🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1046. حَدِيثُ يَحْيَى بْنِ حُصَيْنِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ جَدَّتِهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23232
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبةُ ، عَنْ يَحْيَى بنِ حُصَيْنٍ ، عَنْ جَدَّتِهِ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ: " يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ، يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ، يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ"، قَالُوا فِي الثَّالِثَةِ: وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ:" وَالْمُقَصِّرِينَ" .
یحییٰ بن حصین (رح) اپنی دادی سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تین مرتبہ یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ حلق کرانے والوں پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوں تیسری مرتبہ لوگوں نے قصر کرنے والوں کو بھی دعاء میں شامل کرنے کی درخواست کی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں شامل فرما لیا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23232]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1303
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23233
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورِ بنِ حَيَّانَ الْأَسَدِيِّ ، عَنِ ابنِ بجَادٍ ، عَنْ جَدَّتِهِ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " رُدُّوا السَّائِلَ وَلَوْ بظِلْفِ شَاةٍ مُحْتَرِقٍ" ، أَوْ مُحْرَقٍ.
ابن بجاد اپنی دادی سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا سائل کو کچھ دے کر ہی واپس بھیجا کرو خواہ وہ بکری کا جلا ہوا کھر ہی ہو۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23233]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن، ابن بجاد صوابه: أبن بجيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
1047. حَدِيثُ يَحْيَى بْنِ حُصَيْنٍ عَنْ أُمِّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23234
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبي إِسْحَاقَ ، عَنْ يَحْيَى بنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ أُمِّهِ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُب فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، اتَّقُوا اللَّهَ وَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا وَإِنْ أُمِّرَ عَلَيْكُمْ عَبدٌ حَبشِيٌّ مُجَدَّعٌ، مَا أَقَامَ فِيكُمْ كِتَاب اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ" .
یحییٰ بن حصین (رح) اپنی دادی سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اگر تم پر کسی غلام کو بھی امیر مقرر کردیا جائے جو تمہیں کتاب اللہ کے مطابق لے کر چلتا رہے تو تم اس کی بات بھی سنو اور اس کی اطاعت کرو۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23234]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
1048. حَدِيثُ امْرَأَةٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23235
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بنُ هَارُونَ ، أَخْبرَنَا مُحَمَّدُ بنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ ضَمْرَةَ بنِ سَعِيدٍ ، عَنْ جَدَّتِهِ ، عَنِ امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِهِمْ، قَالَ: وَقَدْ كَانَتْ صَلَّتْ الْقِبلَتَيْنِ مَعَ النَّبيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لِي: " اخْتَضِبي، تَتْرُكُ إِحْدَاكُنَّ الْخِضَاب حَتَّى تَكُونَ يَدُهَا كَيَدِ الرَّجُلِ" ، قَالَتْ: فَمَا تَرَكَتْ الْخِضَاب حَتَّى لَقِيَتْ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَإِنْ كَانَتْ لَتَخْتَضِب وَإِنَّهَا لَابنَةُ ثَمَانِينَ.
ایک خاتون (جنہیں دونوں قبلوں کی طرف نماز پڑھنے کا شرف حاصل ہے) کہتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے یہاں تشریف لائے اور مجھ سے فرمایا مہندی لگایا کرو تم لوگ مہندی لگاناچھوڑ دیتی ہو اور تمہارے ہاتھ مردوں کے ہاتھ کی طرح ہوجاتے ہیں میں نے اس کے بعد سے مہندی لگانا کبھی نہیں چھوڑی اور میں ایسا ہی کروں گی تاآنکہ اللہ سے جاملوں راوی کہتے ہیں کہ وہ اسی سال کی عمر میں بھی مہندی لگایا کرتی تھیں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23235]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لعنعنة ابن إسحاق، و جدة ضمرة بن سعيد لا تعرف، ابن ضمرة بن سعيد، صوابه: ضمرة بن سعيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23236
حَدَّثَنَا هَيْثَمٌ يَعْنِي ابنَ خَارِجَةَ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بنُ مَيْسَرَةَ ، عَنِ ابنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ أَبي ثِفِالٍ الْمُزَنِيِّ أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَباحَ بنَ عَبدِ الرَّحْمَنِ بنِ حُوَيْطِب ، يَقُولُ: حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي أَنَّها سَمِعَتْ أَباهَا يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ، وَلَا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرْ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ، وَلَا يُؤْمِنُ باللَّهِ مَنْ لَا يُؤْمِنُ بي، وَلَا يُؤْمِنُ بي مَنْ لَا يُحِب الْأَنْصَارَ" .
رباح بن عبدالرحمن اپنی دادی کے حوالے سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے والد سے سنا ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جس کا وضو نہ ہو اور اس شخص کا وضو نہیں ہوتا جو اس میں اللہ کا نام نہ لے اور وہ شخص اللہ پر ایمان رکھنے والا نہیں ہوسکتا جو مجھ پر ایمان نہ لائے اور وہ شخص مجھ پر ایمان رکھنے والا نہیں ہوسکتا جو انصار سے محبت نہ کرے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23236]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف أبى ثفال المرّي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23237
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سَعِيدُ بنُ خُثَيْمٍ أَبو مَعْمَرٍ الْهِلَالِيُّ ، حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي رِبعِيَّةُ ابنَةُ عِيَاضٍ الْكِلَابيَّةُ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ عَلِيًّا ، يَقُولُ: " كُلُوا الرُّمَّانَ بشَحْمِهِ، فَإِنَّهُ دِباغُ الْمَعِدَةِ" .
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ انار کو چھلکے سمیت کھایا کرو کیونکہ یہ معدے کے لئے دباغت کا کام دیتا ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23237]

الحكم على الحديث:
إسناده محتمل للتحسين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23238
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ صَباحٍ ، عَنْ أَشْرَسَ ، قَالَ: سُئِلَ ابنُ عَباسٍ عَنِ الْمَدِّ وَالْجَزْرِ، فقال: " إِنَّ مَلَكًا مُوَكَّلٌ بقَامُوسِ الْبحْرِ، فَإِذَا وَضَعَ رِجْلَهُ فَاضَتْ، وَإِذَا رَفَعَهَا غَاضَتْ" ، وقَالَ عبد الله بن أحمد: حَدَّثَنِي إِبرَاهِيمُ بنُ دِينَارٍ ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بنُ صَباحٍ ، عَنْ أَبيهِ ، عَنْ أَشْرَسَ ، عَنِ ابنِ عَباسٍ ، مِثْلَهُ.
اشرس کہتے ہیں کہ کسی شخص نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے سمندر کے مدوجزر کے متعلق پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ ایک فرشتہ سطح سمندر پر مامور ہے جب وہ سمندر میں اپنا پاؤں رکھتا ہے تو سمندر بہہ پڑتا ہے اور جب وہ اپنا پاؤں باہر نکالتا ہے تو سمندر نیچے چلا جاتا ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23238]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، صباح مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23239
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ يَعْنِي ابنَ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مُوسَى بنِ أَبي عَيسى ، " أَنَّ مَرْيَمَ فَقَدَتْ عِيسَى عَلَيْهِ السَّلَام، فَدَارَتْ تَطَلَبهِ، فَلَقِيَتْ حَائِكًا فَلَمْ يُرْشِدْهَا، فَدَعَتْ عَلَيْهِ، فَلَا تَزَالُ تَرَاهُ تَائِهًا، فَلَقِيَتْ خَيَّاطًا فَأَرْشَدَهَا، فَدَعَتْ لَهُ" ، فَهُمْ يُؤْنَسُ إِلَيْهِمْ، أَيْ: يُجْلَسُ إِلَيْهِمْ.
موسیٰ بن ابی عیسیٰ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام گم ہوگئے حضرت مریم (علیہا السلام) ان کی تلاش میں نکلیں تو راستے میں ایک جولاہا ملا لیکن وہ انہیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق کچھ نہ بتاسکا حضرت مریم (علیہا السلام) نے اس کے لئے سخت الفاظ کہہ دیئے یہی وجہ ہے کہ تم جو لا ہے کو ہمیشہ حیران و پریشان دیکھو گے پھر ایک درزی ملا جس نے ان کی رہنمائی کردی تو حضرت مریم (علیہا السلام) نے اس کے حق میں دعا فرمائی اسی وجہ سے لوگ ان کے پاس جا کر بیٹھتے ہیں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23239]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة صالح بن صباح وأبيه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
1049. حَدِيثُ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23240
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ يَعْنِي الْأَعْمَشَ ، عَنْ سَعْدِ بنِ عُبيْدَةَ ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ ، عَنْ صِلَةَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ: " سُبحَانَ رَبيَ الْعَظِيمِ"، وَفِي سُجُودِهِ:" سُبحَانَ رَبيَ الْأَعْلَى"، قَالَ: وَمَا مَرَّ بآيَةِ رَحْمَةٍ إِلَّا وَقَفَ عِنْدَهَا فَسَأَلَ، وَلَا آيَةِ عَذَاب إِلَّا تَعَوَّذَ مِنْهَا .
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع میں " سبحان ربی العظیم اور سجدہ میں " سبحان ربی الاعلیٰ کہتے رہے اور رحمت کی جس آیت پر گذرتے وہاں رک کر دعا مانگتے اور عذاب کی جس آیت پر گذرتے تو وہاں رک کر اس سے پناہ مانگتے تھے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23240]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 772
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23241
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: الْأَعْمَشُ أَخْبرَنَا , عَنْ أَبي وَائِلٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ بنِ الْيَمَانِ ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى سُباطَةَ قَوْمٍ، فَبالَ وَهُوَ قَائِمٌ، ثُمَّ دَعَا بمَاءٍ، فَأَتَيْتُهُ فَتَوَضَّأَ، وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ" .
حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ وہ لوگوں کے کوڑا کرکٹ پھینکنے کی جگہ تشریف لائے اور کھڑے ہو کر پیشاب کیا پھر پانی منگوایا جو میں لے کر حاضر ہوا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23241]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 224، م: 273
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں