🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

75. ما قالوا: في البكاء من خشية الله
اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36771 ترقیم الشثری: -- 38360
٣٨٣٦٠ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا (فطر) (١) عن منذر عن الربيع بن خثيم انه جاءه (سائل) (٢) فقال: اطعموه سكرا، فقال اهله: ما يصنع هذا بالسكر؟ فقال: لكن انا اصنع به.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ع]: (قطر).
(٢) في [أ]: (سايل).

حضرت ربیع بن خثیم رحمہ اللہ کے بارے میں مروی ہے کہ ان کے پاس ایک مانگنے والا آیا تو انہوں نے کہا کہ اس کو شکر دے دو ان کے گھر والوں نے کہا کہ وہ شکر کا کیا کرے گا؟ تو آپ نے جواب دیا کہ میں اس سے کچھ نہ کچھ کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38360]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38360، ترقيم محمد عوامة 36771)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36772 ترقیم الشثری: -- 38361
٣٨٣٦١ - حدثنا الفضل بن دكين عن جعفر بن برقان (١) قال: حدثني ميمون ابن (ابي جرير) (٢) قال: بلغني ان رجلا من بني ابن عمر استكساه إزارا قال: (فذكروا إزارا) (٣) ، قال: اقطعه ثم انكسه، قال: (فتكره) (٤) ذلك الفتى، فقال له ابن عمر: ويحك! انظر لا تكون من القوم الذين يجعلون ما رزقهم الله في بطونهم وعلى ظهورهم (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: زيادة (قال).
(٢) في [هـ]: (مهران)، وسقط في [س]: (أبي)، وانظر: التاريخ الكبير ٧/ ٣٤٣.
(٣) في [س]: (فذكروا إزاره)، وفي [هـ]: (تحرق إزاري).
(٤) في [أ، ب]: (فنكره).
(٥) مجهول؛ لجهالة ميمون بن أبي جرير، وإبهام شيخه، وأخرجه ابن المبارك في الزهد (٧٥٣)، وهناد (٧٠٤)، وابن عساكر ٣١/ ١٥٢، وذكره البخاري في التاريخ الكبير ٧/ ٣٤٣.

حضرت میمون فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ایک بیٹے نے انہیں ازار پہننے کو دیا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اس کو کاٹ کر پہنو۔ اس آدمی نے اس بات کو ناپسند کیا تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ ان لوگوں میں سے نہ ہو جاؤ جو اللہ کے رزق کو پیٹ اور جسموں تک محدود رکھتے ہیں [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38361]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38361، ترقيم محمد عوامة 36772)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36773 ترقیم الشثری: -- 38362
٣٨٣٦٢ - [حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا جعفر (عن) (١) ميمون ان ابا الدرداء قال: ويل للذي لا يعلم مرة، وويل للذي يعلم ثم لا يعمل ست (مرار) (٢) ] (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ابن).
(٢) في [ع]: (مرات).
(٣) سقط الخبر من: [س].
(٤) منقطع؛ ميمون لم يدرك أبا الدرداء، وأخرجه ابن عساكر ٤٧/ ١٤٨، والخطيب في اقتضاء العلم العمل (٦٦)، وابن عبد البر في جامع بيان العلم ٢/ ٤، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٢١١.

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ نہ جاننے والے کے لیے ایک مرتبہ ہلاکت ہے اور جان کر عمل نہ کرنے والے کے لیے چھ مرتبہ ہلاکت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38362]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38362، ترقيم محمد عوامة 36773)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36774 ترقیم الشثری: -- 38363
٣٨٣٦٣ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا جعفر بن برقان قال: حدثني ايوب بن راشد عن وهب بن منبه قال: نجد في كتاب الله المنزل: اناس يدينون بغير العبادة، يختلون الدنيا بعمل الآخرة، يلبسون لباس مسوك الضان، قلوبهم كقلوب (الذئاب) (١) ، السنتهم احلى من العسل، وانفسهم امر من الصبر قال: ⦗٨٦⦘ (افبي) (٢) يغترون، وإياي يخدعون، اقسمت (لابعثن) (٣) عليهم فتنة يعود الحليم (فيها) (٤) حيران.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الذباب).
(٢) في [جـ]: (فبي).
(٣) في [ب]: (لأبهثن).
(٤) في [جـ، س، ع]: (فيهم).

حضرت وہب بن منبہ فرماتے ہیں کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کی اتاری ہوئی کتاب میں یہ بات پڑھی ہے کہ لوگ ”بغیر عبادت کے ہی دین دار بنے بیٹھے ہیں، آخرت کے عمل میں بھی دنیا شامل کرلیتے ہیں، لوگ بھیڑ کی کھالوں کا لباس پہنتے ہیں جبکہ ان کے دل بھیڑیوں کی طرح ہیں، ان کی زبانیں شہد سے میٹھی ہیں جبکہ ان کے دل ایلوے سے بھی کڑوے ہیں۔ کیا یہ لوگ مجھ سے دغا بازی کرتے ہیں اور مجھ کو دھوکا دیتے ہیں کہ مجھے قسم ہے میں ان پر ایسا عذاب بھیجوں گا کہ ان کے بردبار لوگ بھی حیران ہوجائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38363]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38363، ترقيم محمد عوامة 36774)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36775 ترقیم الشثری: -- 38364
٣٨٣٦٤ - حدثنا الفضل بن دكين عن جعفر (عن) (١) ميمون قال: لا يكون الرجل تقيا حتى يحاسب نفسه (٢) محاسبة شريكه، حتى يعلم ماكله ومطعمه ومشربه وملبسه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ابن).
(٢) في [هـ]: زيادة (أشد من).

حضرت میمون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آدمی اس وقت تک پرہیزگار نہیں بن سکتا کہ جب تک اپنے نفس کا اس طرح محاسبہ نہ کرے جیسا کہ وہ اپنے شریک کا محاسبہ کرتا ہے۔ یہاں تک کہ اپنے کھانے، پینے اور لباس کے ذرائع کو نہ جان لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38364]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38364، ترقيم محمد عوامة 36775)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36776 ترقیم الشثری: -- 38365
٣٨٣٦٥ - حدثنا الفضل بن دكين عن (عمر) (١) بن موسى الانصاري عن موسى ابن عبد الله بن يزيد عن ابيه قال: كان اكثر الناس صلاة وكان لا يصوم إلا يوم عاشوراء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، س]: (عمرو).
حضرت عبداللہ بن یزید رحمہ اللہ اپنے والد کے بارے میں نقل کرتے ہیں کہ وہ لوگوں میں سے زیادہ نمازی تھے اور صرف عاشورے کا روزہ رکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38365]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38365، ترقيم محمد عوامة 36776)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36777 ترقیم الشثری: -- 38366
٣٨٣٦٦ - حدثنا الفضل بن دكين عن سلمة بن نبيط قال: قال (ابي) (١) : يا بني قم فصل من السحر، فإن لم تستطع فلا تدع ركعتي الفجر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، س، ع، هـ].
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٨٧٢٣)، وفي الزهد ص ٢٣٣.

حضرت سلمہ بن نسیط رحمہ اللہ کا ارشاد ہے کہ اے میرے بیٹے اٹھ اور سحری کے وقت نماز پڑھا کر۔ اگر تجھ میں یہ قدرت نہ ہو تو فجر کی دو رکعتوں کو ہرگز نہ چھوڑ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38366]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38366، ترقيم محمد عوامة 36777)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36778 ترقیم الشثری: -- 38367
٣٨٣٦٧ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا الاعمش عن يزيد بن حيان قال: إن كان (عنبس) (١) بن عقبة التيمي تيم (الرباب) (٢) (ليسجد) (٣) حتى إن ⦗٨٧⦘ العصافير ليقعن على ظهره وينزلن، ما يحسبنه إلا (جذم) (٤) حائط.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ]: (عيسى).
(٢) في [ب]: (الحرباب).
(٣) في [س]: (يسجد).
(٤) في [جـ]: (حرم).

حضرت یزید بن حیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عنبس بن عقبہ التیمی رحمہ اللہ (یعنی تیم الر باب) جب سجدہ کرتے یہاں تک کہ چڑیاں ان کی کمر پر بیٹھ جاتیں اور اترتیں۔ چڑیاں ان کو محض ایک دیوار کا ٹکڑا ہی سمجھتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38367]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38367، ترقيم محمد عوامة 36778)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36779 ترقیم الشثری: -- 38368
٣٨٣٦٨ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا الربيع بن النذر عن ابيه [عن الربيع بن (خثيم) (١) في قوله تعالى: ﴿ومن يتق الله يجعل له مخرجا﴾ [الطلاق: ٢] ، قال: من كل امر ضاق على الناس.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (خيثم).
حضرت ربیع بن خثیم رحمہ اللہ سے اللہ تعالیٰ کے قول { وَمَنْ یَتَّقِ اللَّہَ یَجْعَلْ لَہُ مَخْرَجًا } کی تفسیر میں منقول ہے کہ ہر اس راستہ سے کہ جو لوگوں کے لیے مشکل ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38368]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38368، ترقيم محمد عوامة 36779)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36780 ترقیم الشثری: -- 38369
٣٨٣٦٩ - حدثنا يحيى بن يمان عن اشعث] (١) عن جعفر عن سعيد بن جبير ﴿امن هو قانت آناء الليل ساجدا (وقائما) (٢) يحذر الآخرة﴾ [الزمر: ٩] ، قال: يحذر عذاب الآخرة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين في: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب]: (قايمًا).

حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہاللہ کے ارشاد { أَمَّنْ ہُوَ قَانِتٌ آنَائَ اللَّیْلِ سَاجِدًا وَقَائِمًا یَحْذَرُ الآخِرَۃَ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38369]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38369، ترقيم محمد عوامة 36780)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں