الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر
سنن دارمي
من كتاب الاضاحي
قربانی کے بیان میں
21. باب في لُحُومِ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ:
پالتو گدھے کے گوشت کا بیان
حدیث نمبر: 2029
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا احمد بن عبد الله، حدثنا مالك، عن الزهري، عن الحسن، وعبد الله ابني محمد، عن ابيهما، عن علي، ان عليا قال لابن عباس:"نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن متعة النساء يوم خيبر، وعن لحوم الحمر الإنسية".(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ الْحَسَنِ، وَعَبْدِ اللَّهِ ابْنَيْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِمَا، عَنْ عَلِيٍّ، أَنَّ عَلِيًّا قَالَ لِابْنِ عَبَّاسٍ:"نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ مُتْعَةِ النِّسَاءِ يَوْمَ خَيْبَرَ، وَعَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْإِنْسِيَّةِ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن عورتوں کے متعہ سے اور پالتو گدھوں کے گوشت (کھانے) سے منع فرمایا۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2033]»
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 4216، 5523]، [مسلم 1407]، [ترمذي 1121]، [نسائي 3365]، [ابن ماجه 1961]، [أبويعلی 576]، [ابن حبان 4140]

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2030
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا محمد بن يوسف، عن سفيان، عن هشام، عن ابن سيرين، عن انس بن مالك، قال: قام رجل يوم خيبر، فقال: يا رسول الله، اكلت الحمر او افنيت الحمر، ثم قال: يا رسول الله، افنيت الحمر او اكلت الحمر،"فامر رسول الله صلى الله عليه وسلم رجلا فنادى إن الله ورسوله ينهيانكم عن لحوم الحمر، فإنها رجس".(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَامَ رَجُلٌ يَوْمَ خَيْبَرَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُكِلَتْ الْحُمُرُ أَوْ أُفْنِيَتِ الْحُمُرُ، ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُفْنِيَتِ الْحُمُرُ أَوْ أُكِلَتْ الْحُمُرُ،"فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا فَنَادَى إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَنْهَيَانِكُمْ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ، فَإِنَّهَا رِجْسٌ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ خیبر کے دن ایک صحابی کھڑے ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! گدھے کھا لئے گئے، یا یہ کہا: گدھے (کھا کر) ختم کر دیئے گئے، پھر عرض کیا: اے اللہ کے رسول! گدھے ختم کر دیئے گئے، یا کھا لئے گئے، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کو حکم دیا کہ اعلان کر دو: بیشک اللہ اور اس کا رسول دونوں تم کو پالتو گدھوں کا گوشت کھانے سے منع کرتے ہیں کیونکہ وہ ناپاک ہیں۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2034]»
یہ روایت صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2991، 4199]، [مسلم 1940]، [نسائي 69]، [ابن ماجه 3196]، [أبويعلی 2828]، [ابن حبان 5274]، [الحميدي 1234]

وضاحت:
(تشریح احادیث 2028 سے 2030)
ان احادیث سے متعہ اور گدھے کے گوشت کی حرمت ثابت ہوئی۔
نکاحِ متعہ یہ ہے کہ آدمی ایک وقتِ مقررہ تک کے لئے نکاح کر لے، جیسے ہفتہ، دس دن، ایک ماہ یا سال کے لئے، یہ شروع اسلام میں حلال تھا پھر قیامت تک کے لئے حرام قرار دیا گیا، آگے مزید تفصیل آ رہی ہے۔
اسی طرح گدھے کا گوشت حلال تھا، پھر قیامت تک کے لئے اس کا کھانا حرام کر دیا گیا۔
ان دونوں چیزوں میں جو لوگ حلت کے قائل ہیں ان کا استدلال صحیح نہیں اور حرمت کی دلیل واضح، صریح اور قوی ہے۔
واللہ اعلم۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.