الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
كتاب البر و الصلة
نیکی اور صلہ رحمی کا بیان
لوگوں کے ساتھ نرمی اور آسانی پیدا کرنے کی ترغیب
حدیث نمبر: 813
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا عبداللٰه بن ادریس، قال: سمعت لیثا یحدث عن طاؤوس، عن ابن عباس، عن رسول اللٰه صلی اللٰه علیہ وسلم قال: یسروا ولا تعسروا، وایسروا ولا تعسروا، فاذا غضبت فاسکت، واذا غضبت فاسکت.اَخْبَرَنَا عَبْدُاللّٰهِ بْنُ اِدْرِیْسَ، قَالَ: سَمِعْتُ لَیْثًا یُحَدِّثُ عَنْ طَاؤُوْسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: یَسِّرُوْا وَلَا تُعَسِّرُوْا، وَاَیْسِرُوْا وَلَا تَعْسِرُوْا، فَاِذَا غَضَبْتَ فَاسْکُتْ، وَاِذَا غَضَبْتَ فَاسْکُتْ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آسانی پیدا کرو، تنگی پیدا نہ کرو، آسانی پیدا کرو، تم پر تنگی نہیں کی جائے گی، پس جب تمہیں غصہ آئے تو خاموش ہو جاؤ، اور جب تمہیں غصہ آئے تو خاموشی اختیار کرو۔

تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الجهاد والسير، باب فى الامر بالتيسير الخ، رقم: 1732. الادب المفرد، رقم: 245. مسند احمد: 293/1.»
حدیث نمبر: 814
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا جریر، عن لیث، عن طاؤوس، عن ابن عباس، عن رسول اللٰه صلی اللٰه علیه وسلم قال: علموا ویسروا ولا تعسروا، علموا ویسروا ولا تعسروا، علموا ویسروا ولا تعسروا، ثم قال: واذا غضبت فاسکت، واذا غضبت فاسکت، واذا غضبت فاسکت.اَخْبَرَنَا جَرِیْرٌ، عَنْ لَیْثٍ، عَنْ طَاؤُوْسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: عَلِّمُوْا وَیَسِّرُوْا وَلَا تُعَسِّرُوْا، عَلِّمُوْا وَیَسِّرُوْا وَلَا تُعَسِّرُوْا، عَلِّمُوْا وَیَسِّرُوْا وَلَا تُعَسِّرُوْا، ثُمَّ قَالَ: وَاِذَا غَضِبْتَ فَاسْکُتْ، وَاِذَا غَضِبْتَ فَاسْکُتْ، وَاِذَا غَضِبْتَ فَاسْکُتْ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تعلیم دو، آسانی پیدا کرو اور تنگی پیدا نہ کرو، سکھاو، آسانی پیدا کرو تنگی پیدا نہ کرو، تعلیم دو، آسانی پیدا کرو اور تنگی پیدا نہ کرو۔ پھر فرمایا: جب تمہیں غصہ آئے تو خاموش ہو جاؤ، جب تمہیں غصہ آئے تو خاموش ہو جاؤ اور جب تمہیں غصہ آئے تو خاموش ہو جاؤ۔

تخریج الحدیث: «انظر ما قبله.»

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.