سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
محب کا محبوب کو اپنی محبت کی خبر دینا
ترقیم الباني: 3253 ترقیم فقہی: -- 2426
- (أنت مع من أحببت، ولك ما احتسبتَ) .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چند لوگ بیٹھے تھے۔ آپ کے پاس بیٹھے ہوئے آدمیوں میں سے ایک نے گزرنے والے آدمی کے بارے میں کہا: میں اللہ کے لیے اس سے محبت کرتا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تو نے اس کو بتلایا ہے؟ “ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو جا کر بتلاؤ۔“ وہ اس کی طرف گیا اور اس کو بتلایا۔ اس نے کہا: وہ ذات تجھ سے محبت کرے جس کے لیے تو مجھ سے محبت کرتا ہے۔ پھر وہ آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس کی کہی ہوئی بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتلائی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اسی کے ساتھ ہو گا، جس کے ساتھ تو نے محبت کی اور تو نے جس ثواب کی امید کی ہے، وہ تجھے ملے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2426]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3253
محب اپنے محبوب کے ساتھ ہو گا
ترقیم الباني: 3253 ترقیم فقہی: -- 2427
- (أنت مع من أحببت، ولك ما احتسبتَ) .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چند لوگ بیٹھے تھے۔ آپ کے پاس بیٹھے ہوئے آدمیوں میں سے ایک نے گزرنے والے آدمی کے بارے میں کہا: میں اللہ کے لیے اس سے محبت کرتا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تو نے اس کو بتلایا ہے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو جا کر بتلاؤ۔“ وہ اس کی طرف گیا اور اس کو بتلایا۔ اس نے کہا: وہ ذات تجھ سے محبت کرے جس کے لیے تو مجھ سے محبت کرتا ہے۔ پھر وہ آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس کی کہی ہوئی بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتلائی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اسی کے ساتھ ہو گا، جس کے ساتھ تو نے محبت کی اور تو نے جس ثواب کی امید کی ہے، وہ تجھے ملے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2427]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3253
اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کا صلہ
ترقیم الباني: 3273 ترقیم فقہی: -- 2428
- (ما مِن رَجُلينِ تحابّا في الله بظهرِ الغيبِ؛ إلا كان أحبُّهُما إلى اللهِ أشدَّهما حُبّاً لصاحبِه) .
سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب دو آدمی ایک دوسرے سے اللہ تعالیٰ کے لیے غائبانہ طور پر محبت کرتے ہیں تو ان دونوں میں اللہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب وہ ہے جو اپنے بھائی سے دوسرے کی بہ نسبت زیادہ محبت کرنے والا ہو گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2428]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3273
اللہ تعالیٰ کے لیے کسی کی زیارت کا صلہ
ترقیم الباني: 2632 ترقیم فقہی: -- 2429
-" ما من عبد أتى أخا له يزوره في الله إلا نادى مناد من السماء: أن طبت وطابت لك الجنة، وإلا قال الله في ملكوت عرشه: عبدي زار في وعلي قراه، فلم أرض له بقرى دون الجنة".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی اپنے بھائی کے پاس آتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے لیے اس سے ملاقات کرتا ہے تو آسمان سے پکارنے والا پکارتا ہے: تم خوش رہو اور جنت تمہارے لیے پاکیزہ ہو جائے، وگرنہ الله تعالیٰ اپنے عرش کی بادشاہی میں کہتا ہے: میرے بندے نے میری وجہ سے ملاقات کی ہے، اس کی میزبانی مجھ پر لازم ہے اور میں اس کے لیے جنت سے کم میزبانی (کا انداز) پسند ہی نہیں کرتا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2429]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2632
نرمی کی فضیلت
ترقیم الباني: 1219 ترقیم فقہی: -- 2430
-" إذا أراد الله عز وجل بأهل بيت خيرا أدخل عليهم الرفق".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی اہل بیت کے ساتھ خیر و بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو ان کو نرمی عطا کر دیتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2430]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1219
ترقیم الباني: 1456 ترقیم فقہی: -- 2431
-" اسمح يسمح لك".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نرمی کر تاکہ تیرے ساتھ بھی نرمی کی جائے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2431]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1456
ترقیم الباني: 938 ترقیم فقہی: -- 2432
-" ألا أخبركم بمن يحرم على النار أو بمن تحرم عليه النار؟ على كل قريب هين سهل".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تم کو ایسے شخص کے بارے میں نہ بتلاؤں، جو آگ پر حرام ہو یا آگ جس پر حرام ہو؟ جو ہر دلعزیز، نرمی کرنے والا اور آسانی کرنے والا ہو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2432]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 938
ترقیم الباني: 519 ترقیم فقہی: -- 2433
-" إنه من أعطي حظه من الرفق، فقد أعطي حظه من خير الدنيا والآخرة وصلة الرحم وحسن الخلق وحسن الجوار يعمران الديار ويزيدان في الأعمار".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو فرمایا: ”جس کو نرمی عطا کی گئی، اس کو دنیا و آخرت کی خیر و بھلائی سے نواز دیا گیا اور صلہ رحمی، حسن اخلاق اور پڑوسی سے اچھا سلوک (جیسے امور خیر) گھروں ( اور قبیلوں) کو آباد کرتے ہیں اور عمروں میں اضافہ کرتے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2433]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 519
ترقیم الباني: 524 ترقیم فقہی: -- 2434
-" كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يبدو إلى هذه التلاع وإنه أراد البداوة مرة، فأرسل إلى ناقة محرمة من إبل الصدقة فقال لي: يا عائشة ارفقي، فإن الرفق لم يكن في شيء قط إلا زانه ولا نزع من شيء قط إلا شانه".
سیدنا مقدام بن شریح رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے صحرائی زندگی کے بارے میں سوال کیا۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان ٹیلوں پر جایا کرتے تھے، ایک دفعہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحرائی زندگی کا ارادہ کیا تو میری طرف صدقہ کے اونٹوں میں سے ایک اونٹنی، جس پر ابھی تک سواری نہیں کی گئی تھی، بھیجی اور فرمایا: ”عائشہ! نرمی کرنا، کیونکہ جس چیز میں بھی نرمی ہوتی ہے، وہ اس کو مزین کر دیتی ہے اور جس چیز سے نرمی چھین لی جائے، وہ اس کو عیب دار بنا دیتی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2434]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 524
ترقیم الباني: 942 ترقیم فقہی: -- 2435
-" ما أعطي أهل بيت الرفق إلا نفعهم ولا منعوه إلا ضرهم".
سیدنا عبیداللہ بن معمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس گھرانے کو نرمی عطا کر دی جائے تو وہ ان کو فائدہ دے گی اور جس کو (نرمی) نہ دی جائے تو (سختی) ان کو نقصان دے گی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2435]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 942