🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. صَلَاةُ الْكُسُوفِ رَكْعَتَانِ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ رُكُوعٌ وَسَجْدَتَانِ وَعَدَمُ الْجَهْرِ بِالْقِرَاءَةِ
نمازِ کسوف دو رکعت ہے، ہر رکعت میں ایک رکوع اور دو سجدے ہوتے ہیں، اور قراءت آہستہ کی جاتی ہے۔
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 1245 (کل: 11 مقامات، 8 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 1245، 8722، 8724
سنن ابوداود: 4334
سنن ترمذی: 2207
مسند احمد: 9818
مصنف ابن ابی شیبہ: 32616، 40356
صحیح ابن حبان: 6848
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12599
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5945
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1245
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن مُكْرَم، حدثنا أبو النضر، حدثنا زهير. وحدثنا علي بن حَمْشاذ العدل، حدثنا علي بن عبد العزيز، حدثنا أبو نُعَيم، حدثنا زهير، عن الأسود بن قيس، حدثني ثعلبة بن عبَّاد العَبْدي من أهل البصرة: أنه شَهِد خُطبةً يومًا لسَمُرة بن جُنْدُب، فذكر في خُطبته، قال سَمُرة: بينما أنا يومًا وغلامٌ من الأنصار نرمي غَرَضًا لنا على عهد رسول الله ﷺ، حتى إذا كانت الشمس على قِيْدِ رمحين أو ثلاثة في عين الناظر من الأُفُق، اسودَّت حتى آضَتْ كأنها تَنُّومة، فقال أحدنا لصاحبه: انطلِقْ بنا إلى المسجد، فوالله ليُحْدِثنَّ شأنُ هذه الشمس لرسول الله ﷺ في أُمته حَدَثًا، فَدَفَعْنا إلى المسجد، فإذا هو بارزٌ، فوافَقْنا رسولَ الله ﷺ حين خَرَج إلى الناس، قال: فتقدَّمَ فصلَّى بنا كأطولِ ما قام بنا في صلاةٍ قطُّ، لا نَسمَعُ له صوتَه، ثم رَكَع بنا كأطولِ ما رَكَع بنا في صلاةٍ قطُّ، لا نسمع له صوتَه، ثم سجد بنا كأطولِ ما سجد بنا في صلاةٍ قطّ، لا نسمع له صوتَه، قال: ثم فعل في الركعة الثانية مثلَ ذلك، قال: فوافَقَ تجلِّي الشمس جُلوسَه في الركعة الثانية، قال: ثم سلَّم فحَمِد الله وأثنى عليه، وشهد أن لا إله إلّا الله، وشهد أنه عبدُه ورسولُه، ثم قال:"يا أيها الناس، إنما أنا بَشَرٌ ورسولُ الله، فأُذكِّرُكمُ اللهَ إن كنتُم تعلمون أني قصَّرتُ عن شيءٍ من تبليغ رسالاتِ ربي، لَمَا أخبرتموني، حتى أبلِّغَ رسالاتِ ربي كما ينبغي لها أن تُبلَّغ، وإن كنتُم تعلمون أني قد بلَّغتُ رسالاتِ ربي، لَمَا أخبرتموني"، قال: فقام الناس فقالوا: نَشهَدُ أنّك قد بلَّغتَ رسالاتِ ربِّك، ونصحتَ لأُمتك، وقضيتَ الذي عليك، قال: ثم سكتُوا. فقال رسول الله ﷺ:"أمّا بعدُ، فإنَّ رجالًا يَزعُمون أنَّ كسوفَ هذه الشمس وكسوفَ هذا القمر وزوالَ هذه النُّجوم عن مَطالعِها لموتِ رجالٍ عظماءَ من أهل الأرض، وإنهم كَذَبوا، ولكنْ آياتٌ من آيات الله يَفتِنُ بها عبادَه لِينظُر من يُحدِثُ منهم توبةً، والله لقد رأيتُ منذ قمتُ أُصلي ما أنتم لاقونَ في دنياكم وآخرتِكم، وإنه والله لا تقومُ الساعة حتى يخرُج ثلاثون كذابًا، آخرُهم الأعور الدجال؛ ممسوحُ العين اليُسرى كأنها عينُ أبي تِحْيَى (1) - لشيخٍ من الأنصار - وإنه متى خَرَج، فإنه يَزعُم أنه الله، فمن آمن به وصدَّقه واتَّبعه فليس يَنفعُه صالحٌ من عملٍ سَلَفَ، ومن كَفَر به وكذَّبه فليس يُعاقَب بشيءٍ من عملِه سَلَفَ، وإنه سيَظهَر على الأرض كلِّها إلّا الحرمَ وبيتَ المقدس، وإنه يَحصُر المؤمنين في بيت المقدس، فيُزلزَلُون زلزالًا شديدًا (1) ، فيهزِمُه الله وجنودَه، حتى إن جِذْمَ الحائط - أو أصلَ الشجرة - ليُنادي: يا مؤمنُ، هذا كافرٌ يستتر بي تعالَ اقتلْه" قال:"فلن يكون ذلك حتى تَرَونَ أُمورًا يَتفاقَم شأنُها في أنفُسِكم، تسَّاءَلون بينكم: هل كان نبيُّكم ذَكَر لكم منها ذِكرًا؟ وحتى تزول جبالٌ عن مَراسِيها، ثم على أَثَر ذلك القَبْضُ" وأشار بيدِه. قال: ثم شهدتُ خُطبةً أخرى قال: فذكر هذا الحديث ما قدَّمها ولا أخَّرها (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
اسود بن قیس، اہل بصرہ میں سے ثعلبہ بن عباد عبدی سے بیان کرتے ہیں کہ: انہوں نے ایک دن سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کا خطبہ سنا، سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نے اپنے خطبے میں بیان کرتے ہوئے فرمایا: ایک دن میں اور انصار کا ایک لڑکا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اپنے ایک نشانے پر تیر اندازی کر رہے تھے، یہاں تک کہ جب سورج افق سے دیکھنے والے کی آنکھ میں دو یا تین نیزے کے برابر بلند ہوا، تو وہ سیاہ ہو گیا یہاں تک کہ وہ تنومہ (ایک سیاہ رنگ کے پودے) کی طرح ہو گیا، تو ہم میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: چلو ہم مسجد چلتے ہیں، اللہ کی قسم! سورج کا یہ معاملہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ان کی امت میں ضرور کوئی نیا واقعہ پیدا کرے گا، تو ہم مسجد کی طرف بھاگے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم (حجرے سے) باہر تشریف لائے ہوئے تھے، پس ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس وقت شامل ہوئے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی طرف نکلے، راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور ہمیں اتنی لمبی نماز پڑھائی کہ اس سے پہلے کبھی اتنی لمبی نماز نہیں پڑھائی تھی، ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز نہیں سن رہے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے ساتھ اتنا لمبا رکوع کیا کہ اس سے پہلے کبھی اتنا لمبا رکوع نہیں کیا تھا، ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز نہیں سن رہے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے ساتھ اتنا لمبا سجدہ کیا کہ اس سے پہلے کبھی اتنا لمبا سجدہ نہیں کیا تھا، ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز نہیں سن رہے تھے، راوی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری رکعت میں بھی ایسا ہی کیا، راوی کہتے ہیں: پس سورج کا روشن ہونا اور دوسری رکعت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بیٹھنا ایک ساتھ ہوا، راوی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، اور گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور گواہی دی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں، پھر فرمایا: ”اے لوگو! میں تو صرف ایک انسان اور اللہ کا رسول ہوں، پس میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں اگر تم جانتے ہو کہ میں نے اپنے رب کے پیغامات پہنچانے میں کوئی کوتاہی کی ہے، تو مجھے بتا دو، تاکہ میں اپنے رب کے پیغامات اسی طرح پہنچا دوں جس طرح پہنچانے کا حق ہے، اور اگر تم جانتے ہو کہ میں نے اپنے رب کے پیغامات پہنچا دیے ہیں، تو مجھے بتا دو۔“ راوی کہتے ہیں: تو لوگ کھڑے ہوئے اور کہنے لگے: ہم گواہی دیتے ہیں کہ یقیناً آپ نے اپنے رب کے پیغامات پہنچا دیے ہیں، اپنی امت کی خیر خواہی کی ہے، اور اپنی ذمہ داری ادا کر دی ہے، راوی کہتے ہیں: پھر وہ خاموش ہو گئے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اما بعد! کچھ لوگ گمان کرتے ہیں کہ اس سورج اور اس چاند کا گرہن لگنا اور ان ستاروں کا اپنے طلوع ہونے کی جگہوں سے ہٹنا زمین والوں میں سے کسی بڑے آدمی کی موت کی وجہ سے ہے، یقیناً وہ جھوٹ بولتے ہیں، بلکہ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے نشانیاں ہیں جن کے ذریعے وہ اپنے بندوں کو آزماتا ہے تاکہ وہ دیکھے کہ ان میں سے کون توبہ کرتا ہے، اور اللہ کی قسم! جب سے میں نماز پڑھنے کھڑا ہوا ہوں میں نے وہ سب کچھ دیکھ لیا ہے جو تم اپنی دنیا اور آخرت میں پانے والے ہو، اور اللہ کی قسم! قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک تیس جھوٹے نہ نکل آئیں، ان میں سب سے آخری کانا دجال ہوگا؛ جس کی بائیں آنکھ اس طرح مسخ شدہ ہوگی جیسے وہ ابو تحیی کی آنکھ ہو - جو انصار کے ایک بوڑھے شخص تھے - اور وہ جب نکلے گا تو دعویٰ کرے گا کہ وہ اللہ ہے، پس جس نے اس پر ایمان لایا، اس کی تصدیق کی اور اس کی پیروی کی تو اس کا کوئی پچھلا نیک عمل اسے فائدہ نہیں دے گا، اور جس نے اس کا انکار کیا اور اسے جھٹلایا تو اسے اس کے کسی پچھلے عمل پر سزا نہیں دی جائے گی، اور وہ حرم اور بیت المقدس کے علاوہ پوری زمین پر غالب آ جائے گا، اور وہ مومنوں کو بیت المقدس میں محصور کر دے گا، تو انہیں شدید زلزلے میں مبتلا کیا جائے گا، پھر اللہ تعالیٰ اسے اور اس کے لشکروں کو شکست دے گا، یہاں تک کہ دیوار کا نچلا حصہ - یا درخت کی جڑ - پکارے گی: اے مومن! یہ کافر میرے پیچھے چھپا ہوا ہے آؤ اور اسے قتل کر دو۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس یہ اس وقت تک نہیں ہوگا جب تک تم ایسے معاملات نہ دیکھ لو جن کی شدت تمہارے دلوں میں بہت زیادہ ہوگی، تم آپس میں ایک دوسرے سے پوچھو گے: کیا تمہارے نبی نے تم سے ان کے بارے میں کوئی ذکر کیا تھا؟ اور یہاں تک کہ پہاڑ اپنی جگہوں سے ہٹ جائیں گے، پھر اس کے بعد روح قبض کی جائے گی۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا۔ راوی کہتے ہیں: پھر میں ایک اور خطبے میں حاضر ہوا، تو انہوں نے فرمایا: پس انہوں نے یہ حدیث بیان کی، اس میں نہ کوئی بات آگے کی اور نہ پیچھے کی۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الكسوف/حدیث: 1245]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لجهالة ثعلبة بن عباد، ولبعضه شواهد» [ترقيم الرساله 1245] [ترقيم الشركة 1234]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة ثعلبة بن عباد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4334
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَخْرُجَ ثَلَاثُونَ كَذَّابًا دَجَّالًا كُلُّهُمْ يَكْذِبُ عَلَى اللَّهِ وَعَلَى رَسُولِهِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت قائم نہیں ہو گی جب تک کہ تیس جھوٹے دجال ظاہر نہ ہو جائیں، اور ان میں سے ہر ایک اللہ اور اس کے رسول پر جھوٹ باندھے گا“۔ [سنن ابي داود/كتاب الملاحم /حدیث: 4334]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس وقت تک قیامت نہیں آئے گی جب تک کہ تیس انتہائی جھوٹے فریبی (دجال) نہ آ جائیں۔ ان میں سے ہر ایک اللہ اور اس کے رسول پر جھوٹ بولتا ہو گا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الملاحم /حدیث: 4334]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15103)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/450، 527) (حسن الإسناد)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2207
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى لَا يُقَالَ فِي الْأَرْضِ: اللَّهُ اللَّهُ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ.
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک روئے زمین پر اللہ اللہ کہا جائے گا“ ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2207]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 754) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ قیامت اس وقت قائم ہو گی جب روئے زمین پر اللہ کا نام لینے والا کوئی باقی نہیں رہے گا، صرف وہ لوگ رہ جائیں گے جو مخلوق میں سب سے بدتر ہوں گے، کیونکہ یمن کی جانب سے ایک ہوا ایسی چلے گی جو مومنوں کی روحوں کو قبض کر لے گی، صرف غیر مومن رہ جائیں گے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9818
حَدَّثَنَا يَزِيدُ , أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَخْرُجَ ثَلَاثُونَ كَذَّابًا دَجَّالًا، كُلُّهُمْ يَكْذِبُ عَلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ" .
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک تیس کذاب و دجال لوگ ظاہر ہوجائیں۔ جن میں سے ہر ایک اللہ اور اس کے رسول پر جھوٹ باندھے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9818]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، خ: 3609، م: 157
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31231 ترقیم الشثری: -- 32616
حدثنا محمد بن الحسن الاسدي ، عن شريك ، عن ابي إسحاق ، عن ابن الزبير قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا تقوم الساعة حتى يخرج ثلاثون كذابا، منهم: العنسي ومسيلمة والمختار.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (هو).
(٢) ضعيف؛ لضعف محمد بن الحسن الأسدي، أخرجه أبو يعلى (٦٨٢٠)، وابن عدي ١٦/ ٧٣، وأبو نعيم في تاريخ أصبهان ١/ ٧٣، والبيهقي في دلائل النبوة ٦/ ٤٨١، وابن الجوزي في العلل (٤٧٢).

حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک تیس جھوٹے ظاہر نہ ہوجائیں، انہی میں سے ہیں اسود عنسی، مسیلمہ اور مختار۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32616]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عدي: وهذا لا أعلم رواه عن شريك إلا محمد بن الحسن هذا . قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف محمد بن الحسن الأسدي .» ‏‏‏‏
«أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6820، والبزار فى «مسنده» برقم: 2225، 2226، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4467، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14904، 14905، ترقيم محمد عوامة: 31231»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38722 ترقیم الشثری: -- 40356
حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا محمد بن عمرو ، عن ابي سلمة ، عن ابي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا تقوم الساعة حتى يخرج ثلاثون كذابا دجالا كلهم يكذب على الله وعلى رسوله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ع]: (أنبأنا).
(٢) في [ع]: (يقوم).
(٣) في [ع]: زيادة (كلهم).
(٤) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه أحمد (٩٨١٨)، وأبو داود (٤٣٣٤)، وأبو يعلى (٥٩٤٥)، وأصله عند البخاري (٧١٢١)، ومسلم (٨٤).

حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ تیس جھوٹے دجال نکلیں گے ان میں سے ہر ایک اللہ اور اس کے رسول پر جھوٹ باندھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40356]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ محمد بن عمرو صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 85، 1036، 1412، 3608، 3609 (م)، 4635، 4636، 6037، 6506، 6935، 7061، 7121، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 157، 158، 2954، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6651، 6680، 6681، 6700، 6711، 6717، 6718، 6734، 6845، 6838، 6846، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8506، 8566، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11113، 11112، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4255، 4312، 4333، 4334، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2218، 3072، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4047، 4052، 4068، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16806، 18688، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7282، 7307، 7348، 7605، 7665، 7987، 8250، 8254، 8252، 8253، 8718، 8946، 8955، 8972، 9519، 9658، 9678، 9883، 9953، 10035، 10374، 10519، 10875، 10939، 10943، 10982، 11012، 11016، 11013، 11017، 11018، 11019، 11111، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1134، 1135، 1213، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5945، 6085، 6170، 6172، 6271، 6293، 6322، 6323، 6511، 6517، والبزار فى «مسنده» برقم: 1031، 7719، 7896، 8086، 8325، 8368، 8688، 8889، 9071، 9378، 9782، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20849، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40060، 40377، 40384، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 318، والطبراني فى «الصغير» برقم: 993، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3277، 4522، 8682، ترقيم محمد عوامة: 38722»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6848
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْقَطَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا تَقُومُ السَّاعَةُ عَلَى أَحَدٍ يَقُولُ: لا إِِلَهَ إِِلا اللَّهُ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت ایسے کسی شخص پر قائم نہیں ہو گی جو «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ پڑھتا ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6848]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 148، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6848، 6849، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8607، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2207، 2207 م، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12225، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 38783» «رقم طبعة با وزير 6809»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3016): م باللفظ الذي بعده. * قال الشيخ: وهم الشيخ شعيب؛ فعزاه لمسلم بهذا اللفظ! وإنَّما رواه باللفظ الآتي بعده. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8722
أخبرنا أبو الفضل محمد بن إبراهيم المُزكِّي، حدثنا أحمد بن سَلَمة، حدثنا محمد بن يحيى بن فيَّاض، حدثنا عبد الأعلى بن عبد الأعلى، حدثنا حُمَيد، عن أنس قال: قال رسول الله ﷺ:"لا تقومُ الساعةُ حتى لا يقالَ في الأرض: لا إله إلَّا الله" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک زمین پر «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“ کہنا ختم نہ ہو جائے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8722]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8722] [ترقيم الشركة 8615]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8724
حدثني محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا محمد بن إسماعيل ومحمد بن رجاء قالا: حدثنا أحمد بن عبد الرحمن بن وهب، حدثني عمِّي، حدثنا عمرو بن الحارث وابن لَهِيعة، عن يزيد بن أبي حَبيب، عن سِنان بن سعد، عن أنس بن مالك قال: قال رسول الله ﷺ:"والذي نفسي بيدِه، لا تقومُ الساعةُ على رجلٍ يقول: لا إله إلَّا الله، ويأمرُ بالمعروف وينهى عن المُنكَر" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! قیامت اس شخص پر قائم نہیں ہوگی جو «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“ کہتا ہو اور نیکی کا حکم دیتا اور برائی سے روکتا ہو۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8724]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن في المتابعات والشواهد من أجل سنان بن سعد، وما قبله من الأحاديث تشهد لمعناه، وأحمد بن عبد الرحمن بن وهب» [ترقيم الرساله 8724] [ترقيم الشركة 8617]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن في المتابعات والشواهد من أجل سنان بن سعد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12599
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى لَا يُقَالَ فِي الْأَرْضِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ:" حَتَّى لَا يُقَالَ فِي الْأَرْضِ: اللَّهُ اللَّهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک یہ صورت حال نہیں ہو گی کہ زمین میں لا الہ الا اللہ نہیں کہا: جائے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ان کے حوالے سے ”صحیح“ میں یہ الفاظ ہیں: ”جب تک زمین میں اللہ اللہ کہنا ختم نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12599]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (268/3)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2207، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13421، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8559، 8562»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں