🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38494 ترقیم الشثری: -- 40122
٤٠١٢٢ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة قال: حدثنا ابو إسحاق عن ارقم بن يعقوب قال: سمعت عبد الله يقول: كيف انتم إذا خرجتم من ارضكم (هذه) (١) إلى جريرة العرب (ومنابت) (٢) الشيح؟ قلت: من يخرجنا (من ارضنا) (٣) قال: عدو الله (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (هذا).
(٢) في [س]: (مناثب).
(٣) سقط من: [أ، ب، جـ، س].
(٤) مجهول؛ لجهالة أرقم بن يعقوب، أخرجه ابن سعد ٦/ ٢٠٥، ونعيم في الفتن (١٩٣٢).

حضرت ارقم بن یعقوب سے روایت ہے فرمایا کہ میں نے حضرت عبداللہ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تمہاری کیا حالت ہوگی جب تم اپنی اس زمین سے جزیرۃ العرب اور گھاس اگنے کی جگہوں کی طرف نکل جاؤ گے میں نے عرض کیا ہماری زمین سے ہمیں کون نکالے گا انہوں نے فرمایا اللہ کا دشمن۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40122]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40122، ترقيم محمد عوامة 38494)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38495 ترقیم الشثری: -- 40123
٤٠١٢٣ - حدثنا وكيع (١) عن محمد بن قيس عن الشعبي قال: قال حذيفة: كاني (بهم) (٢) (مشرفي) (٣) آذان خيلهم رابطيبها بحافتي (الفرات) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: زيادة (قال).
(٢) في [س]: (لهم)، وفي [جـ]: (لياهم).
(٣) في [س]: (مشرقي)، وفي [ع]: (مرفي).
(٤) في [جـ]: (الفراة).
(٥) منقطع؛ الشعبي لا يروي عن حذيفة.

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا گویا کہ میں ان کو دیکھ رہا ہوں کہ ان کے گھوڑوں کے کان کھڑے ہوں گے اور ان کے راہب وزاہد فرات کے دونوں کناروں پر ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40123]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40123، ترقيم محمد عوامة 38495)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38496 ترقیم الشثری: -- 40124
٤٠١٢٤ - حدثنا وكيع وابو معاوية عن الاعمش عن ابي ظبيان عن حذيفة ⦗٢٧٣⦘ قال: ما تلاعن قوم قط إلا حق عليهم القول (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه عبد الرزاق (١٩٥٣٥)، والبخاري في الأدب المفرد (٣١٨)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٢٧٩، وهناد في الزهد (١٣١٧)، والبيهقي في شعب الإيمان (٥١٥٩)، ونعيم في الفتن (١٨٧٠).
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ارشاد فرمایا کہ کبھی بھی کسی قوم نے آپس میں لعن طعن اختیار نہیں کی مگر عذاب کی بات ان پر ثابت ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40124]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40124، ترقيم محمد عوامة 38496)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38497 ترقیم الشثری: -- 40125
٤٠١٢٥ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا يزيد بن عبد العزيز عن الاعمش عن إبراهيم عن همام بن الحارث عن حذيفة قال: ما ابالي على كف (من) (١) ضربت بعد عمر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س]، وفي [ع]: زيادة (أي ذي الحمس).
(٢) صحيح.

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا کہ حضرت عمر کے بعد مجھے اس بات کی پروا نہیں کہ کس کس کی بیعت کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40125]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40125، ترقيم محمد عوامة 38497)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38498 ترقیم الشثری: -- 40126
٤٠١٢٦ - حدثنا محمد بن عبيد عن الاعمش عن (عمارة) (١) بن عمير عن ابي عمار قال: قال حذيفة: إن الفتنة لتعرض على القلوب، فاي قلب اشربها (نقط) (٢) (على قلبه نقط) (٣) (سود) (٤) ، واي قلب انكرها نقط على (قلبه) (٥) نقطة بيضاء، فمن احب منكم ان يعلم اصابته الفتنة ام لا؟ فلينظر فإن راى حراما ما كان يراه حلالا، او يرى حلالا (ما كان) (٦) يراه حراما فقد اصابته (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عمار).
(٢) في [س]: (تعظ).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) في [س]: (سوداء).
(٥) في [س]: (قلب).
(٦) سقط من: [س].
(٧) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٣٣٢٨) ٥/ ٣٨٦، والحاكم ٤/ ٤٦٨، والبزار (٢٨٤٤)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٢٧٠، وابن منده في الإيمان (٣٣٩)، والداني (٢٦)، وقد ورد الخبر مرفوعًا، أخرجه مسلم (١٤٤).

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا یقینا فتنہ دلوں پر آتا ہے جس دل میں اس کی محبت بیٹھ جائے تو اس دل پر سیاہ نقطہ لگا یا جاتا ہے اور جو دل اس فتنے کو ناپسند کرتا ہے اس پر سفید لگا دیا جاتا ہے جو آدمی تم میں سے چاہتا ہے کہ جانے اسے فتنہ پہنچتا ہے یا نہیں وہ غور کرے اگر جسے وہ حلال سمجھتا تھا اسے حرام سمجھنا شروع کردیا یا جسے حرام سمجھتا تھا اسے حلال سمجھنا شروع کردیا تو اسے فتنہ پہنچ چکا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40126]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40126، ترقيم محمد عوامة 38498)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38499 ترقیم الشثری: -- 40127
٤٠١٢٧ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا قطبة عن الاعمش عن عمارة بن عمير عن قيس بن سكن عن حذيفة (قال) (١) : ياتي على الناس زمان لو اعترضتهم في الجمعة (بنبل) (٢) ما اصابت إلا كافرا (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (عن).
(٢) في [أ، ب]: (نيل)، وفي [ط، هـ]: (نبيل).
(٣) صحيح؛ قطبة هو ابن عبد العزيز الأسدي، ثقة على الصحيح.

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ اگر تو جمعہ میں ان کی طرف متوجہ ہو کر تیر مارے تو وہ تیر نہیں لگے گا سوائے کافروں کے (مراد یہ ہے کہ سارے کفر میں ہوں گے لیکن یہاں کفر سے وہ کفر مراد نہیں جو اسلام سے نکال دیتا ہے مراد یہ ہے کہ ہر ایک کفار جیسے اعمال میں مبتلا ہوگا) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40127]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40127، ترقيم محمد عوامة 38499)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38500 ترقیم الشثری: -- 40128
٤٠١٢٨ - حدثنا حفص عن الاعمش عن زيد قال: قال حذيفة: إن للفتنة وقفات وبعثات، فإن استطعت ان تموت في (وقفاتها) (١) (فافعل) (٢) ، وقال: ما الخمر صرفا باذهب (لعقول) (٣) الرجال من الفتن (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (وفقاتها).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [س]: (بعقول).
(٤) صحيح؛ أخرجه أبو نعيم في الحلية ١/ ٢٧٤، والحاكم ٤/ ٤٣٣، ونعيم بن حماد في الفتن (١٦٢)، والداني (١٨٠).

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا فتنے میں اس کے رکنے اور بھڑکنے کے مواقع ہوتے ہیں اگر تم سے ہو سکے کہ تمہیں اس کے رکنے کے مواقع میں موت آئے تو ایسا کرلینا اور فرمایا کہ کوئی خالص شراب لوگوں کی عقلوں کو زیادہ اڑانے والی نہیں ہے فتنوں کی بہ نسبت۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40128]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40128، ترقيم محمد عوامة 38500)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38501 ترقیم الشثری: -- 40129
٤٠١٢٩ - حدثنا وكيع ويزيد بن هارون (١) قالا: اخبرنا عمران بن (حدير) (٢) عن رفيع ابي (كثيرة) (٣) (قال) (٤) : سمعت ابا الحسن عليا يقول: تمتلئ الارض ظلما وجورا حتى يدخل كل بيت خوف وحرب، يسالون درهمين و (جريبين) (٥) فلا يعطونه، فيكون (تقتال بتقتال) (٦) و (تسيار بتسيار) (٧) حتى يحيط الله بهم في ⦗٢٧٥⦘ (مصره) (٨) ، ثم تملا الارض عدلا وقسطا. - وقال وكيع: حتى يحيط الله بهم في (قصره) (٩) (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: زيادة (قال).
(٢) في [أ، ب]: (جدير).
(٣) في [أ، هـ]: (كبيرة)، وفي [ط]: (كثير).
(٤) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (قالا).
(٥) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (جربيان).
(٦) في [جـ، ع]: (قتال بقتال)، وفي [س]: (بقتال لقتال).
(٧) في [جـ]: (سيار بسيار)، وفي [ع]: (بسار بيسار)، وفي [س]: (يسير بسير).
(٨) في [س]: (قصيره).
(٩) في [س]: (قصيره).
(١٠) مجهول؛ لجهالة رفيع أبي كثيرة والد عبد العزيز.

حضرت رفیع ابی کثیرہ سے روایت ہے فرمایا کہ میں نے ابو الحسن علی رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ زمین ظلم اور زیادتی سے بھر جائے گی یہاں تک کہ ہر گھر میں خوف اور لڑائی داخل ہوگی دو درہم اور دو جریب مانگیں گے انہیں نہیں دیا جائے گا (جریب ٨ قفیز کے برابر پیمانے کو کہتے ہیں) لڑائی کے مقابلے میں لڑائی ہوگی اور لشکر لشکروں کے مقابلے میں چلیں گے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ ان کا احاطہ کریں گے ان کے شہر میں پھر زمین عدل و انصاف سے بھر دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40129]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40129، ترقيم محمد عوامة 38501)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38502 ترقیم الشثری: -- 40130
٤٠١٣٠ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا شعبة بن الحجاج عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب قال: جلد خالد بن الوليد رجلا حدا، فلما كان من الغد جلد رجلا آخر حدا، فقال (رجل) (١) : هذه والله الفتنة، جلد امس رجلا في حد، وجلد اليوم رجلا في حد، فقال خالد: ليست هذه بفتنة، إنما الفتنة ان (تكون) (٢) في ارض يعمل فيها بالمعاصي (فتريد) (٣) ان تخرج منها إلى ارض لا يعمل فيها بالمعاصي فلا تجدها (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [س]: (يكون).
(٣) في [س]: (فيزيد).
(٤) صحيح.

حضرت طارق بن شہاب سے روایت ہے انہوں نے فرمایا حضرت خالد بن ولید نے ایک آدمی کو بطور حد کوڑے لگائے جب دوسرا دن ہوا دوسرے آدمی کو بطور حد کوڑے لگائے ایک آدمی نے کہا اللہ کی قسم یہ تو فتنہ ہے گزشتہ کل ایک آدمی کو حد میں کوڑے لگائے اور آج دوسرے آدمی کو حد میں کوڑے لگائے ہیں حضرت خالد بن ولید نے فرمایا یہ فتنہ نہیں ہے فتنہ تو یہ ہوتا ہے کہ ایک زمین پر بیشمار گناہ کیے جائں تو یہ چاہے کہ ایسی زمین کی طرف نکل جائے جہاں گناہ نہ کیے جاتے ہوں پس تو ایسی زمین نہ پائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40130]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40130، ترقيم محمد عوامة 38502)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38503 ترقیم الشثری: -- 40131
٤٠١٣١ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا ابو شهاب عن الحسن بن عمرو (الفقيمي) (١) عن منذر الثوري عن (سعد) (٢) بن حذيفة قال: لما (تحسر) (٣) الناس سعيد بن العاص كتبوا بينهم كتابا ان لا يستعمل عليهم إلا رجلا يرضونه لانفسهم ودينهم، فبينما هم كذلك إذ قدم حذيفة من المدائن فاتوه بكتابهم فقالوا: يا ابا ⦗٢٧٦⦘ عبد الله (صنعنا) (٤) بهذا الرجل ما قد بلغك، ثم كتبنا هذا الكتاب واحببنا (٥) ان لا نقطع امرا دونك، (فنظر) (٦) في كتابهم وضحك وقال: والله ما ادري اي الامرين اردتم؟ اردتم ان تتولوا سلطان قوم ليس لكم؟ (اردتم) (٧) ان تردوا هذه الفتنة حيث (اطلعت) (٨) خطامها (واستوت) (٩) ، إنها (لمرسلة) (١٠) من الله في الارض ترتعي حتى تطا على خطامها، لن (يستطيع) (١١) احد من الناس لها (ردا) (١٢) ، وليس احد من الناس يقاتل فيها إلا قتل حتى (يبعث) (١٣) الله (قزعا كقزع) (١٤) الخريف يكون (بهم بينهم) (١٥) (١٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (القمقمي).
(٢) في [جـ]: (سعيد).
(٣) في [س، ع]: (نحس).
(٤) في [س]: (ضعنا).
(٥) في [هـ]: زيادة (و).
(٦) في [ب]: (ونظر).
(٧) في [س]: تكرر.
(٨) في [ط، هـ]: (اطلقت).
(٩) في [س]: (وشوت).
(١٠) في [س]: (لمرحلة).
(١١) في [أ، ب]: (تستطيع).
(١٢) في [أ، ب]: (زاد).
(١٣) في [أ، س]: (بعث).
(١٤) في [س]: (قرعًا كقراع).
(١٥) سقط من: [س].
(١٦) حسن؛ سعد بن حذيفة صدوق، وأخرجه الحاكم ٤/ ٥٠٣.

حضرت سعد بن حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا جب لوگوں نے حضرت سعید بن عاص کو معزول کرنے پر موافقت کرلی تو آپس میں انہوں نے ایک تحریر لکھی کہ ان پر عامل نہیں بنایا جائے گا مگر وہ آدمی جس پر وہ اپنے لیے اور اپنے دین کے لیے راضی ہوں گے وہ لوگ اسی حالت پر تھے اچانک حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ مدائن سے تشریف لائے اپنی تحریر لے کر ان کے پاس گئے اے ابو عبداللہ ہم نے اس آدمی کے ساتھ وہ معاملہ کیا ہے ہے جو آپ کو پہنچا ہے پھر ہم نے یہ تحریر لکھی ہے اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ آپ کے بغیر ہم کسی امر کا یقینی فیصلہ نہ کریں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ان کی تحریر کو دیکھا اور مسکرائے اور فرمایا اللہ کی قسم مجھے معلوم نہیں دونوں امروں میں سے کس کا تم نے ارادہ کیا ہے ایسے لوگوں کی ولایت کا ارادہ کیا ہے جو تمہارے فائدے کے لیے نہیں ہے یا تم نے ارادہ کیا ہے اس فتنے کو لوٹا نے کا اس مقام کی طرف جہاں یہ بےمہار ہوجائے گا اور مضبوط ہوجائے گا۔ بلاشبہ یہ فتنہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے زمین پر بھیجا جاتا ہے چرتا ہے یہاں تک اپنی لگام کو روندتا ہے کہ لوگوں میں سے کوئی بھی اسے روکنے کی طاقت نہیں رکھتا لوگوں میں سے کوئی بھی اس میں قتال نہیں کرتا مگر قتل کردیا جاتا ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ بدلی بھیجتے ہیں موسم خزاں کے بادلوں کی طرح وہ قتال انہی کے درمیان ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40131]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40131، ترقيم محمد عوامة 38503)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں