🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابٌ مِنْ ذَهَبٍ ، وَحَلْقَةٌ مِنْ فِضَّةٍ ، فَيَسْتَقْبِلُنِي النُّورُ الْأَكْبَرُ ، فَأَخِرُّ سَاجِدًا ، فَأُلْقِي مِنَ الثَّنَاءِ عَلَى اللَّهِ مَا لَمْ يُلْقِ أَحَدٌ قَبْلِي ، فَيُقَالُ لِي : ارْفَعْ رَأْسَكَ ، سَلْ تُعْطَهْ ، وَقُلْ تُسْمَعْ ، وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ . فَأَقُولُ : أُمَّتِي ، فَيُقَالُ [ لِي ] : لَكَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ شُعَيْرَةٍ مِنْ إِيمَانٍ " . قَالَ : " ثُمَّ أَسْجُدُ الثَّانِيَةَ " . قَالَ : " ثُمَّ أُلْقِي مِثْلَ ذَلِكَ ، وَيُقَالُ لِي مِثْلُ ذَلِكَ ، وَأَقُولُ : أُمَّتِي ! فَيُقَالُ : لَكَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ . ثُمَّ أَسْجُدُ الثَّالِثَةَ ، فَيُقَالُ لِي مِثْلُ ذَلِكَ ، ثُمَّ أَرْفَعُ رَأْسِي فَأَقُولُ : أُمَّتِي ، فَيُقَالُ [ لِي ] : لَكَ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُخْلِصًا " . قُلْتُ : لِأَنَسٍ أَحَادِيثُ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ .
شفاعت کا مزید بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 18514 (کل: 9 مقامات، 6 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18514، 18515
مصنف ابن ابی شیبہ: 33905، 37528
المستدرک علی الصحیحین: 3424، 8927
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4572
المعجم الاوسط: 1058
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5750
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18514
وَعَنْ حُذَيْفَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَنَا سَيِّدُ النَّاسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، يَدْعُونِي رَبِّي فَأَقُولُ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ، لَبَّيْكَ فِي صَانَيْكَ، وَالْمَهْدِيُّ مَنْ هَدَيْتَ، عَبْدُكَ بَيْنَ يَدَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَى مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن میں سب لوگوں کا سردار ہوؤں گا، میرا پروردگار مجھے بلائے گا، میں کہوں گا: میں حاضر ہوں، سعادت تیری طرف سے حاصل ہوتی ہے، بھلائی تیرے ہاتھوں میں ہے، تو برکت والا ہے، تو بلند و برتر ہے، میں تیری مہربانی میں حاضر ہوں، وہ ہدایت یافتہ ہے، جسے تو نے ہدایت عطا کی ہو، تیرا بندہ تیرے سامنے ہے، تیرے مقابلے میں پناہ گاہ اور جائے نجات صرف تیری ذات ہے، تو برکت والا ہے اور بلند و برتر ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18514]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1062)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1062»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32402 ترقیم الشثری: -- 33905
حدثنا وكيع ، عن إسرائيل ، عن ابي إسحاق ، عن صلة عن حذيفة قال: يجمع الناس في صعيد واحد ينفذهم البصر ويسمعهم الداعي فينادي مناد: يا محمد، على رؤوس الاولين والآخرين، فيقول صلى الله عليه وسلم: لبيك وسعديك، الخير في يديك، المهدي من هديت، تباركت وتعاليت، ومنك وإليك، لا ملجا ولا منجا إلا إليك، سبحانك رب البيت، تباركت ربنا وتعاليت، قال حذيفة: فذلك المقام المحمود.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، هـ]: (منادي).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [أ، هـ]: (أهديت).
(٤) صحيح؛ أخرجه النسائي (١١٢٩٤)، والحاكم ٢/ ٣٦٣، والطيالسي (٤١٤)، والحارث (١١٢٩/ بغية)، وابن جرير ١٥/ ١٤٤، والبزار (٢٩٢٦)، ومسدد، وابن أبي عمر كما في المطالب العالية (٤٥٧٢).

صلہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ لوگوں کو ایک میدان میں جمع کیا جائے گا، دیکھنے والے کی نظر ان سب تک پہنچے گی، اور ان کو پکارنے والے کی پکار سنائی دے گی، چناچہ ایک پکارنے والا پکارے گا اولین و آخرین کے سامنے، کہ اے محمد! آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمائیں گے لبیک وسعدیک، تمام بھلائیاں آپ کے ہاتھ میں ہیں، ہدایت یافتہ وہ ہے جس کو آپ ہدایت عطا فرمائیں، آپ برکت اور بلندی والے ہیں، اور آپ ہی کی طرف سے ملتا ہے اور آپ ہی کی طرف پہنچتا ہے، آپ سے پناہ اور نجات کی جگہ نہیں مگر آپ کی طرف، آپ پاک ہیں، بیت اللہ کے مالک ہیں، اے ہمارے رب آپ بابرکت اور بلند ہیں، حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہی مقام محمود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33905]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 3404، 8810، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11230، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 414، والبزار فى «مسنده» برقم: 2926، 2929، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4572، 4573 / 1، 4573 / 2، 4573 / 3، 4573 / 4، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 37527، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3023، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1058، ترقيم محمد عوامة: 32402»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35946 ترقیم الشثری: -- 37528
حدثنا وكيع ، عن إسرائيل ، عن ابي إسحاق ، عن صلة ، عن حذيفة قال: يجمع الناس في صعيد واحد ينفذهم البصر، ويسمعهم الداعي فينادي مناد: يا محمد - على رؤوس الاولين والآخرين - فيقول صلى الله عليه وسلم: لبيك وسعديك والخير بين يديك، والشر ليس إليك، والمهدي من هديت، تباركت وتعاليت، قال حذيفة: فذلك المقام المحمود.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (بيديك).
(٢) في [هـ]: زيادة (ربنا).
(٣) صحيح؛ أخرجه النسائي (١١٢٩٤)، والحاكم ٢/ ٣٩٥، وعبد الرزاق في التفسير ٢/ ٣٨٧، وابن جرير ١٥/ ١٤٤، والبزار (٢٩٢٦)، والطيالسي (٤١٤)، والحارث (١١٢٩/ بغية)، ومسدد كما في المطالب (٤٥٧٢)، وابن أبي عمر كما في المطالب (٤٣٧٣)، وأبو نعيم ١/ ٢٧٨، وابن أبي حاتم في العلل (٢١٤٠)، واللالكائي (٢٠٨٦)، وابن منده في الإيمان (٩٢٩)، والآجري في الشريعة (١٠٩٢).

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ لوگوں کو ایک ہی جگہ اس طرح اکٹھا کیا جائے گا کہ نگاہ ان کو پار کرجائے گی اور بلانے والا ان کو سنائے گا اور آواز دینے والا آواز دے گا۔ اے محمد! … پہلوں اور پچھلوں کے سامنے … آپ صلی اللہ علیہ وسلم جواب میں فرمائیں گے: ”میں حاضر ہوں۔ خیر آپ کے قبضہ میں ہے اور شر آپ کی طرف نہیں ہے۔ اور ہدایت یافتہ وہی ہے جس کو آپ نے ہدایت دی ہے۔ آپ برکت والے اور بلند ہیں۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہی مقام محمود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37528]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 3404، 8810، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11230، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 414، والبزار فى «مسنده» برقم: 2926، 2929، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4572، 4573 / 1، 4573 / 2، 4573 / 3، 4573 / 4، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33904، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3023، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1058، ترقيم محمد عوامة: 35946»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3424
أخبرنا أبو العبَّاس محمد بن أحمد المَحبُوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عبيد الله بن موسى، أخبرنا إسرائيل، حدثنا أبو إسحاق، عن صِلَةَ بن زُفَرَ، عن حُذَيفة بن اليَمَان؛ سمعتُه يقول في قوله ﷿: ﴿عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا﴾ [الإسراء: 79] ، قال: يُجمَعُ الناسُ في صعيدٍ واحدٍ، يُسمِعُهم الدَّاعي ويُنفِذُهم البَصرُ، حُفاةً عُرَاةً كما خُلِقوا، سُكوتًا لا تتكلَّمُ نفسٌ إِلَّا بإذنِه، قال: فيُنادَى محمدٌ، فيقول:"لبَّيكَ وسَعدَيك، والخيرُ في يديك، والشرُّ ليس إليك، المَهْدِيُّ مَن هَدَيتَ، وعَبدُك بين يديك، ولك وإليك، لا مَلْجأَ ولا مَنْجى إلَّا إليك، تباركتَ وتعالَيتَ، سبحانَ ربِّ البيت"؛ فذلك المَقامُ المحمودُ الذي قال اللهُ: ﴿عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا﴾ [الإسراء: 79] (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة، إنما أَخرج مسلمٌ حديث أبي مالك الأشجَعيِّ عن رِبْعِي بن حِرَاش عن حُذَيفة:"ليَخرُجنَّ من النار" فقط (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3384 - على شرط البخاري ومسلم
صلہ بن زفر سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کو اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا﴾ ”امید ہے کہ آپ کا رب آپ کو مقام محمود پر فائز کرے گا۔“ [سورة الإسراء: 79] کے بارے میں فرماتے ہوئے سنا: ”لوگوں کو ایک ہی میدان میں جمع کیا جائے گا، پکارنے والے کی آواز سب کو سنائی دے گی اور نگاہ سب تک پہنچے گی، سب ننگے پاؤں اور ننگے بدن ہوں گے جیسے پیدا کیے گئے تھے، سب خاموش ہوں گے اور کوئی جان اس کی اجازت کے بغیر کلام نہیں کرے گی۔“ انہوں نے فرمایا: ”پھر محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو پکارا جائے گا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمائیں گے: «لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ، وَالشَّرُّ لَيْسَ إِلَيْكَ، الْمَهْدِيُّ مَنْ هَدَيْتَ، وَعَبْدُكَ بَيْنَ يَدَيْكَ، وَلَكَ وَإِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَى إِلَّا إِلَيْكَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ، سُبْحَانَ رَبِّ الْبَيْتِ» ”میں حاضر ہوں اور تیری اطاعت کے لیے تیار ہوں، اور بھلائی تیرے ہی ہاتھوں میں ہے، اور برائی کی نسبت تیری طرف نہیں کی جا سکتی، ہدایت یافتہ وہی ہے جسے تو نے ہدایت دی، اور تیرا بندہ تیرے سامنے کھڑا ہے، میرا سب کچھ تیرے لیے اور تیری ہی طرف ہے، تیرے سوا نہ کوئی پناہ گاہ ہے اور نہ کوئی جائے نجات، تو بابرکت اور بہت بلند ہے، پاک ہے اس گھر (کعبہ) کا رب۔“ پس یہی وہ مقام محمود ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا﴾ [سورة الإسراء: 79] ۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا، البتہ امام مسلم نے ابو مالک اشجعی کی حدیث بطریق ربعی بن حراش عن حذیفہ سے صرف ”وہ ضرور جہنم سے نکالے جائیں گے“ کے الفاظ کے ساتھ روایت کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3424]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،أبو إسحاق: هو عمرو بن عبد الله السَّبيعي.» [ترقيم الرساله 3424] [ترقيم الشركة 3404] [ترقيم العلميه 3384]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8927
أخبرني أبو بكر محمد بن المؤمَّل، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا النُّفَيلي، حدثنا موسى بن أَعيَن عن ليث عن (3) أبي إسحاق، عن صِلَة بن زُفَر، عن حُذَيفة، عن النبي ﷺ قال:"أنا سيِّدُ الناس يومَ القيامة، يَدعُوني ربي فأقول: لبَّيك وسَعدَيك، تباركتَ لبَّيْكَ وحَنَانيكَ، والمَهديُّ من هَدَيتَ، وعَبدُك بين يديك، لا مَلجأَ ولا مَنجَى منك إلَّا إليك، تباركتَ ربَّ البيت". قال:"وإِنَّ قَذَفَ المُحصنة لَيهدِمُ عملَ مئة سنة" (1) . رواةُ هذا الحديث عن آخرهم محتجٌّ بهم غيرَ ليث بن أبي سُليم، وقد أخرجه مسلمٌ شاهدًا (2) .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں قیامت کے دن تمام لوگوں کا سردار ہوں گا، میرا رب مجھے پکارے گا تو میں عرض کروں گا: «لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، تَبَارَكْتَ لَبَّيْكَ وَحَنَانَيْكَ، وَالْمَهْدِيُّ مَنْ هَدَيْتَ، وَعَبْدُكَ بَيْنَ يَدَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَى مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، تَبَارَكْتَ رَبَّ الْبَيْتِ» ”میں حاضر ہوں اور تیری اطاعت کے لیے ہمہ وقت تیار ہوں، تو بابرکت ہے، میں حاضر ہوں اور تیری رحمت کا طلب گار ہوں، ہدایت یافتہ وہی ہے جسے تو ہدایت دے، تیرا بندہ تیرے سامنے حاضر ہے، تیرے سوا نہ کوئی جائے پناہ ہے اور نہ نجات کا راستہ مگر تیری ہی طرف، اے بیت اللہ کے رب! تو نہایت بابرکت ہے۔““ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید فرمایا: ”بے شک پاکدامن عورت پر تہمت لگانا سو سال کے (نیک) اعمال کو برباد کر دیتا ہے۔“
اس حدیث کے تمام راوی سوائے لیث بن ابی سلیم کے قابلِ حجت ہیں، اور امام مسلم نے اسے بطورِ شاہد روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الأهوال/حدیث: 8927]
تخریج الحدیث: «الشطر الأول منه صحيح، قد روي من غير وجه عن أبي إسحاق لكن موقوفًا كما سلف بيانه عند المصنف برقم (3424)» [ترقيم الرساله 8927] [ترقيم الشركة 8818]

الحكم على الحديث:
الشطر الأول منه صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18515
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: يَجْمَعُ اللَّهُ النَّاسَ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ، وَلَا تَكَلَّمُ نَفْسٌ فَأَوَّلُ مَنْ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - يَتَكَلَّمُ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَقُولُ:" لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ، وَالشَّرُّ لَيْسَ إِلَيْكَ، وَالْمَهْدِيُّ مَنْ هَدَيْتَ، وَعَبْدُكَ بَيْنَ يَدَيْكَ، وَمِنْكَ وَإِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَى مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ، سُبْحَانَكَ رَبَّ الْبَيْتِ". فَهَذَا قَوْلُهُ:" عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ سب لوگوں کو ایک میدان میں اکٹھا کرے گا، کوئی شخص کلام نہیں کر سکے گا، سب سے پہلے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کلام کریں گے اور وہ یہ کہیں گے: ”میں حاضر ہوں، سعادت مندی تیری طرف سے حاصل ہوتی ہے، بھلائی تیرے دست قدرت میں ہے، برائی تیری طرف نہیں جا سکتی، ہدایت یافتہ وہ ہے جسے تو نے ہدایت عطا کی ہو، تیرا بندہ تیرے سامنے ہے، تیری مدد سے ہے، تیری طرف لوٹنے والا ہے، تیرے مقابلے میں کوئی پناہ گاہ اور جائے نجات نہیں ہے، صرف تیری ہی ذات ہے، تو برکت والا ہے اور بلند و برتر ہے، تو ہر عیب سے پاک ہے، گھر (یعنی خانہ کعبہ) کے پروردگار!“۔ (راوی بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے: ”عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں مقام محمود پر فائز کرے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18515]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3462)، أخرجه مسند البزار برقم: 2926، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11547، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5750/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ولکن موقوف،
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4572
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ صِلَةَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: يُجْمَعُ النَّاسُ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ، فَيُسْمِعُهُمُ الدَّاعِي وَيَنْفُذُهُمُ الْبَصَرُ، فَأَوَّلُ مَدْعُوٍّ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَقُولُ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ، وَالشَّرُّ لَيْسَ إِلَيْكَ، وَالْمَهْدِيُّ مَنْ هَدَيْتَ، عَبْدُكَ بَيْنَ يَدَيْكَ، أَنَا مِنْكَ وَإِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَى مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ، سُبْحَانَكَ رَبَّ الْبَيْتِ، فَهُوَ قَوْلُهُ عَزَّ وَجَلَّ: عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”قیامت کے دن تمام لوگوں کو ایک ہی ہموار میدان میں اکٹھا کیا جائے گا، جہاں پکارنے والا سب کو اپنی آواز سنا سکے گا اور سب کی نگاہیں (منظر کو) محیط ہوں گی۔ اس دن سب سے پہلے جس ہستی کو پکارا جائے گا وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم (بارگاہِ الہٰی میں) عرض کریں گے: «لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ، وَالشَّرُّ لَيْسَ إِلَيْكَ، وَالْمَهْدِيُّ مَنْ هَدَيْتَ، عَبْدُكَ بَيْنَ يَدَيْكَ، أَنَا مِنْكَ وَإِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَى مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ، سُبْحَانَكَ رَبَّ الْبَيْتِ» ”میں تیری پکار پر حاضر ہوں اور تیری فرمانبرداری کے لیے ہمہ وقت تیار ہوں، تمام تر بھلائیاں تیرے ہی دستِ قدرت میں ہیں اور شر کا تیری ذات کی طرف کوئی انتساب نہیں، ہدایت یافتہ وہی ہے جسے تو ہدایت عطا فرمائے، تیرا یہ عاجز بندہ تیرے ہی حضور پیش ہے، میرا وجود تیری ہی عطا سے ہے اور میرا رجوع بھی تیری ہی طرف ہے، تیرے (مواخذے) سے بچنے کے لیے تیرے سوا نہ کوئی جائے پناہ ہے اور نہ ہی کوئی جائے نجات، تو بہت بابرکت اور نہایت بلند و برتر ہے، اے بیت اللہ کے رب! تو ہر عیب سے پاک ہے“۔ پس یہی وہ مقام ہے جس کے بارے میں اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا: ﴿عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا﴾ [سورة الإسراء: 79] ”یقیناً آپ کا رب آپ کو مقامِ محمود (ایسا بلند مقام جہاں اولین و آخرین آپ کی تعریف کریں) پر فائز فرمائے گا“۔
اس حدیث کو امام نسائی نے السنن الکبریٰ (11270) اور امام حاکم نے المستدرک (3638) میں روایت کیا ہے، اور امام حاکم نے اسے امام بخاری و مسلم کی شرائط پر صحیح قرار دیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الفتوح/حدیث: 4572]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2926، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18515، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11547، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5750/1»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1058
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ: نَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ .
عَنْ حُذَيْفَةَ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: أَنَا سَيِّدُ النَّاسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، يَدْعُونِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ، فَأَقُولُ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ، لَبَّيْكَ وَحَنَانَيْكَ، وَالْمَهْدِيُّ مَنْ هَدَيْتَ، عَبْدُكَ بَيْنَ يَدَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَى مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ لَيْثٍ إِلَّا مُوسَى I ".
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں قیامت کے دن تمام لوگوں کا سردار ہوں گا، میرا رب عزوجل مجھے پکارے گا تو میں عرض کروں گا: «لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ، لَبَّيْكَ وَحَنَانَيْكَ، وَالْمَهْدِيُّ مَنْ هَدَيْتَ، عَبْدُكَ بَيْنَ يَدَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَى مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ» ”میں حاضر ہوں اور تیری فرمانبرداری پر مستعد ہوں، تمام بھلائی تیرے ہی دستِ قدرت میں ہے، تو بابرکت اور نہایت بلند و برتر ہے؛ میں حاضر ہوں اور تیری رحمت و مہر کا طالب ہوں، ہدایت یافتہ وہی ہے جسے تو ہدایت عطا فرما دے، تیرا بندہ تیرے حضور پیش ہے، تیرے سوا نہ کوئی جائے پناہ ہے اور نہ ہی تجھ سے بچ کر کہیں جائے نجات ہے مگر تیری ہی طرف، تو بابرکت اور نہایت بلند و برتر ہے“۔“
اس حدیث کو لیث رحمہ اللہ سے صرف موسیٰ رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1058]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه ليث بن أبي سليم وهو مدلس وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 377» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 3404، 8810، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11230، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 414، والبزار فى «مسنده» برقم: 2926، 2929، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4572، 4573 / 1، 4573 / 2، 4573 / 3، 4573 / 4، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32402، 35946، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3023»

الحكم على الحديث:
فيه ليث بن أبي سليم مدلس، وبقية رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5750
وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، سَمِعْتُ صِلَةَ بْنَ زُفَرَ يُحَدِّثُ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: " يُجْمَعُ النَّاسُ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ فَلَا تَكَلَّمُ نَفْسٌ فَيَكُونُ أَوَّلُ مَدْعُوٍّ مُحَمَّدًا فَيَقُولُ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ، وَالشَّرُّ لَيْسَ إِلَيْكَ، وَالْمَهْدِيُّ مَنْ هَدَيْتَ، وَعَبْدُكَ بَيْنَ يَدَيْكَ، أَنَا بِكَ وَإِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَى إِلَّا إِلَيْكَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ، سُبْحَانَكَ رَبَّ الْبَيْتِ. فَذَلِكَ قَوْلُهُ تَعَالَى (عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا) .
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ : ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ صِلَةَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: "يُجْمَعُ النَّاسُ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ فَيُسْمِعُهُمُ الدَّاعِي، وَيَنْفُذُهُمُ الْبَصَرُ، فَأَوَّلُ مَدْعُوٍّ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... " فَذَكَرَهُ بِتَمَامِهِ.
وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ : ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، أَبَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ قَالَ: قَالَ حُذَيْفَةُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: " يَجْمَعُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - النَّاسَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ، يَنْفُذُهُمُ الْبَصَرُ، وَيُسْمِعُهُمُ الدَّاعِي، حُفَاةً عُرَاةً كَمَا خُلِقُوا أَوَّلَ مَرَّةٍ، ثُمَّ يَقُومُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَقُولُ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ... " فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ ، أَبَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ... فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِ مُسَدَّدٍ وَمَتْنِهِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى: ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، ثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أَبَنَا شُعْبَةَ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي التَّفْسِيرِ مِنْ طَرِيقِ شُعْبَةَ بِهِ، وَسَيَأْتِي فِي كِتَابِ الْقِيَامَةِ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ ... فَذَكَرَهُ بِلَفْظِ: " يُجْمَعُ النَّاسُ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ وَلَا تَكَلَّمُ نَفْسٌ، فَأَوَّلُ مَنْ يَتَكَلَّمُ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَقُولُ: لَبَّيْكَ... " فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ : مِنْ طَرِيقِ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ... فَذَكَرَهُ إِلَى قَوْلِهِ: " تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ ".وَزَادَ: قَالَ: "وَإِنَّ قَذْفَ الْمُحْصَنَةِ لَيَهْدِمُ عَمَلَ مِائَةِ سَنَةٍ ". وَقَالَ: رُوَاةُ هَذَا الْحَدِيثِ عَنْ آخِرِهِمْ مُحْتَجٌّ بِهِمْ غَيْرَ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا: ”قیامت کے دن تمام لوگوں کو ایک ہی چٹیل میدان میں جمع کیا جائے گا اور کوئی بھی کلام نہیں کر سکے گا، پس سب سے پہلے جنہیں پکارا جائے گا وہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بارگاہِ الٰہی میں عرض کریں گے: «لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ، وَالشَّرُّ لَيْسَ إِلَيْكَ، وَالْمَهْدِيُّ مَنْ هَدَيْتَ، وَعَبْدُكَ بَيْنَ يَدَيْكَ، أَنَا بِكَ وَإِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَى إِلَّا إِلَيْكَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ، سُبْحَانَكَ رَبَّ الْبَيْتِ» ”میں حاضر ہوں اور آپ کی فرماں برداری کے لیے ہمہ وقت تیار ہوں، تمام تر بھلائی آپ ہی کے دستِ قدرت میں ہے اور شر کا انتساب آپ کی طرف نہیں کیا جا سکتا، ہدایت یافتہ وہی ہے جسے آپ ہدایت عطا فرما دیں، میں آپ کا عاجز بندہ آپ کے سامنے حاضر ہوں، میرا وجود آپ ہی سے ہے اور میری واپسی بھی آپ ہی کی طرف ہے، آپ کے سوا نہ کوئی جائے پناہ ہے اور نہ ہی کوئی جائے نجات، آپ نہایت بابرکت اور بہت بلند و برتر ہیں، اے بیت اللہ کے رب! آپ ہر عیب سے پاک ہیں۔“ پس یہی اللہ تعالیٰ کا وہ فرمان ہے: ﴿عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا﴾ ”یقیناً آپ کا رب آپ کو مقامِ محمود (ایسی جگہ جہاں سب آپ کی تعریف کریں گے) پر فائز فرمائے گا۔“ (روایت کے دیگر طرق میں یہ تفصیل بھی ہے کہ) ”لوگوں کو ایک ہی میدان میں جمع کیا جائے گا جہاں پکارنے والے کی آواز سب کو سنائی دے گی اور نگاہ سب کا احاطہ کر لے گی، سب لوگ ننگے پاؤں اور برہنہ بدن ہوں گے جیسا کہ وہ پہلی بار پیدا کیے گئے تھے، پھر سب سے پہلے کلام کرنے والے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے، اور امام نسائی نے ’التفسیر‘ میں شعبہ کے طریق سے روایت کیا ہے، اور یہ کتاب القیامہ میں آئے گی۔ امام حاکم کی روایت میں یہ اضافہ بھی ہے کہ ”پاکدامن عورت پر تہمت لگانا سو سال کے نیک اعمال کو برباد کر دیتا ہے۔“ اس حدیث کے بارے میں امام حاکم کا علمی حکم یہ ہے کہ لیث بن ابی سلیم کے علاوہ اس کے تمام راوی مستند اور لائقِ احتجاج ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5750]
تخریج الحدیث: «الطيالسي وشعبة: ثقتان؛ أبو إسحاق صرح بالسماع من صلة بن زفر (ثقة)، وشعبة لا يروي عنه إلا ما سمعه (من الحفظ)»
«(5750/1) أخرجه مسند البزار برقم: 2926، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18515، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11547»
«(5750/2) أخرجه صحيح البخاري برقم: 3162، 4435، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 194، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2434، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9340، وأخرجه فتح الباري برقم: 328، 773، 5092، 5441، 6190، 6197، 6204، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4071، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3878، 1491، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18504، 10681، 18515، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1866، وأخرجه شرح السنة برقم: 4332، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4673، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9801، وأخرجه مسند البزار برقم: 2929، 2926، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3023، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11547»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں