صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6237. من خرج من بيته متطهرا إلى صلاة مكتوبة فأجره كأجر ....
جو شخص اپنے گھر سے طہارت کی حالت میں فرض ....
حدیث نمبر: 6228
«من خرج من بيته متطهرا إلى صلاة مكتوبة فأجره كأجر الحاج المحرم ومن خرج إلى تسبيح الضحى لا ينصبه إلا إياه فأجره كأجر المعتمر وصلاة على أثر صلاة لا لغوبينهما كتاب في عليين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اپنے گھر سے طہارت کی حالت میں فرض نماز کے لیے نکلے تو اس کا اجر احرام باندھے حاجی کے اجر جیسا ہے، اور جو چاشت کی نماز کے لیے نکلے اور اسے صرف یہی مقصود ہو تو اس کا اجر عمرہ کرنے والے کے اجر جیسا ہے، اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز، جن کے درمیان کوئی فضول بات نہ ہو، تو یہ علیین میں لکھی جاتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6228]

تخریج الحدیث: «(حسن) [د] عن أبي أمامة. صحيح أبي داود 597.»
قال الشيخ الألباني: حسن
6238. من خلع يدا من طاعة لقي الله يوم القيامة لا ....
جس نے (امام کی) اطاعت سے ہاتھ کھینچ لیا وہ ....
حدیث نمبر: 6229
«من خلع يدا من طاعة لقي الله يوم القيامة لا حجة له ومن مات وليس في عنقه بيعة مات ميتة جاهلية»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے (امام کی) اطاعت سے ہاتھ کھینچ لیا وہ قیامت کے دن اس حال میں اللہ سے ملے گا کہ اس کے پاس کوئی دلیل نہ ہوگی، اور جو اس حال میں مرا کہ اس کی گردن میں بیعت نہ تھی وہ جاہلیت کی موت مرا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6229]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن ابن عمر. مختصر مسلم 1233، الضعيفة 3/43، الصححة 984.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6239. من خلقه الله لواحدة من المنزلتين وفقه لعملها
جسے اللہ تعالیٰ نے دو منزلوں میں سے کسی ایک ....
حدیث نمبر: 6230
«من خلقه الله لواحدة من المنزلتين وفقه لعملها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جسے اللہ تعالیٰ نے دو منزلوں میں سے کسی ایک کے لیے پیدا کیا اسے اس کا عمل کرنے کی توفیق عطا فرما دی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6230]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب] عن عمران. الصحيحة 2336: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6240. من دخل السوق فقال: لا إله إلا الله وحده لا ....
جو شخص بازار میں داخل ہو اور کہے: لَا إِلَهَ ....
حدیث نمبر: 6231
«من دخل السوق فقال: لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد يحيي ويميت وهو حي لا يموت بيده الخير وهو على كل شيء قدير كتب الله له ألف ألف حسنة ومحا عنه ألف ألف سيئة ورفع له ألف ألف درجة وبنى له بيتا في الجنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص بازار میں داخل ہو اور کہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اسی کی ہے اور تمام تعریفیں اسی کے لیے ہیں، وہ زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے، وہ زندہ ہے، اسے موت نہیں آئے گی، ساری بھلائی اسی کے ہاتھ میں ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے)، تو اللہ اس کے لیے دس لاکھ نیکیاں لکھ دے گا، اس سے دس لاکھ گناہ مٹا دے گا، اسے دس لاکھ درجے بلند کرے گا اور اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6231]

تخریج الحدیث: «(حسن) [حم ت هـ ك] عن ابن عمر. الكلم الطيب 229، الترغيب 3/5.»
قال الشيخ الألباني: حسن
6241. من دخل حائطا فليأكل ولا يتخذ خبيئة
جو کسی باغ میں داخل ہو وہ کھا لے لیکن ....
حدیث نمبر: 6232
«من دخل حائطا فليأكل ولا يتخذ خبيئة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو کسی باغ میں داخل ہو وہ کھا لے لیکن (اپنے ساتھ لے جانے کے لیے) کچھ چھپا کر نہ رکھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6232]

تخریج الحدیث: «(حسن) [ت] عن ابن عمر. المشكاة 2954.»
قال الشيخ الألباني: حسن
6242. من دخل في هذا المسجد فبزق فيه أو تنخم فليحفر ....
جو شخص اس مسجد میں داخل ہو اور اس میں ....
حدیث نمبر: 6233
«من دخل في هذا المسجد فبزق فيه أو تنخم فليحفر فليدفنه فإن لم يفعل فليبزق في ثوبه ثم ليخرج به»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اس مسجد میں داخل ہو اور اس میں تھوکے یا رینٹ نکالے تو وہ گڑھا کھود کر اسے دفن کر دے، اگر ایسا نہ کر سکے تو اپنے کپڑے میں تھوک لے پھر اسے لے کر باہر نکل جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6233]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [د] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود 1496: حم، ابن خزيمة، هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6243. من دعا إلى هدى كان له من الأجر مثل أجور ....
جس نے ہدایت کی طرف بلایا اسے اس کے پیروکاروں ....
حدیث نمبر: 6234
«من دعا إلى هدى كان له من الأجر مثل أجور من تبعه لا ينقص ذلك من أجورهم شيئا ومن دعا إلى ضلالة كان عليه من الإثم مثل آثام من تبعه لا ينقص ذلك من آثامهم شيئا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے ہدایت کی طرف بلایا اسے اس کے پیروکاروں کے اجر جتنا اجر ملے گا اور اس سے ان کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہوگی، اور جس نے گمراہی کی طرف بلایا اس پر اس کے پیروکاروں کے گناہوں جتنا گناہ ہوگا اور اس سے ان کے گناہوں میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6234]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م 4] عن أبي هريرة. الصحيحة 865، مختصر مسلم 1860، السنة 113: الدارمي، ابن أبي عاصم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6244. من دعا لأخيه بظهر الغيب قال الملك الموكل به: آمين ....
جو اپنے بھائی کے لیے اس کی غیر موجودگی میں ....
حدیث نمبر: 6235
«من دعا لأخيه بظهر الغيب قال الملك الموكل به: آمين ولك بمثله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو اپنے بھائی کے لیے اس کی غیر موجودگی میں دعا کرتا ہے تو اس پر مقرر فرشتہ کہتا ہے: آمین، اور تیرے لیے بھی اسی جیسی (دعا قبول ہو)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6235]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [م د] عن أبي الدرداء.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6245. من دعي إلى طعام وهو صائم فليجب فإن شاء طعم ....
جسے کھانے کی دعوت دی جائے اور وہ روزے سے ....
حدیث نمبر: 6236
«من دعي إلى طعام وهو صائم فليجب فإن شاء طعم وإن شاء ترك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جسے کھانے کی دعوت دی جائے اور وہ روزے سے ہو تو وہ قبول کرے، پھر چاہے تو کھا لے اور چاہے تو چھوڑ دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6236]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ] عن جابر. آداب الزفاف 73، الصحيحة 347: حم، م، د، الطحاوي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6246. من دعي إلى عرس أو نحوه فليجب
جسے شادی کی دعوت دی جائے یا اس جیسی کسی ....
حدیث نمبر: 6237
«من دعي إلى عرس أو نحوه فليجب»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جسے شادی کی دعوت دی جائے یا اس جیسی کسی اور دعوت میں بلایا جائے تو وہ قبول کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6237]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن ابن عمر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح