُودِ، قَالَ: وَحَرَّمَ اللَّهُ عَلَى النَّارِ أَنْ تَأْكُلَ مِنِ ابْنِ آدَمَ أَثَرَ السُّجُودِ، قَالَ: فَيُخْرِجُونَهُمْ قَدِ امْتُحِشُوا فَيُصَبُّ عَلَيْهِمْ مَاءٌ، يُقَالُ لَهُ: مَاءُ الْحَيَاةِ، فَيَنْبُتُونَ نَبَاتَ الْحَبَّةِ فِي حَمِيلِ السَّيْلِ"، قَالَ:" وَيَبْقَى رَجُلٌ مُقْبِلٌ بِوَجْهِهِ عَلَى النَّارِ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، قَدْ قَشَبَنِي رِيحُهَا، وَأَحْرَقَنِي ذَكَاؤُهَا، فَاصْرِفْ وَجْهِي عَنِ النَّارِ، فَلا يَزَالُ يَدْعُو، فَيَقُولُ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا: فَلَعَلِّي إِنْ أَعْطَيْتُكَ ذَلِكَ أَنْ تَسْأَلَنِي غَيْرَهُ؟ فَيَقُولُ: لا وَعِزَّتِكَ، لا أَسْأَلُكَ غَيْرَهُ، فَيَصْرِفُ وَجْهَهُ عَنِ النَّارِ، ثُمَّ يَقُولُ بَعْدَ ذَلِكَ: يَا رَبِّ، قَرِّبْنِي إِلَى بَابِ الْجَنَّةِ، فَيَقُولُ جَلَّ وَعَلا: أَلَيْسَ قَدْ زَعَمْتَ أَنْ لا تَسْأَلَنِي غَيْرَهُ؟ وَيْلَكَ يَا ابْنَ آدَمَ مَا أَغْدَرَكَ! فَلا يَزَالُ يَدْعُو، فَيَقُولُ جَلَّ وَعَلا: فَلَعَلَّكَ إِنْ أَعْطَيْتُكَ ذَلِكَ أَنْ تَسْأَلَنِي غَيْرَهُ؟ فَيَقُولُ: لا وَعِزَّتِكَ لا أَسْأَلُكَ غَيْرَهُ، وَيُعْطِي اللَّهَ مِنْ عُهُودٍ وَمَوَاثِيقَ أَنْ لا يَسْأَلَهُ غَيْرَهُ، فَيُقَرِّبُهُ إِلَى بَابِ الْجَنَّةِ، فَلَمَّا قَرَّبَهُ مِنْهَا انْفَهَقَتْ لَهُ الْجَنَّةُ، فَإِذَا رَأَى مَا فِيهَا سَكَتَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَسْكُتَ، ثُمَّ يَقُولُ: يَا رَبِّ، أَدْخِلْنِي الْجَنَّةَ، فَيَقُولُ جَلَّ وَعَلا: أَلَيْسَ قَدْ زَعَمْتَ أَنْ لا تَسْأَلَنِي غَيْرَهُ؟ وَيْلَكَ يَا ابْنَ آدَمَ مَا أَغْدَرَكَ! فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، لا تَجْعَلْنِي أَشْقَى خَلْقِكَ، قَالَ: فَلا يَزَالُ يَدْعُو حَتَّى يَضْحَكَ جَلَّ وَعَلا، فَإِذَا ضَحِكَ مِنْهُ، أَذِنَ لَهُ بِالدُّخُولِ دُخُولِ الْجَنَّةِ، فَإِذَا دَخَلَ قِيلَ لَهُ: تَمَنَّ كَذَا، وَتَمَنَّ كَذَا، فَيَتَمَنَّى حَتَّى تَنْقَطِعَ بِهِ الأَمَانِيُّ، فَيَقُولُ جَلَّ وَعَلا: هُوَ لَكَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ"، قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" هُوَ لَكَ وَعَشَرَةُ أَمْثَالِهِ"، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: حَفِظْتُ:" هُوَ لَكَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ وَذَلِكَ الرَّجُلُ آخِرُ أَهْلِ الْجَنَّةِ دُخُولا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم قیامت کے دن اپنے پروردگار کا دیدار کریں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں بادل کے بغیر سورج کو دیکھنے میں کچھ مشکل پیش آتی ہے؟“ لوگوں نے عرض کی: جی نہیں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں بادل کے بغیر چودھویں رات کا چاند دیکھنے میں کچھ مشکل پیش آتی ہے؟“ تو لوگوں نے عرض کی: جی نہیں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم اسی طرح قیامت کے دن اپنے پروردگار کا دیدار کرو گے۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمام لوگوں کو اکٹھا کرے گا اور یہ فرمائے گا: جو جس کی عبادت کرتا تھا وہ اس کے پیچھے چلا جائے، چنانچہ جو لوگ سورج کی عبادت کرتے تھے وہ سورج کے پیچھے چلے جائیں گے، جو چاند کی عبادت کرتے تھے وہ چاند کے پیچھے چلے جائیں گے، جو بتوں کی عبادت کرتے تھے وہ بتوں کے پیچھے چلے جائیں گے اور پھر یہ امت باقی رہ جائے گی، جس میں اس کے منافقین بھی ہوں گے، پھر اللہ تعالیٰ ان کے پاس اس سے مختلف صورت میں آئے گا جس سے وہ واقف ہوں گے، وہ فرمائے گا: میں تمہارا پروردگار ہوں، تو وہ یہ کہیں گے: ہم تم سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، ہم یہیں رہیں گے جب تک ہمارا پروردگار ہمارے پاس نہیں آتا، جب ہمارا پروردگار ہمارے پاس آئے گا تو ہم اسے پہچان لیں گے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”ان کا پروردگار ان کے پاس اس صورت میں آئے گا جس سے وہ واقف ہوں گے اور یہ فرمائے گا: میں تمہارا پروردگار ہوں، تو وہ کہیں گے: تو ہمارا پروردگار ہے، پھر جہنم پر پل لگایا جائے گا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”سب سے پہلے میں اسے عبور کروں گا، اس دن تمام رسول یہی دعا کر رہے ہوں گے: «اللَّهُمَّ سَلِّمْ سَلِّمْ» ”اے اللہ! سلامتی عطا کرنا، اے اللہ! سلامتی عطا کرنا“ اور اس پل پر کچھ آنکڑے لگے ہوئے ہوں گے جو سعدان نامی پودے کے کانٹوں کی طرح ہوں گے، کیا تم جانتے ہو سعدان کے کانٹے کیسے ہیں؟“ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ سعدان کے کانٹوں کی مانند ہوں گے، البتہ ان کے حجم کے بارے میں صرف اللہ جانتا ہے اور وہ لوگوں کو ان کے اعمال کے حساب سے اچک لیں گے، تو کوئی شخص اپنے عمل کی وجہ سے ہلاکت کا شکار ہو گا، اور کوئی (جہنم کے اندر) گر جائے گا اور پھر نجات پائے گا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کر کے فارغ ہو جائے گا، اور اس بات کا ارادہ کرے گا کہ جہنم سے ان لوگوں کو نکالے جو اس بات کی گواہی دیا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں اور اللہ تعالیٰ فرشتوں کو یہ حکم دے گا کہ وہ ان لوگوں کو نکال لیں، تو فرشتے انہیں سجدوں کے نشانات کی علامت کے ذریعے پہچان لیں گے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے جہنم کے لیے یہ چیز حرام قرار دی ہے کہ وہ ابن آدم کے سجدوں کے نشان کو کھا لے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”وہ لوگ انہیں نکالیں گے جبکہ وہ لوگ جل کر کوئلہ ہو چکے ہوں گے، ان پر پانی بہایا جائے گا، جسے آبِ حیات کہا جاتا ہے، تو وہ یوں اگ جائیں گے، جس طرح سیلابی پانی کے راستے میں دانہ اگتا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”ان میں سے ایک شخص باقی رہ جائے گا، جو اپنے چہرے کے بل جہنم کی طرف ہو گا اور عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! اس کی بدبو نے مجھے تنگ کیا ہوا ہے اور اس کی گرمی مجھے جلا رہی ہے، میرا چہرہ جہنم کی طرف سے پھیر دے، وہ مسلسل دعا کرتا رہے گا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اگر میں نے تمہیں یہ چیز عطا کر دی، تو پھر تم نے مجھ سے کوئی اور چیز نہیں مانگنی؟ وہ عرض کرے گا: تیری عزت کی قسم! میں اس کے علاوہ تجھ سے کچھ نہیں مانگوں گا، اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کو جہنم سے پھیر دے گا۔ اس کے بعد وہ شخص عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! مجھے جنت کے دروازے کے قریب کر دے، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا تم نے یہ نہیں کہا تھا کہ تم اس کے علاوہ مجھ سے کچھ اور نہیں مانگو گے؟ اے ابن آدم! تمہارے لیے بربادی ہے، تم کتنے وعدہ خلاف ہو! اس کے بعد وہ شخص مسلسل دعا کرتا رہے گا، پروردگار فرمائے گا: اگر میں نے تمہیں یہ چیز عطا کر دی، تو پھر اس کے علاوہ تم مجھ سے کچھ نہیں مانگنا، وہ عرض کرے گا: تیری عزت کی قسم! میں اس کے علاوہ تجھ سے کچھ نہیں مانگوں گا، پھر وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ پختہ عہد کرے گا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے کچھ اور نہیں مانگے گا تو اللہ تعالیٰ اسے جنت کے دروازے کے قریب کر دے گا۔ جب اللہ تعالیٰ اسے جنت کے دروازے کے قریب کر دے گا تو جنت اس کے سامنے آئے گی پھر وہ اس میں موجود (نعمتوں کو) دیکھے گا، اور جتنا اللہ کو منظور ہو گا اتنی دیر خاموش رہے گا پھر عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! مجھے جنت میں داخل کر دے، پروردگار فرمائے گا: کیا تم نے یہ نہیں کہا تھا کہ تم اس کے علاوہ مجھ سے کچھ نہیں مانگو گے؟ اے ابن آدم! تمہاری بربادی ہے تم کتنے وعدہ خلاف ہو، وہ عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! مجھے اپنی مخلوق کا سب سے بدبخت شخص نہ بنا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”وہ مسلسل دعا کرتا رہے گا یہاں تک کہ پروردگار ہنس دے گا، جب وہ اس پر ہنس پڑے گا تو وہ اسے جنت میں داخل ہونے کی اجازت دے گا، جب وہ جنت میں داخل ہو گا، تو اس سے کہا جائے گا: اتنی آرزو کرو، اتنی آرزو کرو، وہ آرزو کرے گا یہاں تک کہ اس کی آرزوئیں ختم ہو جائیں گی، پروردگار فرمائے گا: تمہیں یہ سب کچھ ملتا ہے اور اس کی مانند مزید ملتا ہے۔“ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”تمہیں یہ ملتا ہے اور اس کی مانند دس گنا ملتا ہے“، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے یہ الفاظ یاد ہیں کہ: ”تمہیں یہ ملتا ہے اور اس کی مانند مزید ملتا۔“ یہ وہ شخص ہے جو جنت میں سب سے آخر میں داخل ہو گا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7429]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 806، 6573، 7437، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 182، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7429، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7715، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4326، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 19953، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7832» «رقم طبعة با وزير 7386»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «ابن ماجه» (178): ق، مضى برواية أخرى (4623). تنبيه!! رقم (4623) = (4642) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
561. باب وصف الجنة وأهلها - ذكر البيان بأن الله جل وعلا قد كان يعلم من هذا الرجل أنه لو قدمه مما يريد لطلب غيره-
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس بیان کا کہ اللہ تعالیٰ اس آدمی کے بارے میں جانتا تھا کہ اگر اسے وہ دیا جو وہ چاہتا ہے تو وہ اس کے علاوہ کچھ اور مانگے گا
حدیث نمبر: 7430
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ آخِرَ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ رَجُلٌ يُمْشِي عَلَى الصِّرَاطِ، فَهُوَ يَكْبُو مَرَّةً، وَتَسْفَعُهُ النَّارُ أُخْرَى، حَتَّى إِذَا جَاوَزَهَا الْتَفَتَ إِلَيْهَا، فَيَقُولُ: تَبَارَكَ الَّذِي نَجَّانِي مِنْهَا، فَوَاللَّهِ لَقَدْ أَعْطَانِي شَيْئًا مَا أَعْطَاهُ أَحَدًا مِنَ الْعَالَمِينَ، قَالَ: ثُمَّ تُرْفَعُ لَهُ شَجَرَةٌ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، أَدْنِنِي مِنْهَا، لَعَلِّي أَسْتَظِلُّ بِظِلِّهَا وَأَشْرَبُ مِنْ مَائِهَا، قَالَ: فَيَقُولُ اللَّهُ: يَا ابْنَ آدَمَ، لَعَلِّي إِنْ أَعْطَيْتُكَهُ سَأَلْتَنِي غَيْرَهَا، فَيَقُولُ: لا يَا رَبِّ، وَيُعَاهِدُهُ أَنْ لا يَفْعَلَ، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ فَاعِلُهُ لِمَا يَرَى مِمَّا لا صَبَرَ لَهُ عَلَيْهِ، فَيُدْنِيهِ مِنْهَا، فَيَسْتَظِلُّ بِظِلِّهَا، وَيَشْرَبُ مِنْ مَائِهَا، ثُمَّ تُرْفَعُ لَهُ شَجَرَةٌ أُخْرَى هِيَ أَحْسَنُ مِنَ الأُولَى، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، أَدْنِنِي مِنْهَا لأَسْتَظِلَّ بِظِلِّهَا، وَأَشْرَبَ مِنْ مَائِهَا، فَيَقُولُ: أَلَمْ تُعَاهِدْنِي أَنْ لا تَسْأَلَنِي غَيْرَهَا؟ فَيَقُولُ: بَلَى يَا رَبِّ، وَلَكِنْ أَدْنِنِي مِنْهَا لأَسْتَظِلَّ بِظِلِّهَا، وَأَشْرَبَ مِنْ مَائِهَا، فَيُعَاهِدُهُ أَنْ لا يَسْأَلَهُ غَيْرَهَا، فَيُدْنِيهِ، مِنْهَا، وَيَعْلَمُ أَنَّهُ سَيَسْأَلُهُ غَيْرَهَا لِمَا يَرَى مَا لا صَبَرَ لَهُ عَلَيْهِ، قَالَ: فَتُرْفَعُ لَهُ شَجَرَةٌ أُخْرَى عِنْدَ بَابِ الْجَنَّةِ هِيَ أَحْسَنُ مِنَ الأُولَيَيْنِ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، أَدْنِنِي مِنْهَا لأَسْتَظِلَّ بِظِلِّهَا وَأَشْرَبَ مِنْ مَائِهَا، فَيَقُولُ: أَلَمْ تُعَاهِدْنِي أَنْ لا تَسْأَلَنِي غَيْرَهَا؟ فَيَقُولُ: بَلَى يَا رَبِّ، وَلَكِنْ أَدْنِنِي مِنْهَا، فَإِذَا دَنَا مِنْهَا، سَمِعَ أَصْوَاتَ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، أَدْخِلْنِي الْجَنَّةَ، فَيَقُولُ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا: أَيُرْضِيكَ يَا ابْنَ آدَمَ أَنْ أُعْطِيكَ الدُّنْيَا وَمِثْلَهَا مَعَهَا، فَيَقُولُ: أَتَسْتَهْزِئُ بِي وَأَنْتَ رَبُّ الْعَالَمِينَ؟! فَيَقُولُ: مَا أَسْتَهْزِئُ بِكَ، وَلَكِنَّنِي عَلَى مَا أَشَاءُ قَادِرٌ"، قَالَ: فَكَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ إِذَا ذَكَرَ قَوْلَهُ:" أَتَسْتَهْزِئُ بِي؟"، ضَحِكَ، ثُمَّ قَالَ: أَلا تَسْأَلُونِي مِمَّا أَضْحَكُ؟ فَقِيلَ: مِمَّا تَضْحَكُ؟ فَقَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ذَكَرَ ذَلِكَ ضَحِكَ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں سب سے آخر میں داخل ہونے والا وہ شخص ہو گا، جو پل صراط پر چہرے کے بل چل رہا ہو گا۔ آگ اسے جھلسائے گی، یہاں تک کہ جب وہ پل صراط کو عبور کر لے گا، تو اس کی طرف رخ کر کے کہے گا: بابرکت ہے وہ ذات جس نے مجھے اس سے نجات عطا کی۔ اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ نے مجھے وہ چیز عطا کی ہے جو اس نے تمام جہانوں میں کسی کو بھی عطا نہیں کی۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”پھر اس کے سامنے ایک درخت آئے گا، وہ کہے گا: اے میرے پروردگار! مجھے اس کے قریب کر دے تاکہ میں اس کے سائے میں آ جاؤں اور اس کے پانی کو پیوں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”پروردگار فرمائے گا: اے ابن آدم! اگر میں نے تمہیں یہ چیز دے دی تو تم مجھ سے کچھ اور بھی مانگو گے۔ وہ عرض کرے گا: جی نہیں میرے پروردگار، پھر وہ معاہدہ کرے گا کہ وہ ایسا نہیں کرے گا، حالانکہ پروردگار یہ بات جانتا ہے کہ وہ ایسا کرے گا؛ کیونکہ اس کو اس پر بھی صبر نہیں ہونا۔ پروردگار اسے اس درخت کے قریب کر دے گا۔ وہ اس کے سائے میں آئے گا، اس کے پانی کو پیے گا۔ پھر اس کے سامنے ایک اور درخت آئے گا، وہ پہلے والے سے زیادہ اچھا ہو گا، تو وہ عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! مجھے اس کے قریب کر دے تاکہ میں اس کے سائے میں آ جاؤں اور اس کے پانی کو پیوں۔ پروردگار فرمائے گا: کیا تم نے مجھ سے یہ معاہدہ نہیں کیا تھا کہ تم مجھ سے کچھ اور نہیں مانگو گے؟ وہ عرض کرے گا: جی ہاں اے میرے پروردگار! لیکن تو مجھے اس کے قریب کر دے تاکہ میں اس کے سائے میں آؤں اور اس کا پانی پیوں، تو وہ پروردگار سے یہ عہد کرے گا کہ وہ اس کے علاوہ کچھ اور نہیں مانگے گا۔ پروردگار اسے قریب کر دے گا، حالانکہ پروردگار کو یہ معلوم ہو گا کہ وہ اس کے علاوہ بھی مانگے گا؛ کیونکہ پروردگار کو پتہ ہے کہ اس سے اتنا صبر نہیں ہونا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”پھر اس کے سامنے جنت کے دروازے کے قریب ایک اور درخت آئے گا، جو پہلے والے دونوں درختوں سے زیادہ خوب صورت ہو گا۔ وہ عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! مجھے اس درخت کے قریب کر دے تاکہ میں اس کے سائے میں آؤں اور اس کے پانی کو پیوں۔ پروردگار فرمائے گا: کیا تم نے مجھ سے معاہدہ نہیں کیا تھا کہ مجھ سے اس کے علاوہ تم کچھ نہیں مانگو گے؟ وہ عرض کرے گا: جی ہاں میرے پروردگار! لیکن تو مجھے اس کے قریب کر دے۔ جب وہ اس کے قریب ہو گا تو اہل جنت کی آوازیں سنے گا تو عرض کرے گا: اے پروردگار! مجھے جنت میں داخل کر دے۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے ابن آدم! کیا یہ چیز تمہیں راضی کرے گی کہ میں تمہیں دنیا اور اس کی مانند مزید دے دوں؟ تو وہ عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! کیا تو میرے ساتھ مذاق کر رہا ہے جبکہ تو تمام جہانوں کا پروردگار ہے؟ تو پروردگار فرمائے گا: میں تمہارے ساتھ مذاق نہیں کر رہا، لیکن میں جو چاہوں اس کو کرنے پر قادر ہوں۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جب یہ الفاظ ذکر کرتے: ”کیا تو میرے ساتھ مذاق کر رہا ہے“، تو مسکرا دیتے، پھر وہ یہ فرماتے تھے: ”تم لوگ مجھ سے اس بارے میں دریافت نہیں کرو گے کہ میں کس بات پر ہنسا ہوں؟“ ان سے دریافت کیا گیا: آپ کس بات پر ہنسے ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اس کا ذکر کرتے تھے تو مسکرا دیتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7430]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6571، 7511، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 186، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7427، 7430، 7431، 7475، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2595، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4339، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3665» «رقم طبعة با وزير 7387»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3129): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
562. باب وصف الجنة وأهلها - ذكر البيان بأن قوله جل وعلا إن أعطيتك الدنيا ومثلها معها ليس بعدد يريد به النفي عما وراءه-
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس بیان کا کہ اللہ تعالیٰ کا قول کہ اگر تمہیں دنیا اور اس کے مثل دیا تو اس سے زائد کی نفی مقصود نہیں
حدیث نمبر: 7431
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي لأَعْرِفُ آخِرَ أَهْلِ النَّارِ خُرُوجًا مِنَ النَّارِ رَجُلٌ يَخْرُجُ مِنْهَا زَحْفًا، فَيُقَالُ لَهُ: انْطَلِقْ، فَادْخُلِ الْجَنَّةَ، قَالَ: فَيَذْهَبُ، فَيَدْخُلُ، فَيَجِدُ النَّاسَ قَدِ أَخَذُوا الْمَنَازِلَ، قَالَ: فَيَرْجِعُ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، قَدْ أَخَذَ النَّاسُ الْمَنَازِلَ، قَالَ: فَيُقَالُ لَهُ: أَتَذْكُرُ الزَّمَانَ الَّذِي كُنْتَ فِيهِ فِي الدُّنْيَا؟ قَالَ: فَيَقُولُ: نَعَمْ، فَيُقَالُ لَهُ: تَمَنَّ، فَيَتَمَنَّى، فَيُقَالُ لَهُ: لَكَ الَّذِي تَمَنَّيْتَ وَعَشَرَةَ أَضْعَافِ الدُّنْيَا، قَالَ: فَيَقُولُ: أَتَسْخَرُ بِي وَأَنْتَ الْمَلِكُ؟"، قَالَ: فَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں جہنم سے نکلنے والے آخری جہنمی سے واقف ہوں، وہ ایسا شخص ہے جو گھسٹ کر باہر آئے گا، تو اسے کہا جائے گا: تم جاؤ اور جنت میں داخل ہو جاؤ۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”وہ جائے گا اور داخل ہوگا تو لوگوں کو پائے گا کہ انہوں نے اپنی اپنی جگہ حاصل کر لی ہے، وہ واپس آئے گا اور عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! لوگوں نے اپنی رہائش گاہیں حاصل کر لی ہیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”اس سے کہا جائے گا: کیا تمہیں وہ زمانہ یاد ہے جب تم دنیا میں ہوا کرتے تھے؟ وہ عرض کرے گا: جی ہاں، تو اس سے کہا جائے گا: تم آرزو کرو۔ وہ آرزو کرے گا، تو اس سے کہا جائے گا: تم نے جو آرزو کی ہے وہ تمہیں ملتا ہے اور اس کے ہمراہ دنیا کا دس گنا مزید ملتا ہے، تو وہ عرض کرے گا: کیا تو میرے ساتھ مذاق کر رہا ہے جبکہ تو بادشاہ ہے؟“ راوی بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے یہاں تک کہ آپ کے دندانِ مبارک نظر آنے لگے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7431]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6571، 7511، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 186، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7427، 7430، 7431، 7475، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2595، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4339، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3665» «رقم طبعة با وزير 7388»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «مختصر الشمائل» (197): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
563. باب وصف الجنة وأهلها - ذكر الإخبار بأن من أدخل الجنة بعد أن عذب في النار بذنوبه وسموا الجهنميين يدعون ربهم فيذهب الله ذلك الاسم عنهم-
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ جو اپنے گناہوں کی سزا کے بعد جہنم سے نکال کر جنت میں داخل کیے گئے اور جہنمی کہلائے، وہ اپنے رب سے دعا کریں گے تو اللہ ان سے یہ نام ہٹا دے گا
حدیث نمبر: 7432
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانِ بْنِ صَالِحٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ أَبِي رَوْقٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ أَبِي طَرِيفٍ ، قَالَ: قُلْتُ لأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ : أَسَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي هَذِهِ الآيَةِ: رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمَيْنَ، فَقَالَ: نَعَمْ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" يُخْرِجُ اللَّهُ أُنَاسًا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ مِنَ النَّارِ بَعْدَمَا يَأْخُذُ نِقْمَتَهُ مِنْهُمْ، قَالَ: لَمَّا أَدْخَلَهُمُ اللَّهُ النَّارَ مَعَ الْمُشْرِكِينَ، قَالَ الْمُشْرِكُونَ: أَلَيْسَ كُنْتُمْ تَزْعُمُونَ فِي الدُّنْيَا أَنَّكُمْ أَوْلِيَاءُ، فَمَا لَكُمْ مَعَنَا فِي النَّارِ؟ فَإِذَا سَمِعَ اللَّهُ ذَلِكَ مِنْهُمْ، أَذِنَ فِي الشَّفَاعَةِ، فَيَتَشَفَّعُ لَهُمُ الْمَلائِكَةُ وَالنَّبِيُّونَ حَتَّى يَخْرُجُوا بِإِذْنِ اللَّهِ، فَلَمَّا أُخْرِجُوا، قَالُوا: يَا لَيْتَنَا كُنَّا مَثَلَهُمْ، فَتُدْرِكُنَا الشَّفَاعَةُ، فَنُخْرَجُ مِنَ النَّارِ، فَذَلِكَ قَوْلُ اللَّهِ جَلَّ وَعَلا: رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمَيْنِ، قَالَ: فَيُسَمَّوْنَ فِي الْجَنَّةِ الْجَهَنَّمِيِّينَ مِنْ أَجْلِ سَوَادٍ فِي وُجُوهِهِمْ، فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا أَذْهِبْ عَنَّا هَذَا الاسْمَ، قَالَ: فَيَأْمُرُهُمْ فَيَغْتَسِلُونَ فِي نَهْرِ الْجَنَّةِ، فَيَذْهَبُ ذَلِكَ مِنْهُمْ ".
صالح بن ابوطریف بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس آیت ﴿عنقریب وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا وہ یہ آرزو کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے﴾ [سورة الحجر: 2] کے بارے میں کچھ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے؟ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے بتایا: جی ہاں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ مومنین میں سے کچھ لوگوں کو جہنم سے نکالے گا، یہ اس کے بعد ہو گا کہ جب وہ انہیں سزا دے چکا ہو گا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”جب اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو مشرکین کے ہمراہ جہنم میں داخل کیا ہو گا تو مشرکین یہ کہیں گے: کیا تم دنیا میں یہ نہیں کہتے تھے کہ تم دوست ہو، تو پھر تم جہنم میں ہمارے ساتھ کیوں ہو؟ جب اللہ تعالیٰ یہ بات سنے گا، تو وہ شفاعت کرنے کی اجازت دے گا، تو فرشتے اور انبیاء ان لوگوں کی شفاعت کریں گے یہاں تک کہ وہ لوگ اللہ کے حکم کے تحت (جہنم سے) باہر آ جائیں گے۔ جب انہیں نکال دیا جائے گا تو وہ لوگ کہیں گے: اے کاش! ہم بھی ان کی مانند ہوتے اور ہمیں بھی شفاعت نصیب ہو جاتی اور ہم بھی جہنم سے نکل جاتے، تو اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿کفر کرنے والے لوگ عنقریب یہ آرزو کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے﴾ [سورة الحجر: 2] سے یہی مراد ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”ان لوگوں کا جنت میں نام ”جہنمی“ رکھا جائے گا کیونکہ ان کے چہرے سیاہ ہو چکے ہوں گے۔ وہ عرض کریں گے: اے ہمارے پروردگار! ہم سے اس نام کو دور کر دے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”تو پروردگار انہیں حکم دے گا وہ جنت کی نہر میں غسل کریں گے، تو ان کی یہ (سیاہی) ختم ہو جائے گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7432]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7432، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 8110» «رقم طبعة با وزير 7389»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «ظلال الجنة» (2/ 405 / 142/ 844). * [صَالِحُ بْنُ أَبِي طَرِيفٍ] قال الشيخ: لا يعرف إلا بهذه الرواية، ولم يذكروه في كتب الجرح والتعديل؛ إلا المؤلف، فأورده في «ثقاته» (4/ 376) برواية أبي روق هذا - واسمه: عطية بن الحارث الهمداني -! لكن الحديث صحيح بشواهده. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
564. باب وصف الجنة وأهلها - ذكر الإخبار عن وصف بعض ما يتفضل الله بنعيم الجنة على من أخرج من النار بعد تعذيبه إياه فيها-
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ اللہ تعالیٰ جہنم سے نکالے گئے لوگوں پر جنت کے نعمتوں سے کیا فضل کرے گا جنہیں وہاں سزا دی گئی
حدیث نمبر: 7433
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ الْقَيْسِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" يَكُونُ قَوْمٌ فِي النَّارِ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَكُونُوا، ثُمَّ يَرْحَمُهُمُ اللَّهُ، فَيُخْرِجُهُمْ مِنْهَا، فَيَكُونُونَ فِي أَدْنَى الْجَنَّةِ فِي نَهْرٍ يُقَالُ لَهُ: الْحَيَوَانُ، لَوِ اسْتَضَافَهُمْ أَهْلُ الدُّنْيَا، لأَطْعَمُوهُمْ وَسَقُوهُمْ وَأَتْحَفُوهُمْ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کچھ لوگ جہنم میں جتنا عرصہ اللہ تعالیٰ کو منظور ہوگا اتنا عرصہ رہیں گے، پھر اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے گا اور انہیں جہنم سے نکال دے گا اور وہ جنت کے زیریں حصے میں ایک نہر میں آئیں گے جس کا نام «الْحَيَوَان» ”حیوان“ ہوگا۔ اگر تمام اہل دنیا ان کے مہمان بن جائیں تو وہ ان سب کو کھلا دیں، پلا دیں اور انہیں تحفے دیں (پھر بھی ان کے پاس موجود نعمتیں ختم نہیں ہوں گی)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7433]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7428، 7433، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4423، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 4979، 5338، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 5665» «رقم طبعة با وزير 7390»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى نحوه (7385). تنبيه!! رقم (7385) = (7428) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي