🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
88. إِذَا رَأَيْتُمُ الرَّايَاتِ السُّودَ فَأْتُوهَا وَلَوْ حَبْوًا
جب تم سیاہ جھنڈے دیکھو تو ان کی طرف ضرور جاؤ خواہ تمہیں گھٹنوں کے بل برف پر چلنا پڑے
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8627
أخبرنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا عُبيد بن شَريك البزّار، حدثنا أبو الجُماهر، حدثنا سعيد بن بَشير، عن قَتَادة، عن عُقبة بن عمرو بن أوس السَّدُوسي قال: أَتينا عبد الله بن عمرو بن العاص وعليه بُرْدانِ قِطْريَّانِ وعليه عمامةٌ، وليس عليه سِرْبال - يعني القميص - فقلنا له: إنك قد رَوَيتَ عن رسول الله ﷺ ورَوَيتَ الكتب، فقال: ممَّن أنتم؟ قال: فقلنا: من أهل العراق، فقال: إنكم يا أهل العراق تكذبون وتُكذِّبون وتَسخَرون، قال: فقلت: لا والله لا نُكذِّبُك ولا نكذبُ عليك ولا نسخرُ منك، قال: فإنَّ بني قنطُوراء وكركرى (1) لا يخرجون حتى يربطوا خيولهم بنخل الأُبُلّة، كم بينها وبين البصرة؟ قال: فقلنا: أربعةُ فراسخ، قال: فيبعثون أن خلُّوا بيننا وبينها، قال: فيَلحَقُ ثلثٌ بهم، وثلثٌ بالكوفة، وثلثٌ بالأعراب، ثم يبعثون إلى أهل الكوفة: أن خلُّوا بيننا وبينها، فيلحقُ بهم ثلثٌ، وثلثٌ بالأعراب، وثلثٌ بالشام، قال: فقلنا: ما أَمَارَةُ ذلك؟ قال: إِذا طَبَّقَتِ الأرضَ إمارةُ الصِّبيان (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8421 - صحيح
عقبہ بن عمرو بن اوس سدوسی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ہم سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کے پاس آئے، وہ دو دھاری دار چادریں اوڑھے ہوئے تھے اور ان کے سر پر عمامہ تھا لیکن انہوں نے قمیص نہیں پہنی تھی، ہم نے ان سے عرض کیا: آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے احادیث روایت کی ہیں اور سابقہ کتابوں کا علم بھی رکھتے ہیں، انہوں نے پوچھا: ”تم کہاں سے ہو؟“ ہم نے کہا: اہل عراق سے، انہوں نے فرمایا: ”اے اہل عراق! تم جھوٹ بولتے ہو، جھٹلاتے ہو اور تمسخر کرتے ہو،“ میں نے کہا: نہیں اللہ کی قسم! ہم نہ آپ کو جھٹلاتے ہیں، نہ آپ پر جھوٹ باندھتے ہیں اور نہ آپ کا مذاق اڑاتے ہیں، انہوں نے فرمایا: ”یقیناً بنو قنطوراء اور کرکری اس وقت تک خروج نہیں کریں گے جب تک وہ اپنے گھوڑے مقامِ ابلہ کے کھجور کے درختوں سے نہ باندھ دیں،“ پھر پوچھا: ”ابلہ اور بصرہ کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟“ ہم نے کہا: چار فرسخ، انہوں نے فرمایا: ”پھر وہ دشمن مطالبہ کریں گے کہ ہمارے اور بصرہ کے درمیان سے ہٹ جاؤ، تو ایک تہائی لوگ ان سے جا ملیں گے، ایک تہائی کوفہ چلے جائیں گے اور ایک تہائی دیہاتیوں سے جا ملیں گے، پھر وہ دشمن اہل کوفہ کو پیغام بھیجیں گے کہ ہمارے اور کوفہ کے درمیان سے ہٹ جاؤ، تو ایک تہائی ان سے جا ملیں گے، ایک تہائی دیہاتیوں سے جا ملیں گے اور ایک تہائی شام چلے جائیں گے،“ ہم نے پوچھا: اس کی علامت کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”جب روئے زمین پر بچوں کی حکمرانی چھا جائے گی۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8627]
تخریج الحدیث: «صحيح عن عبد الله بن عمرو بن العاص، وهذا إسناد ضعيف لضعف سعيد بن بشير، وقد خولف فيه عن قتادة، حيث جعله من روايته عن عقبة بن عمرو بن أوس، وكذا وقع مسمّى هنا في رواية أبي الجماهر» [ترقيم الرساله 8627] [ترقيم الشركة 8523] [ترقيم العلميه 8421]

الحكم على الحديث:
صحيح عن عبد الله بن عمرو بن العاص
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8742
أخبرنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنبَري، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا محمد بن المثنَّى، حدثنا مُعاذ بن هشام، حدثني أَبي، عن قَتَادة، عن عبد الله بن بُرَيدة، عن سلمان (3) بن رَبِيعة قال: انطلقتُ في نفرٍ من أصحابي حتى قَدِمْنا مكة، قال: فطلَبْنا عبدَ الله بنَ عمرو فلم نُوافِقْه، فإذا قريبٌ من ثلاث مئة راجلٍ، فرجعنا فلَقِيناه في المسجد، فإذا شيخٌ عليه بُرْدانِ قِطْريّان وعِمامةٌ ليس عليه قميص، فقال: ممَّن أنتم؟ قلنا من أهل العراق قال: أنتم يا أهلَ العراق تَكذِبون وتُكذِّبون وتَسخَرون، قلنا: لا نَكذِبُ ولا نُكذِّبُ ولا نَسخَر، قال: كم بينَكم وبين الأُبُلّة؟ قلنا: أربعُ فراسخَ، قال: يوشكُ بنو قَنطُوراء بن كركر أن تَسُوقَكم من خُراسان وسِجِستان سَوْقًا عنيفًا، ثم يَخرُجون حتى يَربِطون خيولَهم بنهر دِجْلة، قومٌ صِغارُ الأعين، خُنْسُ الأنوف، كأنَّ وجوههم المَجَانُّ المُطرَقة (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے سیدنا سلمان بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ میں اپنے ساتھیوں کے ایک گروہ کے ساتھ مکہ پہنچا، ہم نے سیدنا عبداللہ بن عمرو کو تلاش کیا مگر وہ نہ ملے، وہاں تقریباً تین سو پیدل لوگ موجود تھے، پھر ہم واپس مڑے تو انہیں مسجد میں پایا، وہ ایک بزرگ تھے جنہوں نے دو قطری چادریں اوڑھ رکھی تھیں اور عمامہ پہنا ہوا تھا لیکن قمیص نہیں پہنی تھی، انہوں نے پوچھا: تم کہاں سے ہو؟ ہم نے کہا: اہل عراق میں سے، انہوں نے کہا: تم اہل عراق جھوٹ بولتے ہو، جھٹلاتے ہو اور مذاق اڑاتے ہو، ہم نے کہا: ہم نہ جھوٹ بولتے ہیں، نہ جھٹلاتے ہیں اور نہ ہی مذاق اڑاتے ہیں، انہوں نے پوچھا: تمہارے اور ابلہ کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ ہم نے کہا: چار فرسخ، انہوں نے کہا: عنقریب بنو قنطوراء بن کرکر تمہیں خراسان اور سجستان سے نہایت سختی سے ہانک کر نکال دیں گے، پھر وہ آگے بڑھیں گے یہاں تک کہ اپنے گھوڑے نہر دجلہ کے کنارے باندھیں گے، وہ چھوٹی آنکھوں اور چپٹی ناک والے لوگ ہوں گے، ان کے چہرے ایسی ڈھالوں کی طرح ہوں گے جن پر تہہ چڑھی ہوتی ہے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8742]
تخریج الحدیث: «صحيح عن عبد الله بن عمرو كما سلف بيانه برقم (8627)، وهذا إسناد محتمل للتحسين من أجل سليمان بن الربيع، فقد انفرد بالرواية عنه عبد الله بن بريدة، ووثقه ابن حبان» [ترقيم الرساله 8742] [ترقيم الشركة 8635]

الحكم على الحديث:
صحيح عن عبد الله بن عمرو كما سلف بيانه برقم (8627)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8832
أخبرنا أحمد بن عثمان المقرئ وبكر بن محمد المروَزي قالا: حدثنا أبو قِلابة، حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث، حدثنا أَبي، حدثنا حسين بن ذَكْوان، حدثنا عبد الله (2) بن بُرَيدة الأَسلمي، أن سليمان بن رَبِيعة الغبري (3) حدثه: أنه حجَّ مرةً في إمرة معاوية ومعه المنتصرُ بن الحارث الضَّبِّي في عصابةٍ من قُرّاء أهل البصرة، قال: فلما قَضَوْا نُسُكَهم قالوا: والله لا نَرجِعُ إلى البصرة حتى نلقى رجلًا من أصحاب محمدٍ ﷺ مَرْضيًّا، يحدِّثُنا بحديثٍ يُستَطرَفُ نحدِّثُ به أصحابَنا إذا رجعنا إليهم، قال: فلم نَزَل نسألُ حتى حُدِّثنا أنَّ عبد الله بن عمرو بن العاص نازلٌ بأسفل مكة، فعُدْنا إليه، فإذا نحن بثَقَلٍ عظيم (4) يرتحلون ثلاث مئة راحلة، منها مئةُ راحلةٍ ومئتا زاملةٍ، فقلنا: لمن هذا الثَّقَل؟ قالوا: لعبد الله بن عمرو، فقلنا: أكلُّ هذا له، وكنا نُحدَّث أنه من أشدِّ الناس تواضعًا؟ قال: فقالوا: ممَّن أنتم؟ فقلنا: من أهل العراق، قال: فقالوا: العَيبُ منكم حقٌّ يا أهل العراق، أمّا هذه المئةُ راحلةٍ، فلإخوانه يَحمِلُهم عليها، وأما المئتا زاملةٍ، فلمن نَزَلَ عليه من الناس، قال: فقلنا: دُلُّونا عليه، فقالوا: إنه في المسجد الحرام. قال: فانطلَقْنا نطلبُه حتى وَجَدْناه في دُبُر الكعبة جالسًا، فإذا هو قصيرٌ أَرمَصُ (1) أصلعُ بين بُردَين وعمامةٍ ليس عليه قميص، قد علَّق نعليه في شِماله، قال: فقلنا: يا عبد الله، إنك رجلٌ من أصحاب محمد ﷺ، فحدِّثنا حديثًا ينفعنا الله تعالى به بعد اليوم، قال: فقال لنا: ومن أنتم؟ قال: فقلنا له: لا تسألْ من نحن، حدِّثنا غفرَ الله لك، قال: فقال: ما أنا محدِّثَكم شيئًا حتى تُخبروني مَن أنتم، قلنا: وَدِدْنا أنك لم تَنقُدْنا وأعفَيتَنا وحدَّثتنا بعضَ الذي نسألك عنه، قال: فقال: والله لا أحدِّثُكم حتى تُخبروني من أيِّ الأمصار أنتم، قال: فلما رأَيناه حلفَ ولَجَّ، قلنا: فإنا ناسٌ من العراق، قال: فقال: أفٍّ لكم كلِّكم يا أهلَ العراق، إنكم تَكذِبون وتُكذِّبون وتَسخَرون، قال: فلما بلغ السُّخرِيَّ (2) ، وَجَدْنا من ذلك وَجْدًا شديدًا، قال: فقلنا: معاذَ الله أن نسخرَ من مثلِك، أما قولك: الكَذِبُ، فوالله لقد فَشَا في الناس الكذبُ وفينا، وأما التكذيبُ فوالله إنا لَنسمعُ الحديث لم نَسمعْ به من أحد نَثِقُ به، فإذا نكادُ نكذِّب به، وأما قولُك: السُّخريّ، فإنَّ أحدًا لا يسخرُ بمثلِك من المسلمين، فوالله إنك اليومَ لسيدُ المسلمين فيما نعلمُ نحن، إنك من المهاجرين الأوَّلين، ولقد بَلَغَنا أنك قرأتَ القرآن على محمدٍ ﷺ، وأنه لم يكن في الأرض قرشيٌّ أَبرَّ بوالدَيهِ منك، وأنك كنت أحسنَ الناس عينًا فأفسَدَ عينيك البكاءُ، ثم لقد قرأتَ الكتبَ كلَّها بعد رسول الله ﷺ، فما أحدٌ أفضلَ منك علمًا في أنفسِنا، وما نعلمُ بقيَ من العرب رجلٌ كان يرغَبُ عن فقهاءِ أهل مِصْرِه حتى يدخلَ إلى مِصْرٍ آخر يبتغي العلمَ عند رجل من العرب غيرَك، فحدِّثنا غفرَ الله لك، فقال: ما أنا بمحدِّثِكم حتى تُعطُوني مَوثِقًا أَلَّا تُكَذِّبوني ولا تَكذِبون عليَّ ولا تَسخَرون، قال: فقلنا: خذْ علينا ما شئت من مواثيق، فقال: عليكم عهدُ الله ومواثيقُه أن لا تُكذِّبوني ولا تَكذِبون عليَّ ولا تَسخَرون لما أحدِّثُكم، قال: فقلنا له: علينا ذاكَ، قال: فقال: إنَّ الله تعالى به عليكم كَفيلٌ ووَكِيل؟ فقلنا: نعم، فقال: اللهمَّ اشهَدْ عليهم. ثم قال عند ذاكَ: أما وربِّ هذا المسجدِ والبلد الحرام واليوم الحرام والشهرِ الحرام - ولقد استَسمنتُ اليمينَ أليس هكذا؟ قلنا: نعم، قد اجتهدتَ - قال: لَيُوشِكَنَّ بنو قَنطُوراء بن كركرى - قومٌ خُنْس الأنوف صِغارُ الأعيُن، كأنَّ وجوههم المَجَانُّ المُطرَقة - في كتاب الله المُنزَل أن يَسُوقوكم (1) من خُراسانَ وسِجستانَ سِياقًا عنيفًا، قومٌ يُوفُون اللَّمَم (2) ، وينتعلون الشَّعَر، ويَحتجِزون السيوفَ على أوساطهم (3) ، حتى ينزلوا الأُبُلّة، ثم قال: [وكم الأُبلّة] (4) من البصرة؟ قلنا: أربعُ فراسخَ، قال: ثم يَعقِدون بكل نخلة من نخل دِجْلة رأسَ فرسٍ، ثم يُرسِلون إلى أهل البصرة: أن اخرُجوا منها قبلَ أن تَنزِلَ عليكم، فيخرجُ أهلُ البصرة من البصرة، فيَلحَقُ لاحقٌ ببيت المقدِس، ويلحقُ آخرون بالمدينة، ويلحقُ آخرون بمكة، ويلحقُ آخرون بالأعراب (5) ، فلا يبقى أحدٌ من المصلِّين إلَّا قتيلًا وأسيرًا يحكمُون في دمِه ما شاؤوا. قال: فانصرَفْنا عنه وقد ساءَنا الذي حدَّثَنا، فمَشَينا من عنده غيرَ بعيدٍ، ثم انصرف المنتصرُ بنُ الحارث الضَّبِّي فقال: يا عبدَ الله بن عمرو قد حدَّثتنا فَظَعتَنا (1) فإنّا لا ندري من يدركُه منا، فحدِّثنا: هل بين يدَي ذلك علامةٌ؟ فقال عبد الله بن عمرو: لا تَعدَمْ عقلَك، نعم بين يدي ذلك أَمارةٌ، قال المنتصر بن الحارث: وما الأَمارةُ؟ قال: الأمارة: العَلَامة، قال له: وما تلك العلامة؟ قال: هي إِمارة الصِّبيان، فإذا رأيتَ إمارة الصِّبيان قد طَبَّقت الأرضَ، اعلَمْ أنَّ الذي أحدِّثُك قد جاء. قال: فانصرف عنه المنتصرُ فمشى قريبًا من غَلْوةٍ (2) ثم رجع إليه، قال: فقلنا له: عَلامَ تُؤْذِي هذا الشيخَ من أصحاب رسول الله ﷺ؟ فقال: والله لا أَنتهي حتى يبيِّنَ لي، فلما رجع إليه بيَّنه (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8618 - على شرط مسلم
سلیمان بن ربیعہ غبری بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں ایک مرتبہ حج کیا، ان کے ہمراہ منتصر بن حارث ضبی اور اہلِ بصرہ کے قراء کی ایک جماعت تھی۔ انہوں نے کہا: جب لوگ اپنے مناسک ادا کر چکے تو کہنے لگے: ”اللہ کی قسم! ہم اس وقت تک بصرہ واپس نہیں جائیں گے جب تک کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی ایسے صحابی سے ملاقات نہ کر لیں جو پسندیدہ (اور ثقہ) ہوں، جو ہمیں کوئی ایسی انوکھی حدیث سنائیں جسے ہم واپس جا کر اپنے ساتھیوں کو سنائیں۔“ وہ کہتے ہیں: ہم مسلسل پوچھتے رہے یہاں تک کہ ہمیں بتایا گیا کہ عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما مکہ کے نچلے حصے میں فروکش ہیں۔ ہم ان کے پاس گئے، تو وہاں ہم نے ایک بہت بڑا قافلہ (سامان) دیکھا، جس میں تین سو سواریاں کوچ کرنے کے لیے تیار تھیں، ان میں سے ایک سو سواریاں تھیں اور دو سو سامان لادنے والے اونٹ تھے۔ ہم نے پوچھا: ”یہ سامان کس کا ہے؟“ لوگوں نے کہا: ”عبداللہ بن عمرو کا۔“ ہم نے کہا: ”کیا یہ سب انہی کا ہے، حالانکہ ہمیں تو یہ بتایا گیا تھا کہ وہ لوگوں میں سب سے زیادہ متواضع ہیں؟“ لوگوں نے پوچھا: ”تم کون ہو؟“ ہم نے کہا: ”اہلِ عراق میں سے۔“ انہوں نے کہا: ”اے اہلِ عراق! تم پر عیب لگانا برحق ہے، (بات یہ ہے کہ) یہ ایک سو سواریاں ان کے بھائیوں کے لیے ہیں جن پر وہ انہیں سوار کراتے ہیں، اور دو سو سامان لادنے والے اونٹ ان لوگوں کے لیے ہیں جو ان کے ہاں مہمان ٹھہرتے ہیں۔“ ہم نے کہا: ”ہمیں ان کے پاس لے چلو۔“ انہوں نے کہا: ”وہ مسجد حرام میں ہیں۔“ چنانچہ ہم انہیں تلاش کرتے ہوئے چلے یہاں تک کہ ہم نے انہیں کعبہ کے پچھلے حصے میں بیٹھے ہوئے پایا، وہ چھوٹے قد کے تھے، ان کی آنکھوں سے رطوبت بہہ رہی تھی اور سر پر بال نہیں تھے، دو چادروں اور ایک عمامے میں ملبوس تھے اور قمیص نہیں پہنی ہوئی تھی، اپنے جوتے بائیں ہاتھ میں لٹکائے ہوئے تھے۔ ہم نے کہا: ”اے عبداللہ! آپ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، پس ہمیں کوئی ایسی حدیث سنائیے جس سے آج کے بعد اللہ تعالیٰ ہمیں نفع دے۔“ انہوں نے ہم سے پوچھا: ”اور تم کون ہو؟“ ہم نے کہا: ”آپ یہ نہ پوچھیں کہ ہم کون ہیں، اللہ آپ کی مغفرت فرمائے، ہمیں حدیث سنائیے۔“ انہوں نے کہا: ”میں تمہیں کوئی چیز نہیں سناؤں گا جب تک تم مجھے یہ نہ بتاؤ کہ تم کون ہو۔“ ہم نے کہا: ”ہمیں تو یہ پسند تھا کہ آپ ہم پر تنقید نہ کرتے اور ہمیں معاف رکھتے، اور جو ہم نے پوچھا ہے اس میں سے کچھ سنا دیتے۔“ انہوں نے کہا: ”اللہ کی قسم! میں تمہیں ہرگز بیان نہیں کروں گا جب تک تم مجھے یہ نہ بتاؤ کہ تم کن شہروں کے رہنے والے ہو۔“ جب ہم نے دیکھا کہ انہوں نے قسم کھا لی ہے اور ضد کر رہے ہیں تو ہم نے کہا: ”ہم عراق کے لوگ ہیں۔“ انہوں نے کہا: ”اے اہلِ عراق! تم سب کے لیے افسوس ہے، تم جھوٹ بولتے ہو، جھٹلاتے ہو اور تمسخر اڑاتے ہو۔“ جب انہوں نے تمسخر کی بات کی تو ہمیں یہ بات بہت ناگوار گزری۔ ہم نے کہا: ”اللہ کی پناہ کہ ہم آپ جیسے شخص کا تمسخر اڑائیں۔ رہی آپ کی جھوٹ کی بات، تو اللہ کی قسم! لوگوں میں اور ہم میں جھوٹ پھیل چکا ہے، اور رہی جھٹلانے کی بات، تو اللہ کی قسم! ہم کوئی ایسی حدیث سنتے ہیں جو ہم نے کسی ایسے شخص سے نہ سنی ہو جس پر ہم اعتماد کرتے ہوں، تو ہم اسے جھٹلانے کے قریب ہو جاتے ہیں۔ اور رہی آپ کی تمسخر کی بات، تو مسلمانوں میں سے کوئی بھی آپ جیسے شخص کا تمسخر نہیں اڑاتا، کیونکہ اللہ کی قسم! ہمارے علم کے مطابق آج آپ مسلمانوں کے سردار ہیں، آپ اولین مہاجرین میں سے ہیں، اور ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ آپ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن پڑھا ہے (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پڑھا ہے)، اور یہ کہ روئے زمین پر کوئی قریشی آپ سے بڑھ کر اپنے والدین کا فرمانبردار نہیں، اور یہ کہ آپ لوگوں میں سب سے خوبصورت آنکھوں والے تھے لیکن رونے نے آپ کی آنکھیں خراب کر دیں، پھر آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تمام (آسمانی) کتابیں پڑھیں، پس ہمارے نزدیک علم میں آپ سے افضل کوئی نہیں۔ اور ہم نہیں جانتے کہ عربوں میں کوئی ایسا شخص باقی ہو جو اپنے شہر کے فقہاء کو چھوڑ کر علم کی تلاش میں کسی دوسرے شہر جائے اور آپ کے سوا عرب کے کسی اور شخص سے علم حاصل کرے۔ لہٰذا اللہ آپ کی مغفرت فرمائے، ہمیں حدیث بیان کیجیے۔“ انہوں نے کہا: ”میں تمہیں اس وقت تک حدیث بیان نہیں کروں گا جب تک تم مجھے پختہ عہد نہ دو کہ تم مجھے جھٹلاؤ گے نہیں، مجھ پر جھوٹ نہیں باندھو گے اور تمسخر نہیں اڑاؤ گے۔“ ہم نے کہا: ”آپ ہم سے جو عہد لینا چاہیں لے لیں۔“ انہوں نے کہا: ”تم پر اللہ کا عہد اور اس کے پیمان ہیں کہ میں تمہیں جو حدیث بیان کروں تم مجھے اس میں جھٹلاؤ گے نہیں، مجھ پر جھوٹ نہیں باندھو گے اور تمسخر نہیں اڑاؤ گے۔“ ہم نے کہا: ”ہم پر یہ لازم ہے۔“ انہوں نے پوچھا: ”کیا اس پر اللہ تعالیٰ تم پر ضامن اور وکیل ہے؟“ ہم نے کہا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے کہا: ”اے اللہ! تو ان پر گواہ رہنا۔“ پھر انہوں نے اس وقت فرمایا: ”سنو! اس مسجد کے رب کی، اس حرمت والے شہر کی، اس حرمت والے دن کی اور اس حرمت والے مہینے کی قسم! (اور میں نے قسم کو خوب پختہ کر دیا ہے، کیا ایسا نہیں؟ ہم نے کہا: جی ہاں، آپ نے پوری کوشش کی ہے) انہوں نے فرمایا: عنقریب بنو قنطورا بن کرکری، جو کہ چپٹی ناکوں اور چھوٹی آنکھوں والی ایک قوم ہے، گویا ان کے چہرے تہہ بہ تہہ چڑھائی گئی ڈھالوں کی طرح ہیں، جیسا کہ اللہ کی نازل کردہ کتاب میں ہے، وہ تمہیں خراسان اور سجستان سے بڑی سختی کے ساتھ ہانکتے ہوئے لائیں گے۔ وہ ایسی قوم ہے جو کانوں کی لو تک بال رکھیں گے، بالوں کے جوتے پہنیں گے اور تلواریں اپنی کمروں پر باندھیں گے، یہاں تک کہ وہ اُبلّہ (بصرہ کا ایک مقام) میں آ اتریں گے۔“ پھر انہوں نے پوچھا: ”بصرہ سے اُبلّہ کتنی دور ہے؟“ ہم نے کہا: ”چار فرسخ۔“ انہوں نے کہا: ”پھر وہ دجلہ کے ہر کھجور کے درخت کے ساتھ ایک گھوڑے کا سر باندھیں گے، پھر وہ اہلِ بصرہ کی طرف پیغام بھیجیں گے کہ اس سے نکل جاؤ قبل اس کے کہ وہ تم پر ٹوٹ پڑیں، چنانچہ اہلِ بصرہ، بصرہ سے نکل جائیں گے، پس ان میں سے کوئی بیت المقدس جا ملے گا، کوئی مدینہ جا پہنچے گا، کوئی مکہ چلا جائے گا، اور کچھ لوگ دیہاتیوں (اعراب) سے جا ملیں گے، پھر نمازیوں میں سے کوئی باقی نہیں بچے گا مگر یہ کہ وہ مقتول ہوگا یا قیدی ہوگا جس کے خون کا وہ جیسا چاہیں گے فیصلہ کریں گے۔“ راوی کہتے ہیں: ہم ان کے پاس سے لوٹ آئے اور ہمیں اس حدیث نے بہت غمگین کیا، ہم ان کے پاس سے تھوڑی ہی دور چلے تھے کہ منتصر بن حارث ضبی واپس مڑے اور کہنے لگے: ”اے عبداللہ بن عمرو! آپ نے ہمیں ایسی حدیث سنائی ہے جس نے ہمیں سخت خوفزدہ کر دیا ہے، اور ہمیں معلوم نہیں کہ ہم میں سے کون اسے پاتا ہے، پس ہمیں بتائیے کہ کیا اس واقعے سے پہلے کوئی نشانی ہوگی؟“ عبداللہ بن عمرو نے فرمایا: ”اپنی عقل نہ کھو، ہاں! اس سے پہلے ایک امارت ہوگی۔“ منتصر بن حارث نے پوچھا: ”وہ امارت کیا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”امارت یعنی علامت۔“ اس نے پوچھا: ”وہ علامت کیا ہے؟“ فرمایا: ”وہ بچوں کی حکومت (قیادت) ہے، پس جب تم دیکھو کہ بچوں کی حکومت نے زمین کو ڈھانپ لیا ہے، تو جان لو کہ جو بات میں نے تمہیں بتائی ہے وہ آ پہنچی ہے۔“ وہ کہتے ہیں: منتصر ان کے پاس سے واپس آ گئے اور کوئی ایک تیر کی مسافت کے قریب چلے، پھر دوبارہ ان کے پاس واپس گئے۔ ہم نے ان سے کہا: ”تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی، اس بوڑھے شخص کو کیوں تکلیف دے رہے ہو؟“ انہوں نے کہا: ”اللہ کی قسم! میں باز نہیں آؤں گا جب تک کہ وہ مجھے واضح نہ کر دیں۔“ پس جب وہ ان کی طرف لوٹے تو انہوں نے اسے واضح کر دیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8832]
تخریج الحدیث: «إسناده محتمل للتحسين، من أجل سليمان بن الربيع فقد انفرد ابن بريدة بالرواية عنه، وذكره ابن حبان في "ثقاته"» [ترقيم الرساله 8832] [ترقيم الشركة 8721] [ترقيم العلميه 8618]

الحكم على الحديث:
إسناده محتمل للتحسين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں