🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
نام تبدیل کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 207 ترقیم فقہی: -- 1485
-" كان يغير الاسم القبيح إلى الاسم الحسن".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبیح نام کو اچھے نام میں تبدیل کر دیتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1485]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 207

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 212 ترقیم فقہی: -- 1486
-" كانت جويرية اسمها برة، فحول رسول الله صلى الله عليه وسلم اسمها جويرية، وكان يكره أن يقال: خرج من عند برة".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہ کا (اصل) نام برہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تبدیل کر کے جویریہ رکھا۔ آپ ناپسند کرتے تھے کہ یہ کہا جائے: آپ برہ کے پاس سے نکلے ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1486]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 212

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 209 ترقیم فقہی: -- 1487
-" كان إذا أتاه الرجل وله اسم لا يحبه حوله".
سیدنا عتبہ بن عبدالسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب کوئی آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتا اور اس کا نام آپ کو ناپسند ہوتا تو اسے تبدیل کر دیتے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1487]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 209

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 208 ترقیم فقہی: -- 1488
-" كان إذا سمع اسما قبيحا غيره، فمر على قرية يقال لها" عفرة" فسماها خضرة".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوئی قبیح نام سنتے تو اسے تبدیل کر دیتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک گاؤں کے پاس سے گزرے جسے ”عفرہ“ کہا جاتا تھا اور اس کا نام ”خضرہ“ رکھا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1488]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 208

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 211 ترقیم فقہی: -- 1489
-" كان اسم زينب برة (فقيل: تزكي نفسها) فسماها النبي صلى الله عليه وسلم: زينب".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ زینب کا نام برہ تھا۔ کہا جاتا تھا یہ اپنے آپ کو پاک ثابت کرتی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدل کر اس کا نام زینب رکھ دیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1489]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 211

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
ابتدائے رات کے وقت بچوں کی حفاظت کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 905 ترقیم فقہی: -- 1490
-" احبسوا صبيانكم حتى تذهب فوعة العشاء، فإنها ساعة تخترق فيها الشياطين".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(رات شروع ہوتے ہی) اپنے بچوں کو پابند کر لیا کرو، یہاں تک کہ رات کی ابتدائی تاریکی کا وقت گزر جائے، کیونکہ اس گھڑی میں شیطان منتشر ہوتے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1490]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 905

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1366 ترقیم فقہی: -- 1491
-" إذا غربت الشمس فكفوا صبيانكم، فإنها ساعة ينتشر فيها الشياطين".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب سورج غروب ہو جائے تو بچوں کو (اپنے پاس) پابند کر لیا کرو، کیونکہ اس وقت شیطان منتشر ہو رہے ہوتے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1491]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1366

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
بچہ اپنے اور سیدنا آدم علیہ السلام کے مابین نسب میں سے کسی فرد کے مشابہ ہو سکتا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3330 ترقیم فقہی: -- 1492
- (إذا أراد الله جل ذكره أن يخلق النسمة، فجامع الرجل المرأة؛ طار ماؤه في كل عرق وعصب منها، فإذا كان يوم السابع؛ أحضر الله له كل عرق بينه وبين آدم، ثم قرأ: [في أيّ صورة ما شاء ركبك] ) .
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ تعالی انسان کو پیدا کرنا چاہتا ہے تو مرد اپنی بیوی سے مجامعت کرتا ہے، اس کا مادہ منویہ عورت کی ہر رگ اور پٹھے میں پھیل جاتا ہے، جب ساتواں دن ہوتا ہے تو اللہ تعالی اس کے اور آدم علیہ السلام کے مابین تمام لوگوں کو حاضر کر دیتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ آیت تلاوت کی «جس صورت میں اللہ نے چاہا تجھ کو جوڑ دیا۔» ‏‏‏‏ (سورہ انفطار: ۸)“ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1492]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3330

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
دوسری بیوی کے پاس تین یا سات راتیں گزارنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1271 ترقیم فقہی: -- 1493
-" إذا تزوج البكر على الثيب أقام عندها سبعا وإذا تزوج الثيب على البكر أقام عندها ثلاثا".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی بیوہ (یا مطلقہ) عورت کی موجودگی میں کنواری عورت سے شادی کرے تو اس کے پاس سات دن ٹھہرے اور اگر کنواری کی موجودگی میں بیوہ سے نکاح کرے تو اس کے پاس تین دن ٹھہرے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1493]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1271

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
شادی، نصف ایمان کی تکمیل ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 625 ترقیم فقہی: -- 1494
-" إذا تزوج العبد، فقد استكمل نصف الدين، فليتق الله فيما بقي".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی شادی کرتا ہے تو اس کا نصف ایمان مکمل ہو جاتا ہے، اب اسے چاہیے کہ بقیہ ایمان کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1494]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 625

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں