صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6327. من شهد أن لا إله إلا الله دخل الجنة
جس نے گواہی دی کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ (اللہ ....
حدیث نمبر: 6318
«من شهد أن لا إله إلا الله دخل الجنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے گواہی دی کہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں) وہ جنت میں داخل ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6318]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [البزار] عن ابن عمر. الصحيحة 2344.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6328. من شهد أن لا إله إلا الله وأن محمدا رسول ....
جس نے گواہی دی کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ ....
حدیث نمبر: 6319
«من شهد أن لا إله إلا الله وأن محمدا رسول الله حرم الله عليه النار»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے گواہی دی کہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں)، اللہ تعالیٰ اس پر آگ حرام کر دے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6319]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م ت] عن عبادة. مختصر مسلم 11.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6329. من شهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك ....
جس نے گواہی دی کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ ....
حدیث نمبر: 6320
«من شهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأن محمدا عبده ورسوله وأن عيسى عبده ورسوله وابن أمته وكلمته ألقاها إلى مريم وروح منه وأن الجنة حق وأن النار حق وأن البعث حق أدخله الله الجنة على ما كان من عمل من أي أبواب الجنة الثمانية شاء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے گواہی دی کہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں)، اور عیسیٰ علیہ السلام اس کے بندے اور رسول ہیں اور اس کی بندی (مریم) کے بیٹے ہیں اور اس کا وہ کلمہ ہیں جو اس نے مریم کی طرف ڈالا اور اس کی طرف سے ایک روح ہیں، اور یہ کہ جنت حق ہے، جہنم حق ہے اور دوبارہ اٹھایا جانا حق ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے جنت کے آٹھوں دروازوں میں سے جس سے وہ چاہے جنت میں داخل فرمائے گا، خواہ اس کے اعمال کچھ بھی ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6320]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن عبادة بن الصامت. المشكاة 27.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6330. من شهد صلاتنا هذه ووقف معنا حتى ندفع وقد وقف ....
جو ہماری اس نماز میں حاضر ہو اور ہمارے ساتھ ....
حدیث نمبر: 6321
«من شهد صلاتنا هذه ووقف معنا حتى ندفع وقد وقف بعرفة قبل ذلك ليلا أو نهارا فقد تم حجه وقضى تفثه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو ہماری اس نماز میں حاضر ہو اور ہمارے ساتھ اس وقت تک ٹھہرے جب تک ہم روانہ نہ ہو جائیں، اور اس سے پہلے وہ رات یا دن میں عرفات میں ٹھہر چکا ہو تو اس کا حج مکمل ہو گیا اور اس نے اپنے احرام کی میل کچیل دور کر لی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6321]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت هـ] عن عروة بن مضرس. الإرواء 1066.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6331. من شهر سيفه ثم وضعه فدمه هدر
جس نے اپنی تلوار سونتی پھر اسے چلایا تو اس ....
حدیث نمبر: 6322
«من شهر سيفه ثم وضعه فدمه هدر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے اپنی تلوار سونتی پھر اسے چلایا تو اس کا خون رائیگاں ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6322]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن ك] عن ابن الزبير. الصحيحة 2345: حل.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6332. من صام الأبد فلا صام ولا أفطر
جس نے ہمیشہ (بلاناغہ) روزے رکھے اس نے نہ روزہ ....
حدیث نمبر: 6323
«من صام الأبد فلا صام ولا أفطر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے ہمیشہ (بلاناغہ) روزے رکھے اس نے نہ روزہ رکھا اور نہ افطار کیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6323]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ن هـ ك] عن عبد الله بن الشخير. صحيح الترغيب 2/88: حب. ن، طب - ابن عمر. ن، حب - عمران. ن - أبي قتادة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6333. من صام ثلاثة أيام من كل شهر فقد صام الدهر ....
جس نے ہر مہینے تین دن روزے رکھے اس نے ....
حدیث نمبر: 6324
«من صام ثلاثة أيام من كل شهر فقد صام الدهر كله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے ہر مہینے تین دن روزے رکھے اس نے گویا ہمیشہ روزے رکھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6324]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ت ن هـ الضياء] عن أبي ذر. صحيح الترغيب 1025، الإرواء 947.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6334. من صام رمضان إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ....
جس نے رمضان کے روزے ایمان اور احتساب (ثواب کی ....
حدیث نمبر: 6325
«من صام رمضان إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه [وما تأخر] »
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے رمضان کے روزے ایمان اور احتساب (ثواب کی نیت) سے رکھے اس کے اگلے اور پچھلے تمام گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6325]

تخریج الحدیث: « [خط] عن ابن عباس.»
6335. من صام رمضان إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ....
جس نے رمضان کے روزے ایمان اور احتساب (ثواب کی ....
حدیث نمبر: 6326
«من صام رمضان إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے رمضان کے روزے ایمان اور احتساب (ثواب کی نیت) سے رکھے اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6326]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق 4] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6336. من صام رمضان وأتبعه ستا من شوال كان كصوم الدهر
جس نے رمضان کے روزے رکھے پھر اس کے بعد ....
حدیث نمبر: 6327
«من صام رمضان وأتبعه ستا من شوال كان كصوم الدهر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے رمضان کے روزے رکھے پھر اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے تو یہ گویا ہمیشہ روزے رکھنے کے برابر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6327]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م 4] عن أبي أيوب. الإرواء 950، الروض النضير 911، مختصر مسلم 618.»
قال الشيخ الألباني: صحيح