🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابُ : إِحْلاَلِ الْمُطَلَّقَةِ ثَلاَثًا وَالنِّكَاحِ الَّذِي يُحِلُّهَا بِهِ
باب: تین طلاق والی عورت کا حلالہ اور اس کے لیے حلال و جائز کر دینے والے نکاح کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 3441 (کل: 56 مقامات، 22 کتب)
سنن نسائی: 3441، 3285، 3436، 3437، 3438، 3440
صحیح بخاری: 2639، 5260، 5261، 5265، 5317، 5792، 5825، 6084
صحیح مسلم: 3526، 3527
سنن ابوداود: 2309
سنن ترمذی: 1118
سنن ابن ماجہ: 1932
سنن دارمی: 2305
مشکوۃ المصابیح: 3295
مسند احمد: 24058، 24098، 24149، 24651، 25604، 25892
مسند الحمیدی: 228
اللؤلؤ والمرجان: 908، 909
المنتقى ابن الجارود: 683
مصنف ابن ابی شیبہ: 17797
الفتح الربانی: 7177
سنن سعید بن منصور: 3162
صحیح ابن حبان: 4119، 4120، 4122
مسند امام شافعی: 1253، 1255، 1256
الجامع الكامل: 6487، 6488، 6577، 6578، 13881
السنن الكبرى للبيهقي: 14937، 14952، 14953، 15190، 15191، 15192، 15195
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5085
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4423، 4964
المعجم الاوسط: 8640
31 تا 40
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 683
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَ: ثنا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ امْرَأَةَ رِفَاعَةَ جَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِنَّ رِفَاعَةَ طَلَّقَنِي طَلاقًا بِنْتُ مِنْهُ، وَإِنِّي تَزَوَّجْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الزُّبَيْرِ، وَإِنَّهُ عَلَيْهِ مثل هُدْبَةِ الثَّوْبِ، فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ: " أَتُرِيدِينَ أَنْ تَرْجِعِي إِلَى رِفَاعَةَ؟ لا، حَتَّى يَذُوقَ عُسَيْلَتَكِ وَتَذُوقِي عُسَيْلَتَهُ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رفاعہ کی بیوی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر کہنے لگی: رفاعہ نے مجھے ایسی طلاق دی ہے کہ میں اس سے علیحدہ ہو گئی ہوں اور میں نے عبدالرحمن بن زبیر سے شادی کر لی ہے، مگر اس کا عضو کپڑے کی جھالر کی طرح ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا کر فرمانے لگے: آپ رفاعہ کے پاس واپس جانا چاہتی ہیں؟ اس وقت تک نہیں جا سکتیں جب تک کہ وہ آپ کا اور آپ اس کا مزہ نہ چکھ لیں۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب النكاح/حدیث: 683]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 2639، صحیح مسلم: 1433»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 17211 ترقیم الشثری: -- 17797
حدثنا ابو بكر، قال: نا سفيان بن عيينة ، عن الزهري ، عن عروة ، عن عائشة ، ان امراة رفاعة القرظي جاءت إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقالت: إني كنت عند رفاعة القرظي فطلقني فبت طلاقي، فتزوجت عبد الرحمن بن الزبير وإنما معه مثل هدبة الثوب , فتبسم رسول الله صلى الله عليه وسلم وقال:" تريدين ان ترجعي إلى رفاعة؟ لا، حتى تذوقي عسيلته ويذوق عسيلتك"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، هـ]: (نا).
(٢) في [س]: (فثبت).
(٣) في [ك]: (فتزوج).
(٤) في [جـ]: (تذوفين)، وفي [ك]: (تذوقن).
(٥) في [ط]: سقط (عسيلته ويذوق).
(٦) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٠٨٤)، ومسلم (١٤٣٣).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رفاعہ قرظی کی بیوی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ میں رفاعہ کے نکاح میں تھی، انہوں نے مجھے تین طلاقیں دے دیں۔ پھر میں نے عبد الرحمن بن زبیر سے شادی کی، وہ محض کپڑے کی جھالر کی طرح تھے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور فرمایا ”اگر تم رفاعہ کے نکاح میں واپس جانے کا ارادہ رکھتی ہو تو یہ اس وقت تک درست نہیں جب تک تم دوسرے خاوند کا شہد نہ چکھ لو اور وہ تمہارا شہد نہ چکھ لے“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17797]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2639، 5260، 5261، 5265، 5317، 5792، 5825، 6084، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1433، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1943، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 740، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4122، 4119، 4120، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3283 / 1، 3407 / 1، 3408 / 2، 3409 / 1، 3412 / 2، 3411 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5509، 5572، 5570، 5571، 5574، 5575، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2309، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1118، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2314، 2313، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1932، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1985، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14414، 15046، 15062، 15061، 15290، 15289، 15291، 15292، 15293، 15294، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3977، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24692، 24732، 24783، 25290، 26243، 26244، 26532، 26560، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1540، 1576، 1664، والحميدي فى «مسنده» برقم: 228، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4423، 4964، 4965، والبزار فى «مسنده» برقم: 227 / 202، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11131، 11133، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17801، 17803، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7469، 8640، ترقيم محمد عوامة: 17211»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7177
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبِي وَلَمْ يَرْفَعْهُ يَعْلَى عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَتَزَوَّجَتْ زَوْجًا غَيْرَهُ فَدَخَلَ بِهَا ثُمَّ طَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يُوَافِقَهَا أَتَحِلُّ لِزَوْجِهَا الْأَوَّلِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَا تَحِلُّ لِلْأَوَّلِ حَتَّى يَذُوقَ الْآخَرُ عُسَيْلَتَهَا وَتَذُوقَ عُسَيْلَتَهُ
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں پوچھا گیا،جس نے اپنی بیوی کو (تین) طلاقیں دے دیں، پھر اس عورت نے کسی دوسرے شخص سے شادی کرلی، پھر وہ اس کے پاس تو گیا لیکن جماع کرنے سے پہلے اسے طلاق دے دی، اب کیا وہ پہلے شوہر سے دوبارہ نکاح کر سکتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ عورت تب تک پہلے شوہر سے نکاح نہیں کر سکتی، جب تک دوسرا شوہر اور وہ باہمی طور پرجنسی تعلق سے لطف اندوز نہ ہو لیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلع/حدیث: 7177]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه ابوداود: 2309، والنسائي: 6/ 146، وأخرجه بنحوه واطول منه البخاري: 5260، 5792، 5825، ومسلم: 1433، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24149 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24650»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 1985 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3162
نا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ امْرَأَةَ رِفَاعَةَ الْقُرَظِيِّ أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنِّي كُنْتُ عِنْدَ رِفَاعَةَ فَطَلَّقَنِي وَبَتَّ طَلاقِي، فَتَزَوَّجَنِي ابْنُ الزُّبَيْرِ، وَمَا مَعَهُ إِلا مِثْلُ هُدْبَةِ الثَّوْبِ، فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" أَتُرِيدِينَ أَنْ تَرْجِعِي إِلَى رِفَاعَةَ؟ لا، حَتَّى تَذُوقِي عُسَيْلَتَهُ وَيَذُوقَ عُسَيْلَتَكِ" ، فَنَادَى خَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَهُوَ بِالْباب: أَلا تَسْمَعُ يَا أَبَا بَكْرٍ مَا تَجْهَرُ هَذِهِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟!.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رفاعہ القرظی کی بیوی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور عرض کیا: ”میں رفاعہ کے نکاح میں تھی، اس نے مجھے تین طلاقیں دے کر علیحدہ کر دیا، پھر ابن زبیر سے نکاح کیا، لیکن اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور فرمایا: ”کیا تم رفاعہ کے پاس واپس جانا چاہتی ہو؟ نہیں، جب تک دوسرا شوہر تم سے تعلق نہ قائم کرے اور تم اس سے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 3162]
تخریج الحدیث: «صحیح ولکن مرسل، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2639، 5260، 5261، 5265، 5317، 5792، 5825، 6084، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1433، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1943، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4119، 4120، 4122، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3283، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2309، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1118، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1932، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1985، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3977، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24692، والحميدي فى «مسنده» برقم: 228، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 17211، 17212، 17213»

الحكم على الحديث:
صحیح ولکن مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4119
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ الْبَتَّةَ، فَتَزَوَّجَتْ زَوْجًا، فَطَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا، أَتَرْجِعُ إِلَى زَوْجِهَا الأَوَّلِ؟، قَالَ:" لا حَتَّى يَذُوقَ عُسَيْلَتَهَا مَا ذَاقَ صَاحِبُهَا" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: عُمُومُ الْخَطَّابِ فِي الْكِتَابِ فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ سورة البقرة آية 230، وَأَبَاحَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا لِلزَّوْجِ الأَوَّلِ أَنْ يَتَزَوَّجَ بِهَا بَعْدَ أَنْ تَزَوَّجَهَا زَوْجٌ آخَرَ، وَفَسَّرَتْهُ السُّنَّةُ: أَنَّهَا لا تَحِلُّ لِلزَّوْجِ الأَوَّلِ حَتَّى يَكُونَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ الزَّوْجِ الثَّانِي وَطْءٌ بِذَوَاقِ الْعُسَيْلَةِ، ثُمَّ تَبِينُ عَنْهُ بِطَلاقٍ، أَوْ وَفَاةٍ، ثُمَّ تَحِلُّ حِينَئِذٍ لِلزَّوْجِ الأَوَّلِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو اپنی بیوی کو طلاقِ بتہ دے دیتا ہے، پھر وہ عورت کسی اور شخص کے ساتھ شادی کرتی ہے اور وہ دوسرا شخص اس کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے اسے طلاق دے دیتا ہے، تو کیا وہ عورت اپنے پہلے شوہر کے پاس واپس جا سکتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی نہیں، جب تک (وہ دوسرا شوہر) اس عورت کا شہد نہیں چکھ لیتا جو اس کے پہلے شوہر نے چکھا تھا۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) کتاب اللہ میں یہ حکم عمومی طور پر بیان ہوا ہے: ﴿فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّىٰ تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ﴾ [سورة البقرة: 230] ”اگر وہ مرد اس عورت کو طلاق دے دیتا ہے تو وہ عورت اس مرد کے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہوگی جب تک وہ اس کے بعد کسی دوسرے شخص کے ساتھ شادی نہ کر لے۔“ تو اللہ تعالیٰ نے پہلے شوہر کے لیے یہ بات جائز قرار دی ہے کہ وہ اس عورت کے ساتھ اس وقت شادی کر سکتا ہے جب عورت کسی دوسرے شخص کے ساتھ شادی کر لے، لیکن سنت نے اس کی وضاحت کی ہے کہ ایسی عورت پہلے شوہر کے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہوگی جب تک اس عورت اور دوسرے شوہر کے درمیان صحبت نہیں ہو جاتی جو شہد چکھنے کی صورت ہے، پھر اس کے بعد وہ عورت طلاق یا شوہر کے انتقال کی وجہ سے اس سے جدا ہو جائے تو اس وقت وہ پہلے شوہر کے لیے حلال ہوگی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4119]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2639، 5260، 5261، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1433، وابن الجارود فى "المنتقى"، 740، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4119، 4120، 4122، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2309، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1118، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1932، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1985، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14414، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3977، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24692» «رقم طبعة با وزير 4107»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (6/ 298): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4120
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَحْطَبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاثًا، ثُمَّ تَزَوَّجَتْ زَوْجًا غَيْرَهُ، فَطَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا، ثُمَّ أَرَادَ الأَوَّلُ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا؟، قَالَ:" لا حَتَّى يَذُوقَ الآخَرُ عُسَيْلَتَهَا، وَتَذُوقَ عُسَيْلَتَهُ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: قَالَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ سورة البقرة آية 230 فَأَبَاحَ اللَّهُ لَهَا أَنْ تَنْكِحَ الزَّوْجَ الأَوَّلَ بَعْدَ أَنْ نَكَحَهَا الزَّوْجُ الثَّانِي، وَأَبَانَ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرَادَ اللَّهِ جَلَّ وَعَلا مِنْ قَوْلِهِ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ سورة البقرة آية 230 إِذْ هُوَ الْمُبَيُّنُ لِمَجْمَلِ الْخَطَّابِ فِي الْكِتَابِ، إِذِ الْمُرَادُ مِنْ قَوْلِهِ: حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ سورة البقرة آية 230 الْوَطْءُ دُونَ عُقْدَةِ النِّكَاحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے شخص کے بارے میں، جو اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیتا ہے، پھر وہ عورت دوسرے شخص کے ساتھ شادی کر لیتی ہے اور وہ دوسرا شخص صحبت کرنے سے پہلے اس عورت کو طلاق دے دیتا ہے اور پہلا شوہر اس عورت کے ساتھ شادی کرنے کا ارادہ کرتا ہے، تو اس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے: ”نہیں، جب تک دوسرا شوہر اس عورت کے شہد کو چکھ نہیں لیتا اور وہ عورت اس دوسرے شخص کے شہد کو چکھ نہیں لیتی۔“ (اس وقت تک یہ جائز نہیں ہے) (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ﴾ [سورة البقرة: 230] ”اگر وہ مرد اس عورت کو طلاق دے دے تو وہ عورت اس مرد کے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہو گی جب تک وہ اس مرد کے علاوہ کسی اور مرد کے ساتھ شادی نہ کر لے۔“ تو یہاں اللہ تعالیٰ نے عورت کے لیے یہ بات مباح قرار دی ہے کہ وہ پہلے شوہر کے ساتھ اس وقت نکاح کر سکتی ہے جب وہ دوسرے شوہر کے ساتھ بھی نکاح کر چکی ہو، لیکن مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی مراد کو بیان کیا ہے (ارشاد باری تعالیٰ ہے): ”یہاں تک کہ وہ عورت دوسرے شخص کے ساتھ شادی کر لے جو پہلے کے علاوہ ہو۔“ تو کتاب میں مجمل کا بیان یہ ہو گا کہ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان: ”یہاں تک کہ وہ اس پہلے شوہر کے علاوہ کسی کے ساتھ نکاح نہ کر لے“ اس سے مراد نکاح کا عقد کرنا نہیں، بلکہ صحبت کرنا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4120]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2639، 5260، 5261، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1433، وابن الجارود فى "المنتقى"، 740، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4119، 4120، 4122، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2309، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1118، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1932، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1985، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14414، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3977، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24692» «رقم طبعة با وزير 4108»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4122
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ، فَتَزَوَّجْتُ زَوْجًا غَيْرَهُ، فَدَخَلَ بِهَا، ثُمَّ طَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يُوَاقِعَهَا، أَتَحِلُّ لِلأَوَّلِ؟، قَالَ:" لا حَتَّى يَذُوقَ عُسَيْلَتَهَا، وَتَذُوقَ عُسَيْلَتَهُ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو اپنی بیوی کو طلاق دے دیتا ہے، پھر وہ عورت کسی دوسرے شخص کے ساتھ شادی کر لیتی ہے، اس عورت کی رخصتی ہو گئی، پھر وہ مرد اس عورت کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے اسے طلاق دے دیتا ہے، تو کیا وہ عورت پہلے شوہر کے لیے حلال ہو جائے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی نہیں! جب تک وہ مرد اس عورت کا شہد «عُسَيْلَتَهَا» نہیں چکھ لیتا اور وہ عورت اس مرد کا شہد «عُسَيْلَتَهُ» نہیں چکھ لیتی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4122]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2639، 5260، 5261، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1433، وابن الجارود فى "المنتقى"، 740، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4119، 4120، 4122، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2309، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1118، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1932، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1985، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14414، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3977، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24692» «رقم طبعة با وزير 4110»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1999)، «الإرواء» (6/ 298). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1253
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ [ ص: 101 ] الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ امْرَأَةَ رِفَاعَةَ جَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: إِنَّ رِفَاعَةَ طَلَّقَنِي فَبَتَّ طَلَاقِي، وَإِنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الزَّبِيرِ تَزَوَّجَنِي وَإِنَّمَا مَعَهُ مِثْلُ هُدْبَةِ الثَّوْبِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"تُرِيدِينَ أَنْ تَرْجِعِي إِلَى رِفَاعَةَ؟ لَا حَتَّى تَذُوقِي عُسَيْلَتَهُ وَيَذُوقَ عُسَيْلَتَكِ".
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رفاعہ (القرظی) کی بیوی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے آ کر کہا کہ رفاعہ رضی اللہ عنہ نے مجھے طلاق دے دی تھی اور طلاق بھی بتہ (بائن) اور پھر عبدالرحمن بن زبیر نے مجھ سے نکاح کر لیا، لیکن اس کے پاس تو کپڑے کے پلو جیسا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم رفاعہ کے پاس دوبارہ جانا چاہتی ہو؟ لیکن یہ اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک کہ تو اس (اپنے موجودہ شوہر) کا ذائقہ نہ چکھ لے اور وہ تیرا ذائقہ نہ چکھ لے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الطلاق /حدیث: 1253]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الطلاق، باب من جوز الطلاق الثلاث، لقول الله تعالى ﴿الطلاق مرتان ...﴾ (5260)، (2639) ومسلم، النكاح، باب لا تحل المطلقة ثلاثا .... الخ (1433).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1255
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَهَا تَقُولُ: جَاءَتِ امْرَأَةُ رِفَاعَةَ الْقُرَظِيِّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: إِنِّي كُنْتُ عِنْدَ رِفَاعَةَ وَطَلَّقَنِي فَبَتَّ طَلَاقِي فَتَزَوَّجْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الزَّبِيرِ، وَإِنَّمَا مَعَهُ مِثْلُ هُدْبَةِ الثَّوْبِ، فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ:"أَتُرِيدِينَ أَنْ تَرْجِعِي إِلَى رِفَاعَةَ؟ لَا حَتَّى تَذُوقِي عُسَيْلَتَهُ وَيَذُوقَ عُسَيْلَتَكِ"، قَالَ: وَأَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَخَالِدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ بِالْبَابِ يَنْتَظِرُ أَنْ يُؤْذَنَ لَهُ فَنَادَى: يَا أَبَا بَكْرٍ، أَلَا تَسْمَعُ مَا تَجْهَرُ بِهِ هَذِهِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟!.
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ رفاعہ رضی اللہ عنہ قرظی کی بیوی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے آکر کہا، میں رفاعہ کی بیوی تھی اور اس نے مجھے طلاق بائن دے دی، پھر میں نے عبدالرحمن بن زبیر رضی اللہ عنہ سے شادی کی، اور اس کے پاس تو کپڑے کے پلو کی طرح ہے (یعنی وہ نامرد ہے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ سن کر مسکرائے اور فرمایا: ”کیا تم رفاعہ کے پاس دوبارہ جانا چاہتی ہو؟ یہ اس وقت تک نہ ہوگا جب تک کہ تو اپنے موجودہ خاوند کا اور وہ تیرا ذائقہ نہ چکھ لے۔“ عروہ نے کہا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف فرما تھے جبکہ خالد بن سعید بن عاص رضی اللہ عنہ دروازے پر کھڑے اجازت کے منتظر تھے کہ انہوں نے آواز دی، اے ابوبکر! آپ سنتے نہیں کہ یہ عورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کیا باتیں کر رہی ہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الطلاق /حدیث: 1255]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم: (1353).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1256
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّهُ سَمِعَهَا تَقُولُ: جَاءَتِ امْرَأَةُ رِفَاعَةَ، يَعْنِي: الْقُرَظِيَّ، إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: إِنِّي كُنْتُ عِنْدَ رِفَاعَةَ، فَطَلَّقَنِي فَبَتَّ طَلَاقِي، فَتَزَوَّجْتُ بَعْدَهُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الزَّبِيرِ، وَإِنَّمَا مَعَهُ مِثْلُ هُدْبَةِ الثَّوْبِ فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ:"تُرِيدِينَ أَنْ تَرْجِعِي إِلَى رِفَاعَةَ؟ لَا حَتَّى يَذُوقَ عُسَيْلَتَكِ وَتَذُوقِي عُسَيْلَتَهُ". وَأَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَخَالِدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ بِالْبَابِ يَنْتَظِرُ أَنْ يُؤْذَنَ لَهُ فَنَادَى: يَا أَبَا بَكْرٍ، أَلَا تَسْمَعُ مَا تَجْهَرُ بِهِ هَذِهِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الرِّسَالَةِ وَالثَّانِيَ وَالثَّالِثَ مِنْ كِتَابِ الرَّجْعَةِ وَالرَّابِعَ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رفاعہ القرظی کی بیوی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور اس نے کہا: ”میں رفاعہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھی کہ اس نے مجھے تین طلاقیں دے دیں، پھر میں نے اس کے بعد عبدالرحمن بن زبیر رضی اللہ عنہ سے نکاح کر لیا، اور اس کے پاس تو کپڑے کے پلو کی طرح ہے (یعنی وہ نامرد ہے)“۔ یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور فرمایا: ”کیا تو دوبارہ رفاعہ کے پاس واپس جانا چاہتی ہے؟ یہ نہیں ہو سکتا حتیٰ کہ وہ تیرا ذائقہ اور تو اس کا ذائقہ نہ چکھ لے“۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف فرما تھے جبکہ خالد بن سعید بن عاص رضی اللہ عنہ دروازے پر کھڑے اجازت کے منتظر تھے، انہوں نے آواز دی: ”اے ابوبکر! کیا آپ سنتے نہیں کہ یہ عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کیسی باتیں کر رہی ہے؟“ [مسند امام شافعی/ كتاب الطلاق /حدیث: 1256]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم: (1353).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں