سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
صرف جمعہ مبارک کا روزہ رکھنا منع ہے
ترقیم الباني: 2945 ترقیم فقہی: -- 885
-" لا تصم يوم الجمعة إلا في أيام هو أحدها، وأما أن لا تكلم أحدا، فلعمري لأن تكلم بمعروف، وتنهى عن منكر خير من أن تسكت".
سیدنا بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے ہوئے کہا: میں جمعہ کے دن روزہ رکھوں گا اور اس دن کسی سے بات نہیں کروں گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم جمعہ کے دن کا روزہ نہ رکھو، الا یہ کہ کئی دنوں کے روزے رکھے اور بیچ میں جمعہ کا دن آ جائے (تو پھر کوئی حرج نہیں)۔ رہا مسئلہ تیرا کسی کے ساتھ کلام نہ کرنے کا، تو میری عمر کی قسم! خیر کی بات کرنا اور برائی سے روکنا تیرے لئے خاموش رہنے سے بہتر ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 885]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2945
ترقیم الباني: 981 ترقیم فقہی: -- 886
-" لا تصوموا يوم الجمعة إلا وقبله يوم أو بعده يوم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ کے دن روزہ نہ رکھو، الا یہ کہ اس سے پہلے ایک دن یا اس کے بعد ایک دن کا بھی روزہ رکھا جائے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 886]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 981
سنیچر وار کو روزہ رکھنا کیسا ہے؟
ترقیم الباني: 225 ترقیم فقہی: -- 887
-" إذا ولج الرجل في بيته فليقل: اللهم إني أسألك خير المولج، وخير المخرج، بسم الله ولجنا، وبسم الله خرجنا، وعلى الله ربنا توكلنا، ثم ليسلم على أهله".
عبید اعراج کہتے ہیں: میری دادی نے مجھے بیان کیا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئیں اور آپ دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے، یہ سنیچر وار تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آؤ، کھانا کھاؤ۔“ انہوں نے کہا: میں روزے دار ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گزشتہ کل روزہ رکھا تھا؟“ انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر کھانا کھا لو، کیونکہ تجھے صرف سنیچر وار کے روزے کا ثواب ملے گا نہ عذاب۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 887]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 225
ترقیم الباني: 3101 ترقیم فقہی: -- 888
- (لا تَصُمْ يومَ السبتِ إلا في فريضةٍ، ولو لم تَجِدْ إلا لحاءَ شجرةٍ فَأَفْطِرْ عليهِ) .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سنیچر وار کا روزہ نہیں رکھنا، الا یہ کہ فرضی روزے ہوں۔ اگر تجھے درخت کی چھال کے علاوہ کچھ نہ ملے، تو وہی کھا کر (روزہ نہ رکھنے کی علامت پیش کر دینا)۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 888]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3101
روزے اور قیام سے جنسی خواہشات ختم ہو جاتی ہیں
ترقیم الباني: 1830 ترقیم فقہی: -- 889
-" خصاء أمتي الصيام".
سیدنا عبداﷲ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہ ایک آدمی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اﷲ کے رسول! کیا آپ مجھے خصی ہونے کی اجازت دیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کا خصی ہونا روزہ اور قیام ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 889]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1830
میت کی طرف سے روزے رکھنا
ترقیم الباني: 1946 ترقیم فقہی: -- 890
-" صومي عن أختك".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور اپنی بہن کا تذکرہ کیا کہ اس نے ایک ماہ کے روزوں کی نذر مانی، لیکن وہ ایک بحری سفر کے دوران فوت ہو گئی اور روزے نہ رکھ سکی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنی بہن کی طرف سے روزے رکھ لو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 890]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1946
ابتدائے رمضان، عیدالفظر اور عیدالاضحٰی کے معاملے میں لوگوں کا خیال رکھنا
ترقیم الباني: 224 ترقیم فقہی: -- 891
-" الصوم يوم تصومون، والفطر يوم تفطرون، والأضحى يوم تضحون".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” روزہ اس دن ہو گا، جس دن تم (سارے) روزہ رکھو گے، افطار اس دن ہو گا، جس دن تم (سارے) افطار کرو گے اور قربانیاں اس دن ہوں گے، جس دن تم (سارے) قربانیاں کرو گے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 891]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 224
بھوک کی شدت کے وقت کی دعا
ترقیم الباني: 2066 ترقیم فقہی: -- 892
-" كان إذا تضور من الليل قال: لا إله إلا الله الواحد القهار، رب السماوات والأرض وما بينهما العزيز الغفار".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو بھوک کی شدت کی وجہ سے دوہرے ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: ”نہیں ہے کوئی معبود برحق، مگر اللہ، جو اکیلا اور زبردست ہے، آسمانوں، زمین اور ان دونوں کے درمیان والی تمام چیزوں کا رب ہے، وہ غالب اور بخشنے والا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 892]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2066
اعتکاف اور اس کی قضاء
ترقیم الباني: 1410 ترقیم فقہی: -- 893
-" كان إذا كان مقيما اعتكف العشر الأواخر من رمضان، وإذا سافر اعتكف من العام المقبل عشرين".
سیدنا انس سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مقیم ہوتے تو رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا اعتکاف کرتے اور اگر ان دنوں سفر پر ہوتے تو اگلے سال کو بیس دنوں کا اعتکاف کرتے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 893]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1410
رمضان کا آخری عشرہ کیسے گزارا جائے؟
ترقیم الباني: 2123 ترقیم فقہی: -- 894
-" كان اجتهد في العشر الأواخر ما لا يجتهد في غيره".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (رمضان کے) آخری عشرے میں (عبادت کرنے میں) جو محنت کرتے، وہ کسی اور عشرے میں نہیں کرتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 894]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2123