🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
163. في الإمام يصلي جالسا
اگر امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدی کیا کریں؟
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 7328 (کل: 82 مقامات، 26 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 7328، 7323، 7325، 38887، 38889
صحیح بخاری: 378، 689، 732، 5658
صحیح مسلم: 921، 928
سنن ابوداود: 601، 602
سنن ترمذی: 361
سنن نسائی: 833، 1201
سنن ابن ماجہ: 1238، 1240
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 88، 91
الادب المفرد: 948، 960
سنن دارمی: 1290
صحیح الادب المفرد: 730، 742
مشکوۃ المصابیح: 1139
مسند احمد: 12074، 12656، 13071، 14205، 14590، 24396، 24809، 25618، 25904، 26253، 26274
مسند الحمیدی: 1223
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 303
صحیح ابن خزیمہ: 486، 1614، 1615
المنتقى ابن الجارود: 229
سنن دارقطنی: 1562
الفتح الربانی: 2418، 2419، 2438، 2610، 7187
صحیح ابن حبان: 2102، 2103، 2108، 2111، 2112، 2113، 2114، 2122
مسند امام شافعی: 306
الجامع الكامل: 1231، 2074، 2280، 2283، 2608، 13937
السنن الكبرى للبيهقي: 2619، 3655، 5069، 5070، 5074، 5935
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1437
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1896، 2297، 3558، 3595، 4496، 4728، 4795، 4807
المعجم الاوسط: 1627، 3636، 7220
41 تا 50
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 7213 ترقیم الشثری: -- 7325
حدثنا وكيع ، قال: حدثنا الاعمش ، عن ابي سفيان ، عن جابر ، قال: صرع النبي صلى الله عليه وسلم من فرس له فوقع على جذع نخلة فانفكت قدمه فدخلنا عليه نعوده، وهو يصلي في مشربة لعائشة فصلينا بصلاته ونحن قيام، ثم دخلنا عليه مرة اخرى وهو يصلي جالسا فصلينا بصلاته ونحن قيام فاوما إلينا ان اجلسوا فلما صلى، قال:" إنما جعل الإمام ليؤتم به، فإذا صلى قائما فصلوا قياما وإذا صلى جالسا فصلوا جلوسا، ولا تقوموا وهو جالس كما يفعل اهل فارس بعظمائهم"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (فرفع).
(٢) سقط ما بين القوسين من: [أ، ب].
(٣) في [هـ]: (بعظمائهم).
(٤) حسن؛ أبو سفيان صدوق، أخرجه أحمد (١٤٢٠٥)، وأبو داود (٦٠٢)، وابن ماجه (٣٤٨٥)، وابن خزيمة (١٦١٥)، وابن حبان (٢١١٤)، والدارقطني ١/ ٤٢٢، والبخاري في الأدب المفرد (٩٦٠)، وأبو يعلى (١٨٩٦)، والبيهقي ٣/ ٧٩، وأصله عند مسلم (٤١٣).

حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مرتبہ گھوڑے سے نیچے گرے اور کھجور کے ایک تنے پر لگے جس سے آپ کے پاؤں میں چوٹ آگئی۔ ہم آپ کی عیادت کے لئے حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ایک کمرے میں نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم نے کھڑے کھڑے آپ کے پیچھے نماز پڑھنا شروع کردی۔ پھر ہم دوسری مرتبہ آپ کی عیادت کے لئے حاضر ہوئے تو آپ بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم نے کھڑے ہوکر آپ کی اقتداء شروع کردی تو آپ نے ہمیں بیٹھنے کا اشارہ کیا۔ جب آپ نے نماز مکمل کرلی تو فرمایا کہ امام اس لئے بنایا جاتا ہے تاکہ اس کی اقتداء کی جائے۔ جب وہ کھڑے ہوکر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ جب وہ بیٹھا ہو تو تم کھڑے مت ہو جیسا کہ اہل فارس اپنے قابل تعظیم لوگوں کے ساتھ کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7325]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ أبو سفيان صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1487، 1615، 2661، 2660، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2112، 2114، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2848 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3220، 3221، 3222، 3817، 7553، وأبو داود فى «سننه» برقم: 602، 3863، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3082، 3485، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5154، 19588، 19589، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1562، 1563، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14425، 14501، 15086، 15137، 15329، 15484، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1853، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1896، 2297، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8730، 15218، 38888، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5638، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4484، ترقيم محمد عوامة: 7213»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37287 ترقیم الشثری: -- 38887
حدثنا ابن عيينة عن الزهري قال: سمعت انس بن مالك يقول: سقط النبي صلى الله عليه وسلم عن فرس فجحش شقه الايمن، فدخلنا عليه نعوده، فحضرت الصلاة فصلى بنا قاعدا، فصلينا وراءه قعودا، فلما قضى الصلاة قال: إنما جعل الإمام ليؤتم به، فإذا كبر فكبروا، وإذا ركع فاركعوا، وإذا سجد فاسجدوا، وإذا رفع فارفعوا، وإذا قال: سمع الله لمن حمده، فقولوا: اللهم ربنا ولك الحمد، وإن صلى قاعدا فصلوا قعودا اجمعون.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، وتقدم في كتاب الصلاة بلفظ: (قعُودًا)، وهو هكذا في مصادر التخريج برقم [٧٣٢٣].
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (١١١٤)، ومسلم (٤١١).

حضرت زہری سے منقول ہے کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سُنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھوڑے سے گرپڑے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دائیں جانب میں رگڑ آگئی۔ ہم آپ کی عیادت کے لئے آپ کے پاس حاضر ہوئے اس دوران نماز کا وقت آگیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں بیٹھ کر نماز پڑھائی اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتدا میں کھڑے ہو کر نماز پڑھی۔ پس جب نماز پوری ہوگئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ امام اس لیے متعین کیا جاتا ہے تاکہ اس کی اقتدا کی جائے۔ پس جب امام تکبیر کہے تو تم تکبیر کہو۔ اور جب رکوع کرے تو تم رکوع کرو۔ اور جب امام سجدہ کرے تو تم سجدہ کرو۔ اور جب امام سر اٹھائے تو تم سر اٹھاؤ۔ اور جب امام سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہے تو تم اللَّہُمَّ رَبَّنَا وَلَک الْحَمْدُ کہو۔ اور اگر امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم سب بیٹھ کر نماز پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38887]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 378، 689، 732، 733، 805، 1114، 1911، 2469، 5201، 5289، 6684، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 411، ومالك فى «الموطأ» برقم: 446 / 136، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 253، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 977، (2/175) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1908، 2102، 2103، 2108، 2111، 2113، 4277، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 793 / 1، 831 / 1، 1060 / 1، 3456 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 652، 871، 908، 5621، 7473، وأبو داود فى «سننه» برقم: 601، والترمذي فى «جامعه» برقم: 361، 690، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1291، 1349، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 876، 1238، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2662، 3715، 5149، 5150، 15334، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12257، 12852، 12848، 13271، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2204، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1223، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3558، 3595، 3728، 3825، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1161، والبزار فى «مسنده» برقم: 6258، 6260، 6259، 6263، 6261، 6262، 6264، 6364، 6569، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2910، 2909، 4078، 4079، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2616، 7324، 9863، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2343، 2344، 2345، 4774، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5637، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1627، 3636، 9009، ترقيم محمد عوامة: 37287»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37289 ترقیم الشثری: -- 38889
حدثنا وكيع عن الاعمش عن ابي سفيان عن جابر قال: صرع رسول الله صلى الله عليه وسلم عن فرس له، فوقع على جذع [نخلة] ، فانفكت قدمه، قال: فدخلنا عليه نعوده وهو يصلي في مشربة لعائشة جالسا، فصلينا بصلاته ونحن قيام، [ثم دخلنا عليه مرة اخرى وهو يصلي جالسا فصلينا بصلاته ونحن قيام] ، فاوما إلينا: ان اجلسوا، فلما صلى قال: إنما جعل الإمام ليؤتم به، فإذا صلى قائما فصلوا قياما، وإذا صلى جالسا فصلوا جلوسا، ولا تقوموا وهو جالس كما تفعل اهل فارس بعظمائها.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو سفيان صدوق، والحديث أخرجه أحمد (٨٨٨٩)، وأبو داود (٦٠٤)، وابن ماجه (٨٤٦)، والنسائي ٢/ ١٤١، والدارقطني ١/ ٣٢٧، وأصل الحديث رواه البخاري (٧٣٤)، ومسلم (٤١٤).
حضرت جابر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے گھوڑے سے گرپڑے اور کھجور کے تنے پر گرے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدم مبارک میں موچ آگئی۔ راوی کہتے ہیں: ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عیادت کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے مشربہ میں بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتدا میں نماز پڑھی درآنحالیکہ ہم کھڑے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں بیٹھنے کا اشارہ فرمایا۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ چکے تو ارشاد فرمایا: امام اسی لئے بنایا جاتا ہے کہ اس کی اقتدا کی جائے، سو جب وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور جب و ہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ امام بیٹھا ہو تو تم کھڑے نہ ہو جیسا کہ اہل فارس اپنے بڑوں کے ساتھ کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38889]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ أبو سفيان صدوق، والحديث .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1487، 1615، 2661، 2660، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2112، 2114، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2848 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3220، 3221، 3222، 3817، 7553، وأبو داود فى «سننه» برقم: 602، 3863، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3082، 3485، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5154، 19588، 19589، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1562، 1563، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14425، 14501، 15086، 15137، 15329، 15484، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1853، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1896، 2297، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7326، 8730، 15218، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5638، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4484، ترقيم محمد عوامة: 37289»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1544 ترقیم الرسالہ : -- 1562
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: صُرِعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ظَهْرِ فَرَسٍ بِالْمَدِينَةِ عَلَى جِذْعِ نَخْلَةٍ، فَانْفَكَّتْ قَدَمُهُ، فَقَعَدَ فِي بَيْتٍ لِعَائِشَةَ فَأَتَيْنَاهُ نَعُودُهُ، فَوَجَدْنَاهُ يُصَلِّي قَاعِدًا تَطَوُّعًا فَقُمْنَا خَلْفَهُ، ثُمَّ أَتَيْنَاهُ يُصَلِّي صَلاةً مَكْتُوبَةً فَقُمْنَا خَلْفَهُ، فَأَوْمَأَ إِلَيْنَا فَقَعَدْنَا فَلَمَّا قَضَى الصَّلاةَ، قَالَ:" ائْتَمُّوا بِالإِمَامِ مَا صَلَّى قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا، وَإِذَا صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا، وَلا تَفْعَلُوا كَمَا يَفْعَلُ فَارِسُ لِعُظَمَائِهَا" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ میں گھوڑے کی پشت سے کھجور کے ایک تنے پر گر گئے، جس کے نتیجے میں آپ کے پاؤں پر چوٹ آئی، آپ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں قیام پذیر ہوئے، ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عیادت کے لیے آئے، آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیٹھ کر نوافل ادا کرتے ہوئے پایا، ہم نے آپ کے پیچھے کھڑے ہو کر نماز ادا کی، پھر جب ہم (اگلی مرتبہ) آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو آپ اس وقت فرض نماز ادا کر رہے تھے، ہم آپ کے پیچھے کھڑے ہو گئے، تو آپ نے ہمیں اشارہ کیا کہ ہم بیٹھ جائیں، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی، تو ارشاد فرمایا: ”امام کی پیروی کرو، جب وہ بیٹھ کر نماز ادا کرے، تو تم بھی بیٹھ کر نماز ادا کرو اور جب وہ کھڑا ہو کر نماز ادا کرے، تو تم کھڑے ہو کر نماز ادا کرو، تم اس طرح رویہ اختیار نہ کرو، جو اہل فارس اپنے بڑوں کے لیے اختیار کرتے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1562]
ترقیم العلمیہ: 1544
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1487، 1615، 2660، 2661، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2112، 2114، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2848، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 602، 3863، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3082، 3485، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 5154، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1562، 1563، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14425»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2418
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي أَبِي ثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ سَمِعَهُ مِنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَقَطَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنْ فَرَسٍ فَجُحِشَ شِقُّهُ الْأَيْمَنُ فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ نَعُودُهُ فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَصَلَّى قَاعِدًا وَصَلَّيْنَا قُعُودًا، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ، قَالَ: ( (إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَقَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً، فَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا، وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ وَإِنْ صَلَّى قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا أَجْمَعُونَ) )
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھوڑے سے گر پڑے، آپ کی دائیں جانب زخمی ہو گئی، ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عیادت کرنے کے لیے آپ کے پاس آئے، اتنے میں نماز کا وقت ہوگیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیٹھ کر نماز پڑھائی اور ہم نے بھی (آپ کی اقتداء میں) نماز بیٹھ کر پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب نماز پوری کی تو فرمایا: امام اس لیے بنایا گیا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے، اس لیے جب وہ تکبیر کہے تو تم تکبیر کہو،جب وہ رکوع کرے، تب تم رکوع کرو، جب وہ سجدہ کرے تب تم سجدہ کرو، جب وہ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ کہے، تو تم رَبَّنَا وَلکَ الْحَمْدُ کہو اور اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تو تم سب بیٹھ کر نماز پڑھو۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة السفر وآدابه وأذكاره وما يتعلق به/حدیث: 2418]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 805، 1114، ومسلم: 441، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12074 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12098»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 805
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2419
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: صُرِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنْ فَرَسٍ عَلَى جِذْعِ نَخْلَةٍ فَانْفَكَّتْ قَدَمُهُ، فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ نَعُودُهُ فَوَجَدْنَاهُ يُصَلِّي، فَصَلَّيْنَا بِصَلَاتِهِ وَنَحْنُ قِيَامٌ فَلَمَّا صَلَّى قَالَ: ( (إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِنْ صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا، وَإِنْ صَلَّى جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا، وَلَا تَقُومُوا وَهُوَ جَالِسٌ كَمَا يَفْعَلُ أَهْلُ فَارِسَ بِعُظَمَائِهِمْ) )
سیّدناجابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھوڑے سے کھجور کے ایک تنے پر گر پڑے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدم کا جوڑ اتر گیا، ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تیمارداری کرنے کے لیے آپ کے پاس گئے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (بیٹھ کر) نماز پڑھ رہے تھے، ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے ساتھ نماز پڑھنے لگ گئے، جبکہ ہم کھڑے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھ لی تو فرمایا: بے شک امام اس لیے بنایا گیا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے، اس لیے اگر وہ کھڑا ہو کر نمازپڑھے تو تم بھی کھڑے ہوکر نماز پڑھو اور اگر وہ بیٹھ کر پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو، جب وہ بیٹھا ہو تو تم کھڑے نہ ہوا کرو، جیسے فارسی لوگ اپنے بڑوں (کی تعظیم کرتے ہوئے ان) کے ساتھ کرتے ہیں۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة السفر وآدابه وأذكاره وما يتعلق به/حدیث: 2419]
تخریج الحدیث: «اسناده قوي علي شرط مسلم أخرجه مسلم: 413، ابوداود: 602، 606، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14205، 14590 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14254»

الحكم على الحديث:
اسناده قوي علي شرط مسلم أخرجه مسلم: 413
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2438
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ أَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى قَائِمًا رَكَعَ قَائِمًا، وَإِذَا صَلَّى قَاعِدًا رَكَعَ قَاعِدًا
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کھڑے ہو کر نماز پڑھتے تو رکوع بھی کھڑے ہو کر کرتے اور جب بیٹھ کر نماز پڑھتے تو رکوع بھی بیٹھ کر کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة السفر وآدابه وأذكاره وما يتعلق به/حدیث: 2438]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 730، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24019، 24822 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25320»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 730
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2610
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: اسْتَكْأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّيْنَا وَرَاءَهُ وَهُوَ قَاعِدٌ وَأَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُكَبِّرُ يُسْمِعُ النَّاسَ تَكْبِيرَهُ فَالْتَفَتَ إِلَيْنَا فَرَأَانَا قِيَامًا فَأَشَارَ إِلَيْنَا فَقَعَدْنَا فَصَلَّيْنَا بِصَلَاتِهِ قُعُودًا، فَلَمَّا صَلَّى قَالَ: ( (إِنْ كِدْتُمْ آنِفًا تَفْعَلُونَ فِعْلَ فَارِسَ وَالرُّومِ يَقُومُونَ عَلَى مُلُوكِهِمْ وَهُمْ قُعُودٌ فَلَا تَفْعَلُوا وَائْتَمُّوا بِأَئِمَّتِكُمْ، إِنْ صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا وَإِنَّ صَلَّى قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا) )
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیمار ہوگئے، اس لیے ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی، جبکہ آپ بیٹھے ہوئے تھے اور لوگوں کو سنانے کے لیے سیّدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تکبیر کہہ رہے تھے۔جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہماری طرف توجہ کی تو ہمیں کھڑے پا کر ہماری طرف اشارہ کیا (کہ ہم بیٹھ جائیں)، پس ہم نے بیٹھ کر نماز ادا کی، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے توفرمایا: قریب تھا کہ تم وہ کام کرو جوفارسی اور رومی کرتے ہیں، وہ اس طرح کہ ان کے بادشاہ بیٹھے ہوتے ہیں اور وہ ان کے پاس کھڑے ہوتے ہیں، سو تم ایسا نہ کرو اور اپنے اماموں کی اقتدا کیا کرو، اگر وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھیں تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھا کرو اور اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھیں تو تم بھی بیٹھ کر پڑھو۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجماعة/حدیث: 2610]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 413، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14590 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14644»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 413
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7187
عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ انْفَكَّتْ قَدَمُهُ فَقَعَدَ فِي مَشْرَبَةٍ لَهُ دَرَجَتُهَا مِنْ جُذُوعٍ وَآلَى مِنْ نِسَائِهِ شَهْرًا فَأَتَاهُ أَصْحَابُهُ يَعُودُونَهُ فَصَلَّى بِهِمْ قَاعِدًا وَهُمْ قِيَامٌ فَلَمَّا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ الْأُخْرَى قَالَ لَهُمْ ائْتَمُّوا بِإِمَامِكُمْ فَإِذَا صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا وَإِنْ صَلَّى قَاعِدًا فَصَلُّوا مَعَهُ قُعُودًا قَالَ وَنَزَلَ فِي تِسْعٍ وَعِشْرِينَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ آلَيْتَ شَهْرًا قَالَ الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدم مبارک میں موچ آ گئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ایک بالا خانے میں تشریف فرما ہوئے، جس کی سیڑھی درخت کے تنوں سے بنائی گئی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیویوں سے ایک ماہ کے لیے قسم بھی اٹھا لی، صحابۂ کرام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تیمارداری کے لیے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں بیٹھ کر نمازپڑھائی اور وہ کھڑے تھے، جب دوسری نماز کا وقت آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: اپنے امام کی اقتداء کیا کرو، پس جب وہ کھڑا ہو کر نماز پڑھائے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو، اگروہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتیس تاریخ کو بالا خانے سے نیچے تشریف لے آئے تو لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے تو ایک ماہ کے لیے قسم اٹھا رکھی تھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ مہینہ انتیس دنوں کا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الإيلاء/حدیث: 7187]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 378، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13071 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13102»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 378
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2102
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: سَقَطَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فَرَسٍ، فَجُحِشَ شِقُّهُ الأَيْمَنُ، فَحَضَرَتْ صَلاةٌ فَصَلَّى بِنَا قَاعِدًا، فَلَمَّا قَضَى صَلاتَهُ، قَالَ:" إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا، وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَقُولُوا: رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ، وَإِذَا صَلَّى قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا أَجْمَعِينَ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھوڑے سے گر گئے اور آپ کا دایاں پہلو زخمی ہو گیا۔ نماز کا وقت ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بیٹھ کر نماز پڑھائی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”امام کو اس لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ اس کی پیروی کی جائے۔ جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو، جب وہ رکوع میں جائے تو تم بھی رکوع میں جاؤ، جب وہ (رکوع سے) اٹھے تو تم بھی اٹھو، اور جب وہ «سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ”اللہ تعالیٰ نے اس کی سن لی جس نے اس کی تعریف کی“ پڑھے تو تم «رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ» ”اے ہمارے رب! تمام تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں“ پڑھو، اور جب وہ بیٹھ کر نماز ادا کرے تو تم سب بھی بیٹھ کر نماز ادا کرو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2102]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 378، 689، 732، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 411، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 977، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1908، 2102، 2103، 2108، 2111، 2113، 4277، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 793،، وأبو داود فى (سننه) برقم: 601، والترمذي فى (جامعه) برقم: 361، 690، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 876، 1238،وأحمد فى (مسنده) برقم: 12257» «رقم طبعة با وزير 2099»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (2/ 118 / 394)، «صحيح أبي داود» (614): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں