سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
96. باب إِذَا اخْتَلَطَتْ عَلَى الْمَرْأَةِ أَيَّامُ حَيْضِهَا في أَيَّامِ اسْتِحَاضَتِهَا:
عورت کے حیض اور استحاضہ کے ایام گڈمڈ ہو جائیں تو کیا کرے؟
حدیث نمبر: 927
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ الْمُحَارِبِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: كَتَبَتْ إِلَيْهِ امْرَأَةٌ: إِنِّي قَدْ اسْتُحِضْتُ مُنْذُ كَذَا وَكَذَا، فَبَلَغَنِي أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: "تَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ"، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:"مَا نَجِدُ لَهَا غَيْرَ مَا قَالَ عَلِيٌّ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، ان کے پاس ایک عورت نے لکھا کہ میں اتنے اتنے دن سے استحاضہ میں مبتلا ہوں اور مجھے یہ خبر لگی ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ ایسی عورت ہر نماز کے وقت غسل کرے گی؟ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فر مایا: قول علی کے علاوہ ہم تمہارے لئے کوئی رخصت نہیں پاتے ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 927]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 931] »
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 127/1] ، [مصنف عبدالرزاق، 1173، 1178] و [شرح معاني الآثار 199/1 -101]
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 127/1] ، [مصنف عبدالرزاق، 1173، 1178] و [شرح معاني الآثار 199/1 -101]
حدیث نمبر: 928
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ، أَوْ عِكْرِمَةُ، قَالَ: كَانَتْ زَيْنَبُ تَعْتَكِفُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ تُرِيقُ الدَّمَ، فَأَمَرَهَا أَنْ "تَغْتَسِلَ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ".
یحییٰ بن ابی کثیر نے کہا: ابوسلمہ یا عکرمہ نے مجھ سے بیان کیا کہ ام المومنین سیدہ زینب رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اعتکاف کرتی تھیں، اور ان کو (استحاضہ کا) خون جاری رہتا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ ہر نماز کے لئے غسل کریں۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 928]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده منقطع، [مكتبه الشامله نمبر: 932] »
اس روایت کی سند منقطع ہے۔ دیکھئے: [مصنف عبدالرزاق 117] و [بيهقي 351/1]
اس روایت کی سند منقطع ہے۔ دیکھئے: [مصنف عبدالرزاق 117] و [بيهقي 351/1]
حدیث نمبر: 929
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، أَنَّ عَلِيًّا، وَابْنَ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا كَانَا، يَقُولَانِ: "الْمُسْتَحَاضَةُ تَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ".
یحییٰ بن ابی کثیر سے مروی ہے کہ سیدنا علی اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما فرماتے تھے کہ مستحاضہ ہر نماز کے وقت غسل کرے گی۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 929]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده منقطع، [مكتبه الشامله نمبر: 933] »
اس روایت کی سند بھی منقطع ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 127/1] ، دیگر طرق بھی ضعیف ہیں۔
اس روایت کی سند بھی منقطع ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 127/1] ، دیگر طرق بھی ضعیف ہیں۔
حدیث نمبر: 930
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ، يَقُولُ: "تَغْتَسِلُ بَيْنَ كُلِّ صَلَاتَيْنِ غُسْلًا وَاحِدًا، وَتَغْتَسِلُ لِلْفَجْرِ غُسْلًا وَاحِدًا"، قَالَ الْأَوْزَاعِيُّ: وَكَانَ الزُّهْرِيُّ، وَمَكْحُولٌ، يَقُولَانِ:"تَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ".
امام اوزاعی رحمہ اللہ نے کہا: میں نے عطاء بن ابی رباح سے سنا کہ (مستحاضہ) ہر دو نمازوں کے لئے ایک غسل اور فجر کے لئے الگ غسل کرے گی۔ امام اوزاعی رحمہ اللہ نے کہا: زہری و مکحول رحمہما اللہ کہتے تھے کہ ہر نماز کے لئے غسل کرے گی۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 930]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 934] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: آثار رقم (827، 829، 916) و [مصنف عبدالرزاق 1171]
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: آثار رقم (827، 829، 916) و [مصنف عبدالرزاق 1171]
حدیث نمبر: 931
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، وَوَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، عَنْ هِشَامٍ صَاحِبِ الدَّسْتَوَائِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ، قَالَ وَهْبٌ: أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ جَحْشٍ كَانَتْ تُهَرَاقُ الدَّمَ، وَإِنَّهَا سَأَلَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَاكَ، فَأَمَرَهَا "أَنْ تَغْتَسِلَ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ وَتُصَلِّيَ".
ابوسلمہ سے مروی ہے ام حبیبہ نے کہا: وہب نے ذکر کیا کہ ام حبیبہ بنت جحش کو خون آتا رہتا تھا اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں پوچھا، تو آپ نے حکم فرمایا: ”ہر نماز کے وقت غسل کر کے نماز پڑھیں۔“ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 931]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لانقطاعه، [مكتبه الشامله نمبر: 935] »
اس روایت کی سند انقطاع کی وجہ سے ضعیف ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 293] و [بيهقي 351/1]
اس روایت کی سند انقطاع کی وجہ سے ضعیف ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 293] و [بيهقي 351/1]
وضاحت: (تشریح احادیث 914 سے 931)
امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے اس روایت کے تحت لکھا ہے: اگر طاقت ہو تو ہر نماز کے لئے غسل کرے گی، اور اگر مشقت کی وجہ سے پریشان ہو تو وضو کر کے نماز پڑھ لے گی۔
ان مختلف روایات کا یہی حل ہے۔
والله اعلم۔
امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے اس روایت کے تحت لکھا ہے: اگر طاقت ہو تو ہر نماز کے لئے غسل کرے گی، اور اگر مشقت کی وجہ سے پریشان ہو تو وضو کر کے نماز پڑھ لے گی۔
ان مختلف روایات کا یہی حل ہے۔
والله اعلم۔
حدیث نمبر: 932
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، يَقُولُ: كَتَبَتْ امْرَأَةٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، وَابْنِ الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: إِنِّي أُسْتَحَاضُ فَلَا أَطْهُرُ، وَإِنِّي أُذَكِّرُكُمَا اللَّهَ إِلَّا أَفْتَيْتُمَانِي، وَإِنِّي سَأَلْتُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالُوا: كَانَ عَلِيٌّ، يَقُولُ: "تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلَاةٍ"، فَقَرَأْتُ، وَكَتَبْتُ الْجَوَابَ بِيَدِي مَا أَجِدُ لَهَا إِلَّا مَا قَالَ عَلِيٌّ، فَقِيلَ: إِنَّ الْكُوفَةَ أَرْضٌ بَارِدَةٌ، فَقَالَ:"لَوْ شَاءَ اللَّهُ لَابْتَلَاهَا بِأَشَدَّ مِنْ ذَلِكَ".
ابوبشر (جعفر بن ابي وحشيہ) نے کہا: میں نے سعید بن جبیر رحمہ اللہ کو کہتے سنا: ایک عورت نے سیدنا ابن عباس اور ابن زبیر رضی اللہ عنہم کے پاس لکھا کہ میں مستحاضہ ہوں، پاک نہیں ہوتی ہوں، اور میں تم دونوں کو اللہ کی یاد دلا کر درخواست کرتی ہوں کہ مجھے فتویٰ دیجئے، میں نے اس بارے میں پوچھا تو لوگوں نے مجھے یہ بتایا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ ایسی عورت ہر نماز کے لیے غسل کرے گی۔ ابوبشر نے کہا: میں نے یہ خط پڑھ کر سنایا اور اپنے ہاتھ سے جواب لکھا کہ میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے قول کے علاوہ کچھ نہیں پاتا ہوں (یعنی انہوں نے جو کہا وہ صحیح ہے)۔ عرض کیا گیا کہ کوفہ ٹھنڈا مقام ہے، فرمایا: اگر اللہ چاہتا تو اس سے بڑی مصیبت میں انہیں مبتلا کر دیتا۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 932]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 936] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف عبدالرزاق 1173، 1179] ، [شرح معاني الآثار 100/1] ، [سنن البيهقي 335/1] و [المحلی لابن حزم 214/3]
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف عبدالرزاق 1173، 1179] ، [شرح معاني الآثار 100/1] ، [سنن البيهقي 335/1] و [المحلی لابن حزم 214/3]
وضاحت: (تشریح حدیث 931)
عرض کرنے کا مقصد یہ تھا کہ سردی میں ہر نماز کے لئے غسل کرنا بہت تکلیف دہ ہوگا، فرمایا: یہ تو کچھ نہیں، اللہ چاہے تو اس سے بڑی مصیبت میں مبتلا کر دے۔
عرض کرنے کا مقصد یہ تھا کہ سردی میں ہر نماز کے لئے غسل کرنا بہت تکلیف دہ ہوگا، فرمایا: یہ تو کچھ نہیں، اللہ چاہے تو اس سے بڑی مصیبت میں مبتلا کر دے۔
حدیث نمبر: 933
أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: قِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: إِنَّ أَرْضَهَا أَرْضٌ بَارِدَةٌ، فَقَالَ:"تُؤَخِّرُ الظُّهْرَ وَتُعَجِّلُ الْعَصْرَ، وَتَغْتَسِلُ غُسْلًا، وَتُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ، وَتُعَجِّلُ الْعِشَاءَ، وَتَغْتَسِلُ غُسْلًا، وَتَغْتَسِلُ لِلْفَجْرِ غُسْلًا".
مجاہد سے مروی ہے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا گیا کہ ان کا علاقہ ٹھنڈا علاقہ ہے تو انہوں نے فرمایا: (تب پھر) ظہر کو تاخیر اور عصر کو جلدی پڑھ لے، اور ایک بار غسل کر لے، مغرب دیر سے اور عشاء جلدی ایک غسل سے پڑھ لے، اور فجر کے لئے ایک بار غسل کر لے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 933]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 937] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [شرح معاني الآثار 101/1 -102]
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [شرح معاني الآثار 101/1 -102]
حدیث نمبر: 934
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: أَنَّ ابْنَةَ جَحْشٍ كَانَتْ تَحْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ "وَكَانَتْ تُسْتَحَاضُ، فَكَانَتْ تَخْرُجُ مِنْ مِرْكَنِهَا وَإِنَّهُ لَعَالِيهِ الدَّمُ فَتُصَلِّي".
سیدہ زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جحش کی بیٹی عبدالرحمٰن بن عوف کے نکاح میں تھیں اور انہیں خون جاری رہتا تھا، اور جب وہ تسلے یا ٹب سے نکلتیں تو خون پانی کے اوپر آ جاتا تھا، پھر وہ نماز پڑھتی تھیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 934]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 938] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 128/1] ، [اسد الغابة 69/7 -71] ، [الاصابة 191/12] و [الاستذكار 228/3]
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 128/1] ، [اسد الغابة 69/7 -71] ، [الاصابة 191/12] و [الاستذكار 228/3]
حدیث نمبر: 935
أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ سَعِيدٍ الدِّمَشْقِيُّ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ إِسْحَاق، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ، وَيَحْيَى بْنَ أَبِي كَثِيرٍ، يَقُولَانِ: "تُفْرِدُ لِكُلِّ صَلَاةٍ اغْتِسَالَةً"، قَالَ الْأَوْزَاعِيُّ: وَبَلَغَنِي عَنْ مَكْحُولٍ، مِثْلُ ذَلِكَ.
امام اوزاعی رحمہ اللہ نے کہا: میں نے امام زہری اور یحییٰ بن ابی کثیر رحمہما اللہ سے سنا: وہ کہتے تھے کہ وہ (مستحاضہ) ہر نماز کے لئے علاحدہ غسل کرے گی۔ امام اوزاعی رحمہ اللہ نے کہا: اور مکحول سے بھی مجھے یہی روایت پہنچی ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 935]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 939] »
یہ سند تو صحیح ہے، لیکن دوسری جگہ کہیں نہیں ملی۔ مکحول کی روایت ضعیف ہے۔ نیز دیکھئے حديث رقم (791)۔
یہ سند تو صحیح ہے، لیکن دوسری جگہ کہیں نہیں ملی۔ مکحول کی روایت ضعیف ہے۔ نیز دیکھئے حديث رقم (791)۔
حدیث نمبر: 936
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ شُعَيْبٍ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَانَ، يَقُولُ: "لِكُلِّ صَلَاتَيْنِ اغْتِسَالَةٌ، وَتُفْرِدُ لِصَلَاةِ الصُّبْحِ اغْتِسَالَةً".
امام اوزاعی رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ مجھے عطاء رحمہ اللہ نے خبر دی کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے تھے: ہر دو نماز کے لئے غسل ہے، صرف نماز فجر ایک غسل سے پڑھے گی۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 936]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 940] »
اس اثر کی سند صحیح ہے، اور یہ روایت (930) میں گذر چکی ہے۔ نیز دیکھئے: [بيهقي 89/1]
اس اثر کی سند صحیح ہے، اور یہ روایت (930) میں گذر چکی ہے۔ نیز دیکھئے: [بيهقي 89/1]