الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب النكاح و الطلاق نکاح اور طلاق کے احکام و مسائل اگر عورت اپنے خاوند سے پہلے مسلمان ہوجائے تو وہ آپس میں تعلقات قائم نہیں کرسکتے
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی زینب رضی اللہ عنہا کو ان کے شوہر ابوالعاص بن الربیع رضی اللہ عنہ کے پاس نکاح اول کے ساتھ دو سال بعد لوٹایا تھا۔
تخریج الحدیث: «سنن ترمذي، ابواب النكا ح، باب ماجاء فى الزوجين المشركين بسلم الحدهما، رقم: 1143. سنن ابن ماجه، كتاب النكا ح، باب الزوجين يسلم احدهما قبل الآخر، رقم: 2009. مسند احمد: 217/1.»
محمد بن اسحاق نے اس اسناد سے اسی مثل روایت کیا ہے، اور یہ اضافہ نقل کیا، فرمایا: کوئی نیا کام نہ کیا، (یعنی نیا نکاح نہ نیا حق مہر وغیرہ) اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پہلے انہیں اپنے ہاں رکھ لیا ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبله»
|