الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب البر و الصلة نیکی اور صلہ رحمی کا بیان مومن ایک شخص سے دو بار دھوکہ نہیں کھاتا
اسی (سابقہ) اسناد سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے میری طرف وحی کی ہے کہ تم تواضع اختیار کرو، تم ایک دوسرے پر زیادتی نہ کرو۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الادب، باب لا يلدع المومن من جحر مرتين، رقم: 6133. مسلم، كتاب الزهد والرقائق، باب لا يلدغ المومن من جحر مرتين، رقم: 2998. سنن ابوداود، رقم: 4862. سنن ابن ماجه، رقم: 3982. مسند احمد: 379.»
سعید بن مسیب رحمہ اللہ بیان فرماتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن ایک سوراخ سے دو دفعہ نہیں ڈسا جاتا۔“
تخریج الحدیث: «انظر ما قبله.»
|