🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. الرجل يقرأ السجدة بعد العصر وبعد الفجر
اگر کوئی آدمی عصر اور فجر کے بعد آیت سجدہ کی تلاوت کرے تو کیا وہ سجدہ کرے گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 4365 ترقیم الشثری: -- 4393
٤٣٩٣ - حدثنا غندر عن شعبة قال: سالت الحكم عن الرجل يقرا السجدة بعد العصر فقال الحكم: قدم علينا رجاء بن حيوة (١) زمان (بشر) (٢) بن مروان وكان قاص العامة فكان يقرا السجدة بعد العصر فيسجد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (حياة).
(٢) في [جـ، ك]: (بشير)، وفي [د، هـ]: (بن بشير).

حدثنا غندر، عن شعبة، قال: سالت الحكم، عن الرجل يقرا السجدة بعد العصر، فقال الحكم:" قدم علينا رجاء بن حيوة زمان بشير بن مروان وكان قاص العامة فكان يقرا السجدة بعد العصر فيسجد"،
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو عصر کے بعد آیت سجدۃ کی تلاوت کرے۔ حضرت حکم نے فرمایا کہ بشربن مروان کے زمانے میں حضرت رجاء بن حیوۃ ہمارے ہاں تشریف لائے، وہ عام لوگوں کے واعظ تھے۔ وہ عصر کے بعد آیت سجدہ کی تلاوت کرتے تو سجدہ کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4393]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4393، ترقيم محمد عوامة 4365)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 4394
٤٣٩٤ - قال شعبة: وسالت حمادا فقال: إذا كان في وقت صلاة فلا باس.
قال شعبة: وسالت حمادا، فقال: إذا كان في وقت صلاة فلا باس
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر کسی نماز کا وقت ہو تو کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4394]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4394، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 4366 ترقیم الشثری: -- 4395
٤٣٩٥ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن زهير عن جابر عن سالم والقاسم وعطاء وعامر في الرجل يقرا السجدة بعد العصر وقبل ان تطلع الشمس فيسجد قالوا (١) : نعم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (قال).
حدثنا حميد بن عبد الرحمن، عن زهير، عن جابر، عن سالم، والقاسم، وعطاء، وعامر في" الرجل يقرا السجدة بعد العصر وقبل ان تطلع الشمس فيسجد؟ قالوا: نعم"
حضرت سالم، حضرت قاسم، حضرت عطاء اور حضرت عامر اس شخص کے بارے میں جو عصر کے بعد اور سورج طلوع ہونے سے پہلے آیت سجدہ کی تلاوت کرے فرماتے ہیں کہ وہ سجدہ کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4395]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4395، ترقيم محمد عوامة 4366)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 4367 ترقیم الشثری: -- 4396
٤٣٩٦ - حدثنا الثقفي عن خالد عن عكرمة قال: إذا قرات القرآن فاتيت على السجدة بعد العصر وبعد الغداة فاسجد.
حدثنا الثقفي، عن خالد، عن عكرمة، قال: " إذا قرات القرآن فاتيت على السجدة بعد العصر وبعد الغداة فاسجد"
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب تم عصر یا فجر کے بعد آیت سجدہ کی تلاوت کرو تو سجدہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4396]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4396، ترقيم محمد عوامة 4367)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 4368 ترقیم الشثری: -- 4397
٤٣٩٧ - حدثنا هشيم عن خالد (١) عن عكرمة قال: إنما يمنعهم من ذلك الكسل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (عامر).
حدثنا هشيم، عن خالد، عن عكرمة، قال:" إنما يمنعهم من ذلك الكسل"
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ اس سجدے سے انہیں سستی ہی روکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4397]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4397، ترقيم محمد عوامة 4368)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
24. من كان يقول لا يجسدها ويكره أن يقرأها في ذلك الوقت
جو حضرات فرماتے ہیں کہ وہ سجدہ نہ کرے اور وہ اس بات کو مکروہ خیال فرماتے ہیں کہ آدمی اس وقت میں آیت سجدہ کی تلاوت کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 4369 ترقیم الشثری: -- 4398
٤٣٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا) (١) يحيى بن سعيد القطان عن محمد بن عجلان عن عبيد الله بن مقسم ان قاصا كان يقرا السجدة بعد الفجر فيسجد فنهاه ابن عمر فابى ان ينتهي فحصبه وقال: إنهم لا يعقلون (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (نا).
(٢) حسن؛ ابن عجلان صدوق.

حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا يحيى بن سعيد القطان، عن محمد بن عجلان، عن عبيد الله بن مقسم، ان قاصا كان يقرا السجدة بعد الفجر فيسجد فنهاه ابن عمر فابى ان ينتهي فحصبه، وقال:" إنهم لا يعقلون"
حضرت عبید اللہ بن مقسم فرماتے ہیں کہ ایک آدمی فجر کے بعد آیت سجدہ کی تلاوت کرتا اور سجدہ کیا کرتا تھا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اسے ایسے کرنے سے منع کیا لیکن وہ باز نہ آیا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اسے کنکریاں ماریں اور کہا کہ یہ لوگ عقل نہیں رکھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4398]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4398، ترقيم محمد عوامة 4369)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 4370 ترقیم الشثری: -- 4399
٤٣٩٩ - حدثنا وكيع عن ثابت (بن) (١) عمارة عن ابي تميمة (الهجيمي) (٢) قال: كنت اقرا السجدة بعد الفجر (فاسجد) (٣) فارسل إلي ابن عمر فنهاني (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ، جـ، ك]: (عن).
(٢) في [هـ]: (الهيجمي).
(٣) في [أ]: سقط (فأسجد).
(٤) حسن؛ ثابت صدوق.

حدثنا حدثنا وكيع، عن ثابت بن عمارة، عن ابي تميمة الهجيمي، قال:" كنت اقرا السجدة بعد الفجر فاسجد فارسل إلي ابن عمر فنهاني"
حضرت ابو تمیمہ ہجیمی فرماتے ہیں کہ میں فجر کے بعد آیت سجدہ کی تلاوت کرکے سجدہ کیا کرتا تھا، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے پیغام بھیج کر مجھے منع کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4399]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4399، ترقيم محمد عوامة 4370)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 4371 ترقیم الشثری: -- 4400
٤٤٠٠ - حدثنا ازهر عن ابن عون قال: كان سعيد بن ابي الحسن يقرا بعد الغداة فيمر بالسجدة فيجاوزها فإذا حلت الصلاة قراها وسجد.
حدثنا ازهر، عن ابن عون، قال: كان سعيد بن ابي الحسن " يقرا بعد الغداة فيمر بالسجدة فيجاوزها فإذا حلت الصلاة قراها وسجد"
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن ابی الحسن فجر کے بعد قرآن مجید کی تلاوت کرتے، جب کوئی آیت ِ سجدہ آتی تو اس سے گذر جاتے۔ جب نماز پڑھنا جائز ہوجاتا تو اس آیت کو پڑھ کر سجدہ کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4400]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4400، ترقيم محمد عوامة 4371)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 4372 ترقیم الشثری: -- 4401
٤٤٠١ - حدثنا وكيع عن مبارك قال: رايت الحسن قرا سجدة بعد العصر فلما غابت الشمس قراها (ثم) (١) سجد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، د]: (و).
حدثنا وكيع، عن مبارك، قال: رايت الحسن " قرا سجدة بعد العصر فلما غابت الشمس قراها ثم سجد"
حضرت مبارک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو دیکھا کہ انہوں نے عصر کے بعد آیت سجدہ پڑھی اور جب سورج غروب ہوگیا تو اسے پڑھ کر سجدہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4401]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4401، ترقيم محمد عوامة 4372)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 4373 ترقیم الشثری: -- 4402
٤٤٠٢ - حدثنا عفان قال: (حدثنا) (١) (حماد) (٢) بن سلمة قال: انا ثابت عن عبد الله بن ابي عتبة ان ابا ايوب كان يحدث (فإذا) (٣) بزغت الشمس قرا السجدة فسجد (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (نا).
(٢) في [جـ]: (عمار).
(٣) في [أ]: (وإذا).
(٤) صحيح.

حدثنا حدثنا عفان، قال: حدثنا حماد بن سلمة، قال: انا ثابت، عن عبد الله بن ابي عتبة، ان ابا ايوب كان يحدث " فإذا بزغت الشمس قرا السجدة فسجد"
حضرت عبد اللہ بن ابی عتبہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ایوب حدیث بیان کیا کرتے تھے، جب سورج طلوع ہوجاتا تو آیت سجدہ پڑھ کر سجدہ کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4402]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4402، ترقيم محمد عوامة 4373)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں