الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. مسنَد اَبِی سَعِید الخدرِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 11203 (کل: 13 مقامات، 9 کتب)
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 398
مشکوۃ المصابیح: 4279
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1676
مصنف ابن ابی شیبہ: 25751
الفتح الربانی: 7471
صحیح ابن حبان: 5327
المستدرک علی الصحیحین: 7394
1 تا 10
حدیث نمبر: 11203
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، حَدَّثَنِي أَيُّوبُ بْنُ حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْمُثَنَّى ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ مَرْوَانَ، فَدَخَلَ أَبُو سَعِيدٍ ، فَقَالَ: سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَنْهَى عَنْ النَّفْخِ فِي الشَّرَابِ؟"، قَالَ: نَعَمْ، فَقَالَ رَجُلٌ: إِنِّي لَا أُرْوَى مِنْ نَفَسٍ وَاحِدٍ، قَالَ:" أَبِنْهُ عَنْكَ، ثُمَّ تَنَفَّسْ"، قَالَ: أَرَى فِيهِ الْقَذَاةَ، قَالَ:" فَأَهْرِقْهَا".
ابوالمثنیٰ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں مروان کے پاس تھا کہ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بھی تشریف لے آئے، مروان نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مشروبات میں پھونک مارنے سے منع فرماتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے فرمایا ہاں! ایک آدمی کہنے لگا میں ایک ہی سانس میں سیراب نہیں ہوسکتا، میں کیا کروں؟ انہوں نے فرمایا برتن کو اپنے منہ سے جدا کر کے پھر سانس لیا کرو، اس نے کہا کہ اگر مجھے اس میں کوئی تنکا وغیرہ نظر آئے تب بھی پھونک نہ ماروں؟ فرمایا اسے بہا دیا کرو [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11203]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 398
131- مالك عن أيوب بن حبيب مولى سعد بن أبى وقاص عن أبى المثنى الجهني أنه قال: كنت عند مروان بن الحكم فدخل عليه أبو سعيد الخدري، فقال له مروان بن الحكم: أسمعت من رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه نهى عن النفخ فى الشراب؟ فقال له أبو سعيد: نعم، فقال له رجل: يا رسول الله، إني لا أروى من نفس واحد. فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”فأبن القدح عن فيك ثم تنفس.“ قال: فإني أرى القذاة، فيه قال: ”فأهرقها.“
ابوالمثنیٰ الجہنی سے روایت ہے کہ میں مروان بن حکم کے پاس موجود تھا جب سیدنا ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ اس کے پاس تشریف لائے تو مروان بن حکم نے ان سے پوچھا: کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ انہوں نے مشروب (پانی وغیرہ) میں پھونک مارنے سے منع فرمایا ہے؟ تو ابوسعید (الخدری رضی اللہ عنہ) نے اسے کہا: جی ہاں! پھر ایک آدمی نے کہا تھا: یا رسول اللہ! میں ایک سانس میں سیر نہیں ہوتا (پیاسا رہتا ہوں)! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پیالے کو اپنے منہ سے دور کرو پھر سانس لو۔ اس نے کہا: میں اس (مشروب) میں تنکا دیکھتا ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر اسے بہا دو۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 398]
تخریج الحدیث: «131- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 925/2 ح 1783، ك 49 ب 7 ح 12) التمهيد 391/1، الاستذكار: 1715، و أخرجه الترمذي (1887 وقال: حسن صحيح) و ابن حبان (الموارد: 1367) والحاكم (139/4) كلهم من حديث مالك به .»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح
حدیث نمبر: 4279
4279 - وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ النَّفْخِ فِي الشَّرَابِ . فَقَالَ رَجُلٌ: الْقَذَاةَ أَرَاهَا فِي الْإِنَاءِ. قَالَ:"أَهْرِقْهَا". قَالَ: فَإِنِّي لَا أُرْوَى مِنْ نَفَسٍ وَاحِدٍ. قَالَ:"فَأَبِنِ الْقَدَحَ عَنْ فِيكَ، ثُمَّ تَنَفَّسْ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَالدَّارِمِيُّ.
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشروب میں پھونک مارنے سے منع فرمایا تو ایک آدمی نے عرض کیا: برتن میں گرا ہوا تنکا دیکھوں تو پھر (کیا کروں)؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے پھینک دو۔“ اس نے عرض کیا: میں ایک سانس سے سیراب نہیں ہوتا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے منہ سے پیالہ ہٹا، پھر سانس لے۔“ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی و الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الأطعمة/حدیث: 4279]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه الترمذي (1887 وقال: حسن صحيح) و الدارمي (119/2 ح 2172)»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيفٌ
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
حدیث نمبر: 11279
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ حَبِيبٍ مَوْلَى بَنِي زُهْرَةَ، عَنْ أَبِي الْمُثَنَّى الْجُهَنِيِّ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ، فَدَخَلَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ ، فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ: أَسَمِعْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنِ النَّفْخِ فِي الشَّرَابِ؟، فَقَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: فَإِنِّي لَا أُرْوَى بِنَفَسٍ وَاحِدٍ، قَالَ:" أَبِنْهُ عَنْ فِيكَ، ثُمَّ تَنَفَّسْ"، قَالَ: فَإِنْ رَأَيْتُ قَذَاءً؟ قَالَ:" فَأَهْرِقْهُ".
ابوالمثنیٰ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں مروان کے پاس بیٹھا تھا کہ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بھی تشریف لے آئے، مروان نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مشروبات میں پھونک مارنے سے منع فرماتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے فرمایا ہاں! ایک آدمی کہنے لگا میں ایک ہی سانس میں سیراب نہیں ہوسکتا، میں کیا کروں؟ انہوں نے فرمایا برتن کو اپنے منہ سے جدا کر کے پھر سانس لے لیا کرو، اس نے کہا کہ اگر مجھے اس میں کوئی تنکا وغیرہ نظر آئے تب بھی پھونک نہ ماروں؟ فرمایا اسے بہا دیا کرو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11279]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 11541
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ حَبِيبٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا الْمُثَنَّى يَقُولُ: سَمِعْتُ مَرْوَانَ يَسْأَلُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ : أَسَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَنْهَى عَنِ النَّفْخِ فِي الشَّرَابِ؟ فَقَالَ: نَعَمْ , قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ: فَإِنِّي لَا أُرْوَى يَا رَسُولَ اللَّهِ مِنْ نَفَسٍ وَاحِدٍ؟ قَالَ:" فَأَبِنْ الْقَدَحَ عَنْ فِيكَ، ثُمَّ تَنَفَّسْ"، قَالَ: إِنِّي أَرَى الْقَذَى فِيهِ؟ قَالَ:" فَأَهْرِقْهُ".
ابوالمثنیٰ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ مروان نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مشروبات میں پھونک مارنے سے منع فرماتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے فرمایا ہاں! (اور بتایا کہ) ایک آدمی نے عرض کیا یا رسول اللہ! میں ایک ہی سانس میں سیراب نہیں ہوسکتا میں کیا کروں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا برتن کو اپنے منہ سے جدا کر کے پھر سانس لیا کرو۔ اس نے کہا کہ اگر مجھے اس میں کوئی تنکا وغیرہ نظر آئے تب بھی پھونک ماروں؟ فرمایا اسے بہا دیا کرو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11541]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 11654
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يُونُسُ , وَسُرَيْجٌ , قَالَا: حدثَنَا فُلَيْحٌ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْمُثَنَّى الْجُهَنِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ مَرْوَانَ وَهُوَ يَسْأَلُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ : هَلْ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَنَفَّسَ وَهُوَ يَشْرَبُ فِي إِنَائِهِ؟ فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: نَعَمْ , فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنِّي لَا أُرْوَى مِنْ نَفَسٍ وَاحِدٍ؟ قَالَ:" فَإِذَا تَنَفَّسْتَ فَنَحِّ الْمَاءَ عَنْ وَجْهِكَ"، قَالَ: فَإِنِّي أَرَى الْقَذَاةَ فَأَنْفُخُهَا؟ قَالَ:" فَإِذَا رَأَيْتَهَا فَأَهْرِقْهَا، وَلَا تَنْفُخْهَا".
ابو المثنیٰ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں مروان کے پاس تھا کہ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بھی تشریف لے آئے، مروان نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مشروبات میں سانس لینے سے منع فرماتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے فرمایا ہاں! ایک آدمی کہنے لگا میں ایک ہی سانس میں سیراب نہیں ہوسکتا، میں کیا کروں؟ انہوں نے فرمایا برتن کو اپنے منہ سے جدا کر کے پھر سانس لیا کرو، اس نے کہا کہ اگر مجھے اس میں کوئی تنکا وغیرہ نظر آئے تب بھی پھونک نہ ماروں؟ فرمایا اسے بہا دیا کرو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11654]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، فليح بن سليمان- وإن تكلم بعض الأئمة فى حفظه- توبع
حدیث نمبر: 1676
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ حَبِيبٍ مَوْلَى سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، عَنْ أَبِي الْمُثَنَّى الْجُهَنِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ فَدَخَلَ عَلَيْهِ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ، فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ: أَسَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَى عَنِ النَّفْخِ فِي الشَّرَابِ؟ فَقَالَ لَهُ أَبُو سَعِيدٍ : نَعَمْ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَا أَرْوَى مِنْ نَفَسٍ وَاحِدٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فَأَبِنْ الْقَدَحَ عَنْ فِيكَ؟ ثُمَّ تَنَفَّسْ"، قَالَ: فَإِنِّي أَرَى الْقَذَاةَ فِيهِ، قَالَ:" فَأَهْرِقْهَا"
حضرت ابومثنیٰ جہنی سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں بیٹھا ہوا تھا مروان بن حکم کے پاس کہ اتنے میں سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ آئے، مروان نے ان سے کہا: کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ منع کیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی میں پھونکنے سے؟ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: ہاں! ایک شخص بولا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں ایک سانس میں سیر نہیں ہوتا، تو آپ نے فرمایا: ”پیالے کو اپنے منہ سے جدا کر کے سانس لے لیا کر۔“ پھر وہ شخص بولا: میں پانی میں کوڑا دیکھوں تو کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو بہا دے۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1676]
تخریج الحدیث: «مرفوع حسن، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3722، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5315، 5327، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7301، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1887، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2167، 2179، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11221، فواد عبدالباقي نمبر: 49 - كِتَابُ صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-ح: 12»
الحكم على الحديث:
مرفوع حسن
ترقیم عوامۃ: 24657 ترقیم الشثری: -- 25751
حدثنا وكيع ، عن مالك بن انس ، عن ايوب بن حبيب مولى بني زهرة ، عن ابي المثنى الجهني ، قال: كنت عند مروان بن الحكم فدخل ابو سعيد فقال له: سمعت رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ينهى عن النفخ في الشراب؟ قال: نعم، قال: فقال رجل: إني لا اروى بنفس واحد، قال: ابن الإناء عن فيك ثم تنفس، قال: فإن رايت قذرا؟ قال: فاهرقه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (معبد).
(٢) في [جـ]: (نعم) زائدة.
(٣) في [ط]: (فقال).
(٤) في [ط]: (له) زائدة.
(٥) سقط من: [ط].
(٦) ما بين المعكوفتين سقط من: (جـ).
(٧) سقط من: [ط].
(٨) صحيح؛ أخرجه أحمد (١١٢٠٣)، ومالك (٢/ ٩٢٥)، والترمذي (١٨٨٧)، وابن حبان (٥٣٢٧)، والحاكم (٤/ ١٣٩)، وعبد بن حميد (٩٨٠)، والدارمي (٢/ ١١٩)، والبيهقي في الآداب (٥٤٠)، والبغوي (٣٠٣٦)، وأبو يعلى (١٣٠١).
حضرت ابو المثنی جہنی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت مروان بن الحکم کے ہاں موجود تھا کہ حضرت ابوسعید تشریف لائے۔ مروان نے آپ سے پوچھا۔ آپ نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پینے کی چیز میں پھونک مارنے سے منع کرتے سُنا ہے؟ انہوں نے جواب دیا۔ ہاں۔ راوی کہتے ہیں: اس پر ایک آدمی بولا۔ میں تو ایک سانس میں بالکل سیراب نہیں ہوتا۔ حضرت ابو سعید نے فرمایا: تم برتن کو اپنے منہ سے جُدا کرلو پھر سانس لے لو۔ اس آدمی نے کہا۔ پس اگر میں (پانی میں) گندگی دیکھوں؟ آپ نے فرمایا: تو تم اس پانی کو بہا دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25751]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 3421 / 719، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5315، 5327، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7301، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3722، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1887، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2167، 2179، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11373، 11451، 11719، 11833، 11939، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1301، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 980، ترقيم محمد عوامة: 24657»
«أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 3421 / 719، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5315، 5327، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7301، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3722، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1887، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2167، 2179، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11373، 11451، 11719، 11833، 11939، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1301، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 980، ترقيم محمد عوامة: 24657»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7471
عَنِ ابْنِ الْمُثَنَّى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كُنْتُ عِنْدَ مَرْوَانَ فَدَخَلَ أَبُو سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنِ النَّفْخِ فِي الشَّرَابِ قَالَ نَعَمْ فَقَالَ رَجُلٌ إِنِّي لَا أُرْوَى مِنْ نَفَسٍ وَاحِدٍ قَالَ أَبِنْهُ عَنْكَ ثُمَّ تَنَفَّسْ قَالَ أَرَى فِيهِ الْقَذَاةَ قَالَ فَأَهْرِقْهَا
۔ ابن مثنی کہتے ہیں: میں مروان کے پاس تھا، سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ وہاں تشریف لائے، مروان نے ان سے کہا: کیا تم نے سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پینے (کی چیز) میں پھونک مارنے سے منع فرمایا ہو؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، اور ایک آدمی نے کہا تھا: اے اللہ کے رسول! میں تو ایک سانس کے دوران پیے جانے والے پانی سے سیراب نہیں ہوتا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے فرمایا: تو پھر پیالے کو منہ سے دور کر کے سانس لے لیا کرو (اور پھر پی لیا کرو)۔ اس نے کہا: اگر مجھے اس میں کوئی تنکا نظر آ جائے تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر اسے بہا دیا کرو۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 7471]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه الترمذي: 1887، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11203 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11221»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح
حدیث نمبر: 5327
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ حَبِيبٍ مَوْلَى سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، عَنْ أَبِي الْمُثَنَّى الْجُهَنِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ ، فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ: سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنِ النَّفْخِ فِي الشَّرَابِ؟ قَالَ: أَبُو سَعِيدٍ: نَعَمْ، قَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لا أَرْوَى مِنْ نَفَسٍ وَاحِدٍ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فَأَبِنِ الْقَدَحَ عَنْ فِيكَ، ثُمَّ تَنَفَّسْ، قَالَ: فَإِنِّي أَرَى الْقَذَاةَ فِيهِ، قَالَ: فَأَهْرِقْهَا" .
ابومثنیٰ جہنی بیان کرتے ہیں: میں مروان بن حکم کے پاس موجود تھا، سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اس کے پاس تشریف لائے، مروان نے ان سے دریافت کیا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو برتن میں پھونک مارنے سے منع کرتے ہوئے سنا ہے؟ تو سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں، ایک صاحب نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں ایک ہی سانس کے ذریعے سیراب نہیں ہوتا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پیالے کو اپنے سے دور کرو پھر سانس لو۔“ اس نے عرض کی: میں اس میں کوئی گندگی پاتا ہوں (تو میں کیا کروں)؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے گرا دو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5327]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 3421، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5315، 5327، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7301، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3722، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1887، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11373» «رقم طبعة با وزير 5303»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «الصحيحة» (385). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح