🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. باب الْوُضُوءِ لِكُلِّ صَلاَةٍ:
ہر نماز کے لئے وضو کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 743
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ"، وَكَانَ أَحَدُنَا يَكْفِيهِ الْوُضُوءُ مَا لَمْ يُحْدِثْ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے لئے وضو کرتے تھے، اور ہم میں سے ہر ایک کو وضو اس وقت تک کافی ہوتا جب تک کوئی وضو توڑنے والی چیز پیش نہ آ جاتی۔ (یعنی پیشاب، پاخانہ، نیند وغیرہ)۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 743]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 747] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 214] ، [معجم الكبير 365/6] ، [البيهقي 162/1] ، [شرح السنة 230] ، [ترمذي 60] ، [أحمد 132/3]
وضاحت: (تشریح حدیث 742)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ہر نماز کے لئے نیا وضو مستحب ہے اور ایک وضو سے کئی نمازیں بھی ادا کی جا سکتی ہیں۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
47. باب لاَ وُضُوءَ إِلاَّ مِنْ حَدَثٍ:
جس کا وضو ٹوٹ جائے صرف وہی وضو کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 744
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِهِ حَرَكَةً فِي دُبُرِهِ، فَأَشْكَلَ عَلَيْهِ أَحْدَثَ أَوْ لَمْ يُحْدِثْ، فَلَا يَنْصَرِفَنَّ حَتَّى يَسْمَعَ صَوْتًا، أَوْ يَجِدَ رِيحًا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کو نماز میں سرین کے اندر حرکت محسوس ہو اور یہ (یقین) مشکل ہو جائے کہ وضو ٹوٹا ہے یا نہیں، تو وہ نماز نہ توڑے جب تک کہ آواز نہ سن لے، یا بو نہ محسوس کر لے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 744]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 748] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 362] ، [أحمد 414/2] ، [أبوداؤد 177] ، ونحوه [ترمذي 74] و [بيهقي 117/1]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
48. باب الْوُضُوءِ مِنَ النَّوْمِ:
نیند کی وجہ سے وضو کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 745
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ، أَخْبَرَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنِي عَطِيَّةُ بْنُ قَيْسٍ الْكَلَاعِيُّ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّمَا الْعَيْنَانِ وِكَاءُ السَّهِ، فَإِذَا نَامَتْ الْعَيْنُ، اسْتَطْلَقَ الْوِكَاءُ"، قِيلَ لِأَبِي مُحَمَّدٍ عَبْدِ اللَّهِ: تَقُولُ بِهِ؟، قَالَ: لَا، إِذَا نَامَ قَائِمًا لَيْسَ عَلَيْهِ الْوُضُوءُ.
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک آنکھیں دبر کا بندھن ہیں، پس جب آنکھیں سوجائیں تو (وہ) بندھن کھل جاتا ہے۔ امام دارمی سے پوچھا گیا: آپ بھی یہی کہتے ہیں؟ فرمایا: نہیں، جب کھڑے کھڑے سو جائے تو وضو نہیں ٹوٹے گا۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 745]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 749] »
اس حدیث کی سند ضعیف ہے، گرچہ بعض علماء نے اس حدیث کو متعدد طرق کی وجہ سے حسن قرار دیا ہے۔ حوالہ دیکھئے: [مسند أبى يعلی 7372] ، [المعجم الكبير 272/19، 875] ، [مشكل الآثار 355/4] ، [البيهقي 931] ، [حلية الأولياء 305/9] ، [نيل الأوطار 241/1]
وضاحت: (تشریح احادیث 743 سے 745)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نیند سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
دیگر احادیثِ صحیحہ سے وضاحت ہوتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم و صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین بیٹھے بیٹھے نماز کے انتظار میں سو جاتے اور پھر بنا وضو کئے فریضۂ نماز ادا کر لیتے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بیٹھے بیٹھے سو جانے سے وضو نہیں ٹوٹتا اور لیٹ کر گہری نیند سونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
واللہ علم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
49. باب في الْمَذْيِ:
مذی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 746
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاق، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: كُنْتُ أَلْقَى مِنْ الْمَذْيِ شِدَّةً، فَكُنْتُ أُكْثِرُ الْغُسْلَ مِنْهُ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَسَأَلْتُهُ عَنْهُ، فَقَالَ: "إِنَّمَا يُجْزِئُكَ مِنْ ذَلِكَ الْوُضُوءُ"، قَالَ: قُلْتُ: فَكَيْفَ بِمَا يُصِيبُ ثَوْبِي مِنْهُ؟، قَالَ:"خُذْ كَفًّا مِنْ مَاءٍ فَانْضَحْهُ حَيْثُ تَرَى أَنَّهُ أَصَابَهُ".
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے مذی کی سخت شکایت تھی، جس کی وجہ سے میں اکثر غسل کیا کرتا تھا، لہٰذا میں نے اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا اور اس بارے میں آپ سے (حکم) دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے لئے (اس صورت میں) وضو کر لینا کافی ہو گا۔ سیدنا سہل رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے عرض کیا: اور جو میرے کپڑوں پر لگ گئی اس کا کیا کروں؟ فرمایا: پانی کا ایک چلو بھر کر جہاں مذی لگ گئی ہے اس پر چھڑک دو۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 746]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 750] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 91/1] ، [صحيح ابن خزيمه 291] ، [أبوداؤد 210] ، [ترمذي 115] ، [ابن ماجة 506] ، [صحيح ابن حبان 1102] ، [موارد الظمآن 241]
وضاحت: (تشریح حدیث 745)
مذی سفید چکنا پانی ہے جو ملاعبت یا بوس و کنار سے آ جاتا ہے۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مذی سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور وہ ناپاک ہے، دھو لینا چاہئے۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
50. باب الْوُضُوءِ مِنْ مَسِّ الذَّكَرِ:
ذکر کے چھونے سے وضو کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 747
أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، حَدَّثَنِي ابْنُ حَزْمٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "يَتَوَضَّأُ الرَّجُلُ مِنْ مَسِّ الذَّكَرِ".
سیدہ بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتے ہوئے سنا: آدمی عضو مخصوص کو چھو لے تو وضو کرے گا۔ یعنی اس کا وضو ٹوٹ گیا، اور اس کو نماز کے لئے تجدیدِ وضو کرنا چاہیے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 747]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 751] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداود 181] ، [ترمذي 82، 84] ، [نسائي 163] ، [ابن ماجه 479] ۔ نیز دیکھئے: [شرح معاني الآثار 72/1] ، [صحيح ابن حبان 1112] و [الموارد 211]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 748
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ، عَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، أَنَّهَا سَمِعَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "مَنْ مَسَّ فَرْجَهُ، فَلْيَتَوَضَّأْ"، قَالَ أَبُو مُحَمَّد: هَذَا أَوْثَقُ فِي مَسِّ الْفَرْجِ، وَقَالَ: الْوُضُوءُ أَثْبَتُ.
سیدہ بسره بنت صفوان رضی اللہ عنہا سے مروی ہے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جو آدمی اپنی شرمگاہ کو مس کرے وہ وضو کر لے۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے فرمایا: شرم گاہ کے سلسلے میں یہ سب سے معتمد روایت ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 748]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 752] »
یہ روایت اس سند سے ضعیف ہے، لیکن مذکورہ بالا سند صحیح ہے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 746 سے 748)
مس ذکر و فرج سے وضو ٹوٹنے کے بارے میں صحابہ و تابعین علماء و فقہاء میں اختلاف ہے۔
صحیح اور خلاصہ یہ ہے کہ شرمگاہ کو بنا کسی حائل کے چھونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، جیسا کہ مذکورہ بالا احادیث اور حدیث سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ثابت ہوتا ہے، اور جن حضرات نے طلق بن علی کی روایت سے استدلال کیا ہے کہ وہ بھی جسم کا ایک ٹکڑا ہے وہ حدیث مذکور بالا بسره کی حدیث کے پائے کی نہیں، اس لئے راجح یہی ہے کہ مس ذکر سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
واللہ علم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
51. باب الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ:
آگ پر پکے کھانے سے وضو کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 749
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، أَنَّ خَارِجَةَ بْنَ زَيْدٍ الْأَنْصَارِيَّ أَخْبَرَهُ، أَنَّ أَبَاهُ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "الْوُضُوءُ مِمَّا مَسَّتْ النَّارُ"، قِيلَ لِأَبِي مُحَمَّدٍ: تَأْخُذُ بِهِ؟، قَالَ: لَا.
خارجہ بن زید انصاری نے خبر دی کہ ان کے والد سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے سنا: جو آگ پر پکا ہو اس کے کھانے سے وضو ہے۔ امام دارمی رحمہ اللہ سے پوچھا گیا: آپ کا عمل اس پر ہے؟ فرمایا: نہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 749]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن صالح كاتب الليث، [مكتبه الشامله نمبر: 753] »
یہ حدیث اس سند سے ضعیف ہے، لیکن امام مسلم نے صحیح سند سے ذکر کیا ہے۔ دیکھئے: [مسلم كتاب الحيض 351] ، [المعجم الكبير 4833 و 4834] ، [نسائي 179] ، [ابن حبان 1124] و [مجمع الزوائد 1315]
وضاحت: (تشریح حدیث 748)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضوٹوٹ جاتا ہے۔
لیکن یہ حدیث آگے آنے والی حدیث سے منسوخ ہے اور وضو سے مراد دھونا، کلی کرنا ہے۔
شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ صدر اول کا اس پر اجماع ہوگیا تھا کہ آگ کی پکی چیز کھانے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
امام دارمی رحمہ اللہ نے نواقض وضو میں سے صرف: ریح، نوم، مسِّ ذکر کی احادیث ذکر کی ہیں، دیگر محدثین نے وضو توڑنے والی چیزوں میں خارج من السبیلین، پیشاب، پائخانہ، خون، مذی، ودی، منی اور بدن کے کسی بھی حصے سے خون نکلنے سے، لیٹ کر سو جانے، اور بنا حائل کے شرمگاہ کو چھونے، اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو کے ٹوٹ جانے کی بھی احادیث ذکر کی ہیں۔
بکری کا گوشت کھانے یا کپڑے کے اوپر سے شرمگاه کو ہاتھ لگانے اور بیٹھے بیٹھے سو جانے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے، جیسا کہ امام دارمی رحمہ اللہ نے اپنا مسلک بیان کیا ہے اور یہ ہی راجح ہے۔
(واللہ اعلم)۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
52. باب الرُّخْصَةِ في تَرْكِ الْوُضُوءِ:
بلا ضرورت وضو نہ کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 750
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ، أَنَّ أَبَاهُ عَمْرَو بْنَ أُمَيَّةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يَحْتَزُّ مِنْ كَتِفِ شَاةٍ فِي يَدِهِ، ثُمَّ دُعِيَ إِلَى الصَّلَاةِ، فَأَلْقَى السِّكِّينَ الَّتِي كَانَ يَحْتَزُّ بِهَا، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ".
جعفر بن عمرو بن اميہ سے مروی ہے کہ ان کے والد سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ نے انہیں خبر دی کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ ایک بکری کا دستانہ چھری سے کاٹ کر کھا رہے تھے، اتنے میں نماز کے لئے بلائے گئے تو آپ نے سکین (چھری) چھوڑ دی جس سے گوشت کاٹ رہے تھے، پھر کھڑے ہوئے اور آپ نے نماز پڑھی اور وضو نہ کیا۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 750]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف كسابقه ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 754] »
اس حدیث کی سند بھی حسبِ سابق ضعیف ہے، لیکن حدیث اور معنی صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 208] ، [صحيح مسلم 355] ، [صحيح ابن حبان 1141] ، [نيل الأوطار 252/1]
وضاحت: (تشریح حدیث 749)
یہ حدیث مذکورہ بالا حدیث کی ناسخ ہے جس سے معلوم ہوا کہ پکا ہوا گوشت کھانے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے، نیز اس حدیث میں چھری سے گوشت کاٹنے کی بھی اباحت ہے۔
لہٰذا چھری سے کاٹ کر گوشت کھایا جا سکتا ہے۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
53. باب الْوُضُوءِ مِنْ مَاءِ الْبَحْرِ:
سمندر کے پانی سے وضو کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 751
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ الْجُلَاحِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ الْمَخْزُومِيِّ، عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: أَتَى رِجَالٌ مِنْ بَنِي مُدْلِجٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا أَصْحَابُ هَذَا الْبَحْرِ نُعَالِجُ الصَّيْدَ عَلَى رَمَثٍ فَنَعْزُبُ فِيهِ اللَّيْلَةَ وَاللَّيْلَتَيْنِ وَالثَّلَاثَ وَالْأَرْبَعَ، وَنَحْمِلُ مَعَنَا مِنْ الْعَذْبِ لِشِفَاهِنَا، فَإِنْ نَحْنُ تَوَضَّأْنَا بِهِ، خَشِينَا عَلَى أَنْفُسِنَا، وَإِنْ نَحْنُ آثَرْنَا بِأَنْفُسِنَا وَتَوَضَّأْنَا مِنْ الْبَحْرِ، وَجَدْنَا فِي أَنْفُسِنَا مِنْ ذَلِكَ، فَخَشِينَا أَنْ لَا يَكُونَ طَهُورًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "تَوَضَّئُوا مِنْهُ فَإِنَّهُ الطَّاهِرُ مَاؤُهُ الْحَلَالُ مَيْتَتُهُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: بنومدلج کے کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم سمندر میں رہنے والے ہیں، تختوں پر بیٹھ کر شکار کرتے ہیں، پھر رات دو رات، تین رات، چار چار راتیں غائب رہتے ہیں، اپنے ساتھ ہونٹوں کے لئے میٹھا پانی رکھتے ہیں، پس اگر اس سے وضو کر لیں تو جانوں کا خطرہ ہو جائے، اور اگر اپنے نفس کو ترجيح دے کر سمندر کے پانی سے وضو کر لیں تو ہمارے دل میں خلش رہتی ہے کہ کہیں یہ پانی ناپاک نہ ہو؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سمندر کے پانی سے وضو کرو، اس کا پانی پاک ہے اور اس کا مردہ حلال ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 751]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات لكن محمد بن إسحاق قد عنعن وهو مدلس، [مكتبه الشامله نمبر: 755] »
اس حدیث کی سند میں کچھ کلام ہے، لیکن دوسری صحیح اسانید سے یہ حدیث مروی ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 83] ، [ترمذي 69] ، [ابن ماجه 386] ، [الموطا 2/1] ، [مسند أحمد 237/2] و [المستدرك 141/1]
وضاحت: (تشریح حدیث 750)
صحابہ کرام نے صرف پانی کے بارے میں پوچھا تھا، نبی الرحمۃ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانے کے لئے بھی بتلا دیا کہ اس میں مرا جانور بھی حلال ہے اور اس میں مچھلی وغیرہ سب داخل ہیں، اور یہ حکم صرف مچھلی کے ساتھ خاص نہیں (واللہ اعلم)۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 752
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ مَالِكٍ قِرَاءَةً، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَلَمَةَ مِنْ آلِ الْأَزْرَقِ، أَنَّ الْمُغِيرَةَ بْنَ أَبِي بُرْدَةَ وَهُوَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، يَقُولُ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّا نَرْكَبُ الْبَحْرَ وَمَعَنَا الْقَلِيلُ مِنْ الْمَاءِ، فَإِنْ تَوَضَّأْنَا بِهِ عَطِشْنَا، أَفَنَتَوَضَّأُ مِنْ مَاءِ الْبَحْرِ؟، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ، الْحِلُّ مَيْتَتُهُ".
مغیرہ بن ابی بردہ سے مروی ہے کہ انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا: بنو عبدالدار کے ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ ہم سمندر میں سوار ہوتے ہیں، اور ہمارے ساتھ تھوڑا سا میٹھا پانی ہوتا ہے، اگر ہم اس سے وضو کر لیں تو پیاسے رہیں، کیا ہم سمندر کے پانی سے وضو کر سکتے ہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا پانی پاک ہے اس کا مردہ حلال ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 752]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 756] »
مذکورہ بالا حدیث میں اس کی تخریج گذر چکی ہے۔ مزید دیکھئے: [صحيح ابن حبان 1243] ، [البيهقي 36/1] ، [شرح السنة للبغوي 281] و [نيل الأوطار 17/1-20]
وضاحت: (تشریح حدیث 751)
ان احادیث سے واضح ہوگیا کہ سمندر کا پانی پاک ہے، اس سے وضو اور غسل کرنا جائز ہے۔
والله اعلم۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں