الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب النكاح و الطلاق نکاح اور طلاق کے احکام و مسائل ایک سے زیادہ بیویاں ہوں تو انصاف ضروری ہے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی دو بیویاں ہوں اور وہ ان میں سے ایک کو چھوڑ کر دوسری کی طرف میلان رکھے تو وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کا ایک پہلو ساقط ہو گا۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب النكا ح، باب فى القسم بين النساء، رقم: 2133. سنن نسائي، كتاب عشرة النساء، رقم: 3942، قال الشيخ الالباني: صحيح. سنن دارمي، رقم: 2206. مسند احمد: 295/2.»
|