مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
62. كلام الحسن البصري
حضرت حسن بصری کا کلام
ترقیم عوامۃ: 36433 ترقیم الشثری: -- 38020
٣٨٠٢٠ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا الحكم بن عبد الملك عن قتادة عن مطرف بن الشخير عن ابن عباس: ﴿من (ماء) (١) صديد﴾ [إبراهيم: ١٦] ، قال: ما يسيل بين جلد الكافر ولحمه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) ضعيف؛ لحال الحكم بن عبد الملك.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ارشادِ خداوندی { مِنْ مَائٍ صَدِیدٍ } کے بارے میں روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں۔ یہ وہ پانی ہے جو کافر کی جلد اور اس کے گوشت کے درمیان چلتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38020]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38020، ترقيم محمد عوامة 36433)
ترقیم عوامۃ: 36434 ترقیم الشثری: -- 38021
٣٨٠٢١ - حدثنا هوذة بن خليفة قال: حدثنا عوف عن الحسن: ﴿ (يومئذ) (١) يتذكر الإنسان وانى له الذكرى (٢٣) يقول ياليتني قدمت لحياتي﴾ [الفجر: ٢٣ - ٢٤] ، قال: علم والله انه (صادف) (٢) هناك حياة طويلة لا موت فيها (آخر ما عليه) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (يوم).
(٢) في [ط، هـ]: (صادق).
(٣) في [هـ]: (أحسن مما عليه).
حضرت حسن سے { یَوْمَئِذٍ یَتَذَکَّرُ الإِنْسَان وَأَنَّی لَہُ الذِّکْرَی یَقُولُ یَا لَیْتَنِی قَدَّمْت لِحَیَاتِی } کے بارے میں روایت ہے وہ کہتے ہیں۔ خدا کی قسم! اس کو معلوم ہوجائے گا کہ وہ ایسی زندگی کے قریب ہے کہ جس میں آخرکار موت نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38021]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38021، ترقيم محمد عوامة 36434)
ترقیم عوامۃ: 36435 ترقیم الشثری: -- 38022
٣٨٠٢٢ - حدثنا عفان قال: حدثنا ابو الاشهب عن الحسن ان ملكا من تلك الملوك حضرته الوفاة، فاطاف به اهل مملكته، فقالوا: (لمن) (١) تدع العباد والبلاد بعدك؟ فقال: يا ايها القوم لا تجهلوا، فإنكم في ملك من لا يبالي: اصغير اخذ من ملكه او كبير.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (لن).
حضرت حسن سے روایت ہے کہ بادشاہوں میں سے ایک بادشاہ تھا۔ اس کی موت کا وقت آیا تو اس کے اہل مملکت اس کے پاس آئے اور کہنے لگے۔ آپ، اپنے بعد شہروں اور لوگوں کو کس کے لیے چھوڑ رہے ہیں؟ تو اس بادشاہ نے جواب دیا۔ اے لوگو! تم جاہل نہ رہنا۔ تم سب اس ذات کی ملکیت میں ہو جس کو اس کی پروا نہیں ہے کہ اس کی ملک سے یہ چیز کوئی چھوٹا لے یا کوئی بڑا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38022]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38022، ترقيم محمد عوامة 36435)
ترقیم عوامۃ: 36436 ترقیم الشثری: -- 38023
٣٨٠٢٣ - حدثنا ابو اسامة عن ابي الاشهب (عن الحسن) (١) قال: لا يزال العبد بخير إذا قال الله، وإذا عمل لله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب تک آدمی اللہ کے لیے کہتا ہے اور جب تک آدمی اللہ کے لیے عمل کرتا ہے تب تک وہ خیر پر رہتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38023]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38023، ترقيم محمد عوامة 36436)
ترقیم عوامۃ: 36437 ترقیم الشثری: -- 38024
٣٨٠٢٤ - حدثنا عفان قال: حدثنا ابو الاشهب قال: سمعت الحسن يقول: يا ابن آدم إن لك سرا، وإن لك علانية، فسرك املك (بك) (١) من علانيتك، وإن لك (عملا، وإن لك قولا) (٢) ، (فعملك) (٣) املك (بك) (٤) من قولك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [أ، ب]: (به).
حضرت ابوالاشہب بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو کہتے سنا: اے آدم کے بیٹے! تیرا ایک پوشیدہ حال ہے اور ایک تیرا ظاہری حال ہے۔ پس تیرا پوشیدہ حال، تیرے ظاہر سے زیادہ تیرے قبضہ میں ہے۔ ایک تیرا عمل ہے اور ایک تیرا قول ہے۔ پس تیرا عمل، تیرے قول سے زیادہ تیرے قبضہ میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38024]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38024، ترقيم محمد عوامة 36437)
ترقیم عوامۃ: 36438 ترقیم الشثری: -- 38025
٣٨٠٢٥ - (حدثنا عفان قال) (١) : حدثنا ابو الاشهب قال: سمعت الحسن يقول: يا ابن آدم تبصر القذى في عين اخيك، وتدع الجذل (٢) (معترضا) (٣) في عينك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) هو جذع الشجرة وأصلها بدون غصونها.
(٣) في [جـ]: (معترض).
حضرت ابوالاشہب بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو کہتے سنا۔ اے ابن آدم! تجھے اپنے بھائی کی آنکھ کا تنکا دکھائی دیتا ہے اور اپنی آنکھ میں موجود شہتیر بھی تو چھوڑ دیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38025]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38025، ترقيم محمد عوامة 36438)
ترقیم عوامۃ: 36439 ترقیم الشثری: -- 38026
٣٨٠٢٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: اخبرنا عطاء بن السائب ان ابا (البختري) (١) واصحابه كانوا إذا سمع احدهم (يثني) (٢) عليه او دخله عجب ثنى منكبيه وقال: خشعت لله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ع]: (البحتري).
(٢) سقط من: [س]، وفي [ع]: (شيء).
حضرت عطاء بن سائب بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابوالبختری اور ان کے ساتھی جب کسی کو اپنے بارے میں تعریف کہتے سنتے یا انہیں عجب محسوس ہوتا تو وہ اپنے کندھوں کو موڑ لیتے اور کہتے۔ میں اللہ کے لیے خشوع کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38026]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38026، ترقيم محمد عوامة 36439)
ترقیم عوامۃ: 36440 ترقیم الشثری: -- 38027
٣٨٠٢٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ثابت قال: قيل للحسن: يا ابا سعيد اينام الشيطان؟ قال: لو غفل لوجدها كل مؤمن من قلبه.
حضرت ثابت سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت حسن سے پوچھا گیا۔ اے ابوسعید! کیا شیطان سوتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: اگر وہ غافل ہوتا تو اس بات کو ہر مومن اپنے دل میں محسوس کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38027]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38027، ترقيم محمد عوامة 36440)
ترقیم عوامۃ: 36441 ترقیم الشثری: -- 38028
٣٨٠٢٨ - حدثنا عفان قال: حدثنا ابو الاشهب قال: (حدثنا) (١) الحسن انه قال: (٢) للشر (اهل) (٣) ، وللخير (اهل) (٤) ، (و) (٥) من ترك شيئا كفيه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (أخبرنا)، وفي [هـ]: (سمعت).
(٢) في [جـ]: زيادة (أن).
(٣) في [جـ]: (أهلًا).
(٤) في [جـ]: (أهلًا).
(٥) سقط من: [جـ].
حضرت ابوالاشہب بیان کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ حضرت حسن بیان کرتے ہیں۔ شر کے اہل بھی ہیں اور خیر کے اہل بھی ہیں۔ جو شخص کسی چیز کو چھوڑ دیتا ہے تو اس کو اس کی کفایت ہوجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38028]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38028، ترقيم محمد عوامة 36441)
ترقیم عوامۃ: 36442 ترقیم الشثری: -- 38029
٣٨٠٢٩ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا هشام عن حفصة عن الربيع بن زياد عن كعب قال: والله ما استقر لعبد ثناء في الارض حتى يستقر (له) (١) في اهل السماء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
حضرت کعب سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ خدا کی قسم! کسی بندہ کی تعریف زمین میں نہیں ٹھہرتی یہاں تک کہ وہ اس کے لیے آسمان میں قرار پکڑ لیتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38029]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38029، ترقيم محمد عوامة 36442)