صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
50. باب المرء مع من احب:
باب: آدمی اسی کے ساتھ ہو گا جس سے دو ستی رکھے۔
ترقیم عبدالباقی: 2639 ترقیم شاملہ: -- 6710
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنَّ أَعْرَابِيًّا، قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَتَى السَّاعَةُ؟ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟ قَالَ: حُبَّ اللَّهِ وَرَسُولِهِ، قَالَ: أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ ".
اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ایک اعرابی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: قیامت کب آئے گی؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیار کر رکھا ہے؟“ اس نے کہا: اللہ اور اس کے رسول کی محبت۔ آپ نے فرمایا: ”تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم کو محبت ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6710]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، قیامت کب ہو گی؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا:"تونے اس کے لیے کیا تیار کیا ہے؟ اس نے جواب دیا،اللہ اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت،آپ نے فرمایا:"تو انہی کے ساتھ ہو گا جن سے تمھیں محبت ہے۔" [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6710]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2639
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2639 ترقیم شاملہ: -- 6711
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ ، وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، " مَتَى السَّاعَةُ؟ قَالَ: وَمَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟ فَلَمْ يَذْكُرْ كَبِيرًا، قَالَ: وَلَكِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، قَالَ: فَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ ".
سفیان نے زہری سے، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: ایک شخص نے پوچھا: اللہ کے رسول! قیامت کب ہو گی؟ آپ نے فرمایا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیار کیا ہے؟“ اس نے زیادہ چیزوں کا ذکر نہیں کیا، (چند ایک کاموں کا ذکر کر سکا) اس نے کہا: اور لیکن میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہوں، آپ نے فرمایا: ”تم اس کے ساتھ ہو گے جس سے تمہیں محبت ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6711]
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں ایک آدمی نے پوچھا اے اللہ کےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! قیامت کب ہو گی؟ آپ نے فرمایا:"تونے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟تو اس نے کوئی بڑا عمل بیان نہیں کیا، اس نے کہا لیکن میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں،آپ نے فرمایا:"توتو انہی کے ساتھ ہو گا جن سے تو محبت کرتا ہے۔" [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6711]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2639
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2639 ترقیم شاملہ: -- 6712
حَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، قَالَ عَبْدٌ: أَخْبَرَنَا، وَقَالَ ابْنُ رَافِعٍ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ : أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَعْرَابِ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمِثْلِهِ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: مَا أَعْدَدْتُ لَهَا مِنْ كَثِيرٍ أَحْمَدُ عَلَيْهِ نَفْسِي.
معمر نے زہری سے روایت کی، انہوں نے کہا: مجھے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حدیث سنائی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک اعرابی آیا، اسی (سابقہ حدیث) کے مانند مگر (اس میں ہے کہ) اس نے کہا: میں نے اس کے لیے کچھ زیادہ تیار نہیں کیا جس پر میں اپنی تعریف کر سکوں (لیکن میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہوں۔) [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6712]
امام صاحب یہی روایت اپنے دواور اساتذہ سے بیان کرتے ہی کہ ایک اعرابی انسان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آگے اس فرق کے ساتھ مذکورہ بالا روایت ہے کہ اس نے کہا، میں نے اس کے لیے زیادہ تیاری نہیں کی، جس پر میں اپنی تعریف کر سکوں۔" [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6712]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2639
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2639 ترقیم شاملہ: -- 6713
حَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: " جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَتَى السَّاعَةُ؟ قَالَ: وَمَا أَعْدَدْتَ لِلسَّاعَةِ؟ قَالَ: حُبَّ اللَّهِ وَرَسُولِهِ، قَالَ: فَإِنَّكَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ "، قَالَ أَنَسٌ: فَمَا فَرِحْنَا بَعْدَ الْإِسْلَامِ فَرَحًا أَشَدَّ مِنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَإِنَّكَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ، قَالَ أَنَسٌ: فَأَنَا أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، وَأَبَا بَكْرٍ، وَعُمَرَ، فَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ مَعَهُمْ، وَإِنْ لَمْ أَعْمَلْ بِأَعْمَالِهِمْ.
حماد بن زید نے کہا: ہمیں ثابت بنانی نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: اللہ کے رسول! قیامت کب ہو گی؟ آپ نے فرمایا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیار کیا ہے؟“ اس نے کہا: اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم کو محبت ہو گی۔“ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہا: اسلام قبول کرنے کے بعد ہمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد سے بڑھ کر اور کسی بات سے اتنی خوشی نہیں ہوئی: ”تم اس کے ساتھ ہو گے جس سے تم کو محبت ہو گی۔“ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما سے محبت کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں ان کے ساتھ ہوں گا، ہر چند کہ میں نے ان کی طرح عمل نہیں کیے۔ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6713]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور پوچھا اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! قیامت کب ہے؟ آپ نے پوچھا،"اورتونےقیامت کے لیے کیا تیار کیا ہے؟ اس نےکہااللہ اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت،آپ نے فرمایا:"توتو انہی کے ساتھ ہو گا جن سے تجھے محبت ہے۔"حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں اسلام لانے کے بعد ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان"توتو انہیں کے ساتھ ہو گا، جن سے تجھے محبت ہے۔"سے بڑھ کر کسی چیز سے خوشی نہیں ہوتی، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں چونکہ میں، اللہ، اس کے رسول اور ابو بکر و عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے محبت کرتا ہوں، اس لیے ان کی معیت کا امید وار ہوں، اگرچہ ان جیسے اعمال نہیں کر سکے۔" [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6713]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2639
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2639 ترقیم شاملہ: -- 6714
حَدَّثَنَاه مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْغُبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَمْ يَذْكُرْ قَوْلَ أَنَسٍ: فَأَنَا أُحِبُّ وَمَا بَعْدَهُ.
جعفر بن سلیمان نے ہمیں حدیث سنائی، کہا: ہمیں ثابت بنانی نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے حدیث سنائی، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی اور انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کا یہ قول کہ میں (اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ) سے محبت کرتا ہوں، اور اس کے بعد والی بات بیان نہیں کی۔ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6714]
امام صاحب یہی روایت ایک اور استاد سے بیان کرتے ہیں لیکن اس میں حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یہ قول نقل نہیں کرتے کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں،آخر تک۔" [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6714]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2639
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2639 ترقیم شاملہ: -- 6715
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ إِسْحَاقُ: أَخْبَرَنَا، وقَالَ عُثْمَانُ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَارِجَيْنِ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَلَقِينَا رَجُلًا عِنْدَ سُدَّةِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، " مَتَى السَّاعَةُ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟ قَالَ: فَكَأَنَّ الرَّجُلَ اسْتَكَانَ، ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَعْدَدْتُ لَهَا كَبِيرَ صَلَاةٍ، وَلَا صِيَامٍ، وَلَا صَدَقَةٍ، وَلَكِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، قَالَ: فَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ ".
منصور نے سالم بن ابی جعد سے روایت کی، انہوں نے کہا: ہمیں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی، کہا: ایک بار جب میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد سے نکل رہے تھے تو مسجد کی چوکھٹ کے پاس ہماری ایک شخص سے ملاقات ہوئی، اس نے کہا: اللہ کے رسول! قیامت کب ہے؟ آپ نے فرمایا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیار کیا ہے؟“ تو جیسے وہ ٹھٹھک گیا، پھر اس نے کہا: اللہ کے رسول! میں نے اس کے لیے بہت زیادہ نمازیں، بہت زیادہ روزے اور بہت زیادہ صدقات تو تیار نہیں کیے، لیکن میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھتا ہوں، آپ نے فرمایا: ”تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تمہیں محبت ہو گی۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6715]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،جبکہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد سے نکل رہے تھے کہ ہمیں ایک آدمی مسجد کے سائبان کے پاس ملا اور کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! قیامت کب ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا تونے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟" تو اس سے گویا وہ آدمی جھنپ یا دب گیا، پھر اس نے کہا، اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس نے اس کے لیے کوئی زیادہ نماز،رزوے یا صدقات تیار نہیں کیے، لیکن میں اللہ اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہوں،آپ نے فرمایا:"سو تجھے انہیں کی معیت ملے گی،جن سے تو محبت کرتا ہے۔" [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6715]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2639
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2639 ترقیم شاملہ: -- 6716
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَي بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْيَشْكُرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ جَبَلَةَ ، أَخْبَرَنِي أَبِي ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِنَحْوِهِ.
عمرو بن مرہ نے سالم بن ابی جعد سے، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند روایت کی۔ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6716]
امام صاحب ایک اور استاد سے اس کے ہم معنی روایت بیان کرتے ہیں۔" [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6716]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2639
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2639 ترقیم شاملہ: -- 6717
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ . ح وحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، سَمِعْتُ أَنَسًا . ح وحَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُعَاذٌ يَعْنِي ابْنَ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِهَذَا الْحَدِيثِ.
ابوعوانہ، شعبہ اور ہشام نے قتادہ سے، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی حدیث روایت کی۔ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6717]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2639
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

