الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب البر و الصلة نیکی اور صلہ رحمی کا بیان تین امور میں چھوٹ بولنا درست ہے
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”صرف تین امور میں جھوٹ بولنا درست ہے: آدمی اہلیہ سے جھوٹ بولتا ہے تاکہ وہ اس سے خوش ہو جائے، آدمی لوگوں کے درمیان صلح کرانے کے لیے جھوٹ بولتا ہے اور لڑائی میں جھوٹ بولتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب البروالصلة، باب تحريم الكذب المباح منه، رقم: 2605. سنن ابوداود، رقم: 4921. سنن ترمذي، رقم: 1939.»
|