الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1996. -- باب: التوجه إلى منى يوم التروية، والإقامة بها إلى الغد ثم الغدو منها إلى عرفة
-- باب: یومِ ترویہ (آٹھ ذوالحجہ) کو منیٰ کی طرف روانہ ہونے، اور اگلے دن تک وہاں قیام کرنے اور پھر صبح کے وقت وہاں سے عرفہ کی طرف جانے کا بیان۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 9438 (کل: 157 مقامات، 25 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 9438، 8827، 9324، 9337، 9388، 9457، 9482، 9517، 9523، 9546، 9575، 9652، 10235، 10464، 14724، 14774
سنن نسائی: 292، 429، 605، 656، 657، 2713، 2741، 2762، 2763، 2942، 2964، 2965، 2973، 2975، 2987، 2988، 3056، 3078
سنن دارمی: 1888
مشکوۃ المصابیح: 2555
مسند الحمیدی: 1294
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 827
مصنف ابن ابی شیبہ: 6204، 13507، 13804، 13957، 14514، 14604، 14982، 15114، 15155، 15339، 15342، 15674، 15706، 15813، 16020، 16083، 16518، 16563، 31615، 38718
مسند امام شافعی: 819
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 488
الجامع الكامل: 262، 4792، 4861، 4878، 4891، 5027، 5030، 5038، 5040، 5045، 5049، 5052، 5070، 5073، 5086، 5091، 5117، 5120، 5126، 5134، 5143، 5145، 5149، 5175، 5214، 5218، 5248، 5327، 5358، 5732، 6300، 6422، 9296، 9300، 9307، 10595، 11124، 11129، 11134، 11136، 11822، 11937، 12008، 12146، 12267، 12787، 12790، 15638
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16929
المعجم الکبیر للطبرانی: 6556
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2126
المعجم الاوسط: 1661
21 تا 30
حدیث نمبر: 2975
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَهُ، عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا وَقَفَ عَلَى الصَّفَا يُكَبِّرُ ثَلَاثًا، وَيَقُولُ:" لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ" يَصْنَعُ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَيَدْعُو وَيَصْنَعُ عَلَى الْمَرْوَةِ مِثْلَ ذَلِكَ.
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب صفا پر کھڑے ہوتے تو تین بار تکبیر کہتے اور «لا إله إلا اللہ وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شىء قدير» کہتے اور دعا کرتے، اور مروہ پر بھی پہنچ کر ایسا ہی کرتے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2975]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوہ صفا پر ٹھہرتے تو تین دفعہ «اللَّهُ أَكْبَرُ» کہتے، پھر یہ پڑھتے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ یکتا ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں۔ بادشاہی اور تعریف اسی کی ہے اور وہ ہر چیز پر خوب قادر ہے۔“ یہ تین دفعہ پڑھتے اور دعا کرتے، پھر مروہ پر بھی ایسے ہی کرتے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2975]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 2623)، موطا امام مالک/الحج 41 (125)، مسند احمد (3/388)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 2987، 2988، 3056 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2987
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، عَنْ شُعَيْبٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ، عَنْ ابْنِ الْهَادِ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَرْوَةَ فَصَعِدَ فِيهَا، ثُمَّ بَدَا لَهُ الْبَيْتُ، فَقَالَ:" لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ"، قَالَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ ذَكَرَ اللَّهَ، وَسَبَّحَهُ، وَحَمِدَهُ، ثُمَّ دَعَا بِمَا شَاءَ اللَّهُ فَعَلَ هَذَا حَتَّى فَرَغَ مِنَ الطَّوَافِ.
جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مروہ پر آئے تو اس پر چڑھے پھر بیت اللہ دکھائی دینے لگا تو آپ نے تین بار «لا إله إلا اللہ وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شىء قدير» کہا، پھر اللہ کا ذکر کیا اس کی تسبیح اور تحمید کی اور جو اللہ نے چاہا دعا کی، ہر بار ایسے ہی کرتے رہے یہاں تک کہ آپ طواف سے فارغ ہوئے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2987]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مروہ کے پاس آئے اور اس پر چڑھے حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیت اللہ نظر آنے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دفعہ یہ دعا پڑھی: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود (برحق) نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اور تعریف اسی کی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کا ذکر فرمایا، تسبیح و تحمید کی اور پھر جو اللہ نے چاہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی (پھر ہر دفعہ اسی طرح کرتے رہے) حتیٰ کہ (صفا و مروہ کے) طواف (سعی) سے فارغ ہو گئے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2987]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 2975 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 2988
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل، قَالَ: أَنْبَأَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَهَبَ إِلَى الصَّفَا، فَرَقِيَ عَلَيْهَا، حَتَّى بَدَا لَهُ الْبَيْتُ، ثُمَّ وَحَّدَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ، وَكَبَّرَ، وَقَالَ:" لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ"، ثُمَّ مَشَى، حَتَّى إِذَا انْصَبَّتْ قَدَمَاهُ، سَعَى، حَتَّى إِذَا صَعِدَتْ قَدَمَاهُ، مَشَى حَتَّى أَتَى الْمَرْوَةَ، فَفَعَلَ عَلَيْهَا كَمَا فَعَلَ عَلَى الصَّفَا، حَتَّى قَضَى طَوَافَهُ.
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صفا کے پاس گئے تو اس پر چڑھے یہاں تک کہ آپ کو بیت اللہ دکھائی دینے لگا پھر آپ نے اللہ عزوجل کی وحدانیت اور اس کی بڑائی بیان کی اور «لا إله إلا اللہ وحده لا شريك له له الملك وله الحمد يحيي ويميت وهو على كل شىء قدير» کہا پھر آپ چلے یہاں تک کہ جب آپ کے دونوں قدم نشیب میں پڑے تو آپ نے سعی کی (دوڑے) اور جب آپ کے قدم اونچائی و بلندی کی طرف اٹھے ۱؎ تو آپ عام چال چلنے یہاں تک کہ آپ مروہ کے پاس آئے تو وہاں بھی آپ نے وہی کیا جو آپ نے صفا پر کر کیا تھا یہاں تک کہ اپنی سعی پوری کی۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2988]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوہِ صفا کی طرف گئے۔ اس پر چڑھے حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیت اللہ نظر آنے لگا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی توحید و تکبیر بیان کی اور فرمایا: ” «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهٗ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اور تعریف اسی کی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس چلے حتیٰ کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم نشیب میں پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوڑنے لگے، یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم چڑھائی چڑھنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم آہستہ چلنے لگے حتیٰ کہ مروہ پر پہنچے، پھر اس پر بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح کیا جس طرح صفا پر کیا تھا (پھر اسی طرح کرتے رہے) حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چکر پورے کر لیے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2988]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 2975 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی چڑھائی شروع ہوئی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 3056
أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيل، قَالَ: حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِي عَنْ حَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَفَعَ مِنْ الْمُزْدَلِفَةِ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَأَرْدَفَ الْفَضْلَ بْنَ الْعَبَّاسِ حَتَّى أَتَى مُحَسِّرًا حَرَّكَ قَلِيلًا، ثُمَّ سَلَكَ الطَّرِيقَ الْوُسْطَى الَّتِي تُخْرِجُكَ عَلَى الْجَمْرَةِ الْكُبْرَى، حَتَّى أَتَى الْجَمْرَةَ الَّتِي عِنْدَ الشَّجَرَةِ، فَرَمَى بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ يُكَبِّرُ مَعَ كُلِّ حَصَاةٍ مِنْهَا، حَصَى الْخَذْفِ رَمَى مِنْ بَطْنِ الْوَادِي".
ابو جعفر محمد باقر کہتے ہیں کہ ہم جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کے پاس گئے تو میں نے کہا: آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کے بارے میں ہمیں بتائیں۔ تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مزدلفہ سے سورج نکلنے سے پہلے چلے آپ نے فضل بن عباس رضی اللہ عنہما کو اپنے پیچھے سواری پر بٹھایا، یہاں تک کہ وادی محسر پہنچے، تو اونٹ کی رفتار آپ نے قدرے بڑھا دی، پھر آپ نے وہ درمیانی راستہ پکڑا جو تمہیں جمرہ کبریٰ کے پاس لے جا کر نکالے گا یہاں تک کہ آپ اس جمرہ کے پاس آئے جو درخت کے پاس ہے۔ آپ نے (وہاں پہنچ کر) سات ایسی چھوٹی کنکریاں ماریں جو انگوٹھے اور شہادت کی دونوں انگلیوں کے درمیان آ جائیں، ہر کنکری کے ساتھ آپ تکبیر کہہ رہے تھے، آپ نے وادی کی نشیب سے رمی کی۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 3056]
حضرت محمد باقر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ہم حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کے پاس گئے اور میں نے ان سے کہا: ہمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کے بارے میں بیان فرمائیے۔ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مزدلفہ سے سورج طلوع ہونے سے پہلے چل پڑے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فضل بن عباس رضی اللہ عنہما کو اپنے پیچھے سواری پر بٹھا لیا حتیٰ کہ جب وادیِ محسر میں پہنچے تو سواری کو کچھ تیز کر دیا، پھر اس درمیانی راستے سے چلے جو آپ کو بڑے جمرے (جمرہ عقبہ) پر جا پہنچاتا ہے، حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس جمرے کے پاس پہنچے جو ”شجرہ“ کے پاس ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سات کنکریاں ماریں۔ ہر کنکری کے ساتھ «اللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ کہتے تھے۔ اور وہ کنکریاں خذف کی کنکریوں جیسی (چھوٹی چھوٹی) تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ رمی وادی کے نشیب کی طرف سے کی تھی۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 3056]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 2623، 2636)، انظر حدیث رقم: 2975)، ویأتي عند المؤلف: 3056 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3078
أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيل، قَالَ: حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِي عَنْ حَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَى الْجَمْرَةَ الَّتِي عِنْدَ الشَّجَرَةِ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ، يُكَبِّرُ مَعَ كُلِّ حَصَاةٍ مِنْهَا، حَصَى الْخَذْفِ رَمَى مِنْ بَطْنِ الْوَادِي، ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَى الْمَنْحَرِ فَنَحَرَ".
ابو جعفر محمد بن علی بن حسین باقر کہتے ہیں کہ ہم جابر بن عبداللہ کے پاس گئے تو میں نے ان سے کہا: آپ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کا حال بتائیے، تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جمرہ کو جو درخت کے قریب ہے سات کنکریاں ماریں، ہر کنکری کے ساتھ آپ تکبیر کہہ رہے تھے، کنکریاں اتنی چھوٹی تھیں جو چٹکی میں آ سکیں۔ آپ نے وادی کے اندر سے رمی کی، پھر آپ منحر (قربان گاہ) کی طرف پلٹے اور قربانی کی۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 3078]
امام محمد باقر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کے پاس گئے۔ میں نے عرض کیا: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کے بارے میں بتائیے۔ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جمرے کو جو درخت کے پاس ہے، سات کنکریاں ماریں۔ آپ ہر کنکری کے ساتھ «اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ کہتے تھے۔ کنکریاں خذف کی کنکریوں جیسی تھیں اور آپ نے یہ رمی وادی کے پیٹ سے کی تھی، پھر آپ قربان گاہ کی طرف گئے اور قربانی کی۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 3078]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3056 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 2913
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" نُفِسَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ بِمُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، فَأَرْسَلَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهَا، أَنْ تَغْتَسِلَ، وَتَسْتَثْفِرَ بِثَوْبٍ وتُهِلَّ".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کو محمد بن ابی بکر کی (ولادت کی) وجہ سے نفاس (کا خون) آیا، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کہلا بھیجا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں غسل کرنے، اور کپڑے کا لنگوٹ کس کر احرام باندھ لینے کا حکم دیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2913]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کے ہاں حضرت محمد بن ابی بکر رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے تو انہوں نے (مسئلہ معلوم کرنے کے لیے) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پیغام بھیجا (کہ اب کیا کروں؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ”غسل کریں اور ایک کپڑے کو لنگوٹ کی طرح باندھ لیں اور لبیک پکاریں (احرام باندھ لیں۔)““ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2913]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الحج 16 (1210)، سنن ابی داود/الحج 10 (1743)، سنن النسائی/الحیض 24 (215)، الحج 57 (2762، 2763)، (تحفة الأشراف: 2600)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الحج 41 (127، 128)، سنن الدارمی/المناسک 11 (1845) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم
حدیث نمبر: 2919
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيل ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" كَانَتْ تَلْبِيَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ، لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تلبیہ یہ تھا: «لبيك اللهم لبيك لبيك لا شريك لك لبيك إن الحمد والنعمة لك والملك لا شريك لك» ”حاضر ہوں اے اللہ! تیری خدمت میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں، حمد و ثناء، نعمتیں اور فرماں روائی تیری ہی ہے، ان میں کوئی شریک نہیں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2919]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تلبیہ یہ تھا: «لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ» ”حاضر ہوں! اے اللہ، اے اللہ حاضر ہوں، میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں، حاضر ہوں! تعریفیں اور نعمتیں تیری ہیں اور بادشاہی بھی، تیرا کوئی شریک نہیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2919]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الحج 27 (1813)، (تحفة الأشراف: 2604) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 3074
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيل ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، فَلَمَّا انْتَهَيْنَا إِلَيْهِ، سَأَلَ عَنِ الْقَوْمِ حَتَّى انْتَهَى إِلَيَّ، فَقُلْتُ: أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ، فَأَهْوَى بِيَدِهِ إِلَى رَأْسِي فَحَلَّ زِرِّي الْأَعْلَى، ثُمَّ حَلَّ زِرِّي الْأَسْفَلَ، ثُمَّ وَضَعَ كَفَّهُ بَيْنَ ثَدْيَيَّ، وَأَنَا يَوْمَئِذٍ غُلَامٌ شَابٌّ، فَقَالَ: مَرْحَبًا بِكَ، سَلْ عَمَّا شِئْتَ، فَسَأَلْتُهُ وَهُوَ أَعْمَى، فَجَاءَ وَقْتُ الصَّلَاةِ فَقَامَ فِي نِسَاجَةٍ مُلْتَحِفًا بِهَا كُلَّمَا وَضَعَهَا عَلَى مَنْكِبَيْهِ رَجَعَ طَرَفَاهَا إِلَيْهِ مِنْ صِغَرِهَا، وَرِدَاؤُهُ إِلَى جَانِبِهِ عَلَى الْمِشْجَبِ، فَصَلَّى بِنَا، فَقُلْتُ: أَخْبِرْنَا عَنْ حَجَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ بِيَدِهِ فَعَقَدَ تِسْعًا، وَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَثَ تِسْعَ سِنِينَ لَمْ يَحُجَّ، فَأَذَّنَ فِي النَّاسِ فِي الْعَاشِرَةِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَاجٌّ، فَقَدِمَ الْمَدِينَةَ بَشَرٌ كَثِيرٌ كُلُّهُمْ يَلْتَمِسُ أَنْ يَأْتَمَّ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَعْمَلَ بِمِثْلِ عَمَلِهِ، فَخَرَجَ وَخَرَجْنَا مَعَهُ، فَأَتَيْنَا ذَا الْحُلَيْفَةِ فَوَلَدَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي بَكْرٍ، فَأَرْسَلَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ أَصْنَعُ؟، قَالَ:" اغْتَسِلِي وَاسْتَثْفِرِي بِثَوْبٍ، وَأَحْرِمِي"، فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ، ثُمَّ رَكِبَ الْقَصْوَاءَ حَتَّى إِذَا اسْتَوَتْ بِهِ نَاقَتُهُ عَلَى الْبَيْدَاءِ، قَالَ جَابِرٌ: نَظَرْتُ إِلَى مَدِّ بَصَرِي مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ بَيْنَ رَاكِبٍ وَمَاشٍ وَعَنْ يَمِينِهِ مِثْلُ ذَلِكَ وَعَنْ يَسَارِهِ مِثْلُ ذَلِك وَمِنْ خَلْفِهِ مِثْلُ ذَلِكَ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا وَعَلَيْهِ يَنْزِلُ الْقُرْآنُ، وَهُوَ يَعْرِفُ تَأْوِيلَهُ مَا عَمِلَ بِهِ مِنْ شَيْءٍ عَمِلْنَا بِهِ، فَأَهَلَّ بِالتَّوْحِيدِ:" لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ، لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ"، وَأَهَلَّ النَّاسُ بِهَذَا الَّذِي يُهِلُّونَ بِهِ، فَلَمْ يَرُدَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ شَيْئًا مِنْهُ، وَلَزِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَلْبِيَتَهُ، قَالَ جَابِرٌ: لَسْنَا نَنْوِي إِلَّا الْحَجَّ، لَسْنَا نَعْرِفُ الْعُمْرَةَ، حَتَّى إِذَا أَتَيْنَا الْبَيْتَ مَعَهُ اسْتَلَمَ الرُّكْنَ، فَرَمَلَ ثَلَاثًا وَمَشَى أَرْبَعًا، ثُمَّ قَامَ إِلَى مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ، فَقَالَ: وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى سورة البقرة آية 125، فَجَعَلَ الْمَقَامَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْبَيْتِ، فَكَانَ أَبِي يَقُولُ: وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا ذَكَرَهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى الْبَيْتِ فَاسْتَلَمَ الرُّكْنَ، ثُمَّ خَرَجَ مِنَ الْبَاب: إِلَى الصَّفَا حَتَّى إِذَا دَنَا مِنْ الصَّفَا قَرَأَ إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ سورة البقرة آية 158، نَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللَّهُ بِهِ، فَبَدَأَ بِالصَّفَا فَرَقِيَ عَلَيْهِ، حَتَّى رَأَى الْبَيْتَ، فَكَبَّرَ اللَّهَ، وَهَلَّلَهُ، وَحَمِدَهُ، وَقَالَ:" لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، أَنْجَزَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ"، ثُمَّ دَعَا بَيْنَ ذَلِكَ، وَقَالَ: مِثْلَ هَذَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ نَزَلَ إِلَى الْمَرْوَةِ فَمَشَى حَتَّى إِذَا انْصَبَّتْ قَدَمَاهُ رَمَلَ فِي بَطْنِ الْوَادِي، حَتَّى إِذَا صَعِدَتَا يَعْنِي قَدَمَاهُ مَشَى حَتَّى أَتَى الْمَرْوَةَ، فَفَعَلَ عَلَى الْمَرْوَةِ كَمَا فَعَلَ عَلَى الصَّفَا، فَلَمَّا كَانَ آخِرُ طَوَافِهِ عَلَى الْمَرْوَةِ، قَالَ:" لَوْ أَنِّي اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي، مَا اسْتَدْبَرْتُ، لَمْ أَسُقْ الْهَدْيَ وَجَعَلْتُهَا عُمْرَةً، فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ لَيْسَ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيَحْلِلْ وَلْيَجْعَلْهَا عُمْرَةً"، فَحَلَّ النَّاسُ كُلُّهُمْ وَقَصَّرُوا، إِلَّا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَنْ كَانَ مَعَهُ الْهَدْيُ، فَقَامَ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلِعَامِنَا هَذَا، أَمْ لِأَبَدِ الْأَبَدِ؟، قَالَ: فَشَبَّكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَابِعَهُ فِي الْأُخْرَى، وَقَالَ:" دَخَلَتِ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ هَكَذَا" مَرَّتَيْنِ،" لَا بَلْ لِأَبَدِ الْأَبَدِ"، قَالَ: وَقَدِمَ عَلِيٌّ بِبُدْنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدَ فَاطِمَةَ مِمَّنْ حَلَّ وَلَبِسَتْ ثِيَابًا صَبِيغًا وَاكْتَحَلَتْ، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهَا عَلِيٌّ، فَقَالَتْ: أَمَرَنِي أَبِي بِهَذَا، فَكَانَ عَلِيٌّ يَقُولُ بِالْعِرَاقِ: فَذَهَبْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحَرِّشًا عَلَى فَاطِمَةَ فِي الَّذِي صَنَعَتْهُ، مُسْتَفْتِيًا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الَّذِي ذَكَرَتْ عَنْهُ، وَأَنْكَرْتُ ذَلِكَ عَلَيْهَا، فَقَالَ:" صَدَقَتْ صَدَقَتْ، مَاذَا قُلْتُ حِينَ فَرَضْتَ الْحَجَّ؟"، قَالَ: قُلْتُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أُهِلُّ بِمَا أَهَلَّ بِهِ رَسُولُكَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" فَإِنَّ مَعِي الْهَدْيَ فَلَا تَحِلَّ"، قَالَ: فَكَانَ جَمَاعَةُ الْهَدْيِ الَّذِي جَاءَ بِهِ عَلِيٌّ مِنْ الْيَمَنِ، وَالَّذِي أَتَى بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْمَدِينَةِ مِائَةً، ثُمَّ حَلَّ النَّاسُ كُلُّهُمْ، وَقَصَّرُوا إِلَّا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ التَّرْوِيَةِ وَتَوَجَّهُوا إِلَى مِنًى أَهَلُّوا بِالْحَجِّ، فَرَكِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى بِمِنًى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ وَالصُّبْحَ، ثُمَّ مَكَثَ قَلِيلًا حَتَّى طَلَعَتِ الشَّمْسُ وَأَمَرَ بِقُبَّةٍ مِنْ شَعَرٍ، فَضُرِبَتْ لَهُ بِنَمِرَةَ، فَسَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَشُكُّ قُرَيْشٌ إِلَّا أَنَّهُ وَاقِفٌ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ أَوْ الْمُزْدَلِفَةِ كَمَا كَانَتْ قُرَيْشٌ تَصْنَعُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَأَجَازَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَتَى عَرَفَةَ، فَوَجَدَ الْقُبَّةَ قَدْ ضُرِبَتْ لَهُ بِنَمِرَةَ فَنَزَلَ بِهَا حَتَّى إِذَا زَاغَتِ الشَّمْسُ أَمَرَ بِالْقَصْوَاءِ فَرُحِلَتْ لَهُ، فَرَكِبَ حَتَّى أَتَى بَطْنَ الْوَادِي، فَخَطَبَ النَّاسَ فَقَالَ:" إِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ، يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا، أَلَا وَإِنَّ كُلَّ شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ مَوْضُوعٌ تَحْتَ قَدَمَيَّ هَاتَيْنِ، وَدِمَاءُ الْجَاهِلِيَّةِ مَوْضُوعَةٌ، وَأَوَّلُ دَمٍ أَضَعُهُ دَمُ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ كَانَ مُسْتَرْضِعًا فِي بَنِي سَعْدٍ فَقَتَلَتْهُ هُذَيْلٌ، وَرِبَا الْجَاهِلِيَّةِ مَوْضُوعٌ، وَأَوَّلُ رِبًا أَضَعُهُ رِبَانَا رِبَا الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَإِنَّهُ مَوْضُوعٌ كُلُّهُ، فَاتَّقُوا اللَّهَ فِي النِّسَاءِ فَإِنَّكُمْ أَخَذْتُمُوهُنَّ بِأَمَانَةِ اللَّهِ، وَاسْتَحْلَلْتُمْ فُرُوجَهُنَّ بِكَلِمَةِ اللَّهِ، وَإِنَّ لَكُمْ عَلَيْهِنَّ أَنْ لَا يُوطِئْنَ فُرُشَكُمْ أَحَدًا تَكْرَهُونَهُ، فَإِنْ فَعَلْنَ ذَلِكَ فَاضْرِبُوهُنَّ ضَرْبًا غَيْرَ مُبَرِّحٍ، وَلَهُنَّ عَلَيْكُمْ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ، وَقَدْ تَرَكْتُ فِيكُمْ مَا لَمْ تَضِلُّوا إِنِ اعْتَصَمْتُمْ بِهِ كِتَابَ اللَّهِ وَأَنْتُمْ مَسْئُولُونَ عَنِّي، فَمَا أَنْتُمْ قَائِلُونَ؟"، قَالُوا: نَشْهَدُ أَنَّكَ قَدْ بَلَّغْتَ وَأَدَّيْتَ وَنَصَحْتَ، فَقَالَ بِإِصْبَعِهِ السَّبَّابَةِ إِلَى السَّمَاءِ وَيَنْكُبُهَا إِلَى النَّاسِ:" اللَّهُمَّ اشْهَدْ، اللَّهُمَّ اشْهَدْ"، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ أَذَّنَ بِلَالٌ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى الظُّهْرَ، ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى الْعَصْرَ، وَلَمْ يُصَلِّ بَيْنَهُمَا شَيْئًا، ثُمَّ رَكِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَتَى الْمَوْقِفَ، فَجَعَلَ بَطْنَ نَاقَتِهِ إِلَى الصَّخَرَاتِ، وَجَعَلَ حَبْلَ الْمُشَاةِ بَيْنَ يَدَيْهِ، وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ، فَلَمْ يَزَلْ وَاقِفًا حَتَّى غَرَبَتِ الشَّمْسُ وَذَهَبَتِ الصُّفْرَةُ قَلِيلًا حَتَّى غَابَ الْقُرْصُ، وَأَرْدَفَ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ خَلْفَهُ فَدَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ شَنَقَ الْقَصْوَاءَ بِالزِّمَامِ حَتَّى إِنَّ رَأْسَهَا لَيُصِيبُ مَوْرِكَ رَحْلِهِ، وَيَقُولُ بِيَدِهِ الْيُمْنَى:" أَيُّهَا النَّاسُ السَّكِينَةَ، السَّكِينَةَ"، كُلَّمَا أَتَى حَبْلًا مِنَ الْحِبَالِ، أَرْخَى لَهَا قَلِيلًا حَتَّى تَصْعَدَ، ثُمَّ أَتَى الْمُزْدَلِفَةَ فَصَلَّى بِهَا الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ بِأَذَانٍ وَاحِدٍ وَإِقَامَتَيْنِ وَلَمْ يُصَلِّ بَيْنَهُمَا شَيْئًا، ثُمَّ اضْطَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى طَلَعَ الْفَجْرُ فَصَلَّى الْفَجْرَ حِينَ تَبَيَّنَ لَهُ الصُّبْحُ بِأَذَانٍ وَإِقَامَةٍ، ثُمَّ رَكِبَ الْقَصْوَاءَ حَتَّى أَتَى الْمَشْعَرَ الْحَرَامَ فَرَقِيَ عَلَيْهِ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَكَبَّرَهُ وَهَلَّلَهُ، فَلَمْ يَزَلْ وَاقِفًا حَتَّى أَسْفَرَ جِدًّا، ثُمَّ دَفَعَ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَأَرْدَفَ الْفَضْلَ بْنَ الْعَبَّاسِ وَكَانَ رَجُلًا حَسَنَ الشَّعَرِ، أَبْيَضَ وَسِيمًا، فَلَمَّا دَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ الظُّعُنُ يَجْرِينَ فَطَفِقَ الْفَضْلُ يَنْظُرُ إِلَيْهِنَّ، فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ مِنَ الشِّقِّ الْآخَرِ فَصَرَفَ الْفَضْلُ وَجْهَهُ مِنَ الشِّقِّ الْآخَرِ يَنْظُرُ حَتَّى أَتَى مُحَسِّرًا، حَرَّكَ قَلِيلًا ثُمَّ سَلَكَ الطَّرِيقَ الْوُسْطَى الَّتِي تُخْرِجُكَ إِلَى الْجَمْرَةِ الْكُبْرَى، حَتَّى أَتَى الْجَمْرَةَ الَّتِي عِنْدَ الشَّجَرَةِ، فَرَمَى بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ يُكَبِّرُ مَعَ كُلِّ حَصَاةٍ مِنْهَا مِثْلِ: حَصَى الْخَذْفِ، وَرَمَى مِنْ بَطْنِ الْوَادِي، ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَى الْمَنْحَرِ فَنَحَرَ ثَلَاثًا وَسِتِّينَ بَدَنَةً بِيَدِهِ، وَأَعْطَى عَلِيًّا فَنَحَرَ مَا غَبَرَ وَأَشْرَكَهُ فِي هَدْيِهِ، ثُمَّ أَمَرَ مِنْ كُلِّ بَدَنَةٍ بِبَضْعَةٍ، فَجُعِلَتْ فِي قِدْرٍ فَطُبِخَتْ فَأَكَلَا مِنْ لَحْمِهَا وَشَرِبَا مِنْ مَرَقِهَا، ثُمَّ أَفَاضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْبَيْتِ فَصَلَّى بِمَكَّةَ الظُّهْرَ، فَأَتَى بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ وَهُمْ يَسْقُونَ عَلَى زَمْزَمَ، فَقَالَ:" انْزَعُوا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، لَوْلَا أَنْ يَغْلِبَكُمُ النَّاسُ عَلَى سِقَايَتِكُمْ، لَنَزَعْتُ مَعَكُمْ". فَنَاوَلُوهُ دَلْوًا فَشَرِبَ مِنْهُ.
جعفر الصادق اپنے والد محمد الباقر سے روایت کرتے ہیں کہ ہم جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کے پاس گئے، جب ان کے پاس پہنچے تو انہوں نے آنے والوں کے بارے میں پوچھا کہ کون لوگ ہیں، یہاں تک کہ آخر میں مجھ سے پوچھا، میں نے کہا: میں محمد بن علی بن حسین ہوں، تو انہوں نے اپنا ہاتھ میرے سر کی طرف بڑھایا، اور میرے کرتے کے اوپر کی گھنڈی کھولی پھر نیچے کی کھولی پھر اپنی ہتھیلی میری دونوں چھاتیوں کے درمیان رکھی، میں ان دنوں نوجوان لڑکا تھا، اور کہا: تمہیں خوش آمدید، تم جو چاہو پوچھو، میں نے ان سے (کچھ باتیں) پوچھیں، وہ نابینا تھے ۱؎ اتنے میں نماز کا وقت ہو گیا، وہ ایک بنی ہوئی چادر جسے جسم پر لپیٹے ہوئے تھے اوڑھ کر کھڑے ہوئے، جب اس کے دونوں کنارے اپنے کندھوں پر ڈالتے تو اس کے دونوں کنارے ان کی جانب واپس آ جاتے (کیونکہ چادر چھوٹی تھی) اور ان کی بڑی چادر ان کے پاس ہی میز پر رکھی ہوئی تھی، انہوں نے ہمیں نماز پڑھائی، پھر میں نے ان سے کہا: آپ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کا حال بتائیے، تو آپ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا اور نو (۹) کی گرہ بنائی (یعنی خنصر، بنصر اور وسطی کا سرا ہتھیلی سے لگا لیا) اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نو سال تک (مدینہ میں) ٹھہرے رہے، آپ نے حج نہیں کیا، پھر (ہجرت) کے دسویں سال لوگوں میں اعلان کیا کہ اس سال آپ حج کو جائیں گے، تو مدینہ میں (اطراف سے) بہت سے لوگ (آپ کے ساتھ حج میں شریک ہونے کے لیے) آ گئے، سب کی یہ خواہش تھی کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کریں، اور جو کام آپ کریں وہی وہ بھی کریں، خیر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے اور ہم بھی آپ کے ساتھ نکلے، ہم ذو الحلیفہ پہنچے تو اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کے یہاں محمد بن ابی بکر کی ولادت ہوئی، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھوایا کہ میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”غسل کر لو اور کپڑے کا لنگوٹ باندھ لو، اور احرام کی نیت کر لو“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ذوالحلیفہ) مسجد میں نماز ادا کی، پھر قصواء نامی اونٹنی پر سوار ہو گئے، یہاں تک کہ جب وہ آپ کو لے کر مقام بیداء میں سیدھی کھڑی ہوئی تو جہاں تک میری نگاہ گئی میں نے آپ کے سامنے سوار اور پاپیادہ لوگوں کو ہی دیکھا، اور دائیں بائیں اور پیچھے بھی ایسے ہی لوگ نظر آ رہے تھے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان تھے ۲؎، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن اترتا تھا، آپ اس کے معانی کو سمجھتے تھے، آپ جو کام کرتے تھے ہم بھی وہی کرتے تھے، آپ نے توحید پر مشتمل تلبیہ پکارا «لبيك اللهم لبيك لبيك لا شريك لك لبيك إن الحمد والنعمة لك والملك لا شريك لك» ”حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں، میں حاضر ہوں، حمد و ثناء، نعمتیں اور فرماں روائی تیری ہی ہے، تیرا ان میں کوئی شریک نہیں“ تو لوگوں نے بھی انہیں الفاظ میں تلبیہ پکارا جن میں آپ پکار رہے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے کسی الفاظ کی تبدیلی نہیں فرمائی ۳؎، آپ یہی تلبیہ پکارتے رہے، ہمارے پیش نظر صرف حج تھا، ہم عمرہ جانتے بھی نہ تھے ۴؎ (یعنی اس کا سرے سے کوئی خیال ہی نہیں تھا) یہاں تک کہ جب ہم خانہ کعبہ کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر اسود کا استلام کیا، اور طواف میں تین پھیروں میں رمل کیا، اور چار پھیروں میں عام چال چلے، پھر مقام ابراہیم کے پاس جا کر کھڑے ہوئے، اور آیت کریمہ: «واتخذوا من مقام إبراهيم مصلى» ”تم مقام ابراہیم کو جائے نماز مقرر کر لو“ پڑھی ۵؎، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقام ابراہیم کو اپنے اور خانہ کعبہ کے درمیان کیا۔ جعفر کہتے ہیں کہ میرے والد کہتے تھے اور میں یہی سمجھتا ہوں کہ وہ اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے تھے: آپ (طواف کی) دونوں رکعتوں میں: «قل يا أيها الكافرون»، «قل هو الله أحد» پڑھ رہے تھے ۶؎۔ پھر آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) لوٹ کر خانہ کعبہ کے پاس آئے، اور حجر اسود کا استلام کیا، پھر باب صفا سے صفا پہاڑی کی طرف نکلے یہاں تک کہ جب صفا کے قریب ہوئے تو: «إن الصفا والمروة من شعائر الله» ”صفا اور مروہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں“ پڑھی اور فرمایا: ہم بھی وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے اللہ تعالیٰ نے شروع کیا ہے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (سعی) صفا سے شروع کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم جبل صفا چڑھے یہاں تک کہ خانہ کعبہ نظر آنے لگا تو «الله أكبر لا إله إلا الله اور الحمد لله» پڑھا، اور فرمایا: «لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد يحيي ويميت وهو على كل شيء قدير لا إله إلا الله وحده لا شريك له أنجز وعده ونصر عبده وهزم الأحزاب وحده» ”اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ تنہا ہے اس کا کوئی ساجھی نہیں، ساری بادشاہت اسی کے لیے ہے، اور تمام قسم کی تعریفیں اسی کے لیے سزاوار ہیں، وہی زندگی عطا کرتا ہے اور وہی موت دیتا ہے، اور وہی ہر چیز پر قادر ہے، اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اس نے اپنا وعدہ پورا کیا، اور اپنے بندے کی مدد کی، اور تنہا بہت سی جماعتوں کو شکست دی“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے درمیان دعا فرمائی اور یہ کلمات تین بار دہرائے، پھر آپ (صفا سے) اتر کر مروہ کی طرف چلے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں وادی کے نشیب میں اترنے لگے تو آپ نے رمل کیا (یعنی مونڈھے ہلاتے ہوئے دوڑ کر چلے)، پھر جب چڑھائی پر پہنچے تو عام چال چل کر مروہ تک آئے، اور مروہ پر بھی آپ نے ویسے ہی کیا جیسے صفا پر کیا تھا، پھر جب آپ کا آخری پھیرا مروہ پر ختم ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر مجھے وہ بات پہلے معلوم ہو گئی ہوتی جو بعد میں معلوم ہوئی تو میں ہدی اپنے ساتھ نہ لاتا، اور حج کو عمرہ میں بدل دیتا، لہٰذا تم میں سے جس آدمی کے ساتھ ہدی (کے جانور) نہ ہو وہ احرام کھول ڈالے، اور اس کو عمرہ میں تبدیل کر لے“، یہ سن کر لوگوں نے احرام کھول دیا، اور بال کتروا لیے سوائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان لوگوں کے جن کے ساتھ ہدی کے جانور تھے۔ پھر سراقہ بن مالک بن جعشم رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر کہا: اللہ کے رسول! کیا یہ حکم ہمارے لیے صرف اسی سال کے لیے ہے یا ہمیشہ ہمیش کے لیے؟ یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں داخل کیں اور دو بار فرمایا: ”عمرہ حج میں اسی طرح داخل ہو گیا ہے“، اور فرمایا: ”صرف اس سال کے لیے نہیں بلکہ ہمیشہ ہمیش کے لیے“۔ علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہدی کے اونٹ (یمن) سے لے کر آئے تو انہوں نے فاطمہ رضی اللہ عنہا کو ان لوگوں میں سے پایا جنہوں نے احرام کھول ڈالا تھا، وہ رنگین کپڑا پہنے ہوئے تھیں، اور سرمہ لگا رکھا تھا، تو اس پر انہوں نے ناگواری کا اظہار کیا، تو فاطمہ رضی اللہ عنہا بولیں: میرے والد نے مجھے اس کا حکم دیا ہے۔ چنانچہ علی رضی اللہ عنہ (اپنے ایام خلافت میں) عراق میں فرما رہے تھے کہ میں ان کاموں سے جن کو فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کر رکھا تھا، غصہ میں بھرا ہوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس چیز کے متعلق پوچھنے کے لیے آیا جو فاطمہ رضی اللہ عنہا نے آپ کے متعلق بتائی تھی، اور جس پر میں نے ناگواری کا اظہار کیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، وہ سچ کہتی ہے، ہاں، وہ سچ کہتی ہے“، اور ”جب تم نے حج کی نیت کی تھی تو تم نے کیا کہا تھا“؟ انہوں نے عرض کیا: میں نے یوں کہا تھا: اے اللہ! میں وہی تلبیہ پکارتا ہوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پکارا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے ساتھ تو ہدی ہے تو اب تم حلال نہ ہو“۔ جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو قربانی کے وہ اونٹ جو علی رضی اللہ عنہ یمن سے لے کر آئے تھے، اور وہ اونٹ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ سے لے کر آئے تھے کل سو تھے، پھر سارے لوگ حلال ہو گئے، اور انہوں نے بال کتروا لیے سوائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان لوگوں کے جن کے ساتھ ہدی کے جانور تھے۔ پھر جب یوم الترویہ (ذی الحجہ کا آٹھواں دن) آیا تو حج کا تلبیہ پکار کر لوگ منیٰ کی طرف چلے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی سوار ہوئے، اور منیٰ پہنچ کر وہاں ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور فجر کی نمازیں ادا کیں، (نوویں ذی الحجہ کو فجر کے بعد) تھوڑی دیر رکے رہے یہاں تک کہ سورج نکل آیا، اور بال کے خیمے کے متعلق حکم دیا کہ اسے نمرہ میں لگایا جائے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چلے اور قریش کو اس میں شک نہیں تھا کہ آپ مشعر حرام ۷؎ یا مزدلفہ کے پاس ٹھہریں گے، جیسا کہ قریش جاہلیت میں کیا کرتے تھے ۸؎، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے پار کر کے عرفات میں جا پہنچے، دیکھا تو خیمہ نمرہ میں لگا ہوا ہے، آپ وہیں اتر پڑے، جب سورج ڈھل گیا تو آپ نے قصواء (اونٹنی) پر کجاوہ کسے جانے کا حکم دیا، آپ اس پر سوار ہو کر وادی کے نشیب میں آئے، اور خطبہ دیا، اس میں فرمایا: ”تمہارے خون، تمہارے مال تم پر ایسے ہی حرام ہیں جیسے تمہارا یہ دن تمہارے اس مہینے اور تمہارے اس شہر میں، سن لو! جاہلیت کی ہر چیز میرے ان دونوں پاؤں کے تلے رکھ کر روند دی گئی، اور جاہلیت کے سارے خون معاف کر دئیے گئے، اور سب سے پہلا خون جس کو میں معاف کرتا ہوں ربیعہ بن حارث کا خون ہے، وہ بنی سعد میں دودھ پی رہے تھے کہ شیر خوارگی ہی کی حالت میں ہذیل نے انہیں قتل کر دیا تھا، اور جاہلیت کے سارے سود بھی معاف کر دئیے گئے اور اپنے سودوں میں سے پہلا سود جس کو میں معاف کرتا ہوں وہ عباس بن عبدالمطلب کا سود ہے، وہ سب معاف ہے۔ اور عورتوں کے سلسلہ میں تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو، تم نے انہیں اللہ تعالیٰ کے امان اور عہد سے اپنے عقد میں لیا ہے، اور تم نے ان کی شرمگاہوں کو اللہ کے کلام سے حلال کیا ہے، لہٰذا تمہارا حق ان پر یہ ہے کہ وہ تمہارے بستر اس شخص کو روندنے نہ دیں جن کو تم برا جانتے ہو ۹؎، اگر وہ ایسا کریں تو انہیں مارو لیکن ایسی سخت مار نہیں کہ جس سے ہڈی پسلی ٹوٹ جائے، ان کا حق تمہارے اوپر یہ ہے کہ تم ان کو دستور و عرف کے مطابق روٹی اور کپڑا دو، میں تم میں وہ چیز چھوڑے جا رہا ہوں جس کو اگر تم مضبوطی سے پکڑے رہو گے تو گمراہ نہ ہو گے، اور وہ اللہ کی کتاب (قرآن) ہے، اور تم سے میرے بارے میں پوچھا جائے گا تو بتاؤ، تم کیا کہو گے؟ لوگوں نے کہا: ہم گواہی دیں گے کہ آپ نے اللہ کا حکم پہنچا دیا اور ذمہ داری ادا کر دی! اور آپ نے ہماری خیر خواہی کی، یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شہادت والی انگلی سے آسمان کی جانب اشارہ کیا پھر آپ اسے لوگوں کی طرف جھکا رہے تھے اور فرماتے جاتے تھے: ”اے اللہ! گواہ رہ، اے اللہ! گواہ رہ“، تین بار آپ نے یہ کلمات دہرائے۔ اس کے بعد بلال رضی اللہ عنہ نے اذان دی، پھر تکبیر کہی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر پڑھائی، پھر تکبیر کہی تو عصر پڑھائی اور ان دونوں کے درمیان آپ نے کوئی اور نماز نہیں پڑھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہوئے اور اس مقام پر آئے جہاں عرفات میں وقوف کرتے ہیں، اور اپنی اونٹنی کا پیٹ جبل رحمت کی طرف کیا اور جبل المشاۃ کو اپنے سامنے کیا، اور قبلہ رخ کھڑے ہوئے، اور سورج ڈوبنے تک مسلسل کھڑے رہے یہاں تک کہ تھوڑی زردی بھی جاتی رہی، جب سورج ڈوب گیا تو اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کو اپنے پیچھے سواری پر بٹھایا، پھر آپ عرفات سے چلے، اور قصواء کی نکیل کو کھینچے رکھا یہاں تک کہ اس کا سر کجاوے کی پچھلی لکڑی سے لگ جایا کرتا تھا، اور اپنے داہنے ہاتھ کے اشارے سے فرما رہے تھے: ”لوگو! اطمینان اور آہستگی سے چلو“، جب آپ کسی ریت کے ٹیلے پر آتے تو قصواء کی نکیل تھوڑی ڈھیلی کر دیتے یہاں تک کہ وہ چڑھ جاتی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مزدلفہ تشریف لائے، اور وہاں ایک اذان اور دو اقامت سے مغرب اور عشاء پڑھی اور ان کے درمیان کوئی اور نماز نہیں پڑھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم لیٹے رہے یہاں تک کہ فجر طلوع ہو گئی، تو آپ نے فجر پڑھی جس وقت صبح پوری طرح واضح ہو گئی، پھر آپ قصواء پر سوار ہو ے، اور مشعر حرام (مزدلفہ میں ایک پہاڑ ہے) کے پاس آئے، اور اس پر چڑھے اور اللہ کی تحمید، تکبیر اور تہلیل کرتے رہے، اور وہیں ٹھہرے رہے یہاں تک کہ خوب روشنی ہو گئی، پھر وہاں سے سورج نکلنے سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم چل پڑے، اور سواری پر فضل بن عباس رضی اللہ عنہما کو اپنے پیچھے بٹھا لیا، وہ بہت بہترین بال والے گورے اور خوبصورت شخص تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم چلے اور اونٹوں پر سوار عورتیں گزرنے لگیں، تو فضل انہیں دیکھنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری طرف سے اپنے ہاتھ کا آڑ کر لیا تو فضل اپنا چہرہ پھیر کر دوسری طرف سے انہیں دیکھنے لگے، یہاں تک کہ آپ وادی محسر میں آئے، وہاں آپ نے سواری کو ذرا تیز کیا، پھر آپ اس کے درمیان والے راستہ پر سے چلے جو تمہیں جمرہ عقبہ کی جانب نکالتا ہے، یہاں تک کہ اس جمرہ کے پاس آئے جو درخت کے پاس ہے، (یعنی جمرہ عقبہ پر) اور سات کنکریاں ماریں، ہر کنکری پر آپ تکبیر کہتے تھے، اور کنکریاں ایسی تھی جو دونوں انگلیوں کے سروں کے درمیان آ سکیں، وادی کے نشیب سے آپ نے کنکریاں ماریں، پھر آپ نحر کے مقام پر آئے، اور ۶۳ اونٹ اپنے ہاتھ سے نحر (ذبح) کیے، اور پھر علی رضی اللہ عنہ کو دیا، اور باقی اونٹوں کا نحر انہوں نے کیا، انہیں بھی آپ نے اپنی ہدی میں شریک کر لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سارے اونٹوں سے گوشت کا ایک ایک ٹکڑا لانے کے لیے کہا، چنانچہ لا کر اسے ایک ہانڈی میں رکھ کر پکایا گیا، پھر دونوں نے وہ گوشت کھایا اور اس کا شوربہ پیا، پھر وہاں سے لوٹ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ کے پاس آئے، اور مکہ میں نماز پڑھی ۱۰؎، پھر خاندان بنی عبدالمطلب میں آئے، دیکھا تو یہ لوگ حاجیوں کو زمزم کا پانی پلا رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عبدالمطلب کے بیٹو! نکالو اور پلاؤ ۱۱؎، اگر یہ ڈر نہ ہوتا کہ تمہارے اس پلانے کے کام میں لوگ تم پر غالب آ جائیں گے تو تمہارے ساتھ میں بھی نکالتا“ پھر لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی ایک ڈول دیا آپ نے بھی اس میں سے پیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3074]
حضرت جعفر (صادق) رحمہ اللہ اپنے والد محمد (باقر) رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: ہم لوگ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، جب ہم آپ کے پاس پہنچے تو آپ رضی اللہ عنہ نے تمام افراد کے بارے میں پوچھا (کہ آپ لوگ کون کون ہیں؟) حتی کہ میری باری آگئی۔ میں نے کہا: میں محمد بن علی بن حسین ہوں۔ انہوں نے میرے سر کی طرف ہاتھ بڑھا کر میرا اوپر والا بٹن کھولا، پھر (اس سے) نیچے والا بٹن کھولا، پھر اپنا ہاتھ میرے سینے پر رکھ دیا۔ اس وقت میں ایک نوجوان لڑکا تھا۔ آپ نے فرمایا: ”تمہیں خوش آمدید! جو چاہو پوچھو“ چنانچہ میں نے آپ سے سوالات کیے (انہوں نے جواب دیے۔) آپ اس وقت نابینا ہو چکے تھے۔ (اتنے میں) نماز کا وقت ہو گیا۔ آپ ایک کپڑا اوڑھے ہوئے تھے جو اتنا چھوٹا تھا کہ جب اسے کندھوں پر ڈالتے تو اس کے دونوں کنارے آگے آ جاتے (بکل مارنا مشکل تھا۔) اور ان کی بڑی چادر ان کے قریب تپائی پر پڑی ہوئی تھی۔ آپ نے ہمیں نماز پڑھائی۔ (نماز کے بعد) میں نے کہا: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کے بارے میں بتائیے۔ آپ نے ہاتھ سے نو کا اشارہ کر کے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (ہجرت کے بعد مدینے میں) نو سال اقامت پذیر رہے اور حج نہیں کیا۔ دسویں سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں میں اعلان کروا دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حج کرنے والے ہیں“ چنانچہ مدینہ میں بہت سے لوگ (اطراف و اکناف سے) آگئے۔ ہر ایک کی یہی خواہش تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا (میں حج) کرے اور وہی کام کرے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہوئے اور ہم بھی آپ کے ساتھ روانہ ہوئے۔ ہم ذوالحلیفہ پہنچے تو حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کے ہاں محمد بن ابو بکر رضی اللہ عنہ کی ولادت ہوگئی۔ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آدمی بھیج کر دریافت کیا: میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”غسل کر کے ایک کپڑا لنگوٹ کی طرح باندھ لے اور احرام باندھ لے۔“ (ذوالحلیفہ کی) مسجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی، پھر قصواء (اونٹنی) پر سوار ہوئے۔ جب اونٹنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لے کر بیداء (میدان) میں پہنچی تو حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے جہاں تک میری نظر کام کرتی تھی سوار اور پیدل افراد نظر آئے، اسی طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف (بے شمار لوگ تھے) اور اسی طرح بائیں طرف، اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے (حدِ نظر تک لوگ تھے۔) اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان موجود تھے، آپ پر قرآن نازل ہوتا تھا اور آپ اس کا مطلب جانتے تھے۔ جو کام بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کرتے تھے، ہم بھی کرتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے توحید کی آواز بلند کی: «لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ» ”حاضر ہوں اے اللہ! حاضر ہوں۔ حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں۔ حاضر ہوں، تعریفیں اور نعمتیں تیری ہیں اور بادشاہی بھی، تیرا کوئی شریک نہیں۔“ لوگوں نے بھی ان الفاظ میں لبیک پکارا جن الفاظ میں (آج کل) پکارتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کسی لفظ سے منع نہیں کیا، البتہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا (مذکورہ بالا) تلبیہ ہی پکارتے رہے۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہماری نیت صرف حج کی تھی، ہمیں عمرے کا علم ہی نہ تھا (حج کے ساتھ ہی عمرہ بھی کیا جا سکتا ہے) حتی کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کعبہ کے پاس پہنچے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حجرِ اسود کا استلام کیا۔ (طواف کے) تین چکروں میں رمل کیا اور چار چکروں میں (عام رفتار سے) چلے، پھر مقامِ ابراہیم پر تشریف لے گئے اور فرمایا: ﴿وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى﴾ [سورة البقرة: 125] ”مقامِ ابراہیم کو نماز کی جگہ بناؤ۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقامِ ابراہیم کو اپنے اور کعبہ کے درمیان کیا (اور دو رکعتیں پڑھیں۔ امام جعفر فرماتے ہیں:) میرے والد (محمد بن علی) کا بیان ہے اور یقیناً نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہی سے انہوں نے بیان کیا ہوگا کہ آپ نے دو رکعتوں میں ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ [سورة الكافرون: 1] اور ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ [سورة الإخلاص: 1] پڑھیں۔ پھر دوبارہ بیت اللہ کی طرف تشریف لے گئے اور حجرِ اسود کا استلام کیا، پھر دروازے سے نکل کر صفا کی طرف چلے۔ جب صفا کے قریب پہنچے تو یہ آیت پڑھی ﴿إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ﴾ [سورة البقرة: 158] ”صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں۔“ (اور فرمایا:) ”ہم اسی سے شروع کرتے ہیں جس کا نام اللہ نے پہلے لیا ہے۔“ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفا سے ابتدا کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس (صفا) پر چڑھے حتی کہ بیت اللہ پر نظر پڑی۔ اللہ کی تکبیر و تہلیل اور حمد فرمائی ( «اللهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، الْحَمْدُ لِلَّهِ») پھر فرمایا: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، أَنْجَزَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ» ”اکیلے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں، اس کی بادشاہی ہے اور اسی کی تعریفیں ہیں، وہ زندہ کرتا اور موت دیتا ہے اور وہ ہر چیز پر خوب قادر ہے۔ اکیلے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اس کا کوئی شریک نہیں، اس نے اپنا وعدہ پورا کیا، اپنے بندے کی مدد کی اور اسی ایک (معبودِ حقیقی) نے (دشمنوں کی سب) جماعتوں کو شکست دی۔“ پھر ان (الفاظ کو پہلی بار اور دوسری بار پڑھنے) کے درمیان دعا مانگی۔ تین بار ایسے ہی کیا۔ پھر اتر کر مروہ کی طرف چلے حتی کہ جب آپ کے قدم نشیب میں پہنچے تو وادی کے نشیبی حصے میں دوڑے، پھر جب (آپ کے قدم) بلند جگہ پہنچے تو آپ (عام رفتار سے) چل کر مروہ پر پہنچے۔ مروہ پر بھی اسی طرح کیا (تکبیر و تحمید اور تہلیل کے بعد «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ...» پڑھا) جس طرح صفا پر کیا تھا۔ (اسی طرح سعی پوری کی۔) جب مروہ پر آپ کے چکر پورے ہوئے تو فرمایا: ”اگر مجھے اپنے معاملے کے بارے میں پہلے وہ بات معلوم ہوتی جو بعد میں معلوم ہوئی تو میں قربانی کے جانور ساتھ نہ لاتا اور اس (طواف و سعی) کو عمرہ بنا دیتا، لہٰذا تم میں سے جس کے ساتھ ہدی (قربانی کا جانور) نہیں اسے چاہیے کہ احرام کھول دے اور اسے عمرہ بنا لے۔“ چنانچہ سب لوگوں نے احرام کھول دیے اور بال کٹوا لیے سوائے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اور ان لوگوں کے جن کے ساتھ قربانی کے جانور تھے۔ حضرت سراقہ بن مالک بن جعشم رضی اللہ عنہ نے اٹھ کر کہا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ حکم اسی سال کے لیے ہے یا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے؟ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈالیں اور دو بار فرمایا: ”عمرہ حج میں اس طرح داخل ہوگیا ہے۔ (صرف اسی سال کے لیے) نہیں بلکہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے۔“ حضرت علی رضی اللہ عنہ (یمن سے) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹ (قربانی کے لیے) لے کر حاضر ہوئے تو دیکھا کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا بھی ان افراد میں شامل ہیں جنہوں نے احرام کھول دیا ہے اور انہوں نے رنگ دار کپڑے پہن رکھے ہیں اور سرمہ لگایا ہوا ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان کے اس کام پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تو انہوں نے فرمایا: ”مجھے ابا جان نے یہ حکم دیا ہے۔“ حضرت علی رضی اللہ عنہ عراق میں (یہ واقعہ بیان کرتے ہوئے) فرمایا کرتے تھے: میں فاطمہ رضی اللہ عنہا کے اس عمل کی شکایت کرنے اور انہوں نے جو بات بتائی تھی اس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فتویٰ پوچھنے کے لیے آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے ان کے اس کام پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ سچ کہتی ہے، وہ سچ کہتی ہے۔ تم نے جب حج کا احرام باندھا تو کیا کہا تھا؟“ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے کہا تھا: اے اللہ! میں اسی چیز کا احرام باندھتا ہوں جس کا احرام تیرے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے باندھا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے ساتھ تو قربانی ہے لہٰذا تم بھی احرام نہ کھولو۔“ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: قربانی کے وہ جانور جو حضرت علی رضی اللہ عنہ یمن سے لائے تھے اور وہ جانور جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ سے لائے تھے ان کی مجموعی تعداد سو تھی۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا اور جن کے ساتھ قربانی کے جانور تھے ان کے سوا سب لوگوں نے احرام کھول دیا اور بال کٹوا لیے. پھر جب ترویہ کا دن (8 ذوالحجہ) آیا اور لوگ منیٰ کی طرف چلے تب انہوں نے حج کا احرام باندھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی سوار ہوئے (اور منیٰ جا پہنچے) اور آپ نے منیٰ میں ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور فجر کی نمازیں پڑھیں، پھر (فجر کی نماز کے بعد) کچھ دیر ٹھہرے رہے حتی کہ سورج نکل آیا۔ اور آپ کے حکم سے نمرہ مقام میں آپ کے لیے بالوں کا (بکریوں کے بالوں سے بنا ہوا) ایک خیمہ لگا دیا گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (منیٰ سے) روانہ ہوئے تو قریش کو یقین تھا کہ آپ مشعرِ حرام یا مزدلفہ میں رک جائیں گے جیسے زمانہ جاہلیت میں قریش کیا کرتے تھے، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھ گئے حتی کہ عرفات میں پہنچ گئے۔ آپ کو نمرہ میں خیمہ لگا ہوا ملا۔ آپ وہاں تشریف فرما ہوئے۔ جب سورج ڈھل گیا تو آپ کے حکم سے (آپ کی اونٹنی) قصواء پر کجاوہ کسا گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر سوار ہو کر وادی کے نشیب میں تشریف لے آئے۔ (وہاں) لوگوں سے خطاب فرمایا۔ (اس میں) فرمایا: ”تمہارے خون اور تمہارے مال ایک دوسرے کے لیے اس طرح قابل احترام ہیں جس طرح تمہارے اس شہر (مکہ) میں، اس مہینے (ذوالحجہ) کا یہ (حج کا) دن۔ سنو! جاہلی رواج کی ہر چیز میرے ان قدموں تلے روندی گئی۔ دورِ جاہلیت میں ہو جانے والے قتل سب معاف ہیں۔ (ان کا بدلہ نہیں لیا جائے گا۔) اور سب سے پہلے میں ربیعہ بن حارث کا خون معاف کرتا ہوں۔ یہ (دودھ پیتا بچہ) قبیلہ بنی سعد میں پرورش پا رہا تھا اور قبیلہ بن ہذیل نے اسے قتل کر دیا تھا۔ زمانہ جاہلیت کے سب سود معاف ہیں۔ اور سب سے پہلے میں اپنے خاندان کا یعنی عباس بن عبدالمطلب کا سود معاف کرتا ہوں۔ وہ سب کا سب معاف ہے۔ عورتوں کے بارے میں اللہ سے ڈرو۔ تم نے انہیں اللہ کی ذمہ داری پر حاصل کیا ہے اور اللہ کے نام پر ان کی عصمت کو اپنے لیے حلال کیا ہے۔ ان پر تمہارا یہ حق ہے کہ تمہارے بستر پر کسی ایسے شخص کو نہ بیٹھنے دیں جو تمہیں ناپسند ہے۔ اگر وہ یہ حرکت کریں تو انہیں مارو لیکن سخت مار نہ ہو۔ اور تم پر ان کا یہ حق ہے کہ مناسب انداز سے انہیں خوراک اور لباس مہیا کرو۔ اور میں نے تمہارے اندر وہ چیز چھوڑی ہے کہ اگر اسے مضبوطی سے پکڑے رہو گے تو ہرگز گمراہ نہیں ہو گے۔ وہ اللہ کی کتاب ہے۔ اور تم سے (قیامت کے دن) میرے بارے میں پوچھا جائے گا تو تم کیا کہو گے؟“ حاضرین نے عرض کیا: ہم گواہی دیں گے کہ آپ نے (پورا دین) پہنچا دیا، (اپنا فرض پوری طرح) ادا کر دیا اور (امت کی) خیر خواہی کی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انگشتِ شہادت آسمان کی طرف بلند کی اور لوگوں کی طرف جھکائی اور تین بار فرمایا: ”اے اللہ! گواہ رہ! اے اللہ گواہ رہ!“ اس کے بعد حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے اذان دی پھر اقامت کہی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھائی، پھر (بلال رضی اللہ عنہ نے) اقامت کہی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھائی۔ دونوں نمازوں کے درمیان آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی (سنت یا نفل) نماز ادا نہیں فرمائی۔ اس کے بعد اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہو کر (عرفات میں) وقوف کے مقام پر تشریف لے گئے۔ آپ نے چٹانوں کی طرف اپنی اونٹنی کا پیٹ (اور پہلو) کیا اور حبلِ مشاۃ (ٹیلے) کو اپنے سامنے کیا اور قبلے کی طرف منہ کیا۔ (اور ذکر و دعا میں مشغول ہو گئے۔) آپ برابر وہاں ٹھہرے رہے حتی کہ سورج غروب ہو گیا اور تھوڑی سی سرخی بھی کم ہو گئی۔ جب سورج کی ٹکیا نظروں سے بالکل اوجھل ہو گئی تو آپ نے سواری پر حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو اپنے پیچھے سوار کر لیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (عرفات سے) روانہ ہوئے تو آپ نے قصواء کی مہار بہت زیادہ کھینچ رکھی تھی حتی کہ اس کا سر آپ کے کجاوے کی اگلی لکڑی سے جا لگا. آپ دائیں ہاتھ سے اشارہ کر کے فرما رہے تھے: ”اے لوگو! آرام سے چلو۔ آرام سے چلو۔“ جب راستے میں کوئی ٹیلا آتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اونٹنی کی مہار ڈھیلی چھوڑ دیتے تاکہ وہ (ٹیلے پر آسانی سے) چڑھ جائے۔ پھر آپ مزدلفہ تشریف لائے۔ وہاں ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کیں۔ اور ان کے درمیان کوئی (سنت یا نفل) نماز نہیں پڑھی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لیٹ گئے حتی کہ صبح صادق ہو گئی۔ جب واضح طور پر صبح طلوع ہو گئی تو آپ نے اذان اور اقامت کہلوا کر فجر کی نماز ادا کی، پھر (نماز کے بعد) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قصواء پر سوار ہو کر مشعرِ حرام تشریف لے گئے۔ آپ اس کے اوپر تشریف لے گئے اور اللہ کی حمد اور تکبیر و تہلیل میں مشغول ہو گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہاں ٹھہرے رہے حتی کہ خوب روشنی ہو گئی، پھر سورج طلوع ہونے سے پہلے یہاں سے روانہ ہو گئے۔ آپ نے اپنے پیچھے (اونٹنی پر) حضرت فضل بن عباس رضی اللہ عنہ کو سوار کیا۔ وہ خوبصورت بالوں والے، گورے چٹے اور خوش شکل آدمی تھے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہوئے تو کچھ عورتیں (اونٹوں پر سوار) تیزی کے ساتھ پاس سے گزریں، حضرت فضل رضی اللہ عنہ انہیں دیکھنے لگے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے (ان کا چہرہ) دوسری طرف کر دیا تو فضل رضی اللہ عنہ نے اپنا چہرہ دوسری طرف پھیر کر عورتوں کو دیکھنا شروع کر دیا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وادیِ محسر میں پہنچے تو سواری کو قدرے تیز کیا، پھر اس درمیانی راستے پر چل پڑے جو بڑے جمرے پر پہنچاتا ہے حتی کہ آپ اس جمرے پر جا پہنچے جو درخت کے قریب ہے۔ آپ نے اسے سات کنکریاں ماریں، ہر کنکری کے ساتھ اللہ اکبر کہتے تھے۔ وہ کنکریاں اتنی چھوٹی تھیں کہ انگوٹھے اور انگلی سے پکڑ کر پھینکی جا سکیں۔ آپ نے وادی کے نشیب میں کھڑے ہو کر کنکریاں ماریں۔ پھر آپ قربان گاہ تشریف لے گئے اور اپنے ہاتھ سے تریسٹھ (63) اونٹوں کو نحر فرمایا۔ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ کو (نیزہ) دیا تو باقی اونٹ انہوں نے نحر کیے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے قربانی کے جانوروں میں شریک کر لیا تھا۔ پھر آپ کے حکم سے ہر اونٹ کی ایک بوٹی لے کر ہنڈیا میں ڈالی گئی اور پکائی گئی۔ دونوں نے یہ گوشت کھایا اور اس کا شوربا پیا. پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم طوافِ افاضہ کے لیے کعبہ کی طرف تشریف لے گئے۔ آپ نے ظہر کی نماز مکہ مکرمہ میں ادا کی۔ عبدالمطلب کی اولاد کے افراد زمزم پر پانی پلا رہے تھے چنانچہ آپ ان کے پاس تشریف لے گئے اور فرمایا: ”عبدالمطلب کے بیٹو! (کنوئیں سے) پانی نکالو، اگر یہ خوف نہ ہوتا کہ لوگ پانی پلانے کے معاملے میں تم پر غالب آجائیں گے تو میں بھی تمہارے ساتھ پانی نکالتا۔“ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک ڈول دیا۔ آپ نے اس سے پانی پیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3074]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الحج 19 (1218) بلفظ: ''ابدا'' وھوالصواب، سنن ابی داود/الحج 57 (1905، 1909)، (تحفة الأشراف: 2593)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/الحج 46 (2713)، 51 (2741)، 52 (2744)، 73 (2800)، مسند احمد (3/320، 331، 333، 340، 373، 388، 394، 397)، سنن الدارمی/المناسک 11 (1846) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی بڑھاپے کی وجہ سے آنکھ کی روشنی ختم ہو چکی تھی۔
۲؎: بعض لوگوں نے یہ تعداد ۹۰ ہزار لکھی ہے اور بعض نے ایک لاکھ تیس ہزار کہا ہے۔
۳؎: زمانہ جاہلیت میں تلبیہ «لبيك اللهم لبيك لا شريك لك» کے بعد «إلا شريكاً لك تملكه» بڑھا کر کہا جانا تھا۔
۴؎: یعنی عمرہ کا ارادہ بالکل نہیں تھا یا عمرہ کو حج کے مہینوں میں جائز ہی نہیں سمجھتے تھے۔
۵؎: اور مقام ابراہیم کو مصلی بنا لو (سورۃ البقرہ: ۱۲۵)
۶؎: پہلی رکعت میں «قل يا أيها الكافرون» پڑھی اور دوسری رکعت میں «قل هو الله أحد» ۔
۷؎: ”مشعر حرام“ مزدلفہ میں ایک مشہور پہاڑی کا نام ہے اسے «قزح» بھی کہتے ہیں۔
۸؎: زمانہ جاہلیت میں قریش مزدلفہ میں ٹھہر جاتے تھے، عرفات نہیں جاتے تھے، اور باقی لوگ عرفات جاتے تھے، ان کا خیال تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی قریش کی اتباع کریں گے لیکن آپ وہاں نہیں ٹھہرے اور عرفات چل دیئے۔
۹؎: یعنی بغیر تمہاری اجازت کے کسی کو اپنے گھر میں آنے نہ دیں اور اس سے میل جول نہ رکھیں۔
۱۰؎: یہی راجح قول ہے اس کے برخلاف ایک روایت آتی ہے جس میں ظہر منیٰ میں پڑھنے کا ذکر ہے، علماء نے دونوں میں تطبیق اس طرح دی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زوال سے پہلے طواف افاضہ کیا پھر مکہ میں اول وقت میں نماز پڑھی پھر منیٰ واپس آئے تو وہاں صحابہ کرام کے ساتھ ظہر پڑھی اور بعد والی نماز آپ کی نفل ہو گئی۔
۱۱؎: کیونکہ میں بھی عبدالمطلب کی اولاد میں سے ہوں، آپ کا مطلب یہ تھا کہ اگر میں بھی پانی نکالنے میں لگ جاؤں تو لوگ اس کو بھی حج کا ایک رکن سمجھ لیں گے، اور اس کے لیے بھیڑ لگا دیں گے، اور ہر شخص پانی نکالنا چاہے گا، اور بھیڑ بھاڑکے ڈر سے تم اس خدمت سے علاحدہ ہو جاؤ گے، کیونکہ تم لوگوں سے لڑ نہیں سکو گے، اور وہ تم پر غالب آ جائیں گے۔
۲؎: بعض لوگوں نے یہ تعداد ۹۰ ہزار لکھی ہے اور بعض نے ایک لاکھ تیس ہزار کہا ہے۔
۳؎: زمانہ جاہلیت میں تلبیہ «لبيك اللهم لبيك لا شريك لك» کے بعد «إلا شريكاً لك تملكه» بڑھا کر کہا جانا تھا۔
۴؎: یعنی عمرہ کا ارادہ بالکل نہیں تھا یا عمرہ کو حج کے مہینوں میں جائز ہی نہیں سمجھتے تھے۔
۵؎: اور مقام ابراہیم کو مصلی بنا لو (سورۃ البقرہ: ۱۲۵)
۶؎: پہلی رکعت میں «قل يا أيها الكافرون» پڑھی اور دوسری رکعت میں «قل هو الله أحد» ۔
۷؎: ”مشعر حرام“ مزدلفہ میں ایک مشہور پہاڑی کا نام ہے اسے «قزح» بھی کہتے ہیں۔
۸؎: زمانہ جاہلیت میں قریش مزدلفہ میں ٹھہر جاتے تھے، عرفات نہیں جاتے تھے، اور باقی لوگ عرفات جاتے تھے، ان کا خیال تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی قریش کی اتباع کریں گے لیکن آپ وہاں نہیں ٹھہرے اور عرفات چل دیئے۔
۹؎: یعنی بغیر تمہاری اجازت کے کسی کو اپنے گھر میں آنے نہ دیں اور اس سے میل جول نہ رکھیں۔
۱۰؎: یہی راجح قول ہے اس کے برخلاف ایک روایت آتی ہے جس میں ظہر منیٰ میں پڑھنے کا ذکر ہے، علماء نے دونوں میں تطبیق اس طرح دی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زوال سے پہلے طواف افاضہ کیا پھر مکہ میں اول وقت میں نماز پڑھی پھر منیٰ واپس آئے تو وہاں صحابہ کرام کے ساتھ ظہر پڑھی اور بعد والی نماز آپ کی نفل ہو گئی۔
۱۱؎: کیونکہ میں بھی عبدالمطلب کی اولاد میں سے ہوں، آپ کا مطلب یہ تھا کہ اگر میں بھی پانی نکالنے میں لگ جاؤں تو لوگ اس کو بھی حج کا ایک رکن سمجھ لیں گے، اور اس کے لیے بھیڑ لگا دیں گے، اور ہر شخص پانی نکالنا چاہے گا، اور بھیڑ بھاڑکے ڈر سے تم اس خدمت سے علاحدہ ہو جاؤ گے، کیونکہ تم لوگوں سے لڑ نہیں سکو گے، اور وہ تم پر غالب آ جائیں گے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، م بلفظ «أبدأ» ، وهو الصواب
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم
حدیث نمبر: 3158
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ مِنْ كُلِّ جَزُورٍ بِبَضْعَةٍ، فَجُعِلَتْ فِي قِدْرٍ، فَأَكَلُوا مِنَ اللَّحْمِ وَحَسَوْا مِنَ الْمَرَقِ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے ہر اونٹ کا ایک ٹکڑا منگایا، پھر ان سب ٹکڑوں کو ایک ہانڈی میں پکانے کا حکم دیا، تو وہ ایک ہانڈی میں رکھ کر پکایا گیا، پھر سبھی لوگوں نے اس کا گوشت کھایا، اور اس کا شوربہ پیا۔ [سنن ابن ماجه/كِتَابُ الْأَضَاحِي/حدیث: 3158]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے ہر اونٹ کی ایک ایک بوٹی لے کر ہنڈیا میں ڈالی (اور پکائی گئی)۔ تب انہوں نے (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں نے) کچھ گوشت کھایا اور کچھ شوربہ پیا۔“ [سنن ابن ماجه/كِتَابُ الْأَضَاحِي/حدیث: 3158]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 2609، ومصباح الزجاجة: 1094) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
حدیث نمبر: 607
عن جابر بن عبد الله رضي الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم حج فخرجنا معه حتى إذا أتينا ذا الحليفة فولدت أسماء بنت عميس فقال: «اغتسلي واستثفري بثوب وأحرمي» وصلى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم في المسجد ثم ركب القصواء حتى إذا استوت به على البيداء أهل بالتوحيد «لبيك اللهم لبيك لبيك لا شريك لك لبيك إن الحمد والنعمة لك والملك لا شريك لك» حتى إذا أتينا البيت استلم الركن فرمل ثلاثا ومشى أربعا ثم نفر إلى مقام إبراهيم فصلى ثم رجع إلى الركن فاستلمه ثم خرج من الباب إلى الصفا فلما دنا من الصفا قرأ «أبدأ بما بدأ الله به» فرقى الصفا حتى رأى البيت فاستقبل القبلة فوحد الله وكبره وقال: «لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير لا إله إلا الله وحده أنجز وعده ونصر عبده وهزم الأحزاب وحده» ثم دعا بين ذلك ثلاث مرات ثم نزل إلى المروة حتى إذا انصبت قدماه في بطن الوادي سعى حتى إذا صعدتا مشى حتى أتى المروة ففعل على المروة كما فعل على الصفا فذكر الحديث وفيه: فلما كان يوم التروية توجهوا إلى منى فأهلوا بالحج وركب رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فصلى بها الظهر والعصر والمغرب والعشاء والفجر ثم مكث قليلا حتى طلعت الشمس فأجاز حتى أتى عرفة فوجد القبة قد ضربت له بنمرة فنزل بها حتى إذا زاغت الشمس أمر بالقصواء فرحلت له فأتى بطن الوادي فخطب الناس ثم أذن ثم أقام فصلى الظهر ثم أقام فصلى العصر ولم يصل بينهما شيئا ثم ركب حتى أتى الموقف فجعل بطن ناقته القصواء إلى الصخرات وجعل حبل المشاة بين يديه واستقبل القبلة فلم يزل واقفا حتى غربت الشمس وذهبت الصفرة قليلا حتى غاب القرص ودفع وقد شنق للقصواء الزمام حتى إن رأسها ليصيب مورك رحله ويقول بيده اليمنى: «أيها الناس السكينة السكينة» كلما أتى حبلا من الحبال أرخى لها قليلا حتى تصعد حتى أتى المزدلفة فصلى بها المغرب والعشاء بأذان واحد وإقامتين ولم يسبح بينهما شيئا ثم اضطجع حتى طلع الفجر فصلى الفجر حين تبين له الصبح بأذان وإقامة ثم ركب القصواء حتى أتى المشعر الحرام فاستقبل القبلة فدعا وكبر وهلل فلم يزل واقفا حتى أسفر جدا فدفع قبل أن تطلع الشمس حتى أتى بطن محسر فحرك قليلا ثم سلك الطريق الوسطى التي تخرج على الجمرة الكبرى حتى أتى الجمرة التي عند الشجرة فرماها بسبع حصيات يكبر مع كل حصاة منها مثل حصى الخذف رمى من بطن الوادي ثم انصرف إلى المنحر فنحر ثم ركب رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فأفاض إلى البيت فصلى بمكة الظهر. رواه مسلم مطولا.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کیا تو ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے یہاں تک کہ ہم ذوالحلیفہ پہنچے تو اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا نے بچہ جنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”غسل کر اور کسی کپڑے سے لنگوٹ باندھ لے اور احرام باندھ لے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں نماز پڑھی اور قصواء (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کا نام) پر سوار ہو گئے یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیداء کے برابر آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے توحیدی تلبیہ پکارا «لبيك اللهم لبيك لبيك لا شريك لك لبيك إن الحمد والنعمة لك والملك لا شريك لك» ”حاضر ہوں، اے میرے اللہ! میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں، میں حاضر ہوں، بلا شک سب تعریفیں اور انعامات تیرے ہیں۔ بادشاہت بھی تیری ہے، تیرا کوئی شریک نہیں۔“ یہاں تک کہ ہم بیت اللہ میں داخل ہوئے۔ رکن (اسود) کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بوسہ دیا، تین بار رمل کیا اور چار بار معمول کے مطابق چلے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مقام ابراہیم پر آئے اور نماز پڑھی پھر رکن (حجر اسود) کی طرف واپس آئے اور اس کو بوسہ دیا۔ پھر مسجد الحرام کے دروازہ سے صفا کی طرف نکلے جب صفا کے نزدیک پہنچے تو یہ آیت پڑھی۔ ”تحقیق صفا اور مروہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں۔“ (پھر فرمایا) ”میں شروع کرتا ہوں (سعی کو) اس مقام سے کہ جہاں سے اللہ نے شروع کیا ہے۔“ پھر صفا پر چڑھے۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کو دیکھا۔ پھر قبلہ رخ ہوئے اور اللہ کی وحدانیت اور کبریائی بیان کی اور کہا ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے کوئی اس کا شریک نہیں۔ بادشاہی اور سب خوبیاں اسی کی ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اس نے اپنا وعدہ پورا کر دیا اور اپنے بندے کی مدد کی اور کفار کی جماعت کو اکیلے اسی نے شکست دی۔“ پھر اس کے درمیان تین بار دعا کی۔ پھر صفا سے اترے اور مروہ کی طرف گئے۔ یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں پاؤں وادی کے نشیب میں پڑے تو دوڑے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نشیب سے اوپر چڑھے اور مروہ کی طرف چلے۔ مروہ پر وہی کچھ کیا جو صفا پر کیا تھا۔ پھر جابر رضی اللہ عنہ نے ساری حدیث بیان کی جس میں یہ ہے کہ جب ترویہ کا دن (8 ذی الحج) ہوا تو لوگ منیٰ کی طرف متوجہ ہوئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سوار تھے پھر وہاں ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور صبح کی نماز پڑھی۔ پھر تھوڑی دیر ٹھہرے یہاں تک کہ سورج نکل آیا تو وہاں سے روانہ ہوئے اور مزدلفہ سے گزرتے ہوئے عرفات میں پہنچے تو خیمہ میں اترے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے نمرہ میں لگایا گیا تھا۔ پھر جب سورج ڈھلنے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قصواء پر پالان رکھنے کا حکم دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہو کر وادی کے درمیان میں آئے اور لوگوں کو خطبہ دیا پھر اذان دلوائی پھر اقامت کہلوائی تو نماز ظہر ادا کی پھر اقامت کہلوائی تو عصر کی نماز پڑھی اور ان دونوں کے درمیان کوئی نماز نہ پڑھی۔ پھر سوار ہو کر ٹھہرنے کی جگہ پر پہنچے تو اپنی اونٹنی قصواء کا پیٹ پتھروں کی طرف کر دیا اور راہ چلنے والوں کو اپنے سامنے کر لیا اور اپنا رخ قبلہ کی جانب کر لیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک ٹھہرے رہے کہ سورج غروب ہونے لگا اور تھوڑی سی زردی ختم ہو گئی حتیٰ کہ سورج مکمل طور پر غروب ہو گیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی حالت میں واپس ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قصواء کی باگ اتنی تنگ کر رکھی تھی کہ اس کا سر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پالان کے اگلے ابھرے ہوئے حصے کو پہنچتا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے داہنے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے فرماتے تھے ”اے لوگو! تسکین و اطمینان اختیار کرو“ اور جب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی ٹیلے پر آتے تو باگ تھوڑی سی ڈھیلی کر دیتے کہ وہ اوپر چڑھ جاتی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مزدلفہ تشریف لائے اور وہاں ایک اذان اور دو اقامت کے ساتھ مغرب اور عشاء کی نماز پڑھی اور دونوں کے درمیان کوئی نفلی نماز نہیں پڑھی۔ پھر لیٹ گئے۔ یہاں تک کہ صبح ہو گئی۔ جب صبح کا وقت ظاہر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان اور اقامت سے فجر کی نماز پڑھی۔ پھر سوار ہو کر مشعر حرام پر آئے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبلہ رو ہوئے دعا کی اور تکبیر و تہلیل کہتے رہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں اچھی طرح سفیدی ظاہر ہونے تک ٹھہرے رہے پھر سورج نکلنے سے پہلے واپس ہو کر وادی محسر کے نشیب میں آ گئے تو سواری کو کچھ تیز کر دیا۔ پھر درمیانی راستہ پر چلے جو جمرہ کبریٰ (بڑا شیطان) پر پہنچتا ہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس جمرہ پر آئے جو درخت کے پاس ہے تو اسے سات کنکریاں وادی کے نشیب سے ماریں، ہر کنکری کے ساتھ «الله اكبر» کہتے تھے، ان میں سے ہر کنکری خذف (لوبیے کے دانے) کے برابر تھی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم قربان گاہ کی طرف گئے اور وہاں قربانی کی پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہوئے اور بیت اللہ کی طرف روانہ ہوئے۔ پھر مکہ میں ظہر کی نماز پڑھی۔ اسے مسلم نے تفصیل سے بیان کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 607]
«عَنْ» سے – «جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ» جابر بن عبداللہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ» کہ اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «حَجَّ» نے حج کیا – «فَخَرَجْنَا مَعَهُ» تو ہم آپ کے ساتھ نکلے – «حَتَّى إِذَا أَتَيْنَا» یہاں تک کہ جب ہم پہنچے – «ذَا الْحُلَيْفَةِ» ذوالحلیفہ – «فَوَلَدَتْ» تو بچہ جنا – «أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ» اسماء بنت عمیس نے – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «اغْتَسِلِي» غسل کر لو – «وَاسْتَثْفِرِي بِثَوْبٍ» اور کپڑے کا لنگوٹ باندھ لو – «وَأَحْرِمِي» اور احرام باندھ لو – «وَصَلَّى» اور نماز پڑھی – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فِي الْمَسْجِدِ» مسجد میں – «ثُمَّ رَكِبَ» پھر سوار ہوئے – «الْقَصْوَاءَ» قصواء (اونٹنی) پر – «حَتَّى إِذَا» یہاں تک کہ جب – «اسْتَوَتْ بِهِ» وہ آپ کو لے کر سیدھی کھڑی ہوئی – «عَلَى الْبَيْدَاءِ» بیداء پر – «أَهَلَّ» آپ نے آواز بلند کی – «بِالتَّوْحِيدِ» توحید کے ساتھ: – «لَبَّيْكَ» میں حاضر ہوں – «اللَّهُمَّ» اے اللہ – «لَبَّيْكَ» میں حاضر ہوں – «لَبَّيْكَ» میں حاضر ہوں – «لَا شَرِيكَ لَكَ» تیرا کوئی شریک نہیں – «لَبَّيْكَ» میں حاضر ہوں – «إِنَّ الْحَمْدَ» بے شک تعریف – «وَالنِّعْمَةَ» اور نعمت – «لَكَ» تیرے ہی لیے ہے – «وَالْمُلْكَ» اور بادشاہی (بھی) – «لَا شَرِيكَ لَكَ» تیرا کوئی شریک نہیں – «حَتَّى إِذَا أَتَيْنَا» یہاں تک کہ جب ہم پہنچے – «الْبَيْتَ» بیت اللہ – «اسْتَلَمَ الرُّكْنَ» آپ نے رکن (حجر اسود) کا استلام کیا – «فَرَمَلَ» پھر رمل کیا – «ثَلَاثًا» تین (چکروں) میں – «وَمَشَى أَرْبَعًا» اور چار میں (عام) چلے – «ثُمَّ نَفَرَ» پھر آگے بڑھے – «إِلَى مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ» مقام ابراہیم کی طرف – «فَصَلَّى» پس نماز پڑھی – «ثُمَّ رَجَعَ» پھر لوٹے – «إِلَى الرُّكْنِ» رکن کی طرف – «فَاسْتَلَمَهُ» پس اس کا استلام کیا – «ثُمَّ خَرَجَ» پھر نکلے – «مِنَ الْبَابِ» دروازے سے – «إِلَى الصَّفَا» صفا کی طرف – «فَلَمَّا دَنَا» پس جب قریب ہوئے – «مِنَ الصَّفَا» صفا کے – «قَرَأَ» پڑھا (اور فرمایا): – «أَبْدَأُ» میں شروع کرتا ہوں – «بِمَا بَدَأَ اللَّهُ بِهِ» اس سے جس سے اللہ نے شروع کیا – «فَرَقِيَ الصَّفَا» پھر صفا پر چڑھے – «حَتَّى رَأَى الْبَيْتَ» یہاں تک کہ بیت اللہ کو دیکھا – «فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ» پس قبلہ رخ ہوئے – «فَوَحَّدَ اللَّهَ» پس اللہ کی توحید بیان کی – «وَكَبَّرَهُ» اور اس کی بڑائی بیان کی – «وَقَالَ» اور فرمایا: – «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» اللہ کے سوا کوئی معبود (برحق) نہیں – «وَحْدَهُ» وہ اکیلا ہے – «لَا شَرِيكَ لَهُ» اس کا کوئی شریک نہیں – «لَهُ الْمُلْكُ» اسی کی بادشاہی ہے – «وَلَهُ الْحَمْدُ» اور اسی کی تعریف ہے – «وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ» اور وہ ہر چیز پر – «قَدِيرٌ» قادر ہے – «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» اللہ کے سوا کوئی معبود (برحق) نہیں – «وَحْدَهُ» وہ اکیلا ہے – «أَنْجَزَ وَعْدَهُ» اس نے اپنا وعدہ پورا کیا – «وَنَصَرَ عَبْدَهُ» اور اپنے بندے کی مدد کی – «وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ» اور لشکروں کو شکست دی – «وَحْدَهُ» اکیلے – «ثُمَّ دَعَا» پھر دعا کی – «بَيْنَ ذَلِكَ» اس کے درمیان – «ثَلَاثَ مَرَّاتٍ» تین مرتبہ – «ثُمَّ نَزَلَ» پھر اترے – «إِلَى الْمَرْوَةِ» مروہ کی طرف – «حَتَّى إِذَا انْصَبَّتْ» یہاں تک کہ جب اتر گئے – «قَدَمَاهُ» آپ کے دونوں قدم – «فِي بَطْنِ الْوَادِي» وادی کے نشیب میں – «سَعَى» تو دوڑے – «حَتَّى إِذَا صَعِدَتَا» یہاں تک کہ جب وہ (قدم) چڑھنے لگے – «مَشَى» تو (عام رفتار سے) چلے – «حَتَّى أَتَى الْمَرْوَةَ» یہاں تک کہ مروہ پر آئے – «فَفَعَلَ عَلَى الْمَرْوَةِ» پس مروہ پر کیا – «كَمَا فَعَلَ عَلَى الصَّفَا» جیسے صفا پر کیا تھا – «فَذَكَرَ الْحَدِيثَ» پھر (راوی نے) حدیث ذکر کی – «وَفِيهِ» اور اس میں ہے: – «فَلَمَّا كَانَ» پس جب ہوا – «يَوْمُ التَّرْوِيَةِ» ترویہ کا دن (آٹھ ذوالحجہ) – «تَوَجَّهُوا» وہ متوجہ ہوئے – «إِلَى مِنًى» منیٰ کی طرف – «فَأَهَلُّوا بِالْحَجِّ» اور حج کا تلبیہ پکارا – «وَرَكِبَ» اور سوار ہوئے – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فَصَلَّى بِهَا» پس وہاں پڑھیں – «الظُّهْرَ» ظہر – «وَالْعَصْرَ» اور عصر – «وَالْمَغْرِبَ» اور مغرب – «وَالْعِشَاءَ» اور عشاء – «وَالْفَجْرَ» اور فجر – «ثُمَّ مَكَثَ» پھر ٹھہرے – «قَلِيلًا» تھوڑی دیر – «حَتَّى طَلَعَتِ الشَّمْسُ» یہاں تک کہ سورج طلوع ہو گیا – «فَأَجَازَ» پھر (مزدلفہ سے) آگے گزر گئے – «حَتَّى أَتَى عَرَفَةَ» یہاں تک کہ عرفہ آئے – «فَوَجَدَ الْقُبَّةَ» تو خیمہ پایا – «قَدْ ضُرِبَتْ لَهُ» جو آپ کے لیے لگا دیا گیا تھا – «بِنَمِرَةَ» نمرہ میں – «فَنَزَلَ بِهَا» پس وہاں اترے – «حَتَّى إِذَا زَاغَتِ الشَّمْسُ» یہاں تک کہ جب سورج ڈھل گیا – «أَمَرَ بِالْقَصْوَاءِ» قصواء کا حکم دیا – «فَرُحِلَتْ لَهُ» تو آپ کے لیے اس پر پالان کسا گیا – «فَأَتَى بَطْنَ الْوَادِي» پھر وادی کے نشیب میں آئے – «فَخَطَبَ النَّاسَ» پس لوگوں کو خطبہ دیا – «ثُمَّ أَذَّنَ» پھر اذان کہی گئی – «ثُمَّ أَقَامَ» پھر اقامت کہی گئی – «فَصَلَّى الظُّهْرَ» پس ظہر پڑھی – «ثُمَّ أَقَامَ» پھر اقامت کہی گئی – «فَصَلَّى الْعَصْرَ» پس عصر پڑھی – «وَلَمْ يُصَلِّ» اور نہیں پڑھی – «بَيْنَهُمَا» ان دونوں کے درمیان – «شَيْئًا» کوئی (نماز) – «ثُمَّ رَكِبَ» پھر سوار ہوئے – «حَتَّى أَتَى الْمَوْقِفَ» یہاں تک کہ وقوف کی جگہ آئے – «فَجَعَلَ» پس کیا – «بَطْنَ نَاقَتِهِ الْقَصْوَاءِ» اپنی اونٹنی قصواء کا پیٹ – «إِلَى الصَّخَرَاتِ» چٹانوں کی طرف – «وَجَعَلَ» اور کیا – «حَبْلَ الْمُشَاةِ» پیدل چلنے والوں کے راستے (ریت کے ٹیلے) کو – «بَيْنَ يَدَيْهِ» اپنے سامنے – «وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ» اور قبلہ رخ ہوئے – «فَلَمْ يَزَلْ وَاقِفًا» پس مسلسل ٹھہرے رہے – «حَتَّى غَرَبَتِ الشَّمْسُ» یہاں تک کہ سورج غروب ہو گیا – «وَذَهَبَتِ الصُّفْرَةُ» اور زردی چلی گئی – «قَلِيلًا» کچھ – «حَتَّى غَابَ الْقُرْصُ» یہاں تک کہ ٹکیہ غائب ہو گئی – «وَدَفَعَ» اور (عرفہ سے) روانہ ہوئے – «وَقَدْ شَنَقَ» اور تحقیق کھینچ رکھی تھی – «لِلْقَصْوَاءِ الزِّمَامَ» قصواء کی مہار – «حَتَّى إِنَّ رَأْسَهَا» یہاں تک کہ اس کا سر – «لَيُصِيبُ» ضرور لگ رہا تھا – «مَوْرِكَ رَحْلِهِ» آپ کے پالان کے اگلے حصے (پاؤں رکھنے کی جگہ) سے – «وَيَقُولُ» اور فرما رہے تھے – «بِيَدِهِ الْيُمْنَى» اپنے دائیں ہاتھ سے (اشارہ کرتے ہوئے): – «أَيُّهَا النَّاسُ» اے لوگو – «السَّكِينَةَ السَّكِينَةَ» اطمینان (اختیار کرو)، اطمینان – «كُلَّمَا أَتَى» جب بھی آتے – «حَبْلًا مِنَ الْحِبَالِ» ریت کے ٹیلوں میں سے کسی ٹیلے پر – «أَرْخَى لَهَا» اس (کی مہار) کو ڈھیلا کر دیتے – «قَلِيلًا» تھوڑا سا – «حَتَّى تَصْعَدَ» تاکہ وہ چڑھ جائے – «حَتَّى أَتَى الْمُزْدَلِفَةَ» یہاں تک کہ مزدلفہ آئے – «فَصَلَّى بِهَا» پس وہاں پڑھیں – «الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ» مغرب اور عشاء – «بِأَذَانٍ وَاحِدٍ» ایک اذان – «وَإِقَامَتَيْنِ» اور دو اقامتوں کے ساتھ – «وَلَمْ يُسَبِّحْ» اور نفل نہیں پڑھے – «بَيْنَهُمَا شَيْئًا» ان دونوں کے درمیان کچھ بھی – «ثُمَّ اضْطَجَعَ» پھر لیٹ گئے – «حَتَّى طَلَعَ الْفَجْرُ» یہاں تک کہ فجر طلوع ہو گئی – «فَصَلَّى الْفَجْرَ» پس فجر پڑھی – «حِينَ تَبَيَّنَ لَهُ» جب آپ کے لیے واضح ہو گئی – «الصُّبْحُ» صبح – «بِأَذَانٍ وَإِقَامَةٍ» اذان اور اقامت کے ساتھ – «ثُمَّ رَكِبَ الْقَصْوَاءَ» پھر قصواء پر سوار ہوئے – «حَتَّى أَتَى» یہاں تک کہ آئے – «الْمَشْعَرَ الْحَرَامَ» مشعر حرام پر – «فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ» پس قبلہ رخ ہوئے – «فَدَعَا» پس دعا کی – «وَكَبَّرَ» اور اللہ اکبر کہا – «وَهَلَّلَ» اور لا الہ الا اللہ کہا – «فَلَمْ يَزَلْ وَاقِفًا» پس مسلسل ٹھہرے رہے – «حَتَّى أَسْفَرَ جِدًّا» یہاں تک کہ خوب روشنی ہو گئی – «فَدَفَعَ» پھر روانہ ہوئے – «قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ» سورج طلوع ہونے سے پہلے – «حَتَّى أَتَى» یہاں تک کہ آئے – «بَطْنَ مُحَسِّرٍ» وادی محسر میں – «فَحَرَّكَ قَلِيلًا» تو (سواری کو) کچھ تیز کیا – «ثُمَّ سَلَكَ» پھر چلے – «الطَّرِيقَ الْوُسْطَى» درمیانے راستے پر – «الَّتِي تَخْرُجُ» جو نکلتا ہے – «عَلَى الْجَمْرَةِ الْكُبْرَى» بڑے جمرہ پر – «حَتَّى أَتَى الْجَمْرَةَ» یہاں تک کہ اس جمرہ پر آئے – «الَّتِي عِنْدَ الشَّجَرَةِ» جو درخت کے پاس ہے – «فَرَمَاهَا» پس اسے مارا – «بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ» سات کنکریوں سے – «يُكَبِّرُ» اللہ اکبر کہتے تھے – «مَعَ كُلِّ حَصَاةٍ مِنْهَا» ان میں سے ہر کنکری کے ساتھ – «مِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ» ٹھیکری (انگلیوں سے پھینکی جانے والی) کنکریوں جیسی – «رَمَى» آپ نے رمی کی – «مِنْ بَطْنِ الْوَادِي» وادی کے نشیب سے – «ثُمَّ انْصَرَفَ» پھر لوٹے – «إِلَى الْمَنْحَرِ» قربان گاہ کی طرف – «فَنَحَرَ» پس قربانی کی – «ثُمَّ رَكِبَ» پھر سوار ہوئے – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فَأَفَاضَ» پس (طواف افاضہ کے لیے) روانہ ہوئے – «إِلَى الْبَيْتِ» بیت اللہ کی طرف – «فَصَلَّى بِمَكَّةَ» پس مکہ میں پڑھی – «الظُّهْرَ» ظہر۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے – «مُطَوَّلًا» تفصیل کے ساتھ۔
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج کیا تو ہم بھی آپ کے ساتھ نکلے، یہاں تک کہ جب ہم ذوالحلیفہ پہنچے تو سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کے ہاں بچہ پیدا ہوا۔ آپ نے فرمایا: ”غسل کر لو، کپڑے کا لنگوٹ باندھ لو اور احرام باندھ لو۔“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد میں نماز پڑھی، پھر قصواء (اونٹنی) پر سوار ہوئے، یہاں تک کہ جب وہ آپ کو لے کر بیداء پر سیدھی کھڑی ہوئی تو آپ نے توحید والا تلبیہ بلند آواز سے پکارا: ”لبیک اللّٰہم لبیک، لبیک لا شریک لک لبیک، ان الحمد والنعمۃ لک والملک، لا شریک لک“ (میں حاضر ہوں اے اللہ میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں میں حاضر ہوں، بے شک تعریف، نعمت اور بادشاہی تیری ہی ہے، تیرا کوئی شریک نہیں)۔ یہاں تک کہ جب ہم بیت اللہ پہنچے تو آپ نے رکن (حجر اسود) کا استلام کیا، پھر تین چکروں میں رمل کیا اور چار میں عام رفتار سے چلے، پھر مقام ابراہیم کی طرف بڑھے اور نماز پڑھی، پھر رکن کی طرف لوٹ کر اس کا استلام کیا، پھر دروازے سے صفا کی طرف نکلے، جب صفا کے قریب ہوئے تو (آیت) پڑھی اور فرمایا: ”میں اسی سے شروع کرتا ہوں جس سے اللہ نے شروع کیا ہے۔“ پھر صفا پر چڑھے یہاں تک کہ بیت اللہ کو دیکھ لیا، قبلہ رخ ہوئے، اللہ کی توحید اور بڑائی بیان کی اور فرمایا: ”اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس نے اپنا وعدہ پورا کیا، اپنے بندے کی مدد کی اور اکیلے ہی (کافروں کے) لشکروں کو شکست دی۔“ پھر اس کے درمیان دعا کی، تین مرتبہ (ایسا کیا)، پھر مروہ کی طرف اترے، یہاں تک کہ جب آپ کے قدم وادی کے نشیب میں پہنچے تو دوڑے، اور جب (قدم) چڑھائی پر آئے تو عام رفتار سے چلے یہاں تک کہ مروہ پر آئے، اور مروہ پر بھی ویسے ہی کیا جیسے صفا پر کیا تھا۔ پھر (راوی نے) پوری حدیث ذکر کی، اور اس میں ہے: جب ترویہ کا دن (آٹھ ذوالحجہ) ہوا تو لوگ منیٰ کی طرف متوجہ ہوئے اور حج کا تلبیہ پکارا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار ہوئے اور وہاں (منیٰ میں) ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور فجر کی نمازیں پڑھیں، پھر تھوڑی دیر ٹھہرے یہاں تک کہ سورج طلوع ہو گیا، پھر آگے چلے یہاں تک کہ عرفہ آئے، تو دیکھا کہ نمرہ میں آپ کے لیے خیمہ لگا دیا گیا ہے، آپ اس میں اترے، یہاں تک کہ جب سورج ڈھل گیا تو قصواء کے بارے میں حکم دیا، اس پر پالان کسا گیا، پھر آپ وادی کے نشیب میں آئے اور لوگوں کو خطبہ دیا، پھر اذان کہی گئی، پھر اقامت کہی گئی تو آپ نے ظہر پڑھائی، پھر اقامت کہی گئی تو عصر پڑھائی، اور ان دونوں کے درمیان کوئی (نفل) نماز نہیں پڑھی۔ پھر سوار ہو کر وقوف کی جگہ آئے، اپنی اونٹنی قصواء کا پیٹ چٹانوں کی طرف کیا اور پیدل چلنے والوں کے راستے (ریت کے ٹیلے) کو اپنے سامنے رکھا اور قبلہ رخ ہو گئے، پھر مسلسل ٹھہرے رہے یہاں تک کہ سورج غروب ہو گیا اور کچھ زردی بھی جاتی رہی اور سورج کی ٹکیہ پوری طرح غائب ہو گئی، تب آپ روانہ ہوئے، اور آپ نے قصواء کی مہار اس قدر کھینچ رکھی تھی کہ اس کا سر آپ کے پالان کے اگلے حصے سے لگ رہا تھا، اور آپ اپنے دائیں ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے فرما رہے تھے: ”اے لوگو! اطمینان سے، اطمینان سے۔“ جب بھی ریت کے کسی ٹیلے پر آتے تو اس کی مہار تھوڑی ڈھیلی کر دیتے تاکہ وہ چڑھ جائے، یہاں تک کہ مزدلفہ آئے اور وہاں ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ مغرب اور عشاء پڑھیں اور ان کے درمیان کوئی نفل نہیں پڑھے، پھر لیٹ گئے یہاں تک کہ فجر طلوع ہو گئی، اور جب صبح واضح ہو گئی تو اذان اور اقامت کے ساتھ فجر پڑھی، پھر قصواء پر سوار ہو کر مشعر حرام آئے، قبلہ رخ ہوئے، دعا کی، اللہ اکبر اور لا الہ الا اللہ کہا، اور مسلسل ٹھہرے رہے یہاں تک کہ خوب روشنی ہو گئی، پھر سورج طلوع ہونے سے پہلے روانہ ہوئے یہاں تک کہ وادی محسر میں آئے تو (سواری کو) کچھ تیز کیا، پھر درمیانے راستے پر چلے جو بڑے جمرہ پر نکلتا ہے، یہاں تک کہ اس جمرہ پر آئے جو درخت کے پاس ہے اور اسے سات کنکریاں ماریں، ہر کنکری کے ساتھ اللہ اکبر کہتے تھے، (کنکریاں) ٹھیکری کی کنکریوں جیسی (چھوٹی) تھیں، آپ نے وادی کے نشیب سے رمی کی، پھر قربان گاہ کی طرف لوٹے اور قربانی کی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار ہوئے اور بیت اللہ کی طرف (طواف افاضہ کے لیے) روانہ ہوئے اور ظہر کی نماز مکہ میں پڑھی۔ اسے مسلم نے تفصیل کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 607]
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج کیا تو ہم بھی آپ کے ساتھ نکلے، یہاں تک کہ جب ہم ذوالحلیفہ پہنچے تو سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کے ہاں بچہ پیدا ہوا۔ آپ نے فرمایا: ”غسل کر لو، کپڑے کا لنگوٹ باندھ لو اور احرام باندھ لو۔“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد میں نماز پڑھی، پھر قصواء (اونٹنی) پر سوار ہوئے، یہاں تک کہ جب وہ آپ کو لے کر بیداء پر سیدھی کھڑی ہوئی تو آپ نے توحید والا تلبیہ بلند آواز سے پکارا: ”لبیک اللّٰہم لبیک، لبیک لا شریک لک لبیک، ان الحمد والنعمۃ لک والملک، لا شریک لک“ (میں حاضر ہوں اے اللہ میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں میں حاضر ہوں، بے شک تعریف، نعمت اور بادشاہی تیری ہی ہے، تیرا کوئی شریک نہیں)۔ یہاں تک کہ جب ہم بیت اللہ پہنچے تو آپ نے رکن (حجر اسود) کا استلام کیا، پھر تین چکروں میں رمل کیا اور چار میں عام رفتار سے چلے، پھر مقام ابراہیم کی طرف بڑھے اور نماز پڑھی، پھر رکن کی طرف لوٹ کر اس کا استلام کیا، پھر دروازے سے صفا کی طرف نکلے، جب صفا کے قریب ہوئے تو (آیت) پڑھی اور فرمایا: ”میں اسی سے شروع کرتا ہوں جس سے اللہ نے شروع کیا ہے۔“ پھر صفا پر چڑھے یہاں تک کہ بیت اللہ کو دیکھ لیا، قبلہ رخ ہوئے، اللہ کی توحید اور بڑائی بیان کی اور فرمایا: ”اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس نے اپنا وعدہ پورا کیا، اپنے بندے کی مدد کی اور اکیلے ہی (کافروں کے) لشکروں کو شکست دی۔“ پھر اس کے درمیان دعا کی، تین مرتبہ (ایسا کیا)، پھر مروہ کی طرف اترے، یہاں تک کہ جب آپ کے قدم وادی کے نشیب میں پہنچے تو دوڑے، اور جب (قدم) چڑھائی پر آئے تو عام رفتار سے چلے یہاں تک کہ مروہ پر آئے، اور مروہ پر بھی ویسے ہی کیا جیسے صفا پر کیا تھا۔ پھر (راوی نے) پوری حدیث ذکر کی، اور اس میں ہے: جب ترویہ کا دن (آٹھ ذوالحجہ) ہوا تو لوگ منیٰ کی طرف متوجہ ہوئے اور حج کا تلبیہ پکارا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار ہوئے اور وہاں (منیٰ میں) ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور فجر کی نمازیں پڑھیں، پھر تھوڑی دیر ٹھہرے یہاں تک کہ سورج طلوع ہو گیا، پھر آگے چلے یہاں تک کہ عرفہ آئے، تو دیکھا کہ نمرہ میں آپ کے لیے خیمہ لگا دیا گیا ہے، آپ اس میں اترے، یہاں تک کہ جب سورج ڈھل گیا تو قصواء کے بارے میں حکم دیا، اس پر پالان کسا گیا، پھر آپ وادی کے نشیب میں آئے اور لوگوں کو خطبہ دیا، پھر اذان کہی گئی، پھر اقامت کہی گئی تو آپ نے ظہر پڑھائی، پھر اقامت کہی گئی تو عصر پڑھائی، اور ان دونوں کے درمیان کوئی (نفل) نماز نہیں پڑھی۔ پھر سوار ہو کر وقوف کی جگہ آئے، اپنی اونٹنی قصواء کا پیٹ چٹانوں کی طرف کیا اور پیدل چلنے والوں کے راستے (ریت کے ٹیلے) کو اپنے سامنے رکھا اور قبلہ رخ ہو گئے، پھر مسلسل ٹھہرے رہے یہاں تک کہ سورج غروب ہو گیا اور کچھ زردی بھی جاتی رہی اور سورج کی ٹکیہ پوری طرح غائب ہو گئی، تب آپ روانہ ہوئے، اور آپ نے قصواء کی مہار اس قدر کھینچ رکھی تھی کہ اس کا سر آپ کے پالان کے اگلے حصے سے لگ رہا تھا، اور آپ اپنے دائیں ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے فرما رہے تھے: ”اے لوگو! اطمینان سے، اطمینان سے۔“ جب بھی ریت کے کسی ٹیلے پر آتے تو اس کی مہار تھوڑی ڈھیلی کر دیتے تاکہ وہ چڑھ جائے، یہاں تک کہ مزدلفہ آئے اور وہاں ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ مغرب اور عشاء پڑھیں اور ان کے درمیان کوئی نفل نہیں پڑھے، پھر لیٹ گئے یہاں تک کہ فجر طلوع ہو گئی، اور جب صبح واضح ہو گئی تو اذان اور اقامت کے ساتھ فجر پڑھی، پھر قصواء پر سوار ہو کر مشعر حرام آئے، قبلہ رخ ہوئے، دعا کی، اللہ اکبر اور لا الہ الا اللہ کہا، اور مسلسل ٹھہرے رہے یہاں تک کہ خوب روشنی ہو گئی، پھر سورج طلوع ہونے سے پہلے روانہ ہوئے یہاں تک کہ وادی محسر میں آئے تو (سواری کو) کچھ تیز کیا، پھر درمیانے راستے پر چلے جو بڑے جمرہ پر نکلتا ہے، یہاں تک کہ اس جمرہ پر آئے جو درخت کے پاس ہے اور اسے سات کنکریاں ماریں، ہر کنکری کے ساتھ اللہ اکبر کہتے تھے، (کنکریاں) ٹھیکری کی کنکریوں جیسی (چھوٹی) تھیں، آپ نے وادی کے نشیب سے رمی کی، پھر قربان گاہ کی طرف لوٹے اور قربانی کی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار ہوئے اور بیت اللہ کی طرف (طواف افاضہ کے لیے) روانہ ہوئے اور ظہر کی نماز مکہ میں پڑھی۔ اسے مسلم نے تفصیل کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 607]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الحج، باب حجة النبي صلي الله عليه وسلم، حديث:1218.»
الحكم على الحديث:
صحيح