الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب البر و الصلة نیکی اور صلہ رحمی کا بیان مسلمان کا دوسرے مسلمان پر حق کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کا دوسرے پر حق ہے کہ جب وہ اس سے ملاقات کرے تو اسے سلام کرے، جب وہ چھینک مار کر «الحمدالله» کہے تو یہ اسے «يرحمك الله» کہہ کر جواب دے، جب اسے دعوت دے تو وہ اسے قبول کرے، جب بیمار ہو جائے تو اس کی عیادت کرے، جب فوت ہو جائے تو اس کے جنازے میں شرکت کرے اور اس کی غیر موجودگی میں اس کے لیے خیر خواہی کرے۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، رقم: 6222، 5175، 2445، 1239. مسلم، كتاب السلام، باب من حق المسلم للمسلم رد السلام، رقم:...، سنن ابوداود، رقم: 5030. سنن ترمذي، رقم: 2736.»
|