الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابُ : زَكَاةِ الإِبِلِ
باب: اونٹوں کی زکاۃ کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 2449 (کل: 130 مقامات، 28 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 567
مصنف ابن ابی شیبہ: 10116، 10119، 10151، 10153، 10158، 10162، 10170، 10172، 10173، 10229، 10230، 10231، 10234، 10236، 10245، 10267، 10269، 10272
المعجم الکبیر للطبرانی: 9555
المعجم الاوسط: 7566
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2060
81 تا 90
ترقیم العلمیہ : 1960 ترقیم الرسالہ : -- 1985
حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شِيرَوَيْهِ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، أَنْبَأَ النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ: أَخَذْنَا هَذَا الْكِتَابَ مِنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ يُحَدِّثُهُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" هَذِهِ فَرَائِضُ صَدَقَةِ الْمُسْلِمِينَ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَنْ يُسْأَلُهَا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فَلْيُعْطِهَا عَلَى وَجْهِهَا، وَمَنْ سُئِلَهَا عَلَى غَيْرِ وَجْهِهَا فَلا يُعْطِهَا، فِي كُلِّ أَرْبَعٍ وَعِشْرِينَ مِنَ الإِبِلِ فَمَا دُونَهَا الْغَنَمُ فِي كُلِّ خَمْسَةٍ وَعِشْرِينَ إِلَى خَمْسٍ وَثَلاثِينَ فَفِيهَا بِنْتُ مَخَاضٍ، فَإِنْ لَمْ تَكُنْ بِنْتُ مَخَاضٍ فَابْنُ لَبُونٍ ذَكَرٌ، فَإِذَا بَلَغَتْ سِتًّا وَثَلاثِينَ فَفِيهَا بِنْتُ لَبُونٍ إِلَى خَمْسٍ وَأَرْبَعِينَ، فَإِذَا بَلَغَتْ سِتًّا وَأَرْبَعِينَ فَفِيهَا حِقَّةٌ إِلَى سِتِّينَ، فَإِذَا بَلَغَتْ إِحْدَى وَسِتِّينَ فَفِيهَا جَذَعَةٌ إِلَى خَمْسَةٍ وَسَبْعِينَ، فَإِذَا بَلَغَتْ سِتًّا وَسَبْعِينَ فَفِيهَا بِنْتَا لَبُونٍ إِلَى تِسْعِينَ، فَإِذَا بَلَغَتْ إِحْدَى وَتِسْعِينَ فَفِيهَا حِقَّتَانِ إِلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ، فَإِذَا بَلَغَتْ إِحْدَى وَعِشْرِينَ وَمِائَةٍ فَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ بِنْتُ لَبُونٍ وَفِي كُلِّ خَمْسِينَ حِقَّةٌ، فَإِنْ تَبَايَنَ أَسْنَانُ الإِبِلِ فَبَلَغَتِ الصَّدَقَةُ عَلَيْهِ جَذَعَةً وَلَيْسَتْ عِنْدَهُ جَذَعَةٌ وَعِنْدَهُ حِقَّةٌ فَإِنَّهَا تُقْبَلُ مِنْهُ وَيُعْطَى مَعَهَا شَاتَيْنِ إِنِ اسْتَيْسَرَتَا أَوْ عِشْرِينَ دِرْهَمًا، فَإِذَا بَلَغَتِ الصَّدَقَةُ حِقَّةً وَلَيْسَتْ عِنْدَهُ وَعِنْدَهُ جَذَعَةٌ فَإِنَّهَا تُقْبَلُ مِنْهُ وَيُعْطِيهِ الْمُصَّدِّقُ شَاتَيْنِ أَوْ عِشْرِينَ دِرْهَمًا، فَإِذَا بَلَغَتِ الصَّدَقَةُ عَلَيْهِ حِقَّةً وَلَيْسَتْ عِنْدَهُ إِلا ابْنَةُ لَبُونٍ فَإِنَّهَا تُقْبَلُ مِنْهُ وَيُعْطَى مَعَهَا شَاتَيْنِ أَوْ عِشْرِينَ دِرْهَمًا، وَمَنْ بَلَغَتِ الصَّدَقَةُ عِنْدَهُ ابْنَةَ لَبُونٍ وَلَيْسَتْ عِنْدَهُ ابْنَةُ لَبُونٍ وَعِنْدَهُ حِقَّةٌ فَإِنَّهَا تُقْبَلُ مِنْهُ وَيُعْطَى الْمُصَّدَّقَ مَعَهَا شَاتَيْنِ أَوْ عِشْرِينَ دِرْهَمًا، فَإِنْ بَلَغَتِ الصَّدَقَةُ عَلَيْهِ ابْنَةَ لَبُونٍ وَلَيْسَتْ عِنْدَهُ وَعِنْدَهُ ابْنَةُ مَخَاضٍ فَإِنَّهَا تُقْبَلُ مِنْهَا وَيُعْطَى مَعَهَا شَاتَيْنِ أَوْ عِشْرِينَ دِرْهَمًا، وَمَنْ بَلَغَتِ الصَّدَقَةُ عَلَيْهِ بِنْتَ مَخَاضٍ وَلَيْسَتْ عِنْدَهُ إِلا ابْنَةُ لَبُونٍ فَإِنَّهَا تُقْبَلُ مِنْهُ وَيُعْطِي الْمُصَّدِّقُ شَاتَيْنِ أَوْ عِشْرِينَ دِرْهَمًا، وَمَنْ بَلَغَتِ الصَّدَقَةُ عَلَيْهِ بِنْتَ مَخَاضٍ وَلَيْسَتْ عِنْدَهُ وَعِنْدَهُ ابْنُ لَبُونٍ ذَكَرٌ فَإِنَّهُ يُؤْخَذُ مِنْهُ وَلَيْسَ مَعَهُ شَيْءٌ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ إِلا أَرْبَعٌ مِنَ الإِبِلِ فَلَيْسَ فِيهَا صَدَقَةٌ إِلا أَنْ يَشَاءَ رَبُّهَا، فَإِذَا بَلَغَتِ الإِبِلُ خَمْسًا فَفِيهَا شَاةٌ، وَفِي سَائِمَةِ الْغَنَمِ إِذَا كَانَتْ أَرْبَعِينَ إِلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ شَاةٌ وَاحِدَةٌ، فَإِذَا بَلَغَتْ إِحْدَى وَعِشْرِينَ وَمِائَةٍ إِلَى مِائَتَيْنِ فَفِيهَا شَاتَانِ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةً إِلَى ثَلاثِمِائَةٍ فَفِي كُلِّ مِائَةٍ شَاةٌ، وَلا يُخْرَجُ فِي الصَّدَقَةِ هَرِمَةٌ، وَلا ذَاتُ عَوَارٍ وَلا تَيْسٌ، إِلا أَنْ يَشَاءَ الْمُصَّدِّقُ، وَلا يَجْمَعُ بَيْنَ مُتَفَرِّقٍ وَلا يُفَرِّقُ بَيْنَ مُجْتَمِعٍ خَشْيَةَ الصَّدَقَةِ، وَمَا كَانَ مِنَ الْخَلِيطَيْنِ فَإِنَّهُمَا يَتَرَاجَعَانِ بَيْنَهُمَا بِالسَّوِيَّةِ، فَإِذَا نَقَصَتْ سَائِمَةُ الْغَنَمِ مِنْ أَرْبَعِينَ شَاةً شَاةٌ وَاحِدَةٌ فَلَيْسَ فِيهَا صَدَقَةٌ إِلا أَنْ يَشَاءَ رَبُّهَا، وَفِي الرِّقَةِ رُبْعُ الْعُشُورِ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ مَالٌ إِلا تِسْعِينَ وَمِائَةَ دِرْهَمٍ فَلَيْسَ فِيهَا صَدَقَةٌ إِلا أَنْ يَشَاءَ رَبُّهَا" . إِسْنَادٌ صَحِيحٌ وَكُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ نقل کرتے ہیں: ”مسلمانوں کے زکوٰۃ ادا کرنے کے بارے میں یہ حکم نامہ ہے، جس کا حکم اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو دیا ہے، اہل ایمان میں سے جس شخص سے اس کے مطابق مطالبہ کیا جائے، وہ اس کے مطابق ادائیگی کر دے اور جس سے اس کے علاوہ کوئی مطالبہ کیا جائے، وہ دوسری کوئی ادائیگی نہ کرے، ہر چوبیس اونٹوں یا اس سے کم میں ہر پانچ اونٹوں کی زکوٰۃ ایک بکری ہو گی، ٢٥ سے ٣٥ تک میں ایک بنت مخاض کی ادائیگی لازم ہو گی، اگر بنت مخاض موجود نہ ہو، تو ابن لبون کی ادائیگی ہو گی جو مذکر ہو، پھر ٣٦ سے ٤٥ تک میں بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی، پھر ٤٦ سے ٦٠ تک میں ایک حقہ کی ادائیگی لازم ہو گی، ٦١ سے ٧٥ تک میں جذعہ کی ادائیگی لازم ہو گی، ٧٦ سے ٩٠ تک میں دو بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی، ٩١ سے ١٢٠ تک میں دو حقہ کی ادائیگی لازم ہو گی، ١٢١ سے آگے یہ حکم ہو گا کہ ہر چالیس میں ایک بنت لبون کی ادائیگی اور پچاس میں ایک حقہ کی ادائیگی لازم ہو گی، اگر اونٹوں کی عمر میں فرق آ جائے، تو جس شخص کے ذمے جذعہ کی ادائیگی بطور زکوٰۃ لازم ہو گی، تو اگر اس کے پاس جذعہ نہ ہو، بلکہ حقہ موجود ہو، تو اس سے وہی وصول کر لیا جائے گا، اور وہ محض اس کے ساتھ دو بکریاں ادا کرے گا، اگر یہ ادا کرنا اس کے لیے ممکن ہو، یا پھر بیس درہم ادا کرے گا، اگر اس شخص کے ذمے حقہ کی ادائیگی لازمی تھی اور اس کے پاس نہ ہو، بلکہ اس کے پاس جذعہ ہو، تو اس سے وہی وصول کر لیا جائے گا اور صدقہ وصول کرنے والا شخص اس کے ساتھ دو بکریاں یا بیس درہم ادا کر دے گا، جس شخص کے ذمے حقہ کی ادائیگی لازم تھی اور وہ اس کے پاس نہ ہو، بلکہ اس کے پاس بنت لبون ہو، اس سے وہی وصول کر لی جائے گی اور وہ شخص اس کے ساتھ دو بکریاں یا بیس درہم ادا کرے گا، جس شخص نے بنت لبون ادا کرنا تھی اور اس کے پاس بنت لبون نہ ہو، بلکہ اس کے پاس حقہ ہو، تو اس سے وہی وصول کر لی جائے گی اور صدقہ وصول کرنے والا شخص اسے دو بکریاں یا بیس درہم ادا کرے گا۔ اگر زکوٰۃ میں بنت لبون کی ادائیگی لازم تھی اور وہ اس شخص کے پاس نہ ہو، بلکہ اس کے پاس بنت مخاض ہو، تو اس سے وہی وصول کر لیا جائے گا اور وہ شخص اس کے ساتھ دو بکریاں یا بیس درہم ادا کرے گا، جس شخص نے زکوٰۃ میں بنت مخاض ادا کرنی تھی اور وہ اس کے پاس نہ ہو، بلکہ اس کے پاس بنت لبون ہو، تو اس سے وہی وصول کی جائے گی، اور صدقہ وصول کرنے والا شخص اسے دو بکریاں یا بیس درہم ادا کر دے گا۔ جس شخص کے ذمے زکوٰۃ میں بنت مخاض ادا کرنا تھی اور وہ اس کے پاس نہ ہو، بلکہ اس کے پاس ابن لبون ہو جو مذکر ہو، تو اس سے وہی وصول کر لیا جائے گا اور اس کے ساتھ کوئی چیز وصول نہیں کی جائے گی، جس شخص کے پاس صرف چار اونٹ ہوں، تو اس پر زکوٰۃ واجب نہیں ہو گی، البتہ اگر ان کا مالک چاہے (تو صدقہ کے طور پر) کوئی ادائیگی کر سکتا ہے، جب پانچ اونٹ ہو جائیں گے، تو ان میں ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی۔ بکریوں کے بارے میں حکم یہ ہے: ٤٠ سے ١٢٠ تک میں ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی، ١٢١ سے ٢٠٠ بکریوں میں دو بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، ٢٠٠ سے ٣٠٠ تک میں تین بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، ہر ایک سو میں ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی۔ زکوٰۃ میں کوئی زیادہ بوڑھی، عیب دار بکری یا نر بکرا ادا نہیں کیا جائے گا، البتہ اگر زکوٰۃ وصول کرنے والا چاہے (تو ایسی جانور وصول کر سکتا ہے)، زکوٰۃ کی ادائیگی سے بچنے کے لیے الگ، الگ مال کو اکٹھا نہیں کیا جائے گا اور اکٹھے مال کو الگ، الگ نہیں کیا جائے گا، جو چیز دو لوگوں کی مشترکہ ملکیت ہو، تو ان دونوں سے برابری کی بنیاد پر وصولی کی جائے گی، اگر بکریوں کی تعداد چالیس سے ایک بھی کم ہو، تو اس پر زکوٰۃ کی ادائیگی لازم نہیں ہو گی، البتہ اگر ان کا مالک چاہے، تو اس سے کوئی ادائیگی کر سکتا ہے۔ چاندی میں عشر کے چوتھائی حصے (یعنی اڑھائی فیصد) کی ادائیگی لازم ہو گی۔ اگر کسی شخص کے پاس مال میں صرف ١٩٠ درہم ہوں، تو اس پر زکوٰۃ ادا کرنا لازم نہیں ہو گا (البتہ اگر ان کا مالک چاہے، تو صدقے کے طور پر کوئی ادائیگی کر سکتا ہے)۔“ اس روایت کی سند مستند ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1985]
ترقیم العلمیہ: 1960
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1448، 1450، 1451، 1453، 1454، 1455، 2487، 6955،وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2261، 2273، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3266، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1445، 1446، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2449، 2457، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2239، 2247، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1567، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1800، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1984، 1985، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 73»
«قال البيهقي: حديث صحيح موصول إلا أن بعض الرواة قصر به، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 335)»
«قال البيهقي: حديث صحيح موصول إلا أن بعض الرواة قصر به، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 335)»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 2006 ترقیم الرسالہ : -- 2030
حَدَّثَنَا أَبُو الأَسْوَدِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى بْنِ إِسْحَاقَ الأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشِّيرَازِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ أَوَاقٍ صَدَقَةٌ، وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ، وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ أَوْسَاقٍ صَدَقَةٌ، وَالْوَسْقُ سِتُّونَ صَاعًا" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”پانچ اوقیہ سے (چاندی) میں زکوٰۃ لازم نہیں ہوتی، پانچ سے کم اونٹوں میں زکوٰۃ لازم نہیں ہوتی اور پانچ وسق سے کم اناج میں زکوٰۃ لازم نہیں ہوتی۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) ایک وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2030]
ترقیم العلمیہ: 2006
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1405، 1447، 1459، 1484، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 979، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 832، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2263، 2293، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1558، 1559، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 626، 627، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1673، 1674، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1793، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1926، 1899، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 752، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 658، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 979»
«هذا منقطع أبو البختري لم يسمع من أبي سعيد، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (5 / 524)»
«هذا منقطع أبو البختري لم يسمع من أبي سعيد، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (5 / 524)»
حدیث نمبر: 3378
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ يَعْنِي الْوَاسِطِيَّ عَنْ سُفْيَانَ يَعْنِي بْنَ حُسَيْنٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ (عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا) قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَدْ كَتَبَ الصَّدَقَةَ وَلَمْ يُخْرِجْهَا إِلَى عُمَّالِهِ حَتَّى تُوُفِّيَ، قَالَ فَأَخْرَجَهَا أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ بَعْدِهِ فَعَمِلَ بِهَا حَتَّى تُوُفِّيَ، ثُمَّ أَخْرَجَهَا عُمَرُ مِنْ بَعْدِهِ فَعَمِلَ بِهَا، قَالَ فَلَقَدْ هَلَكَ عُمَرُ يَوْمَ هَلَكَ وَإِنَّ ذَلِكَ لَمَقْرُونٌ بِوَصِيَّتِهِ، فَقَالَ كَانَ فِيهَا فِي الْإِبِلِ فِي كُلِّ خَمْسٍ شَاةٌ، حَتَّى تَنْتَهِيَ إِلَى أَرْبَعٍ وَعِشْرِينَ، فَإِذَا بَلَغَتْ إِلَى خَمْسٍ وَعِشْرِينَ فَفِيهَا بِنْتُ مَخَاضٍ، إِلَى خَمْسٍ وَثَلَاثِينَ، فَإِنْ لَمْ تَكُنْ ابْنَةُ مَخَاضٍ فَابْنُ لَبُونٍ، فَإِذَا زَادَتْ عَلَى خَمْسٍ وَثَلَاثِينَ فَفِيهَا ابْنَةُ لَبُونٍ، إِلَى خَمْسٍ وَأَرْبَعِينَ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةٌ فَفِيهَا حِقَّةٌ، إِلَى سِتِّينَ، فَإِذَا زَادَتْ فَفِيهَا حِقَّتَانِ إِلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ، فَإِذَا كَثُرَتْ الْإِبِلَ فَفِي كُلِّ خَمْسِينَ حِقَّةٌ، وَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ ابْنَةُ لَبُونَ، (وَفِي الْغَنَمِ) مِنْ أَرْبَعِينَ شَاةٌ إِلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ، فَإِذَا زَادَتْ بَعْدُ فَلَيْسَ فِيهَا شَيْءٌ حَتَّى تَبْلُغَ أَرْبَعَمِائَةٍ، فَإِذَا كَثُرَتْ الْغَنَمُ فَفِي كُلِّ مِائَةٍ شَاةٌ، وَكَذَلِكَ لَا يُفَرَّقُ بَيْنَ مُجْتَمِعٍ وَلَا يُجْمَعُ بَيْنَ مُتَفَرِّقٍ مَخَافَةَ الصَّدَقَةِ، وَمَا كَانَ مِنْ خَلِيطَيْنِ فَهُمَا يَتَرَاجَعَانِ بِالسَّوِيَّةِ، لَا تُؤْخَذُ هَرِمَةٌ وَلَا ذَاتُ عَيْبٍ مِنَ الْغَنَمِ
ٔٔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زکوۃ کے احکام تحریر کروائے، لیکن ابھی تک ان کو عاملین کی طرف نہیں بھیجاتھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتقال فرما گئے، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے وہ تحریر عمال کی طرف بھجوائی اور ان کی وفات تک اس پر عمل ہوتا رہا، ان کے بعد سیدناعمر رضی اللہ عنہ نے بھی وہی تحریر اپنے عمال کو بھجوائی اور اس پر عمل ہوتا رہا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت کے وقت وہ تحریر ان کی وصیت کے ساتھ موجود تھی، سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس میں یہ تفصیل لکھی ہوئی تھی: چوبیس اونٹوں تک ہر پانچ اونٹ میں ایک بکری بطور زکوۃ مقرر ہے، جب پچیس اونٹ ہو جائیں تو ایک بنت ِ مخاض فرض ہے، اگر بنت ِ مخاض نہ ہو تو ابن لبون دیا جا سکتا ہے، زکوۃ کی یہ مقدار پینتیس اونٹوں تک ہے، جب چھتیس ہو جائیں تو پینتالیس اونٹوں تک بنت ِ لبون واجب ہے، پھر چھیالیس سے ساٹھ تک حِقّہ ہے، اس سے بڑھ جائیں تو پچھتر تک جذعہ ہے، جب اونٹ اس مقدار سے بھی بڑھ جائیں تو نوے (۹۰) تک دو عدد بنت ِ لبون ہوں گی۔ اس کے بعد اکانوے سے ایک سو بیس تک دو حقّے واجب ہیں اور جب اونٹ اس سے بھی زائد ہوں تو ہر پچاس پرایک حقّہ اور ہر چالیس میں ایک بنت ِ لبون بطور زکوۃ فرض ہے۔ رہا مسئلہ بکریوں کی زکوۃ کا تو (۴۰) سے (۱۲۰) بکریوں تک ایک بکری اور (۱۲۱) سے (۲۰۰)تک دو بکریاں بطورِ زکوۃ فرض ہیں، اگر وہ اس سے زیادہ ہو جائیں تو (۳۰۰) تک تین بکریاں اور اس کے بعد (۴۰۰) ہو جائیں تو چار بکریاں ہیں۔ اس سے بھی زیادہ بکریاں ہوں تو ہر (۱۰۰) میں ایک بکری۔زکوۃ سے بچنے کے لیے ایک ریوڑ کو الگ الگ یا الگ الگ ریوڑوں کو اکٹھا نہ کیا جائے۔ اگر ایک سے زائد شرکاء کی بکریوں میں سے زکوۃ واجب ہو گئی تو وہ آپس میں برابر برابر تقسیم کر لیں گے۔ زکوۃ میں کوئی بوڑھی یا عیب والی بکری نہ لی جائے۔ [الفتح الربانی/كتاب الزكاة/حدیث: 3378]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وھذا اسناد ضعيف لضعف سفيان بن حسين في روايته عن الزھري أخرجه ابوداود: 1568، والترمذي: 621، وابن ماجه: 17798، 1805، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4632، 4634 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4634»
وضاحت: فوائد: ساری حدیث واضح احکام پر مشتمل ہے، استعمال ہونے والی اصطلاحات کے معانی یہ ہیں:
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 3383
عَنْ قَزْعَةَ وَقَدْ سَأَلَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ أَشْيَاءَ قَالَ وَسَأَلْتُهُ عَنِ الزَّكَاةِ (لَا أَدْرِي أَرَفَعَهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَمْ لَا) فِي مِائَتَيْ دِرْهَمٍ خَمْسَةُ دَرَاهِمَ، وَفِي أَرْبَعِينَ شَاةً شَاةٌ إِلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ فَإِنْ زَادَتْ وَاحِدَةٌ فَفِيهَا شَاتَانِ إِلَى مِائَتَيْنِ فَإِذَا زَادَتْ فَفِيهَا ثَلَاثُ شِيَاهٍ إِلَى ثَلَاثِمِائَةٍ، فَإِذَا زَادَتْ فَفِي كُلِّ مِائَةٍ شَاةٌ، وَفِي الْإِبِلِ فِي خَمْسٍ شَاةٌ وَفِي عَشْرٍ شَاتَانِ وَفِي خَمْسَ عَشْرَةَ ثَلَاثُ شِيَاهٍ، وَفِي عِشْرِينَ أَرْبَعُ شِيَاهٍ، وَفِي خَمْسٍ وَعِشْرِينَ ابْنَةُ مَخَاضٍ إِلَى خَمْسٍ وَثَلَاثِينَ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةٌ فَفِيهَا ابْنَةُ لَبُونٍ إِلَى خَمْسٍ وَأَرْبَعِينَ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةٌ فَفِيهَا حِقَّةٌ إِلَى سِتِّينَ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةٌ فَفِيهَا جَذَعَةٌ إِلَى خَمْسٍ وَسَبْعِينَ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةٌ فَفِيهَا ابْنَتَا لَبُونٍ إِلَى تِسْعِينَ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةٌ فَفِيهَا حِقَّتَانِ إِلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ فَإِذَا زَادَتْ فَفِي كُلِّ خَمْسِينَ حِقَّةٌ، وَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ بِنْتُ لَبُونٍ
قزعہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مختلف اشیاء میں زکوۃ کے بارے میں دریافت کیا، انہوں نے جواب تو دیا، لیکن مجھے یہ یاد نہیں کہ انہوں نے اس جواب کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب کیا تھا یا نہیں، بہرحال انھوں نے کہا: (۲۰۰)درہم چاندی میں پانچ درہم اور بکریوں میں (۴۰)سے (۱۲۰) تک ایک بکری زکوۃ ہے، (۱۲۰) سے ایک بھی بڑھ جائے تو (۲۰۰) تک دو بکریاں، (۲۰۰) سے زائد بکریاں ہو جائیں تو (۳۰۰) تک تین بکریاں اور اس کے بعد ہر (۱۰۰) میں ایک بکری زکوۃ ہو گی۔پانچ اونٹوں میں ایک بکری، دس میں دو، پندرہ میں تین، بیس میں چار بکریاں، (۲۵) سے (۳۵) تک ایک بنت ِ مخاض، (۳۶) سے (۴۵) تک ایک بنت ِ لبون، (۴۶) سے (۶۰) تک ایک حِقّہ، (۶۱) سے (۷۵) تک ایک جذعہ، (۷۶) سے (۹۰) تک دو عدد بنت ِ لبون اور (۹۱) سے (۱۲۰) تک دو عدد حِقّے زکوۃ ہو گی، اس کے بعد ہر (۵۰) میں ایک عدد حقّہ اور ہر (۴۰) میں ایک بنت ِ لبون کی زکوۃ فرض ہو گی۔ [الفتح الربانی/كتاب الزكاة/حدیث: 3383]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11307 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11327»
وضاحت: فوائد: یہ سارے احکام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھی ثابت ہیں۔
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم
حدیث نمبر: 3275
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، وَسُفِيَانُ ، وَمَالِكٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحِيَى بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوَاقٍ صَدَقَةٌ، وَلا فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ صَدَقَةٌ، وَلا فِيمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پانچ اوقیہ سے کم (چاندی) میں زکاۃ لازم نہیں ہوتی اور نہ ہی پانچ وسق سے کم (اناج) میں زکاۃ لازم ہوتی ہے اور نہ ہی پانچ سے کم اونٹوں میں زکاۃ لازم ہوتی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3275]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1405، 1447، 1459، 1484، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 979، وابن الجارود فى "المنتقى"، 375، 384، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2263، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3268، 3275، 3276، 3277، 3281، 3282، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2444، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1558، 1559، والترمذي فى (جامعه) برقم: 626، 627، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1673، 1674، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1793، 1799، 1832، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7343، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1899، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11187» «رقم طبعة با وزير 3264»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - مضى (3257). تنبيه!! رقم (3257) = (3268) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
حدیث نمبر: 3277
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفِيَانُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحِيَى بْنِ حِبَّانَ ، عَنْ يَحِيَى بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَيْسَ فِي حَبٍّ وَلا تَمْرٍ دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ صَدَقَةٌ، وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ، وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ أَوَاقٍ صَدَقَةٌ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پانچ وسق سے کم اناج اور کھجوروں میں زکوٰۃ لازم نہیں ہوتی۔ پانچ سے کم اونٹوں میں زکوٰۃ لازم نہیں ہوتی۔ پانچ اوقیہ سے کم (چاندی میں) زکوٰۃ لازم نہیں ہوتی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3277]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1405، 1447، 1459، 1484، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 979، وابن الجارود فى "المنتقى"، 375، 384، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2263، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3268، 3275، 3276، 3277، 3281، 3282، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2444، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1558، 1559، والترمذي فى (جامعه) برقم: 626، 627، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1673، 1674، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1793، 1799، 1832، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7343، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1899، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11187» «رقم طبعة با وزير 3266»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (3/ 275): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
حدیث نمبر: 3282
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحِيَى الُوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ يَحِيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحِيَى الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ أَوَاقٍ صَدَقَةٌ، وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ، وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ أَوْسُقٍ صَدَقَةٌ، وَالُوَسْقُ سِتُّونَ صَاعًا" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”پانچ اوقیہ سے کم (چاندی میں) زکاۃ لازم نہیں ہوتی، پانچ اونٹوں سے کم میں زکاۃ لازم نہیں ہوتی اور پانچ وسق سے کم (غلے میں) زکاۃ لازم نہیں ہوتی۔“ (راوی کہتے ہیں) ایک وسق ساٹھ (60) صاع کا ہوتا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3282]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1405، 1447، 1459، 1484، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 979، وابن الجارود فى "المنتقى"، 375، 384، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2263، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3268، 3275، 3276، 3277، 3281، 3282، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2444، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1558، 1559، والترمذي فى (جامعه) برقم: 626، 627، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1673، 1674، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1793، 1799، 1832، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7343، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1899، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11187» «رقم طبعة با وزير 3271»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1457
أخبرنا أبو النَّضْر الفقيه، حدثنا عثمان بن سعيدٍ الدَّارِمي. وحدثنا علي بن حَمْشاذَ العدلُ، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، وهشام بن عليٍّ، قالوا: حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا حماد بن سَلَمة، قال: أخذتُ من ثُمَامة بن عبد الله بن أنس كتابًا زَعَمَ أنَّ أبا بكرٍ كَتَبَه لأنسٍ، وعليه خاتَمُ رسول الله ﷺ حين بَعثَه مُصَدِّقًا، وكتبه له، فإذا فيه: هذه فريضةُ الصَّدَقةِ التي فَرَضَها رسولُ الله ﷺ على المسلمين التي أمَرَ اللهُ بها نبيَّه ﷺ فمن سُئِلها على وَجْهِها فليُعْطِها، ومن سُئِل فوقَها (2) فلا يُعطِه. فيما دونَ خَمسٍ وعشرين من الإبل الغنمُ؛ وفي كلِّ ذَوْدٍ شاةٌ، فإذا بَلَغَتْ خمسًا وعشرين ففيها ابنةُ مَخَاضٍ إلى أن تبلُغَ خمسًا وثلاثين، فإن لم يكن فيها ابنةُ مَخَاضٍ فابنُ لَبُونٍ ذكرٌ، فإذا بلغتْ ستًّا وثلاثين ففيها ابنةُ لَبُونٍ إلى خمسٍ وأربعين، فإذا بلغت ستًّا وأربعين ففيها حِقَّةٌ طَرُوقَةُ الفَحْل إلى ستين، فإذا بلغتْ إحدى وستين ففيها جَذَعةٌ إلى خمس وسبعين، فإذا بلغتْ ستًّا وسبعين ففيها ابنتا لَبُونٍ إلى تسعين، فإذا بلغتْ إحدى وتسعين ففيها حِقَّتانِ طَرُوقتا الفَحْلِ إلى عشرين ومئة، فإذا زادتْ على عشرين ومئة ففي كلِّ أربعينَ ابنةُ لبونٍ وفي كلِّ خمسين حِقَّةٌ. فإذا تبايَنَ أسنانُ الإبل في فرائض الصَّدقات، فمَن بلغتْ عنده صدقةُ الجَذَعة وليست عنده جَذَعةٌ، وعنده حِقَّةٌ فإنها تُقبَلُ منه، وأن يَجعَلَ معها شاتين إن استَيْسَرَتا له، أو عشرين درهمًا، ومَن بلغتْ عنده صدقةُ الحِقَّة وليست عنده حِقَّة وعنده جَذَعةٌ فإنها تُقبَلُ منه، ويُعطيهِ المصَدِّقُ عشرين درهمًا أو شاتين، ومَن بلغتْ عنده صدقةُ بنتِ لبونٍ وليست عنده إلّا حِقَّةٌ فإنها تُقبَلُ منه، ويُعطيهِ المصَدِّق عشرين درهمًا أو شاتين، ومن بلغتْ عنده صدقةُ بنتِ لبونٍ وليس عنده إلّا ابنةُ مَخَاضٍ فإنها تُقبَلُ منه وشاتين أو عشرين درهمًا، ومن بلغتْ عنده صدقةُ بنتِ مَخاضٍ وليس عنده إلّا ابنُ لَبونٍ ذكرٌ فإنه يُقبَل (1) منه وليس معه شيءٌ، ومن لم يكن عنده إلّا أربعٌ فليس فيها شيءٌ إلّا أن يشاء ربُّها. وفي سائِمةِ الغَنَم إذا كانت أربعينَ ففيها شاةٌ إلى عشرين ومئة، فإذا زادت على عشرين ومئة ففيها شاتانِ إلى أن تَبلُغ مئتين، فإذا زادت على المئتين ففيها ثلاثُ شِياهٍ إلى أن تَبلُغ ثلاثَ مئة، فإذا زادت على ثلاث مئة ففي كلِّ مئةٍ شاةٌ. ولا تُؤخَذُ فِي الصَّدقةِ هَرِمةٌ ولا ذاتُ عَوَارٍ من الغَنَم، ولا تَيْسُ الغَنَم إلّا أن يشاء المصَّدِّق. ولا يُجمَعُ بين متفرِّقٍ ولا يُفرَّقُ بين مُجتَمِعٍ خشيةَ الصدقة، وما كانا من خَليطَين فإنَّهما يتراجعانِ بينهما بالسَّوِيَّة، فإن لم تَبلُغْ سائمةُ الرجلِ أربعينَ فليس فيها شيءٌ إلّا أن يشاء ربُّها. وفي الرِّقَةِ رُبعُ العُشْر، فإن لم يكن المالُ إلّا تسعين ومئةً فليس فيها شيءٌ إلّا أن يشاء ربُّها (1) .
هذا حديث صحيحٌ على شرط مسلم، ولم يُخرجاه هكذا، إنما تفرَّد بإخراجه البخاري من وجهٍ عَلَا فيه عن الأنصاري عن ثُمامةَ بن عبد الله، وحديث حماد بن سلمة أصحُّ وأشفَى وأتمُّ من حديث الأنصاري.
هذا حديث صحيحٌ على شرط مسلم، ولم يُخرجاه هكذا، إنما تفرَّد بإخراجه البخاري من وجهٍ عَلَا فيه عن الأنصاري عن ثُمامةَ بن عبد الله، وحديث حماد بن سلمة أصحُّ وأشفَى وأتمُّ من حديث الأنصاري.
حماد بن سلمہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ثمامہ بن عبداللہ بن انس سے ایک تحریر حاصل کی جس کے بارے میں ان کا دعویٰ تھا کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو اس وقت لکھ کر دی تھی جب انہیں زکوٰۃ وصول کرنے والا بنا کر بھیجا تھا، اور اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر مبارک لگی ہوئی تھی، اس میں درج تھا: ”یہ زکوٰۃ کا وہ فریضہ ہے جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں پر فرض کیا ہے اور جس کا اللہ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا ہے، لہٰذا جس مسلمان سے قاعدے کے مطابق زکوٰۃ مانگی جائے وہ اسے ادا کرے اور جس سے زیادہ مانگی جائے وہ نہ دے۔ (اس کی تفصیل یہ ہے کہ) چوبیس اونٹوں تک زکوٰۃ بکریوں کی صورت میں ہوگی؛ ہر پانچ اونٹوں پر ایک بکری واجب ہوگی۔ جب تعداد پچیس سے پینتیس تک پہنچ جائے تو اس میں ایک سال کی اونٹنی (بنتِ مخاض) واجب ہوگی، اگر وہ نہ ہو تو دو سال کا اونٹ (ابنِ لبون) دیا جائے گا۔ جب تعداد چھتیس سے پینتالیس تک ہو تو دو سال کی اونٹنی (بنتِ لبون) دی جائے گی۔ چھیالیس سے ساٹھ تک تین سال کی اونٹنی (حِقّہ) دی جائے گی جو جفتی کے قابل ہو۔ اکسٹھ سے پچھتر تک چار سال کی اونٹنی (جذعہ) واجب ہوگی۔ چھہتر سے نوے تک دو عدد دو سالہ اونٹنیاں (بنتِ لبون) دی جائیں گی۔ اکیانوے سے ایک سو بیس تک دو عدد تین سالہ اونٹنیاں (حِقّہ) دی جائیں گی جو جفتی کے قابل ہوں۔ جب تعداد ایک سو بیس سے تجاوز کر جائے تو ہر چالیس پر ایک دو سالہ اونٹنی (بنتِ لبون) اور ہر پچاس پر ایک تین سالہ اونٹنی (حِقّہ) واجب ہوگی۔ اگر زکوٰۃ میں مطلوبہ عمر کا جانور میسر نہ ہو، مثلاً کسی پر چار سالہ اونٹنی (جذعہ) واجب ہو لیکن اس کے پاس نہ ہو بلکہ تین سالہ اونٹنی (حِقّہ) ہو تو وہی قبول کر لی جائے گی، بشرطیکہ وہ ساتھ میں دو بکریاں یا بیس درہم بھی ادا کرے۔ اسی طرح اگر کسی پر تین سالہ اونٹنی (حِقّہ) واجب ہو اور اس کے پاس چار سالہ اونٹنی (جذعہ) ہو تو وصول کرنے والا اسے قبول کر لے گا اور مالک کو بیس درہم یا دو بکریاں واپس کرے گا۔ اگر کسی پر دو سالہ اونٹنی (بنتِ لبون) واجب ہو اور اس کے پاس صرف تین سالہ اونٹنی (حِقّہ) ہو تو وہ قبول کی جائے گی اور وصول کرنے والا اسے بیس درہم یا دو بکریاں دے گا۔ اگر کسی پر دو سالہ اونٹنی (بنتِ لبون) واجب ہو اور اس کے پاس صرف ایک سالہ اونٹنی (بنتِ مخاض) ہو تو وہ قبول کر لی جائے گی بشرطیکہ وہ ساتھ دو بکریاں یا بیس درہم دے۔ اگر کسی پر ایک سالہ اونٹنی (بنتِ مخاض) واجب ہو اور اس کے پاس صرف دو سالہ نر اونٹ (ابنِ لبون) ہو تو وہ بغیر کسی اضافی چیز کے قبول کر لیا جائے گا۔ جس کے پاس صرف چار اونٹ ہوں اس پر کچھ واجب نہیں الا یہ کہ وہ خود اپنی خوشی سے دینا چاہے۔ بکریوں کی زکوٰۃ کا حکم یہ ہے کہ چالیس سے ایک سو بیس تک ایک بکری، ایک سو اکیس سے دو سو تک دو بکریاں، دو سو ایک سے تین سو تک تین بکریاں، اور پھر ہر سو بکریوں پر ایک بکری واجب ہوگی۔ زکوٰۃ میں بوڑھا، کانا یا عیب دار جانور نہیں لیا جائے گا اور نہ ہی ریوڑ کا سانڈ (نر) لیا جائے گا الا یہ کہ وصول کرنے والا اسے مناسب سمجھے۔ زکوٰۃ کے ڈر سے الگ الگ جانوروں کو اکٹھا نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اکٹھے جانوروں کو الگ کیا جائے گا، اور اگر دو شریک ہوں تو وہ آپس میں برابر حساب کر لیں گے۔ جس کے پاس چرنے والی بکریاں چالیس سے کم ہوں اس پر کچھ واجب نہیں الا یہ کہ مالک خود دینا چاہے۔ چاندی (رِقہ) میں زکوٰۃ چالیسواں حصہ (ڈھائی فیصد) ہے، اور اگر چاندی ایک سو نوے درہم ہو تو اس پر زکوٰۃ نہیں الا یہ کہ مالک خوشی سے دینا چاہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے اس طرح روایت نہیں کیا، صرف امام بخاری اس کی تخریج میں منفرد ہیں لیکن حماد بن سلمہ کی یہ روایت انصاری کی روایت سے زیادہ صحیح اور مکمل ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1457]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے اس طرح روایت نہیں کیا، صرف امام بخاری اس کی تخریج میں منفرد ہیں لیکن حماد بن سلمہ کی یہ روایت انصاری کی روایت سے زیادہ صحیح اور مکمل ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1457]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،أبو النضر الفقيه: هو محمد بن محمد بن يوسف، وموسى بن إسماعيل: هو أبو سلمة التبوذكي.» [ترقيم الرساله 1457] [ترقيم الشركة 1445]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1459
أخبرَناه أبو بكر محمد بن المؤمَّل، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا عبد الله بن محمد النُّفيلي، حدثنا عبَّاد بن العوَّام، عن سفيان بن حسين، عن الزُّهري، عن سالم، عن أبيه قال: كَتَبَ رسول الله ﷺ كتابَ الصدقة، فلم يُخرِجْه إلى عُمَّاله حتى قُبِض، فقَرَنَه بسيفه، فعَمِل به أبو بكر حتى قُبِض، ثم عَمِل به عمرُ حتى قُبِض، فكان فيه: في خمس من الإبل شاةٌ، وفي عشَرةٍ شاتان، وفي خمسَ عَشْرةَ ثلاثُ شِياه، وفي عشرين أربعُ شِياه، وفي خمسٍ وعشرين بنتُ مَخَاض إلى خَمسٍ وثلاثين، فإذا زادت واحدةً ففيها بنتُ لَبونٍ إلى خمسٍ وأربعين، فإذا زادت واحدةً ففيها حِقَّة إلى ستين، فإذا زادت واحدةً ففيها جَذَعة إلى خمسٍ وسبعين، فإذا زادت واحدةً ففيها بنتا لَبونٍ إلى تسعين، فإذا زادت واحدةً ففيها حِقَّتان إلى عشرين ومئة، فإن كانت الإبلُ أكثرَ من ذلك ففي كلِّ خمسين حِقَّةٌ، وفي كلِّ أربعين بنتُ لَبون. وفي الغنم في كلِّ أربعين شاةً شاةٌ إلى عشرين ومئة، فإذا زادت واحدةً فشاتان إلى مئتين، فإذا زادت واحدةً على المئتين ففيها ثلاثُ شِياه إلى ثلاث مئة، فإن كانت الغنم أكثرَ من ذلك ففي كل مئة شاةٍ شاةٌ، وليس فيها شيءٌ حتى تَبلُغَ المئةَ. ولا يُفرَّق بين مُجتَمِع، ولا يُجمَع بين متفرِّقٍ مخافةَ الصدقة، وما كان من خَليطَينِ فإنهما يتراجعان بالسَّوِيّة. ولا يُؤخَذ في الصدقة هَرِمةٌ ولا ذاتُ عيبٍ. قال الزهري: إذا جاء المصَدِّقُ قُسِمت الشاءُ أثلاثًا: ثلثًا شِرارٌ، وثلثًا خِيارٌ، وثلثًا وَسَطٌ (1) ، فيأخذُ المصَدِّقُ من الوسط. ولم يَذكُر الزهريُّ البقر (2) .
هذا حديث كبيرٌ في هذا الباب، يشهد بكثرة الأحكام التي في حديث ثُمامة عن أنس، إلّا أنَّ الشيخين لم يخرجا لسفيان بن حسين الواسطي في الكتابين، وسفيان ابن حسين أحد أئمة الحديث، وثَّقه يحيى بن معين، ودخل خُرَاسان مع يزيد بن المهلَّب، ودخل نيسابورَ، سمع منه جماعةٌ من مشايخنا القَهَنْدَزِيُّون، مثل مُبشِّر بن عبد الله بن رَزِين وأخيه عمر بن عبد الله وغيرهما، ويُصحِّحه على شرط الشيخين حديثُ عبد الله بن المبارك عن يونس بن يزيد عن الزُّهري، وإن كان فيه أدنى إرسالٍ فإنه شاهدٌ صحيح لحديث سفيان بن حسين:
هذا حديث كبيرٌ في هذا الباب، يشهد بكثرة الأحكام التي في حديث ثُمامة عن أنس، إلّا أنَّ الشيخين لم يخرجا لسفيان بن حسين الواسطي في الكتابين، وسفيان ابن حسين أحد أئمة الحديث، وثَّقه يحيى بن معين، ودخل خُرَاسان مع يزيد بن المهلَّب، ودخل نيسابورَ، سمع منه جماعةٌ من مشايخنا القَهَنْدَزِيُّون، مثل مُبشِّر بن عبد الله بن رَزِين وأخيه عمر بن عبد الله وغيرهما، ويُصحِّحه على شرط الشيخين حديثُ عبد الله بن المبارك عن يونس بن يزيد عن الزُّهري، وإن كان فيه أدنى إرسالٍ فإنه شاهدٌ صحيح لحديث سفيان بن حسين:
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زکوٰۃ کے احکام پر مشتمل ایک تحریر لکھوائی تھی لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی اور وہ اپنے عاملوں (گورنروں) کو نہ بھیج سکے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنی تلوار کے ساتھ رکھا ہوا تھا، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنی وفات تک اسی کے مطابق عمل کیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بھی اسی پر عمل کیا، اس میں درج تھا کہ: پانچ اونٹوں پر ایک بکری، دس پر دو، پندرہ پر تین اور بیس پر چار بکریاں واجب ہیں۔ پچیس سے پینتیس اونٹوں تک ایک سال کی اونٹنی (بنتِ مخاض) ہے، اگر ایک بھی بڑھ جائے تو چھتیس سے پینتالیس تک دو سال کی اونٹنی (بنتِ لبون) ہے، اگر ایک بڑھ جائے تو چھیالیس سے ساٹھ تک تین سال کی اونٹنی (حِقّہ) ہے، اگر ایک بڑھ جائے تو اکسٹھ سے پچھتر تک چار سال کی اونٹنی (جذعہ) ہے، اگر ایک بڑھ جائے تو چھہتر سے نوے تک دو عدد دو سالہ اونٹنیاں (بنتِ لبون) ہیں، اگر ایک بڑھ جائے تو اکیانوے سے ایک سو بیس تک دو عدد تین سالہ اونٹنیاں (حِقّہ) ہیں۔ اس سے زیادہ ہونے پر ہر پچاس پر ایک حِقّہ اور ہر چالیس پر ایک بنتِ لبون واجب ہوگی۔ بکریوں میں چالیس سے ایک سو بیس تک ایک بکری، ایک سو اکیس سے دو سو تک دو بکریاں، دو سو ایک سے تین سو تک تین بکریاں، اس سے زیادہ ہونے پر ہر سو پر ایک بکری ہوگی۔ زکوٰۃ کے ڈر سے نہ متفرق جانور اکٹھے کیے جائیں گے نہ اکٹھے الگ کیے جائیں گے، اور شراکت دار آپس میں برابر تقسیم کریں گے۔ زکوٰۃ میں بوڑھا یا عیب دار جانور نہیں لیا جائے گا۔ زہری کہتے ہیں کہ جب زکوٰۃ وصول کرنے والا آئے تو بکریوں کے تین حصے کیے جائیں گے: ایک حصہ گھٹیا، ایک حصہ بہترین اور ایک حصہ درمیانہ، پھر وصول کرنے والا درمیانے حصے سے زکوٰۃ لے گا۔
زہری نے اس میں گائے کا تذکرہ نہیں کیا۔ یہ اس باب کی عظیم حدیث ہے جو ثمامہ کی سیدنا انس سے روایت میں موجود کثیر احکام کی تائید کرتی ہے، البتہ شیخین نے اپنی دونوں کتابوں میں سفیان بن حسین واسطی کی روایت نہیں لی، حالانکہ سفیان بن حسین ائمہ حدیث میں سے ایک ہیں، یحییٰ بن معین نے انہیں ثقہ قرار دیا ہے، وہ یزید بن مہلب کے ساتھ خراسان آئے اور نیشاپور بھی آئے، جہاں ہمارے قہندزی مشائخ کی ایک جماعت نے ان سے سماع کیا، جیسے مبشر بن عبداللہ بن رزین اور ان کے بھائی عمر بن عبداللہ وغیرہ۔ اور عبداللہ بن مبارک کی یونس بن یزید سے اور ان کی زہری سے مروی روایت اسے شیخین کی شرط پر صحیح ثابت کرتی ہے، اگرچہ اس میں معمولی سا ارسال ہے لیکن وہ سفیان بن حسین کی حدیث کے لیے صحیح شاہد ہے: [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1459]
زہری نے اس میں گائے کا تذکرہ نہیں کیا۔ یہ اس باب کی عظیم حدیث ہے جو ثمامہ کی سیدنا انس سے روایت میں موجود کثیر احکام کی تائید کرتی ہے، البتہ شیخین نے اپنی دونوں کتابوں میں سفیان بن حسین واسطی کی روایت نہیں لی، حالانکہ سفیان بن حسین ائمہ حدیث میں سے ایک ہیں، یحییٰ بن معین نے انہیں ثقہ قرار دیا ہے، وہ یزید بن مہلب کے ساتھ خراسان آئے اور نیشاپور بھی آئے، جہاں ہمارے قہندزی مشائخ کی ایک جماعت نے ان سے سماع کیا، جیسے مبشر بن عبداللہ بن رزین اور ان کے بھائی عمر بن عبداللہ وغیرہ۔ اور عبداللہ بن مبارک کی یونس بن یزید سے اور ان کی زہری سے مروی روایت اسے شیخین کی شرط پر صحیح ثابت کرتی ہے، اگرچہ اس میں معمولی سا ارسال ہے لیکن وہ سفیان بن حسین کی حدیث کے لیے صحیح شاہد ہے: [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1459]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 1459] [ترقيم الشركة 1447]
حدیث نمبر: 694
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ أَنَسٍ أَوْ أَنَّ فُلَانَ ابْنَ أَنَسٍ، الشَّافِعِيُّ يَشُكُّ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: هَذِهِ الصَّدَقَةُ، ثُمَّ تُرِكَتِ الْغَنَمُ وَغَيْرُهَا، وَكَرِهَهَا النَّاسُ. [ ص: 142 ] بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ هَذِهِ فَرِيضَةُ الصَّدَقَةِ الَّتِي فَرَضَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ بِهَا فَمَنْ سُئِلَهَا عَلَى وَجْهِهَا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فَلْيُعْطِهَا، وَمَنْ سُئِلَ فَوْقَهَا فَلَا يُعْطِهِ. فِي أَرْبَعٍ وَعِشْرِينَ مِنَ الْإِبِلِ فَمَا دُونَهَا الْغَنَمُ فِي كُلِّ خَمْسٍ شَاةٌ، فَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسًا وَعِشْرِينَ إِلَى خَمْسٍ وَثَلَاثِينَ فَفِيهَا ابْنَةُ مَخَاضٍ أُنْثَى، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِيهَا ابْنَةُ مَخَاضٍ فَابْنُ لَبُونٍ ذَكَرٌ، فَإِذَا بَلَغَتْ سِتًّا وَثَلَاثِينَ إِلَى خَمْسٍ وَأَرْبَعِينَ فَفِيهَا ابْنَةُ لَبُونٍ أُنْثَى، فَإِذَا بَلَغَتْ سِتًّا وَأَرْبَعِينَ إِلَى سِتِّينَ فَفِيهَا حِقَّةٌ طَرُوقَةُ الْجَمَلِ، فَإِذَا بَلَغَتْ إِحْدَى وَسِتِّينَ إِلَى خَمْسٍ وَسَبْعِينَ فَفِيهَا جَذَعَةٌ فَإِذَا بَلَغَتْ سِتًّا وَسَبْعِينَ إِلَى تِسْعِينَ فَفِيهَا ابْنَتَا لَبُونٍ، فَإِذَا بَلَغَتْ إِحْدَى وَتِسْعِينَ إِلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ فَفِيهَا حِقَّتَانِ طَرُوقَتَا الْجَمَلِ فَإِذَا زَادَتْ عَلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ فَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ بِنْتُ لَبُونٍ وَفِي كُلِّ خَمْسِينَ حِقَّةٌ. وَإِنْ تَبَايَنَتْ أَسْنَانُ الْإِبِلِ فِي فَرِيضَةِ الصَّدَقَةِ وَمَنْ بَلَغَتْ عِنْدَهُ مِنَ الْإِبِلِ صَدَقَةُ الْجَذَعَةِ وَلَيْسَتْ عِنْدَهُ جَذَعَةٌ وَعِنْدَهُ حِقَّةٌ، فَإِنَّهَا تُقْبَلُ مِنْهُ الْحِقَّةُ وَيَجْعَلُ مَعَهَا شَاتَيْنِ إِنِ اسْتَيْسَرَتَا عَلَيْهِ أَوْ عِشْرِينَ دِرْهَمًا، فَإِذَا بَلَغَتْ عَلَيْهِ الْحِقَّةُ، وَلَيْسَتْ عِنْدَهُ حِقَّةٌ وَعِنْدَهُ جَذَعَةٌ، فَإِنَّهَا تُقْبَلُ مِنْهُ الْجَذَعَةُ، وَيُعْطِيهِ الْمُصَدِّقُ عِشْرِينَ دِرْهَمًا أَوْ شَاتَيْنِ.
انس رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں: ”یہ ہے وہ صدقہ (زکوٰۃ کا نصاب ہے)، پھر بکریوں اور ان کے علاوہ کچھ چیزوں کو چھوڑ دیا گیا، اور لوگوں نے اس بات کو ناپسند کیا۔“ یہ زکوٰۃ کا وہ فریضہ ہے جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں پر فرض قرار دیا ہے اور آپ کو اللہ تعالیٰ نے اس کا حکم دیا۔ اس لیے جو شخص مومنوں سے اس کے مطابق زکوٰۃ مانگے تو انہیں دے دینی چاہیے، اور اگر کوئی اس سے زیادہ مانگے تو ہرگز نہ دے۔ چوبیس یا اس سے کم اونٹوں میں ہر پانچ پر ایک بکری دینی ہوگی۔ اگر اونٹوں کی تعداد 25 تک پہنچ جائے تو 25 سے 35 تک، ایک برس کی مادہ اونٹنی (بنت مخاض) واجب ہوگی، اگر ایک برس کی مادہ اونٹنی نہیں تو دو برس کا نر اونٹ (ابن لبون) جو تیسرے سال میں داخل ہو چکا ہو، واجب ہے۔ جب اونٹوں کی تعداد 36 تک پہنچ جائے تو 36 سے 45 تک دو برس کی مادہ اونٹنی (بنت لبون) واجب ہوگی۔ جب تعداد 46 تک جائے تو 46 سے 60 تک تین برس کی جفتی کے قابل اونٹنی (حقہ) واجب ہے۔ اور جب تعداد 61 تک پہنچ جائے تو 61 سے 75 تک چار برس کی مادہ (جذعہ) واجب ہوگی۔ جب تعداد 76 تک پہنچ جائے تو 76 سے 90 تک دو دو برس کی دو اونٹنیاں (دو بنت لبون) واجب ہوں گی۔ جب تعداد 91 تک پہنچ جائے تو 91 سے 120 تک جفتی کے قابل دو اونٹنیاں (دو حقے) واجب ہوں گی اور جب تعداد 120 سے زیادہ ہو جائے تو ہر 40 پر دو برس کی اونٹنی اور ہر 50 پر تین برس کی اونٹنی واجب ہوگی۔ اگر اونٹوں کی عمریں صدقہ کے فرض میں علیحدہ علیحدہ ہوں تو جس کے اونٹوں کی تعداد جذعہ کے صدقہ کو پہنچ جائے اور اس کے پاس جذعہ نہیں بلکہ حقہ ہے تو اس سے زکوٰۃ میں حقہ کے ساتھ دو بکریاں بھی لے لی جائیں، اگر ان کے دینے میں اسے آسانی ہو ورنہ 20 درہم لے لیے جائیں۔ اور اگر کسی پر زکوٰۃ میں حقہ واجب ہو اور اس کے پاس حقہ نہیں بلکہ جذعہ ہے تو اس سے جذعہ لے کر صدقہ وصول کرنے والا 20 درہم یا دو بکریاں زکوٰۃ دینے والے کو دے دے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الزكاة /حدیث: 694]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخارى الزكاة، باب العرض في الزكاة (1448)، (1454).»