🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
ایام بیض کے روزے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1567 ترقیم فقہی: -- 856
-" إن كنت صائما فصم أيام الغر. يعني الأيام البيض".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک بدو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بھونا ہوا خرگوش اور اس کے ساتھ اس کا سالن بھی لے کر آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکے رہے اور نہ کھایا اور صحابہ کرام بھی رک گئے اور کچھ نہ کھایا اور بدو خود بھی رکا رہا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو کیوں نہیں کھا رہا؟ اس نے کہا:، میں ہر ماہ کو تین روزے رکھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم نے روزے رکھنے ہیں تو چمک والے (یعنی چاندنی راتوں والے) دنوں کا روزہ رکھا کرو۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد ایام بیض تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 856]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1567

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سال کے چھ دنوں کا روزہ رکھنا منع ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2398 ترقیم فقہی: -- 857
-" نهى عن صوم ستة أيام من السنة: ثلاثة أيام التشريق ويوم الفطر ويوم الأضحى ويوم الجمعة مختصة من الأيام".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سال میں چھ دنوں کا روزہ رکھنے سے منع فرمایا: ایام تشریق کے تین دن، عیدالفطر کا دن، عیدالاضحیٰ کا دن، جمعہ کے دن کو خاص کر کے روزہ رکھنا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 857]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2398

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
قیام اللیل میں دو دو رکعت قیام
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2365 ترقیم فقہی: -- 858
-" كان إذا تهجد يسلم بين كل ركعتين".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تہجد پڑھتے تو دو دو رکعتوں کے بعد سلام پھیرتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 858]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2365

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
ایک رکعت نماز وتر درست ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2208 ترقیم فقہی: -- 859
-" الذي لا ينام حتى يوتر حازم".
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت کیا گیا ہے کہ وہ مسجد نبوی میں نماز عشاء ادا کرتے تھے اور اس کے بعد صرف ایک رکعت وتر پڑھتے تھے۔ ان کو کہا گیا: ابواسحاق! تم صرف ایک رکعت وتر پڑھتے ہو اور مزید کوئی نماز نہیں پڑھتے، (کیا وجہ ہے)؟ انہوں نے کہا: جی ہاں میں نے خود رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”وہ بندہ محتاط (اور دور اندیش ہے) جو سونے سے پہلے وتر ادا کر لیتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 859]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2208

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
وتر رات کی نماز ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2413 ترقیم فقہی: -- 860
-" الوتر بليل".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز وتر رات کو ہوتی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 860]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2413

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سحری کا کھانا بابرکت ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1291 ترقیم فقہی: -- 861
-" إن الله جعل البركة في السحور والكيل".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے سحری اور ناپ میں برکت رکھی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 861]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1291

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2309 ترقیم فقہی: -- 862
-" من أراد أن يصوم فليتسحر بشيء".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو روزہ رکھنا چاہتا ہو، وہ کسی چیز کے ساتھ سحری کر لیا کرے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 862]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2309

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2983 ترقیم فقہی: -- 863
-" هلم إلى الغداء المبارك. يعني السحور".
سیدنا خالد بن معدان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آؤ بابرکت کھانے کی طرف۔“ آپ کی مراد سحری کا کھانا تھا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 863]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2983

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3408 ترقیم فقہی: -- 864
- (عليكُم بغَدَاءِ السُّحور؛ فإنّه هو الغَدَاءُ المباركُ) .
سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سحری کا کھانا ضرور کھایا کرو، کیونکہ وہ بابرکت کھانا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 864]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3408

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سحری کا کھانا کھانے والوں کی فضیلت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3409 ترقیم فقہی: -- 865
- (إنّ اللهَ وملائكتَه يصلُّون على المتسحِّرين) .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقینا اللہ اور اس کے فرشتے سحری کھانے والوں پر درود بھیجتے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 865]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3409

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں