🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
ہر ایک ہزار میں سے نو سو ننانوے جہنم میں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3250 ترقیم فقہی: -- 3718
- (يقولُ الله عزّ وجلّ يوم القيامةِ: يا آدمُ! فيقولُ: لبيك ربَّنا! وسعدَيك، فيُنادى بصوتٍ: إنّ الله يأمُرك أن تُخرجَ من ذرِّيتكَ بعثاً إلى النّارِ. قال: يا ربِّ! وما بعثُ النّارِ؟ قال: من كلِّ ألفٍ- أراه قال-: تِسع مِئةٍ وتسعةً وتسعين، فحينئذٍ تضعُ الحاملُ حملها، ويشيبُ الوليدُ، (وترى الناس سُكارى وما هُم بِسُكارى ولكنَّ عذاب الله شديدٌ) . فشقَّ ذلك على الناسِ حتَى تغيَّرت وجوهُهُم، فقال النبيُّ الناسِ كالشعرةِ السوداءِ في جنَّبِ الثورِ الأبيضِ، أو كالشعرة البيضاء في جنبِ الثور الأسودِ، وإنِّي لأرجُو أن تكونُوا رُبُع أهلِ الجنّةِ؛ فكبَّرنا، ثمّ قال: ثُلُث أهلِ الجنة؛ فكبَّرنا، ثمَّ قال: شطرَ أهل الجنّة؛ فكبَّرنا) .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ قیامت والے دن فرمائے گا: اے آدم! وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! میں حاضر ہوں۔ اللہ تعالیٰ آوازیں دیں گے: بیشک اللہ تعالیٰ تجھے حکم دیتا ہے کہ تم اپنی اولاد میں سے جہنم کے لیے (‏‏‏‏جہنمی) گروہ کو علیحدہ کر دو۔ وہ پوچھیں گے: اے میرے رب! آگ کے گروہ کی تعداد کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے: ایک ہزار کی نفری میں سے نو سو نناوے (‏‏‏‏۹۹۹) کو (‏‏‏‏جہنم کے لیے علیحدہ کر دو)۔ (‏‏‏‏یہ ہولناک خبر سن کر) حاملہ عورتوں کے حمل ساقط ہو جائیں گے اور بچے بوڑھے ہو جائیں گے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «يَوْمَ تَرَوْنَهَا تَذْهَلُ كُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّا أَرْضَعَتْ وَتَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا وَتَرَى النَّاسَ سُكَارَى وَمَا هُمْ بِسُكَارَى وَلَـكِنَّ عَذَابَ اللَّـهِ شَدِيدٌ» ”اور تو دیکھے گا کہ لوگ مدہوش دکھائی دیں گے، حالانکہ درحقیقت وہ متوالے نہ ہوں گے، لیکن اللہ تعالیٰ کا عذاب بڑا ہی سخت ہے۔“ (۲۲-الحج:۲) یہ بات صحابہ پر اتنی گراں گزری کہ ان کے چہرے بدل گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (‏‏‏‏ان کو حوصلہ دلاتے ہوئے) فرمایا: ”(‏‏‏‏قیامت والے دن تناسب یہ ہو گا کہ) یاجوج ماجوج میں سے نو سو ننانوے افراد اور تم میں سے ایک فرد ہو گا، پھر (‏‏‏‏سابقہ امتوں کے) لوگوں کے مقابلے تمہاری تعداد اتنی ہو گی، جتنے کے سفید رنگ کے بیل کی پشت پر سیاہ بال یا سیاہ رنگ کے بیل کی پشت پر سفید بال ہوتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ تم جنت کی آبادی کا چوتھائی حصہ ہو گے۔“ (‏‏‏‏ یہ سن کر) ہم نے اللہ اکبر کہا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(‏‏‏‏مجھے امید ہے کہ) تم جنت کی آبادی کا تیسرا حصہ ہو گے۔“ ہم نے اللہ اکبر کہا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت کی آدھی آبادی تم لوگ ہو گے۔“ (‏‏‏‏یہ سن کر) ہم نے اللہ اکبر کہا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3718]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3250

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سلسلہ خلافت میں نبوی سنت کو بدلنے والا پہلا شخص
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1749 ترقیم فقہی: -- 3719
-" أول من يغير سنتي رجل من بني أمية".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے یزید بن ابوسفیان سے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”سب سے پہلے میری سنت کو بدلنے والا فرد بنوامیہ میں سے ہو گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3719]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1749

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
صحابہ کرام میں قتل کا فتنہ
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1346 ترقیم فقہی: -- 3720
-" بحسب أصحابي القتل".
ابومالک اشجعی سعد بن طارق بن اشیم اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے صحابہ کے لیے قتل کا فتنہ ہی کافی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3720]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1346

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
امت مسلمہ کی سزا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1347 ترقیم فقہی: -- 3721
-" عقوبة هذه الأمة بالسيف".
سیدنا عوبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس امت کی سزا تلوار ہے۔ ”‏‏‏‏ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3721]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1347

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
جھوٹے مدعیانِ نبوت، (قادیانیوں اور ابن عربی کا عقیدہ باطل ہے)
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3611 ترقیم فقہی: -- 3722
- (بينما أنا نائمُ؛ أتيت بخزائن الأرض، فَوُضِعَ في يدي سِوَارَان من ذهب، فكَبُرا عليَّ وأهمَّاني، فأوُحي إليَّ: أن انفُخُهُما؛ فَنَفَخْتُهُما فذهبا؛ فأوَّلْتُهُما: الكذَّابَيْنِ اللذين أنا بينهما: صاحب صنعاء، وصاحب اليمامة) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں سویا ہوا تھا، میرے پاس زمین کے خزانے لائے گئے، میرے ہاتھ میں سونے کے دو کنگن رکھ دیے گئے، وہ مجھ پر گراں گزرے اور انہوں نے مجھے مغموم و بے چین کر دیا، میری طرف وحی کی گئی کہ پھونک مارو، میں نے پھونک ماری، وہ دونوں (‏‏‏‏میرے ہاتھ سے) ہٹ گئے۔ میں نے اس خواب کی تاویل یہ کی کہ ان سے مراد وہ دو جھوٹے ہیں، کہ میں جن کے درمیان ہوں، (‏‏‏‏ ‏‏‏‏۱) صاحب صنعاء (‏‏‏‏ ‏‏‏‏یعنی اسود عنسی) اور (‏‏‏‏ ‏‏‏‏۲) صاحب یمامہ (‏‏‏‏ ‏‏‏‏یعنی مسیلمہ کذاب)۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3722]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3611

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1999 ترقیم فقہی: -- 3723
-" في أمتي كذابون ودجالون، سبعة وعشرون، منهم أربعة نسوة، وإني خاتم النبين، لا نبي بعدي".
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں ستائیس آدمی انتہائی جھوٹے اور کذاب ہوں گے، ان میں سے چار عورتیں ہوں گی (‏‏‏‏ ‏‏‏‏یاد رکھنا کہ) میں خاتم النبین ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔“ ‏ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3723]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1999

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2253 ترقیم فقہی: -- 3724
-" إن بين يدي الساعة سنين خداعة يصدق فيها الكاذب ويكذب فيها الصادق ويؤتمن فيها الخائن ويخون فيها الأمين وينطق فيها الرويبضة. قيل: وما الرويبضة. قيل: المرء التافه يتكلم في أمر العامة".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس ایک کوفی آدمی بیٹھا ہوا تھا، اس نے مختار سے احادیث بیان کرنا شروع کر دیں۔ سیدنا عبداللہ نے کہا: اگر بات ایسے ہی ہے جیسے تو کہہ رہا ہے تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”قیامت سے پہلے تیس انتہائی جھوٹے اور کذاب افراد ہوں گے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3724]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2253

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
دین کے شایان شان دور کی مدت کم ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 976 ترقیم فقہی: -- 3725
-" تدور رحى الإسلام بعد خمس وثلاثين أو ست وثلاثين أو سبع وثلاثين، فإن يهلكوا فسبيل من هلك وإن يقم لهم دينهم يقم لهم سبعين عاما. قلت: (وفي رواية: قال عمر يا نبي الله) : مما بقي أو مما مضى؟ قال: مما مضى".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پینتس یا چھتیس یا سینتیس سالوں کے بعد اسلام کی چکی گھومے گی، اس کے بعد اگر کوئی (‏‏‏‏گمراہ رہ کر) ہلاک ہوا تو وہ پہلے ہلاک ہونے والوں کی طرح ہو گا اور اگر دین قائم رہا تو وہ ستر سال تک قائم رہے گا۔“ میں نے کہا اور ایک روایت کے مطابق سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے الله کے نبی! مستقبل ستر سال یا ماضی سمیت؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ماضی سمیت۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3725]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 976

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
ساٹھ سن ہجری کے بعد والے امرا سے پناہ مانگنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3191 ترقیم فقہی: -- 3726
- (تعوَّذُوا باللهِ من رأس السبعينِ، وإمارةِ الصبيانِ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”ستر سال کے بعد والے دور سے اور لڑکوں کی حکومت سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3726]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3191

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
بالآخر زمین اپنے خزانے اگل دے گی
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3619 ترقیم فقہی: -- 3727
- (تقيءُ الأرض أفلاذ كبدها أمثال الأُسطُوان من الذهب والفضة، فيجيء القاتل، فيقول: في هذا قتلت، ويجيء القاطع فيقول: في هذا قطعت رحمي، ويجيء السارق، فيقول: في هذا قطعت يدي، ثم يدعونه، فلا يأخذون منه شيئاً) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زمین اپنے جگر کے ٹکڑوں (‏‏‏‏یعنی خزانوں) کو اگل دے گی، وہ سونے اور چاندی کے ستونوں کی صورت میں پڑے ہوں گے۔ قاتل آ کر کہے گا: اس کی خاطر میں نے قتل کیا تھا۔ قطع رحمی کرنے والا آئے گا اور کہے گا: اس کی وجہ سے میں نے قطعی رحمی کی تھی۔ چور آ کر کہے گا: اس کی وجہ سے میرا ہاتھ کاٹا گیا تھا، پھر وہ (‏‏‏‏ان خزانوں کو) چھوڑ دیں گے اور کچھ بھی نہیں لیں گے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3727]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3619

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں