صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1608. إن الدجال ممسوح العين اليسرى عليها ظفرة مكتوب بين عينيه ....
بلاشبہ دجال بائیں آنکھ سے کانا ہوگا، اس پر ایک ....
حدیث نمبر: 1606
«إن الدجال ممسوح العين اليسرى عليها ظفرة مكتوب بين عينيه كافر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ دجال بائیں آنکھ سے کانا ہوگا، اس پر ایک موٹا ناخونہ (گوشت کا لوتھڑا) ہوگا، اور اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان «كَافِر» لکھا ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1606]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم] عن أنس. حم 3/115، 201. حم 5/386, 405، م 8/195 –حذيفة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
1609. إن الدجال يخرج من قبل المشرق من مدينة يقال لها: ....
بلاشبہ دجال مشرق کی جانب سے ایک علاقے سے نکلے ....
حدیث نمبر: 1607
«إن الدجال يخرج من قبل المشرق من مدينة يقال لها: خراسان يتبعه أقوام كأن وجوههم المجان المطرقة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ دجال مشرق کی جانب سے ایک علاقے سے نکلے گا جسے خراسان کہا جاتا ہے، اس کے پیچھے ایسے لوگ چلیں گے جن کے چہرے تہہ بہ تہہ جڑی ہوئی ڈھالوں کی طرح (چوڑے اور چپٹے) ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1607]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم هـ] عن أبي بكر. الصحيحة3 1591: ت، ك.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
1610. إن الدنيا حلوة خضرة فمن أصاب منها شيئا من حله ....
بلاشبہ دنیا میٹھی اور سرسبز و شاداب ہے، پس جس ....
حدیث نمبر: 1608
«إن الدنيا حلوة خضرة فمن أصاب منها شيئا من حله فذاك الذي يبارك له فيه وكم من متخوض في مال الله ومال رسوله له النار يوم القيامة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ دنیا میٹھی اور سرسبز و شاداب ہے، پس جس شخص نے اس میں سے کچھ حلال طریقے سے حاصل کیا تو اس کے لیے اس میں برکت ڈال دی جاتی ہے، اور کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جو اللہ اور اس کے رسول کے مال میں ناحق گھسنے والے (ناجائز تصرف کرنے والے) ہیں، ان کے لیے قیامت کے دن صرف آگ ہوگی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1608]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب] عن عمرة بنت الحارث بن أبي ضرار. الصحيحة 1592: ابن أبي عاصم، عم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
1611. إن الدنيا ملعونة ملعون ما فيها إلا ذكر الله وما ....
بلاشبہ دنیا ملعون ہے اور جو کچھ اس میں ہے ....
حدیث نمبر: 1609
«إن الدنيا ملعونة ملعون ما فيها إلا ذكر الله وما والاه وعالما أو متعلما»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ دنیا ملعون ہے اور جو کچھ اس میں ہے وہ بھی ملعون (اللہ کی رحمت سے دور) ہے، سوائے اللہ کے ذکر کے، اور اس چیز کے جو اللہ کی اطاعت کے قریب کر دے، اور عالم یا علم دین سیکھنے والے کے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1609]

تخریج الحدیث: «(حسن) ... [ت هـ] عن أبي هريرة. صحيح الترغيب 71. أبي الدرداء بنحوه.»
قال الشيخ الألباني: حسن
1612. إن الدين النصيحة لله ولكتابه ولرسوله ولأئمة المسلمين وعامتهم
بلاشبہ دین سراپا خیر خواہی ہے، اللہ کے لیے، اس ....
حدیث نمبر: 1610
«إن الدين النصيحة لله ولكتابه ولرسوله ولأئمة المسلمين وعامتهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ دین سراپا خیر خواہی ہے، اللہ کے لیے، اس کی کتاب کے لیے، اس کے رسول کے لیے، مسلمانوں کے حکمرانوں کے لیے اور ان کے عوام کے لیے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1610]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م د ن] عن تميم الداري [ت ن] عن أبي هريرة [حم] عن ابن عباس. مختصر مسلم 1209.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
1613. إن الدين يسر ولا يشاد الدين أحد إلا غلبه فسددوا ....
بلاشبہ دین آسان ہے، اور جو شخص بھی دین میں ....
حدیث نمبر: 1611
«إن الدين يسر ولا يشاد الدين أحد إلا غلبه فسددوا وقاربوا وأبشروا واستعينوا بالغدوة والروحة وشيء من الدلجة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ دین آسان ہے، اور جو شخص بھی دین میں سختی کرے گا تو دین اس پر غالب آ جائے گا۔ پس تم میانہ روی اختیار کرو، (کمال نہ ملنے پر) حق کے قریب ترین رہو، خوش ہو جاؤ اور صبح، دوپہر کے بعد اور رات کے کچھ حصے کی عبادت سے مدد طلب کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1611]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ ن] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
1614. إن الرؤيا تقع على ما تعبر ومثل ذلك مثل رجل ....
بلاشبہ خواب کی جو تعبیر بتائی جائے وہ اسی کے ....
حدیث نمبر: 1612
«إن الرؤيا تقع على ما تعبر ومثل ذلك مثل رجل رفع رجليه فهو ينتظر متى يضعها فإذا رأى أحدكم رؤيا فلا يحدث بها إلا ناصحا أو عالما»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ خواب کی جو تعبیر بتائی جائے وہ اسی کے مطابق واقع ہو جاتا ہے، اور اس کی مثال اس آدمی کی طرح ہے جس نے اپنا پاؤں اٹھا رکھا ہو اور وہ انتظار کر رہا ہو کہ اسے کب نیچے رکھے۔ پس جب تم میں سے کوئی شخص (کوئی اچھا) خواب دیکھے تو وہ کسی خیر خواہ یا عالم کے سوا کسی اور سے اسے بیان نہ کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1612]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ك] عن أنس. الصحيحة 120.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
1615. إن الرجل أحق بصدر دابته وصدر فراشه وأن يؤم في ....
بلاشبہ آدمی اپنی سواری کے اگلے حصے اور اپنے بستر ....
حدیث نمبر: 1613
«إن الرجل أحق بصدر دابته وصدر فراشه وأن يؤم في رحله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ آدمی اپنی سواری کے اگلے حصے اور اپنے بستر کے صدر مقام کا زیادہ حقدار ہے، اور اس بات کا بھی زیادہ حقدار ہے کہ وہ اپنی قیام گاہ (گھر) میں خود امامت کروائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1613]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب] عن عبد الله بن حنظلة. الصحيحة 1595.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
1616. إن الرجل إذا دخل في صلاته أقبل الله عليه بوجهه ....
بلاشبہ جب انسان اپنی نماز شروع کرتا ہے تو اللہ ....
حدیث نمبر: 1614
«إن الرجل إذا دخل في صلاته أقبل الله عليه بوجهه فلا ينصرف عنه حتى ينقلب أو يحدث حدث سوء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ جب انسان اپنی نماز شروع کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنی شایانِ شان اس کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے اور اس سے اس وقت تک اپنی توجہ نہیں ہٹاتا جب تک کہ وہ نماز سے فارغ نہ ہو جائے یا کوئی برا کام (وضو ٹوٹنے کا سبب) نہ کر لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1614]

تخریج الحدیث: «(حسن) ... [هـ] عن حذيفة. الصحيحة 1596.»
قال الشيخ الألباني: حسن
1617. إن الرجل إذا صلى مع الإمام حتى ينصرف كتب له ....
بلاشبہ جب آدمی امام کے ساتھ نماز پڑھتا رہے یہاں ....
حدیث نمبر: 1615
«إن الرجل إذا صلى مع الإمام حتى ينصرف كتب له قيام ليلة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ جب آدمی امام کے ساتھ نماز پڑھتا رہے یہاں تک کہ وہ فارغ ہو جائے، تو اس کے لیے پوری رات کی عبادت (قیام) کا ثواب لکھ دیا جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1615]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم 4 حب] عن أبي ذر. المشكاة 1298.»
قال الشيخ الألباني: صحيح