صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
680. إذا طلع الفجر فلا صلاة إلا ركعتي الفجر
جب فجر طلوع ہو جائے تو فجر کی دو رکعتوں ....
حدیث نمبر: 678
«إذا طلع الفجر فلا صلاة إلا ركعتي الفجر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب فجر طلوع ہو جائے تو فجر کی دو رکعتوں (سنتوں) کے سوا کوئی اور (نفل) نماز نہیں ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 678]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طس] عن أبي هريرة. الإرواء 478.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
681. إذا ظهر الزنا والربا في قرية فقد أحلوا بأنفسهم عذاب ....
جب کسی بستی میں زنا اور سود عام ہو جائے، ....
حدیث نمبر: 679
«إذا ظهر الزنا والربا في قرية فقد أحلوا بأنفسهم عذاب الله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب کسی بستی میں زنا اور سود عام ہو جائے، تو اس بستی والوں نے اپنے اوپر اللہ کا عذاب حلال کر لیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 679]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب ك] عن ابن عباس. غاية المرام 344، تخريج فقه السيرة 370.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
682. إذا ظهر السوء في الأرض أنزل الله بأسه بأهل الأرض ....
جب زمین میں برائی اور گناہ عام ہو جائیں تو ....
حدیث نمبر: 680
«إذا ظهر السوء في الأرض أنزل الله بأسه بأهل الأرض وإن كان فيهم قوم صالحون يصيبهم ما أصاب الناس ثم يرجعون إلى رحمة الله ومغفرته»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب زمین میں برائی اور گناہ عام ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ زمین والوں پر اپنا عذاب نازل فرما دیتا ہے، خواہ ان میں نیک لوگ بھی موجود ہوں، پس جو مصیبت عام لوگوں کو پہنچتی ہے وہی ان (نیک لوگوں) کو بھی پہنچتی ہے، پھر وہ (نیک لوگ) اللہ کی رحمت اور اس کی مغفرت کی طرف لوٹ جاتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 680]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب حل] عن أم سلمة. الصحيحة 1372: حم، وك - مولاة لرسول الله صلى الله عليه وسلم. وحم - عائشة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
683. إذا عاد أحدكم مريضا فليقل: اللهم اشف عبدك ينكأ لك ....
جب تم میں سے کوئی شخص کسی بیمار کی عیادت ....
حدیث نمبر: 681
«إذا عاد أحدكم مريضا فليقل: اللهم اشف عبدك ينكأ لك عدوا أو يمشي لك إلى صلاة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص کسی بیمار کی عیادت کرے تو یوں کہے: «اللَّهُمَّ اشْفِ عَبْدَكَ يَنْكَأُ لَكَ عَدُوًّا أَوْ يَمْشِي لَكَ إِلَى صَلَاةٍ» (اے اللہ! اپنے اس بندے کو شفا عطا فرما تاکہ وہ تیری رضا کے لیے کسی دشمن کو نقصان پہنچائے یا تیرے لیے نماز کی طرف چل کر جائے)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 681]

تخریج الحدیث: «(حسن) ... [ك] عن ابن عمر. الصحيحة 1365.»
قال الشيخ الألباني: حسن
684. إذا عاد الرجل أخاه المسلم مشى في خرافة الجنة حتى ....
جب کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کے لیے ....
حدیث نمبر: 682
«إذا عاد الرجل أخاه المسلم مشى في خرافة الجنة حتى يجلس فإذا جلس غمرته الرحمة فإن كان غدوة صلى عليه سبعون ألف ملك حتى يمسي وإن كان عشيا صلى عليه سبعون ألف ملك حتى يصبح»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کے لیے جاتا ہے تو وہ (اس کے پاس) بیٹھنے تک جنت کے راستوں (یا جنت کے پھل چننے) میں رہتا ہے، پھر جب وہ بیٹھ جاتا ہے تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے۔ پس اگر وہ صبح کے وقت گیا ہو تو شام تک ستر ہزار فرشتے اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں، اور اگر وہ شام کے وقت گیا ہو تو صبح تک ستر ہزار فرشتے اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 682]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ع هق] عن علي. الصحيحة 1367: د، ك.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
685. إذا عطس أحدكم فحمد الله فشمتوه وإذا لم يحمد الله ....
جب تم میں سے کوئی شخص چھینکے اور اللہ کی ....
حدیث نمبر: 683
«إذا عطس أحدكم فحمد الله فشمتوه وإذا لم يحمد الله فلا تشمتوه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص چھینکے اور اللہ کی حمد بیان کرے (یعنی الحمد للہ کہے)، تو تم اس کا جواب دو (یرحمک اللہ کہو)، اور اگر وہ اللہ کی حمد بیان نہ کرے تو تم بھی اسے جواب نہ دو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 683]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم خد م] عن أبي موسى. رياض الصالحين 885.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
686. إذا عطس أحدكم فليشمته جليسه فإن زاد على ثلاث فهو ....
جب تم میں سے کوئی چھینکے تو اس کے پاس ....
حدیث نمبر: 684
«إذا عطس أحدكم فليشمته جليسه فإن زاد على ثلاث فهو مزكوم ولا يشمت بعد ثلاث»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی چھینکے تو اس کے پاس بیٹھنے والے کو چاہیے کہ وہ اس کا جواب دے، پس اگر وہ تین بار سے زیادہ چھینکے تو اسے زکام ہے، لہٰذا تین بار کے بعد اس کا جواب نہیں دیا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 684]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د] 1 عن أبي هريرة. الصحيحة 1330.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
687. إذا عطس أحدكم فليضع كفيه على وجهه وليخفض صوته
جب تم میں سے کوئی چھینکے تو اسے چاہیے کہ ....
حدیث نمبر: 685
«إذا عطس أحدكم فليضع كفيه على وجهه وليخفض صوته»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی چھینکے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنی دونوں ہتھیلیاں (یا کپڑا) اپنے چہرے پر رکھ لے اور اپنی آواز کو پست کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 685]

تخریج الحدیث: «(حسن) ... [ك هب] عن أبي هريرة. المشكاة 4738.»
قال الشيخ الألباني: حسن
688. إذا عطس أحدكم فليقل: الحمد لله رب العالمين وليقل له: ....
جب تم میں سے کوئی شخص چھینکے تو اسے چاہیے ....
حدیث نمبر: 686
«إذا عطس أحدكم فليقل: الحمد لله رب العالمين وليقل له: يرحمك الله وليقل هو: يغفر الله لنا ولكم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص چھینکے تو اسے چاہیے کہ وہ کہے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ»، اور (سننے والا) اسے کہے: «يَرْحَمُكَ اللَّهُ»، اور وہ (چھینکنے والا دوبارہ جواب میں) کہے: «يَغْفِرُ اللَّهُ لَنَا وَلَكُمْ» ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 686]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب ك هب] عن ابن مسعود [حم 3 ك هب] عن سالم بن عبيد الأشجعي. المشكاة 4741.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
689. إذا عطس أحدكم فليقل: الحمد لله على كل حال وليقل ....
جب تم میں سے کوئی شخص چھینکے تو وہ کہے: ....
حدیث نمبر: 687
«إذا عطس أحدكم فليقل: الحمد لله على كل حال وليقل له من حوله: يرحمك الله وليقل هو لمن حوله: يهديكم الله ويصلح بالكم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص چھینکے تو وہ کہے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ»، اور جو لوگ اس کے اردگرد ہیں وہ اسے کہیں: «يَرْحَمُكَ اللَّهُ»، اور وہ اپنے اردگرد والوں کو (جواب میں) کہے: «يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ» ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 687]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ت ن ك] عن أبي أيوب [هـ ك هب] عن علي. الإرواء 780.»
قال الشيخ الألباني: صحيح