الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب البر و الصلة نیکی اور صلہ رحمی کا بیان مسلمانوں کے نابالغ بچے جنت میں تتلیوں کی طرح ہوں گے
خالد قیسی نے بیان کیا، میں نے کہا: اے ابوہریرہ! کیا آپ نے اپنے خلیل ( صلی اللہ علیہ وسلم ) سے کوئی ایسی چیز سنی ہے جس کے ذریعے ہم اپنے جی خوش کر لیں؟ انہوں نے فرمایا: ہاں! میں نے آپ صلى اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”تمہارے چھوٹے بچے جنت کے کیڑے ہیں۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب البروالصلة، باب فضل من يموت له ولد فبحتسبه، رقم: 2635. مسند احمد: 488/2. صحيح ترغيب وترهيب، رقم: 1998.»
|