صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
12. باب نهي الماموم عن جهره بالقراءة خلف إمامه:
باب: امام کے پیچھے مقتدی کا بلند آواز سے قرأت کرنے کی ممانعت۔
ترقیم عبدالباقی: 398 ترقیم شاملہ: -- 888
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ زُرَارَةَ بْنَ أَوْفَى يُحَدِّثُ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، صَلَّى الظُّهْرَ، فَجَعَلَ رَجُلٌ يَقْرَأُ خَلْفَهُ، ب سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى، فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ: " أَيُّكُمْ قَرَأَ "، أَوْ " أَيُّكُمُ الْقَارِئُ "، فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا، فَقَالَ: " قَدْ ظَنَنْتُ أَنَّ بَعْضَكُمْ خَالَجَنِيهَا ".
شعبہ نے قتادہ سے روایت کی، انہوں نے زرارہ بن اوفیٰ سے سنا، وہ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے بیان کر رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھی تو ایک آدمی نے آپ کے پیچھے «سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى» پڑھنا شروع کر دی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو فرمایا: ”تم میں سے کس نے پڑھا“ یا (فرمایا:) ”تم میں سے پڑھنے والا کون ہے؟“ ایک آدمی نے کہا: میں ہوں۔ آپ نے فرمایا: ”میں سمجھا کہ تم میں سے کوئی مجھے اس میں الجھا رہا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 888]
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھائی، ایک آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے «سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى» پڑھنی شروع کر دی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو فرمایا: ”تم میں سے کسی نے پڑھا یا تم میں سے قراءت کرنے والا کون ہے؟“ ایک آدمی نے کہا، میں ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں سمجھ رہا تھا تم میں سے کوئی میرے ساتھ الجھ رہا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 888]
ترقیم فوادعبدالباقی: 398
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن النسائى الصغرى |
918
| من قرأ سبح اسم ربك الأعلى قال رجل أنا قال قد علمت أن بعضكم قد خالجنيها |
سنن النسائى الصغرى |
919
| عرفت أن بعضكم قد خالجنيها |
سنن النسائى الصغرى |
1745
| من قرأ بسبح اسم ربك الأعلى قال رجل أنا قال قد علمت أن بعضهم خالجنيها |
صحيح مسلم |
888
| ظننت أن بعضكم خالجنيها |
صحيح مسلم |
887
| علمت أن بعضكم خالجنيها |
سنن أبي داود |
828
| صلى الظهر فجاء رجل فقرأ خلفه سبح اسم ربك الأعلى |
سنن أبي داود |
829
| صلى بهم الظهر فلما انفتل قال أيكم قرأ ب سبح اسم ربك الأعلى |
زرارة بن أوفى العامري ← عمران بن حصين الأزدي