الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
589. لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ
میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر غالب رہے گا یہاں تک کہ اللہ کا فیصلہ آجائے
اطراف الحدیث — مسند الشهاب حدیث نمبر 913 (کل: 10 مقامات، 5 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12249
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4352
حدیث نمبر: 913
913 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ، جَعْفَرُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أبنا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي الرَّبِيعِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ»
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر غالب رہے گا یہاں تک کہ اللہ کا فیصلہ آ جائے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 913]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه طيالسي: 38، تهذيب الآثار: 1144، حاكم: 449/4»
قتادہ مدلس کا عنعنہ ہے۔ اس میں ایک اور علت بھی ہے۔
قتادہ مدلس کا عنعنہ ہے۔ اس میں ایک اور علت بھی ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 914
914 - وأنا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي الْكِرَامٍ، نَا الشَّرِيفُ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ طَاهِرٍ الْحُسَيْنِيُّ الْمَعْرُوفُ بِمُسْلِمٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ هُوَ ابْنُ صُبَيْحٍ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ، عَنْ ثَوْبَانَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي ظَاهِرِينَ عَلَى الْحَقِّ، لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَذَلَهُمْ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ»
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر غالب رہے گا ان کی مخالفت کرنے والا ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا یہاں تک کہ اللہ کا فیصلہ آ جائے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 914]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1920، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2229، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 10، 3952، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6714، 7238، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 8478، 8484، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4252، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22828»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث مبارک سے پتا چلا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور مسعود سے لے کر قیامت آنے تک ایک گروہ حق پر رہے گا۔ جس طرح دیگر امتیں گمراہی پر چلی گئیں اور ان میں کوئی بھی سیدھے راستے اور حق پر نہ رہا امت محمدیہ کا معاملہ ایسا نہیں۔ اگر چہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس امت کے لوگ بھی سیدھے راستے اور حق سے ہٹتے جائیں گے لیکن ایک گروہ بہر حال حق پر ڈٹا رہے گا، انہیں ستانے والے انہیں حق سے ہٹا نہیں سکیں گے۔
حق سے مراد کتاب وسنت ہے، جبکہ گروہ سے مراد اہل حدیث ہیں جیسا کہ امام بخاری رحمہ اللہ رحمتہ اللہ علیہ کے استاد ذی وقار امام علی بن مدینی اور دیگر کبار محدثین نے فرمایا ہے۔ تفصیل کے لیے ہمارے شیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی کتاب ”اہل حدیث ایک صفاتی نام“ ملاحظہ کیجیے۔

صحيح
حدیث نمبر: 8594
حدثني محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا أبو الوليد، حدثنا همام، عن قتادة، عن ابن بُريدة، عن سليمان (2) بن الربيع، عن عمر بن الخطاب قال: قال رسول الله:"لا تزال طائفة من أمتي ظاهرين على الحق حتى تقوم الساعة" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه. وقد رواه ثَوْبانُ وعِمران بن حصين عن رسول الله ﷺ. أما حديث ثوبان:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8389 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه. وقد رواه ثَوْبانُ وعِمران بن حصين عن رسول الله ﷺ. أما حديث ثوبان:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8389 - صحيح
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر غالب رہے گا یہاں تک کہ قیامت قائم ہو جائے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ اور اسے سیدنا ثوبان اور سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔ جہاں تک سیدنا ثوبان کی حدیث کا تعلق ہے تو: [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8594]

تخریج الحدیث: «صحيح لغيره كسابقه، وهذا إسناد ليِّن، سليمان بن الربيع لم يرو عنه غير ابن بريدة "» [ترقيم الرساله 8594] [ترقيم الشركة 8491] [ترقيم العلميه 8389]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره كسابقه
حدیث نمبر: 8673
أخبرني محمد بن علي الصَّنعاني بمكة حَرَسها الله، أخبرنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن أيوب، عن ابن سيرين، أنَّ ابن مسعود قال: كأني بالتُّرك قد أتتكم على بَراذِينَ مُخَذَّمةِ الآذان، حتى تربطها بشطِّ الفُرات (4) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8465 - على شرط البخاري ومسلم_x000D_ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ الدُّئِلِيُّ، سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو، يَقُولُ: «يُوشِكُ أَنْ لَا يَبْقَى فِي أَرْضِ الْعَجَمِ مِنَ الْعَرَبِ إِلَّا قَتِيلٌ، أَوْ أَسِيرٌ يَحْكُمُ فِي دَمِهِ» . فَقَالَ زُرْعَةُ بْنُ ضَمْرَةَ: أَتَظْهَرُ الْمُشْرِكُونَ عَلَى الْإِسْلَامِ؟ قَالَ: مِمَّنْ أَنْتَ؟ قَالَ: مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ، قَالَ: «لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَدَافَعَ مَنَاكِبُ نِسَاءِ بَنِي عَامِرٍ عَلَى ذِي الْخَلَصَةِ» ، قَالَ: فَذَكَرَ قَوْلَهُ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَقَالَ: عَبْدُ اللَّهِ أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، عَلَى شَرْطِ الْبُخَارِيِّ وَمُسْلِمٍ

سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”گویا میں ترکوں کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ تمہارے پاس ایسے خچروں یا گھوڑوں پر سوار ہو کر آئے ہیں جن کے کان کٹے ہوئے «مُخَذَّمةِ الآذان» ہیں، یہاں تک کہ وہ انہیں دریائے فرات کے کنارے لا کر باندھیں گے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8673]
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات إلّا أنه منقطع، فإنّ محمد بن سيرين لم يسمع من ابن مسعود، وقد وقع في رواية إسماعيل ابن عُليَّة عن أيوب» [ترقيم الرساله 8673] [ترقيم الشركة 8567] [ترقيم العلميه 8465]
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات إلّا أنه منقطع
حدیث نمبر: 8674
أخبرنا أبو عمرو عثمان بن عبد الله بن السَّمّاك الزاهد ببغداد، حدثنا أبو محمد عبد الرحمن بن محمد بن منصور الحارثي، حدثنا مُعاذ بن هشام، حدثني أبي، عن قتادة، عن أبي الأسود الدِّيلِي، قال: انطلقتُ أنا وزُرْعةُ بن ضَمْرة مع أبي موسى الأشعري إلى عمر بن الخطّاب، فأتينا عبد الله بنَ عَمْرو (1) ، فجلستُ عن يمينه، وجلس زُرْعةُ عن يساره، فقال عبد الله بن عمرو: يوشكُ أن لا يبقى في أرض العجم من العرب إلّا قتيلٌ أو أسيرٌ يُحكَمُ في دمه، فقال زرعةُ بن ضَمْرة: أَيَظْهَرُ المشركون على أهل الإسلام؟ قال: ممَّن أنت؟ قال: من بني عامر بن صَعصَعة، قال: لا تقومُ الساعةُ حتى تَدافَعَ مَناكِبُ نساء بني عامر على ذي الخَلَصة. قال: فذَكَرْنا لعمر بن الخطّاب قول عبد الله بن عمرو، فقال عمر: عبدُ الله بن عَمْرو أعلمُ بما يقول؛ ثلاث مرات (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
ابوالاسود دیلی سے روایت ہے کہ میں اور زرعہ بن ضمرہ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے ساتھ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی طرف روانہ ہوئے، ہم سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے پاس آئے، میں ان کی دائیں جانب اور زرعہ ان کی بائیں جانب بیٹھ گئے، تو عبداللہ بن عمرو نے فرمایا: ”عنقریب زمینِ عجم میں کوئی عرب باقی نہیں رہے گا مگر وہ قتل کر دیا جائے گا یا ایسا قیدی ہوگا جس کے خون کا فیصلہ دشمن کے ہاتھ میں ہوگا۔“ زرعہ بن ضمرہ نے پوچھا: کیا مشرکین اہل اسلام پر غالب آ جائیں گے؟ انہوں نے پوچھا: تم کس قبیلے سے ہو؟ اس نے کہا: میں بنو عامر بن صعصعہ سے ہوں، تو انہوں نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک بنو عامر کی عورتوں کے کندھے ذو الخلصہ (بت) کے گرد طواف کرتے ہوئے ایک دوسرے سے نہ ٹکرانے لگیں۔“ راوی کہتے ہیں کہ پھر ہم نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی اس بات کا ذکر کیا تو عمر رضی اللہ عنہ نے تین بار فرمایا: ”عبداللہ بن عمرو جو کہتے ہیں وہ اسے بہتر جانتے ہیں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8674]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8674]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وسيأتي بيانه عند الرواية الآتية برقم (8866) من طريق عبيد الله بن عمر القواريري عن معاذ بن هشام» [ترقيم الرساله 8674]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 8866
أخبرني أبو نصر أحمد بن سهل الفقيه ببُخارَى، أخبرنا صالح بن محمد بن حَبيب الحافظ، حدثنا عُبيد الله (2) بن عمر بن مَيسَرة، حدثنا معاذ بن هشام، حدثني أَبي، عن قَتَادة، عن أبي الأسود الدِّيلِيّ، قال: انطلقتُ أنا وزُرْعةُ بن ضَمْرة [مع] (3) الأشعريِّ إلى عمر بن الخطَّاب فلَقِينا عبدَ الله بنَ عمرو، فقال: يوشكُ أن لا يبقى في أرض العَجَم من العرب إلَّا قتيلٌ أو أسيرٌ يُحكَمُ في دمه، فقال زرعةُ: أيظهرُ المشركون على الإسلام؟ فقال: ممَّن أنت؟ قال: من بني عامر بن صَعصَعة، فقال: لا تقومُ الساعةُ حتى تَدَافِعَ نساءُ بني عامر على ذي الخَلَصةِ؛ وَثَنٌ كان يُسمَّى في الجاهلية. قال: فذكرنا ذلك لعمر بن الخطَّاب؛ قولَ عبد الله بن عمرو، فقال عمرُ ثلاثَ مِرار: عبدُ الله بن عمرو أعلمُ بما يقول. فخَطَبَ عمرُ بن الخطّاب يومَ الجمعة فقال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"لا تزالُ طائفةٌ من أمَّتي على الحقِّ منصورين (4) حتى يأتيَ أمرُ الله". قال: فذكرْنا قولَ عمر لعبد الله بن عمرو، فقال: صَدَقَ نبيُّ الله ﷺ، إذا كان ذلك، كان الذي (1) قلتُ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8653 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8653 - على شرط البخاري ومسلم
ابو الاسود دیلی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں اور زرعہ بن ضمرہ، سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے ہمراہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی طرف چلے تو ہماری ملاقات سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے ہوئی، انہوں نے فرمایا: ”عنقریب ایسا وقت آئے گا کہ عجم کی زمین پر کوئی عرب باقی نہیں رہے گا سوائے اس کے کہ وہ مقتول ہوگا یا ایسا قیدی جس کے خون کے بارے میں فیصلہ کیا جا رہا ہوگا۔“ زرعہ نے پوچھا: کیا مشرکین اسلام پر غالب آ جائیں گے؟ انہوں نے پوچھا: تم کس قبیلے سے ہو؟ انہوں نے کہا: بنو عامر بن صعصعہ سے، تو انہوں نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک بنو عامر کی عورتیں ذوالخلصہ (کے بت) پر ایک دوسرے کو دھکے نہ دیں؛“ (ذوالخلصہ) ایک بت تھا جس کی جاہلیت میں پوجا ہوتی تھی۔ ہم نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی اس بات کا تذکرہ کیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے تین مرتبہ فرمایا: عبداللہ بن عمرو جو کہتے ہیں اسے خوب جانتے ہیں۔ پھر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے جمعہ کے دن خطبہ دیا اور فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم اور کامیاب رہے گا یہاں تک کہ اللہ کا حکم آ جائے۔“ ہم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا یہ ارشاد عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کو بتایا تو انہوں نے فرمایا: اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا، جب وہ (گروہ رخصت ہوگا) تو پھر وہی کچھ ہوگا جو میں نے کہا تھا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8866]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8866]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 8866] [ترقيم الشركة 8758] [ترقيم العلميه 8653]
حدیث نمبر: 12249
وَعَنْ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي ظَاهِرِينَ عَلَى الْحَقِّ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر گامزن رہے گا، یہاں تک کہ قیامت قائم ہو جائے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، معجم کبیر کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12249]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، معجم کبیر کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12249]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 2433، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8438، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 127»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4352
قَالَ إِسْحَاقُ ، أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ صَاحِبُ الدَّسْتُوَائِيِّ ، حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيلِيِّ ، قَالَ: انْطَلَقْتُ أَنَا وَزُرْعَةُ بْنُ ضَمْرَةَ مَعَ الْأَشْعَرِيِّ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَلَقِيتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرٍو قَالَ: يُوشِكُ أَنْ لَا يَبْقَى فِي أَرْضِ الْعَجَمِ مِنَ الْعَرَبِ إِلَّا قَتِيلٌ أَوْ أَسِيرٌ يُحْكَمُ فِي دَمِهِ، فَقَالَ لَهُ زُرْعَةُ : أَيَظْهَرُ الْمُشْرِكُونَ عَلَى أَهْلِ الْإِسْلَامِ؟ فَقَالَ: مِمَّنْ أَنْتَ؟ فَقَالَ: مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ، فَقَالَ: لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَدَافَعَ مَنَاكِبُ نِسَاءِ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ عَلَى ذِي الْخَلَصَةِ . وَثَنٌ كَانَ مِنْ أَوْثَانِ الْجَاهِلِيَّةِ. قَالَ: فَذَكَرْنَا لِعُمَرَ قَوْلَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، فَقَالَ: عَبْدُ اللهِ أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ إِنَّ عُمَرَ خَطَبَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ مَنْصُورَةٌ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللهِ. قَالَ: فَذَكَرْنَا لِعَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَوْلَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو : صَدَقَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذَا أَتَى أَمْرُ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ كَانَ الَّذِي قُلْتَ.
قُلْتُ: فِيهِ انْقِطَاعٌ بَيْنَ قَتَادَةَ وَأَبِي الْأَسْوَدِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
[
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ بِهِ بِنَحْوِهِ.
[
وَحَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا مُعَاذٌ بِهِ.
وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ : حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ.
[
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي سَمِينَةَ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ بِهِ.

ابو الاسود الدیلی سے روایت ہے کہ میں اور زرعہ بن ضمرہ، سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے ہمراہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی جانب روانہ ہوئے، تو میری ملاقات سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے ہوئی، انہوں نے فرمایا: ”عنقریب ایسا وقت آئے گا کہ عجم کی سرزمین پر کوئی عرب باقی نہیں رہے گا سوائے اس کے کہ وہ قتل کر دیا جائے یا ایسا قیدی بن جائے جس کے خون کا فیصلہ (دشمن کے اختیار میں) ہو۔“ اس پر زرعہ نے ان سے پوچھا: کیا مشرکین اہل اسلام پر غالب آ جائیں گے؟ انہوں نے دریافت کیا: تم کس قبیلے سے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: میں بنو عامر بن صعصعہ سے ہوں۔ عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک بنو عامر بن صعصعہ کی عورتوں کے کندھے «ذِي الْخَلَصَةِ» پر (طواف یا ہجوم کی وجہ سے) ایک دوسرے سے نہ ٹکرانے لگیں۔“ اور ذو الخلصہ جاہلیت کے بتوں میں سے ایک بت تھا۔ راوی کہتے ہیں: پھر ہم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی اس بات کا تذکرہ کیا تو انہوں نے تین مرتبہ فرمایا: ”عبداللہ جو کہہ رہے ہیں، وہ اسے (مجھ سے) زیادہ جانتے ہیں۔“ پھر اس کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جمعہ کے دن خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم اور اللہ کی نصرت یافتہ رہے گا یہاں تک کہ اللہ کا حکم آ جائے۔“ راوی کہتے ہیں: پھر ہم نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا یہ ارشاد بتایا تو انہوں نے کہا: اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے، (حقیقت یہ ہے کہ) جب اللہ عزوجل کا حکم آ جائے گا تو پھر وہی کچھ ہو گا جو میں نے کہا ہے۔
میں (ابن حجر) کہتا ہوں کہ اس کی سند میں قتادہ اور ابو الاسود کے درمیان انقطاع ہے، تاہم اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔
امام ابو یعلیٰ نے کہا کہ ہم سے ابو خیثمہ نے، انہوں نے معاذ بن ہشام سے اسی طرح روایت بیان کی۔
نیز ہمیں ابو سعید نے بھی معاذ کے واسطے سے یہی حدیث بیان کی۔
امام ابو داؤد نے کہا: ہم سے ہمام نے قتادہ سے، انہوں نے ابن بریدہ سے، انہوں نے سلیمان بن ربیع سے اور انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم رہے گا یہاں تک کہ قیامت قائم ہو جائے۔“
امام ابو یعلیٰ نے کہا: ہم سے محمد بن اسماعیل بن ابی سمینہ بصری نے بیان کیا، انہوں نے ابو داؤد سے یہی حدیث روایت کی۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الفتن/حدیث: 4352]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: فِيهِ انْقِطَاعٌ بَيْنَ قَتَادَةَ وَأَبِي الْأَسْوَدِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ .»
«قال ابن حجر: فيه انقطاع بين قتادة وأبي الأسود ورجاله ثقات (المطالب العالية، ج 17، ص 596)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1920، 2889، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2176، 2229، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4252، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 10، 3952، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21888، 21897، 21946، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 209، وأخرجه فتح الباري برقم: 3413، 4352، 6683، 6704، 6881، 6922، وأخرجه مسند البزار برقم: 3303، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8433، 8696، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8392، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7238، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12387، 12388، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7413»

في إسناده انقطاع
حدیث نمبر: 7412
فِيهِ حَدِيثُ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، وَسَيَأْتِي فِي بَابِ الْإِيمَانِ بِالشَّامِ.
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَالْحَاكِمُ وَقَالَ: صَحِيحُ الْإِسْنَادِ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ مُعَاوِيَةَ وَتَقَدَّمَ فِي الْمَنَاقِبِ فِي بَابِ فَضْلِ هَذِهِ الْأُمَّةِ.

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر (ثابت قدم) رہے گا یہاں تک کہ قیامت قائم ہو جائے۔“ اس حدیث کو امام ابو داؤد طیالسی، امام ابو یعلیٰ موصلی اور امام حاکم نے روایت کیا ہے، اور امام حاکم نے اسے صحیح الاسناد قرار دیا ہے۔ اس کا ایک شاہد سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی ہے جو مناقب میں باب «فضل هذه الأمة» میں گزر چکی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7412]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7413
وَعَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ الدُّؤَلِيِّ قَالَ: "انْطَلَقْتُ أَنَا وَزُرْعَةُ بْنُ ضَمْرَةَ مَعَ الْأَشْعَرِيِّ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَلَقِينَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو، فَقَالَ: يُوشِكُ أَنْ لَا يَبْقَى فِي أَرْضِ الْعَجَمِ مِنَ الْعَرَبِ أَحَدٌ إِلَّا قَتِيلٌ أَوْ أَسِيرٌ يُحْكَمُ فِي دَمِهِ. فَقَالَ لَهُ زُرْعَةُ: أَيَظْهَرُ الْمُشْرِكُونَ عَلَى الْإِسْلَامِ؟ فَقَالَ: مِمَّنْ أَنْتَ؟ فَقَالَ: مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ. فَقَالَ: لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُدَافِعَ مَنَاكِبُ نِسَاءِ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ عَلَى ذِي الْخَلَصَةِ وَمَنْ كَانَ مِنْ أَدْيَانِ الْجَاهِلِيَّةِ. قَالَ: فَذَكَرْنَا لِعُمَرَ قَوْلَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، فَقَالَ: عَبْدُ اللَّهِ أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. ثُمَّ إِنَّ عُمَرَ خَطَبَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ مَنْصُورَةً حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ. قَالَ: فَذَكَرْنَا لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَوْلَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو: صَدَقَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَى أَمْرُ اللَّهِ كَانَ الَّذِي قُلْتُ ".
رَوَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّهُ مُنْقَطِعٌ بَيْنَ قَتَادَةَ وَأَبِي الْأَسْوَدِ الدُّؤَلِيِّ .
رَوَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّهُ مُنْقَطِعٌ بَيْنَ قَتَادَةَ وَأَبِي الْأَسْوَدِ الدُّؤَلِيِّ .
ابو الاسود الدؤلی سے روایت ہے کہ میں اور زرعہ بن ضمرہ، سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے ہمراہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی طرف روانہ ہوئے تو ہماری ملاقات سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے ہوئی، انہوں نے فرمایا: ”قریب ہے کہ سرزمینِ عجم میں عربوں میں سے کوئی ایک بھی باقی نہ رہے سوائے اس کے کہ وہ قتل کر دیا جائے یا وہ ایسا قیدی ہو جس کے خون کا فیصلہ کیا جانا باقی ہو۔“ اس پر زرعہ نے ان سے سوال کیا: ”کیا مشرکین اسلام پر غالب آ جائیں گے؟“ تو سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے پوچھا: ”تمہارا تعلق کس قبیلے سے ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”بنو عامر بن صعصعہ سے۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک بنو عامر بن صعصعہ کی خواتین کے کندھے ذوالخلصہ (نامی بت) اور زمانہ جاہلیت کے دیگر ادیان کے پاس (ہجوم کی وجہ سے) ایک دوسرے سے نہ ٹکرانے لگیں۔“ راوی کہتے ہیں کہ پھر ہم نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے سامنے سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی اس بات کا تذکرہ کیا تو انہوں نے تین مرتبہ فرمایا: ”عبد اللہ جو کہہ رہے ہیں وہ اسے بہتر جانتے ہیں۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جمعہ کے روز خطبہ ارشاد فرمایا تو اس میں ذکر کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم اور سرخرو رہے گا یہاں تک کہ اللہ کا حکم (یعنی قیامت) آ جائے۔“ راوی کہتے ہیں کہ ہم نے سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا یہ ارشاد سنایا تو انہوں نے فرمایا: ”اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے، اصل میں جب اللہ کا حکم آ جائے گا تو تبھی وہ صورتحال پیش آئے گی جس کا میں نے تذکرہ کیا ہے۔“ اس حدیث کو امام اسحاق بن راہویہ اور امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے، اس کے تمام راوی ثقہ ہیں البتہ قتادہ اور ابوالاسود الدؤلی کے درمیان سند میں انقطاع پایا جاتا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7413]
تخریج الحدیث: «رواه إسحاق بن راهويه وأبو يعلى الموصلي، ورواته ثقات إلا أنه منقطع بين قتادة وأبي الأسود الدؤلي»
«أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8696، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12387، 12388»
«أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8696، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12387، 12388»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف