الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
كتاب النكاح و الطلاق
نکاح اور طلاق کے احکام و مسائل
بٹے سٹے کا نکاح (شغار) اسلام میں جائز نہیں
حدیث نمبر: 603
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا كلثوم، نا عطاء، عن ابي هريرة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:" لا شغار في الإسلام وهو ان تنكح المراة بصداق الاخرى يقول: انكحني وانكحك بغير صداق فذاك الشغار".أَخْبَرَنَا كُلْثُومٌ، نا عَطَاءٌ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا شِغَارَ فِي الْإِسْلَامِ وَهُوَ أَنْ تُنْكَحَ الْمَرْأَةُ بِصَدَاقِ الْأُخْرَى يَقُولُ: أَنْكِحْنِي وَأُنْكِحُكَ بِغَيْرِ صَدَاقٍ فَذَاكَ الشَّغَارُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسلام میں شغار (نکاح کی قسم) نہیں۔ اور وہ یہ ہے کہ عورت سے دوسری عورت کے حق مہر کے عوض نکاح کرنا، وہ کہے: مجھے نکاح کر دو میں تمہیں نکاح کر دیتا ہوں اور حق مہر نہیں ہو گا، اسے شغار کہتے ہیں۔

تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب النكا ح، باب الشغار، رقم: 5112. مسلم، كتاب النكا ح، باب تحريم نكا ح الشغار الخ، رقم: 1415. سنن ترمذي، رقم: 1124. سنن ابن ماجه، رقم: 1883.»

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.