🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. (في الخمر وما جاء فيها)
شراب کے بارے میں آمدہ روایات
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 25659 (کل: 73 مقامات، 1 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 25659، 12520، 20053، 20701، 20938، 21880، 22069، 22221، 22273، 22279، 24342، 25099، 25517، 25565، 25634، 25641، 25694، 25708، 26673، 26962، 27536، 27885، 27979، 28085، 28197، 29360، 29770، 29816، 29817، 31206، 31509، 31788، 32019، 32083، 32321، 32430، 32469، 32471، 32474، 32508، 32532، 32717، 33227، 33825، 33835، 33861، 34031، 34090، 34114، 34392، 35624، 35989، 36128، 36179، 36208، 36213، 36570، 38508، 39049، 39099، 39162، 39370، 39441، 39719، 39739، 39927، 39994، 40010، 40319، 40486، 17167M، 17881M، 23164M
31 تا 40
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30147 ترقیم الشثری: -- 31509
«حدثنا هشيم اخبرنا حصين ، عن ابي اليقظان ، [عن ] حصين بن يزيد الثعلبي عن عبد الله بن مسعود : انه كان يقول إذا فرغ من الصلاة: اللهم إني اسالك موجبات رحمتك، وعزائم مغفرتك، واسالك الغنيمة من كل بر، والسلامة من كل إثم، اللهم إني اسالك الفوز بالجنة، والجوار من النار، اللهم لا تدع ذنبا إلا غفرته، ولا هما إلا فرجته، ولا حاجة إلا قضيتها» .
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من النسخ، وسبق ١/ ٣٠٣.
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) في [أ، ح، هـ]: (الجواز).
(٤) ضعيف؛ لضعف أبي اليقظان وحصين بن يزيد الثعلبي.

حضرت حصین بن یزید الثعلبی فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جب نماز سے فارغ ہوتے تھے تو یوں دعا فرماتے: اے اللہ! میں تجھ سے مانگتا ہوں وہ تمام اسباب جو تیری رحمت کے لیے لازم ہوں اور وہ اسباب جن سے تیری مغفرت یقینی ہوجائے، اور میں تجھ سے ہر نیکی سے مال غنیمت کا حصہ اور ہر گناہ سے سلامتی مانگتا ہوں، اے اللہ! میں تجھ سے جنت والی کامیابی کا سوال کرتا ہوں، اور جہنم سے آزادی کا۔ اے اللہ! تو کسی گناہ کو باقی نہ چھوڑ جس کو تو نے بخش نہ دیا ہو، اور نہ ہی کوئی فکر جس سے تو رہائی نہ دے، اور نہ ہی کوئی ضرورت جس کو تو پورا نہ فرما دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31509]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3127، ترقيم محمد عوامة: 30147»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30420 ترقیم الشثری: -- 31788
حدثنا عبد الرحيم بن سليمان ، عن مطرف ، عن المنهال بن عمرو ، عن محمد بن علي [عن علي ] قال: بينما رسول الله صلى الله عليه وسلم ذات ليلة يصلي فوضع يده على الارض، فلدغته عقرب، فتناولها رسول الله صلى الله عليه وسلم بنعله فقتلها، فلما انصرف قال: اخزى الله العقرب، ما تدع مصليا ولا غيره، او مؤمنا ولا غيره، ثم دعا بملح وماء فجعله في إناء وجعل يصبه على إصبعه حيث لدغته ويمسحها ويعوذها بالمعوذتين.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زاد في [هـ]: (عن علي).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (أو).
(٣) زاد في [هـ]: (إلا لدغته).
(٤) مرسل؛ محمد بن علي تابعي، وأخرجه متصلًا من حديث علي الطبراني في الأوسط (٥٨٩٠) والصغير (٨٣٠)، وأبو نعيم في تاريخ أصبهان ٢/ ١٩٣، والبيهقي في شعب الإيمان (٢٥٧٥).

حضرت محمد بن علی فرماتے ہیں کہ ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے اس درمیان جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ زمین پر رکھا تو بچھو نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ڈس لیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی جوتی سے اس کو پکڑا اور اس کو مار دیا۔ جب نماز سے فارغ ہوئے تو ارشاد فرمایا: اللہ بچھو کو رسوا کرے! یہ کسی نمازی کو اور اس کے علاوہ کو نہیں چھوڑتا اور نہ کسی مومن کو اور اس کے علاوہ کو نہیں چھوڑتا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نمک اور پانی منگوایا پھر اس کو برتن میں ڈال دیا۔ اور اسے اپنی انگلی پر ڈسنے والی جگہ ڈالتے اور ملتے جاتے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے معوذتین کے ذریعہ اس پر دم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31788]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: سئل عنه الدارقطني فقال رواه مطرف بن طريف عن المنهال فأسنده إسماعيل ابن بنت السدي عن محمد بن فضيل عن مطرف عن المنهال بن عمرو عن ابن الحنفية عن علي وخالفه موسى بن أعين وأسباط بن محمد وغيرهما فرووه عن مطرف عن المنهال عن ابن الحنفية مرسلا وكذا رواه حمزة الزيات عن المنهال عن ابن الحنفية مرسلا وهو أشبه بالصواب . قال الدارقطني: طريق حمزة الزيات عن المنهال عن ابن الحنفية مرسلا وهو أشبه بالصواب . قال سعد الشثري: مرسل؛ محمد بن علي تابعي .» ‏‏‏‏
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 722، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25101، والطبراني فى «الصغير» برقم: 830، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5890، ترقيم محمد عوامة: 30420»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30647 ترقیم الشثری: -- 32019
حدثنا عبيدة ، عن ابي الزعراء ، عن ابي الاحوص قال: سمعت ابن مسعود يقول: إن اصفر البيوت [البيت ] الذي صفر من كتاب الله.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (عبيلة).
(٢) سقط من: [أ، س، ط، هـ].

حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن مسعود کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: بیشک گھروں میں سے خالی گھر تو وہ ہے جو کتاب اللہ کی تلاوت سے خالی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32019]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2067، 2068، 2070، 2071، 2088، 2089، 3047، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10733، والدارمي فى «مسنده» برقم: 3350، 3418، 3420، 3422، 3537، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5998، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32017، 32301، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8642، 8645، 8643، 8644، والطبراني فى «الصغير» برقم: 141، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2248، 7766، ترقيم محمد عوامة: 30647»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30711 ترقیم الشثری: -- 32083
حدثنا وكيع ، عن ابي إسحاق ، عن الجدلي [عن ] ابن عمر قال: من قرا بعشر آيات في ليلة لم يكتب من الغافلين.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) مجهول.

حضرت جدلی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: جو شخص رات میں دس آیات کی تلاوت کرے تو وہ غافلین میں شمار نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32083]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2049، والدارمي فى «مسنده» برقم: 3487، 3488، 3492، 3500، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 24، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6028، ترقيم محمد عوامة: 30711»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30945 ترقیم الشثری: -- 32321
حدثنا إسماعيل ابن علية ، عن ابي حيان ، عن ابي زرعة عن ابي هريرة قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يوما بارزا للناس، فاتاه رجل فقال: يا رسول الله، ما الإيمان؟ قال: الإيمان ان تؤمن بالله، وملائكته، وكتبه، ولقائه، ورسله، وتؤمن بالبعث الآخر، قال: يا رسول الله، ما الإسلام؟ قال: ان تعبد الله ولا تشرك به شيئا، وتقيم الصلاة المكتوبة، وتؤدي الزكاة المفروضة، وتصوم رمضان، قال: يا رسول الله، ما الإحسان؟ قال: ان تعبد الله كانك تراه، فإنك إن لا تراه فإنه يراك.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: زيادة (حدثنا أبو بكر عبد اللَّه بن أبي شيبة).
(٢) في [ك]: (قال).
(٣) في [هـ]: (عطية).
(٤) في [أ، ب]: (بادزا).
(٥) في [أ، ب، جـ، ك]: (قال).
(٦) في [أ، ب، ط، هـ، و]: (وتؤتي).
(٧) في [ط]: (فإن تك).
(٨) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٠)، ومسلم (٩).

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں کھلی جگہ میں بیٹھے ہوئے تھے۔ ایک آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ایمان کی حقیقت کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایمان کی حقیقت یہ ہے کہ تم اللہ کو اور اس کے فرشتوں کو، اور اس کی کتابوں کو اور اس سے ملاقات کرنے کو اور اس کے رسولوں کو دل سے مانو۔ اور مرنے کے بعد دوبارہ اٹھنے کو دل سے مانو۔ اس آدمی نے عرض کیا: اسلام کی حقیقت کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسلام کی حقیقت یہ ہے کہ تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو بھی شریک مت ٹھہراؤ اور فرض نمازوں کو قائم کرو، اور فرض زکوۃ کی ادائیگی کرو، اور رمضان کے روزے رکھو، اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! احسان کی حقیقت کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ہے کہ تم اللہ کی عبادت کرو گویا تم اس کو دیکھ رہے ہو۔ پس اگر تم اسے نہیں دیکھ رہے تو یقیناً وہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32321]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: والصحيح حديث أبي زرعة عن أبي هريرة . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 50، 4777، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 9، 10، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2244، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 159، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5006 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5843، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4698، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 64، 4044، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3639، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9251، 9632، والبزار فى «مسنده» برقم: 4025، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40344، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2985، ترقيم محمد عوامة: 30945»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31050 ترقیم الشثری: -- 32430
حدثنا ابو اسامة ، عن حبيب بن الشهيد ، عن عطاء ، عن ابي هريرة [قال ] : لا يزني الزاني حين يزني وهو مؤمن، ولا يسرق وهو مؤمن، ولا يشرب الخمر وهو مؤمن.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، حـ، ط، هـ]: (الرجل).
(٢) صحيح.

حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: زنا کرنے والا جب زنا کرتا ہے تو اس کا ایمان باقی نہیں رہتا۔ اور چوری کرنے والا جب چوری کرتا ہے تو اس کا ایمان باقی نہیں رہتا اور شراب پینے والا جب شراب پیتا ہے تو اس کا ایمان باقی نہیں رہتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32430]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2475، 5578، 6772، 6810، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 57، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 186، 4412، 4454، 5172، 5173، 5979، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4887 / 3، 4886 / 2، 4885 / 1، 5675 / 1، 5676 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5149، 5150، 7088، 7089، 7093، 7090، 7091، 7092، 7094، 7095، 7314، 7315، 7316، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4689، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2625، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2037، 2152، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3936، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20809، 20810، 20811، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7438، 8319، 9017، 9129، 10358، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1162، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6299، 6300، 6301، 6364، 6443، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 919، والبزار فى «مسنده» برقم: 7650، 7815، 8093، 8731، 8886، 8936، 9027، 9241، 9285، 9287، 9435، 9716، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2925، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13680، 13683، 13686، 13684، 13688، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18583، 25642M، 32406، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13304، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 534، 2332، 4418، 4732، 4748، 5647، 7482، ترقيم محمد عوامة: 31050»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31088 ترقیم الشثری: -- 32469
حدثنا ابو بكر بن عياش ، عن مغيرة قال: سمعت شقيقا يقول - وساله رجل: سمعت ابن مسعود يقول: إنه من شهد انه مؤمن فليشهد انه في الجنة؟ - قال: نعم.
تم كتاب الإيمان، والحمد لله رب العالمين
[والصلاة على محمد ]
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [و].
(٢) في نسخة [و]: زيادة (قال أبو بكر: الإيمان عندنا قول وعمل ويزيد وينقص آخر الكتاب والحمد للَّه رب العالمين والصلاة على محمد وعلى آله وسلم).
(٣) صحيح.
(٤) في [ك]: (والصلاة على محمد).

حضرت مغیرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت شقیق رحمہ اللہ سے پوچھا: کیا آپ رحمہ اللہ نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو یوں فرماتے سنا ہے: بلاشبہ جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ وہ مومن ہے پس اسے چاہیے کہ وہ اس بات کی گواہی بھی دے کہ یقینا وہ جنت میں ہوگا؟ حضرت شقیق رحمہ اللہ نے فرمایا: جی ہاں! میں نے یہ سنا ہے۔ تم کتاب الإیمان والحمد للہ رب العالمین، والصلاۃ علی محمد صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (ایمان کا بیان مکمل ہوا۔) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32469]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 31088»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31090 ترقیم الشثری: -- 32471
حدثنا عبد الاعلى ، عن معمر ، عن الزهري ، عن سعيد بن المسيب ، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم [انه ] قال: رؤيا المسلم جزء من ستة واربعين جزءا من النبوة.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: زيادة (أنه).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٩٩٣)، ومسلم (٢٢٦٣).

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصّہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32471]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6990، 6988، 7017، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2263، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3512 / 765، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6040، 6044، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8266، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7607، 10674، 10673، 10680، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5019، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2270، 2280، 2291، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2189، 2193، 2190، 2206، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3894، 3906، 3917، 3926، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7304، 7757، 7758، 8277، 8622، 8941، 9252، 9787، 10574، 10740، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1179، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6706، والبزار فى «مسنده» برقم: 1298، 7731، 8401، 8615، 8884، 8998، 9648، 9816، 9828، 9898، 9899، 9945، 9946، 9955، 9956، 9957، 9958، 10009، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2850 / 1، 2850 / 2، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20352، 20355، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32472، 32482، 32529، 32533، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2177، 2175، 2176، والطبراني فى «الصغير» برقم: 903، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 393، 955، 2057، 5812، 7275، ترقيم محمد عوامة: 31090»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31093 ترقیم الشثری: -- 32474
حدثنا شبابة بن سوار قال: حدثنا شعبة ، [عن قتادة ، عن انس ] ، عن عبادة بن الصامت، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: رؤيا المسلم جزء من ستة واربعين جزءا من النبوة.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ما بين القوسين سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٩٨٧)، ومسلم (٢٢٦٤).

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32474]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6987، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2264، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7578، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5018، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2271، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2183، وأحمد فى «مسنده» برقم: 13130، 23138، 23137، 23163، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 576، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3237، والبزار فى «مسنده» برقم: 2678، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2173، ترقيم محمد عوامة: 31093»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31126 ترقیم الشثری: -- 32508
حدثنا هوذة بن خليفة قال: حدثنا عوف ، عن ابي رجاء قال: حدثنا سمرة بن جندب قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم مما يقول لاصحابه: هل راى احد منكم رؤيا، فيقص عليه ما شاء الله ان يقص، فقال لنا ذات غداة: إني اتاني الليلة آتيان او اثنان - الشك من هوذة - فقالا لي: انطلق، فانطلقت معهما، وإنا اتينا على رجل مضطجع وإذا آخر قائم عليه بصخرة، وإذا هو يهوي بالصخرة لراسه فيثلغ راسه فيتدهده الحجر هاهنا فياخذه، ولا يرجع إليه حتى يصح راسه كما كان، ثم يعود عليه فيفعل به مثل المرة الاولى، قال: قلت لهما: سبحان الله ما هذا؟! فقالا لي: انطلق.
[2 [-] ] فانطلقنا حتى اتينا على رجل مستلق لقفاه، وإذا آخر قائم عليه بكلوب من حديد، وإذا هو ياتي احد شقي وجهه فيشرشر [شدقه إلى ] قفاه وعينه إلى قفاه، ومنخره إلى قفاه، ثم يتحول إلى الجانب الآخر فيفعل به مثل ذلك، فما يفرغ منه حتى يصح ذلك الجانب كما كان، ثم يعود عليه فيفعل به كما فعل في المرة الاولى، فقلت لهما: سبحان الله ما هذا؟! قال: قالا لي: انطلق، انطلق.
[3 [-] ] فانطلقنا حتى اتينا على مثل بناء التنور، قال: فاحسب انه قال: سمعنا فيه لغطا واصواتا، فاطلعنا فإذا فيه رجال ونساء عراة، وإذا هم ياتيهم لهب من اسفل منهم، فإذا اتاهم ذلك اللهب ضوضوا، قال: قلت لهما: ما هؤلاء؟ قال: قالا لي: انطلق انطلق.
[4 [-] ] قال: فانطلقنا حتى اتينا على نهر - حسبت انه قال: احمر - مثل الدم، فإذا في النهر رجل يسبح، وإذا على شاطئ النهر رجل قد جمع عنده حجارة كثيرة، وإذا ذلك السابح يسبح ما سبح، ثم ياتي ذلك الذي قد جمع عنده الحجارة فيفغر له فاه فيلقمه حجرا فيذهب فيسبح ما سبح، ثم ياتي ذلك الذي كلما رجع فغر له فاه فالقمه الحجر، قال: قلت: ما هذا؟ قال: قالا لي: انطلق انطلق.
[5 [-] ] قال: فانطلقنا فاتينا على رجل كريه المرآة، كاكره ما انت راء رجلا مرآة، وإذا هو عند نار يحشها ويسعى حولها، قال: قلت لهما: ما هذا؟ قالا لي: انطلق انطلق.
[6 [-] ] فانطلقنا حتى اتينا على روضة معتمة فيها من كل نور الربيع، وإذا بين ظهراني الروضة رجل طويل لا اكاد ارى راسه طولا في السماء، وإذا حول الرجل من اكثر ولدان رايتهم قط واحسنه، قال: قلت لهما: ما هذا؟ وما هؤلاء؟ قال: قالا لي: انطلق.
[7 [-] ] فانطلقنا فانتهينا إلى درجة عظيمة لم ار قط درجة اعظم منها ولا احسن، قال: قالا لي: ارق فيها، فارتقيتها فانتهينا إلى مدينة مبنية بلبن ذهب ولبن فضة، قال: فاتينا باب المدينة فاستفتحناها، ففتح لنا، فدخلناها، فتلقانا فيها رجال شطر من خلقهم كاحسن ما انت راء، وشطر كاقبح ما انت راء، قال: قالا لهم: اذهبوا فقعوا في ذلك النهر، قال: فإذا نهر معترض يجري كان ماءه المحض [من البياض] ، قال: فذهبوا فوقعوا فيه، ثم رجعوا إلينا وقد ذهب السوء عنهم، وصاروا في احسن صورة.
[8 [-] ] قال: قالا لي: هذه جنة عدن، وها هو ذاك منزلك ؛ قال: فسما بصري صعدا، فإذا قصر مثل الربابة البيضاء، قال: قالا لي: ها هو ذاك منزلك، قال: قلت لهما بارك الله فيكما ذراني فلادخله، قال: قالا لي: اما الآن فلا وانت داخله.
[9 [-] ] قال: قلت لهما: إني قد رايت هذه الليلة عجبا، فما هذا الذي رايت؟ قال: قالا: اما إنا سنخبرك: اما الرجل الاول الذي اتيت عليه يثلغ راسه بالحجر، فإنه رجل ياخذ القرآن وينام عن الصلاة المكتوبة، واما الرجل الذي اتيت عليه يشرشر شدقه، وعينه ومنخره إلى قفاه ؛ فإنه رجل يغدو من بيته فيكذب الكذبة تبلغ الآفاق ؛ واما الرجال والنساء العراة الذين في مثل [بناء ] التنور ؛ فإنهم الزناة والزواني، واما الرجل الذي يسبح في النهر ويلقم الحجارة فإنه آكل الربا، واما الرجل الذي عند النار كريه المرآة ؛ فإنه مالك خازن جهنم.
[10 [-] ] واما الرجل الطويل الذي في الروضة ؛ فإنه إبراهيم، واما الولدان الذين حوله ؛ فكل مولود مات على الفطرة ؛ قال: فقال بعض المسلمين: يا رسول الله، واولاد المشركين؟ قال: واولاد المشركين، [قال: ] واما القوم الذين شطر منهم كاقبح ما رايت وشطر كاحسن ما رايت ؛ فإنهم قوم خلطوا عملا صالحا وآخر سيئا، فتجاوز الله عنهم.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (عون).
(٢) سقط في: [ب].
(٣) في [هـ]: (فقال).
(٤) في [ط]: سقطة.
(٥) في [هـ]: زيادة (بها).
(٦) في [أ، ب]: (يصلح).
(٧) سقط من: [ك].
(٨) في [هـ]: زيادة (انطلق) مكررة.
(٩) زيادة من: [هـ].
(١٠) في [أ، ب]: (يصح).
(١١) في [أ، ب، ط، هـ]: (يفعل).
(١٢) في [ط]: (قال).
(١٣) في [ك]: (فاطلعنا).
(١٤) في [هـ]: (لهيب).
(١٥) في [ط]: (اللهيب).
(١٦) في [ط، هـ]: (يسبح).
(١٧) في [ك]: زيادة (عنده)، وفي [جـ]: (هذه).
(١٨) في [ط، هـ]: (يسبح).
(١٩) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢٠) سقط من: [ب].
(٢١) سقط من: [جـ، ك].
(٢٢) في [ط]: (قال).
(٢٣) في [هـ]: (معشبة).
(٢٤) في [ط]: (عن).
(٢٥) في [ط]: (أكثر من).
(٢٦) في [أ، ط، هـ]: (وأحسبه).
(٢٧) في [ط]: (قال).
(٢٨) سقط في: [ب، جـ].
(٢٩) في [هـ]: (دوحة).
(٣٠) كذا في: [أ، ب]، وفي بقية النسخ: (قال).
(٣١) في [ط]: (قال).
(٣٢) أي: اللبن الخالص لا ماء معه، وفي [هـ]: (لمحض).
(٣٣) في [ط]: (قال).
(٣٤) سقط من: [ط].
(٣٥) في [هـ]: (فبينما).
(٣٦) سقط من: [جـ، ح، ط].
(٣٧) في [ط]: (فلأ دخل).
(٣٨) سقط من: [أ، ب، ط].
(٣٩) في [هـ]: زيادة (إلى قفاه).
(٤٠) زائدة من: [هـ].
(٤١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٠٩٦)، ومسلم (٢٢٧٥)، وأحمد (٢٠٠٩٤).

حضرت سمرہ بن جندب سے روایت ہے کہ بسا اوقات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ سے فرمایا کرتے تھے کہ کیا تم میں سے کسی نے کوئی خواب دیکھا ہے؟ پس آپ پر جو اللہ تعالیٰ چاہتا بیان کیا جاتا، ایک صبح آپ نے ہم سے فرمایا: بیشک میرے پاس آج رات دو آدمی آئے، ”راوی نے ”آتیان“ کا لفظ بیان کیا یا ”اثنان“ کا،“ ان دو آدمیوں نے مجھ سے کہا چلو، میں ان کے ساتھ چل پڑا۔ ہم ایک آدمی کے پاس پہنچے جو لیٹا ہوا تھا اور دوسرا آدمی اس کے سرہانے ایک چٹان اٹھائے کھڑا تھا، اچانک اس نے اس کے سر پر چٹان پھینک کر اس کا سر کچل دیا، پس پتھر لڑھک کر کچھ دور چلا گیا، وہ آدمی جا کر اس پتھر کو اٹھاتا ہے اور ابھی اس لیٹے ہوئے آدمی کے پاس نہیں پہنچتا کہ اس کا سر پہلے کی طرح صحیح سلامت ہوجاتا ہے، پھر وہ اس کے ساتھ پہلے والا عمل دہراتا ہے، آپ فرماتے ہیں میں نے کہا سبحان اللہ! یہ کیا ہے؟ وہ کہنے لگے چلو۔ پھر ہم چلے یہاں تک کہ ایک آدمی کے پاس پہنچے جو گدّی کے بل لیٹا ہوا ہے، اور دوسرا آدمی اس کے قریب لوہے کا آنکڑا اٹھائے کھڑا ہے اور وہ اس لیٹے ہوئے آدمی کے ایک کلّے کے قریب آ کر اس کے کلّے کو گدّی تک چیر دیتا ہے اور اس کی آنکھ کو بھی گدّی تک چیردیتا ہے اور نتھنے کو بھی گدّی تک چیر دیتا ہے، پھر دوسری جانب آتا ہے اور اس کے ساتھ بھی یہی فعل کرتا ہے، وہ اس دوسرے سے کلّے سے فارغ نہیں ہوتا کہ پہلی جانب پہلے کی طرح صحیح و تندرست ہوجاتی ہے، پھر وہ دوسری مرتبہ وہی عمل کرتا ہے جو اس نے پہلی مرتبہ کیا تھا، میں نے اپنے دونوں ساتھیوں سے کہا: سبحان اللہ! یہ کیا ہے؟ آپ فرماتے ہیں کہ وہ مجھ سے کہنے لگے کہ آپ چلے چلیے۔ پھر ہم چلے یہاں تک کہ ہم ایک تنور جیسی عمارت کے پاس پہنچے، راوی فرماتے ہیں کہ غالباً آپ نے یہ فرمایا کہ ہم نے اس تنور میں شوروغل کی آوازیں سنیں، ہم نے اس عمارت میں جھانکا تو اس میں ننگے مرد اور ننگی عورتیں تھیں، اور نیچے سے آگ کے شعلے آتے ہیں، پس جب ان کے پاس آگ کے شعلے آتے ہیں تو وہ چیخ و پکار کرتے ہیں، آپ فرماتے ہیں کہ میں نے ان دونوں سے کہا یہ کون لوگ ہیں؟ وہ کہنے لگے کہ آپ چلے چلیے۔ آپ فرماتے ہیں کہ پھر ہم چلے یہاں تک کہ ہم ایک نہر پر پہنچے، راوی کہتے ہیں کہ غالباً آپ نے فرمایا: کہ وہ سرخ رنگ کی نہر تھی، خون جیسے رنگ کی، وہاں یہ دیکھا کہ نہر کے اندر ایک آدمی تیر رہا ہے اور نہر کے کنارے ایک آدمی ہے جس نے اپنے ارد گرد بہت سے پتھر اکٹھے کر رکھے ہیں وہ تیرنے والا اپنی بساط کے مطابق تیرتا ہوا اس آدمی کے پاس پہنچتا ہے جس نے اپنے گرد پتھر اکٹھے کر رکھے ہیں اور اس کے سامنے پہنچ کر اپنا منہ کھولتا ہے چناچہ وہ اس کے منہ میں پتھر ڈال دیتا ہے، پھر وہ جا کر اپنی بساط کے مطابق تیرتا ہے، پھر اس آدمی کے پاس واپس آتا ہے، جب بھی واپس آتا ہے اپنا منہ کھولتا ہے اور وہ اس کے منہ میں پتھر ڈال دیتا ہے، آپ نے فرمایا کہ میں نے کہا یہ کیا ہے؟ وہ مجھ سے کہنے لگے آپ چلے چلیے۔ آپ فرماتے ہیں کہ ہم چلے یہاں تک کہ ہم ایک نہایت بد صورت شخص کے پاس پہنچے، ایسا بد صورت کہ کسی نے اس جیسا بدصورت نہیں دیکھا ہوگا، اور ہم نے دیکھا کہ اس کے پاس آگ ہے جس کو وہ بھڑکا رہا ہے اور اس کے گرد چکّر لگا رہا ہے، آپ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے دونوں ساتھیوں سے کہا کہ یہ کیا ہے؟ انہوں نے مجھ سے کہا: چلے چلیے۔ چنانچہ ہم چلے یہاں تک کہ ہم پہنچے ایک باغ میں، جس کے اندر موسم بہار کے ہمہ اقسام کے پھول نکل رہے تھے، اور ہم نے باغ کے درمیان ایک لمبے قد کے آدمی کو دیکھا، میں آسمان کی طرف اس کے سر کی اونچائی کو ٹھیک طرح سے دیکھ نہیں پا رہا تھا، اور میں نے دیکھا کہ اس آدمی کے گرد بہت زیادہ تعداد میں اور بہت خوب رو بچے تھے، آپ نے فرمایا کہ میں نے ان دونوں سے کہا کہ یہ شخص کون ہے؟ اور یہ بچے کون ہیں؟ آپ فرماتے ہیں کہ انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ چلیے۔ الغرض ہم چلے اور ایک بڑی سیڑھی کے پاس پہنچے، میں نے اس سے پہلے اس سے بڑی اور اس سے اچھی سیڑھی نہیں دیکھی، آپ فرماتے ہیں کہ انہوں نے مجھ سے کہا کہ اس پر چڑھیے، میں اس پر چڑھا اور ہم ایک شہر میں پہنچے جو سونے اور چاندی کی اینٹوں سے بنا ہوا تھا، آپ فرماتے ہیں کہ ہم شہر کے دروازے پر آئے، اور ہم نے دورازہ کھلوانا چاہا تو ہمارے لیے دروازہ کھول دیا گیا، چناچہ ہم اس میں داخل ہوئے تو ہمیں کچھ لوگ ملے جن کے جسم کا ایک حصّہ نہایت خوبصورت اور دوسرا حصّہ نہایت بدصورت، آپ فرماتے ہیں کہ میرے دونوں ساتھیوں نے ان لوگوں سے کہا کہ جاؤ اور اس نہر میں غوطہ لگاؤ میں نے دیکھا تو ایک نہر چل رہی تھی جس کا پانی انتہائی سفید تھا، آپ فرماتے ہیں کہ وہ گئے اور اس نہر میں کود گئے، پھر وہ ہمارے پاس ایسی حالت میں لوٹے کہ ان سے برائی جاتی رہی، اور وہ خوب صورت شکل میں بدل گئے۔ آپ فرماتے ہیں کہ وہ دونوں کہنے لگے یہ جنّتِ عدن ہے، اور یہ دیکھیے یہ آپ کا گھر ہے، آپ فرماتے ہیں کہ میری نظر اوپر کی طرف پڑی تو میں نے دیکھا کہ سفید بادل جیسا ایک محل ہے، انہوں نے مجھ سے کہا کہ یہی آپ کا گھر ہے، آپ فرماتے ہیں کہ میں نے ان دونوں سے کہا: اللہ تعالیٰ تم دونوں کو برکت دے، مجھے چھوڑ دو کہ میں اس میں داخل ہوجاؤں، آپ فرماتے ہیں کہ انہوں نے مجھ سے کہا: ابھی تو نہیں، لیکن آپ اس میں داخل ہوں گے۔ آپ فرماتے ہیں کہ میں نے ان دونوں سے کہا: میں نے آج رات عجیب چیزیں دیکھی ہیں، یہ جو میں نے دیکھا ہے کیا ہے؟ آپ فرماتے ہیں کہ ان دونوں نے کہا: ہم آپ کو ضرور بتائیں گے۔ وہ پہلا آدمی جس کے پاس آپ پہنچے تھے اور جس کا سر پتھر سے کچلا جا رہا تھا، وہ ایسا آدمی ہے جو قرآن حاصل کرتا ہے اور فرض نماز چھوڑ کر سویا رہتا ہے۔ اور وہ آدمی جس کے پاس آپ پہنچے تھے اور جس کا کلّہ، آنکھ اور نتھنا گدّی تک چیرا جا رہا تھا، وہ ایسا آدمی ہے جو صبح اپنے گھر سے نکلتا ہے اور ایسا جھوٹ بولتا ہے جو دنیا کے کناروں تک پہنچ جاتا ہے۔ اور وہ ننگے مرد اور عورتیں جو تنور جیسی عمارت میں تھے وہ زانی مرد اور زانیہ عورتیں ہیں۔ اور وہ آدمی جو نہر میں تیر رہا تھا اور اس کے منہ میں پتھر ڈالے جا رہے تھے وہ سود کھانے والا ہے۔ اور وہ بد صورت آدمی جو آگ کے پاس تھا وہ جہنم کا داروغہ مالک ہے۔ اور وہ لمبے قد کا آدمی جو باغ میں تھا وہ ابراہیم ہیں، اور ان کے گرد جو بچے تھے وہ ہر وہ بچہ ہے جو فطرت پر فوت ہوا۔ راوی فرماتے ہیں کہ بعض مسلمانوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اور مشرکین کی اولاد؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور مشرکین کی اولاد بھی۔ اور وہ لوگ جن کا ایک حصّہ نہایت بدصورت اور ایک حصّہ نہایت خوبصورت تھا، وہ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے نیک عمل کے ساتھ دوسرا برا عمل ملا دیا، تو اللہ تعالیٰ نے ان سے درگزر فرما لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32508]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 845، 1143، 1386، 2085، 2791، 3236، 3354، 4674، 6096، 7047، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2275، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 942، (2/144) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 655، 4659، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7611، 11162، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2294، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3078، 3079، 10581، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20411، 20412، 20418، 20482، والبزار فى «مسنده» برقم: 4513، 4514، والطبراني فى «الكبير» برقم: 6986، 6987، 6984، 6985، 6988، 6989، 6990، ترقيم محمد عوامة: 31126»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں