الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب البر و الصلة نیکی اور صلہ رحمی کا بیان جانوروں کی ضروریات کا خیال رکھنا فرض ہے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک عورت ایک بلی کی وجہ سے جہنم میں گئی، اس نے اسے باندھ رکھا، پس اس نے اسے نہ کھلایا، نہ پلایا اور نہ ہی اسے چھوڑا کہ وہ حشرات الارض کھا لیتی۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الشرب، باب سقي الماء، رقم: 3365. مسلم، كتاب البروالصلة، باب تحريم تعذيب الهرة الخ، رقم: 2619. سنن دارمي، رقم: 2814. مسند احمد: 424/2.»
محمد بن جعفر نے اس اسناد سے روایت کیا، انہوں نے کہا: ایک عورت بلی کی وجہ سے جہنم میں گئی، اس نے اسے باندھ رکھا اور اسے نہ چھوڑا کہ وہ حشرت الارض کھا لیتی۔
تخریج الحدیث: «تقدم تخريجه: 82.»
|