مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
186. من قال: إذا شهدت الشهود فالعدة (من) ذلك اليوم
جن حضرات کے نزدیک عورت اس دن سے عدت شروع کرے گی جب گواہ فوتیدگی یا طلاق کی گواہی دیں
ترقیم عوامۃ: 19272 ترقیم الشثری: -- 20034
٢٠٠٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابو اسامة عن هشام عن محمد قال: تعتد المراة من يوم مات او طلق إذا قامت البينة.
محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر فوتیدگی یا طلاق کی گواہی قائم ہوجائے تو عورت اس دن سے عدت شروع کرے گی جس دن خاوند کا انتقال ہوا یا اس نے طلاق دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20034]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20034، ترقيم محمد عوامة 19272)
ترقیم عوامۃ: 19273 ترقیم الشثری: -- 20035
٢٠٠٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابو خالد الاحمر عن داود عن سعيد بن المسيب والشعبي قالا: إذا قامت البينة فالعدة من يوم يموت وإن لم تقم (فيوم) (١) ياتيها الخبر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (فاليوم)، وفي [ع]: (فمن يوم).
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ اور حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ گواہی ہو تو عدت اس دن سے شروع ہوگی جس دن خاوند کا انتقال ہوا اور اگر گواہی نہ ہو تو اس دن سے جب اسے انتقال کی خبر ملی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20035]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20035، ترقيم محمد عوامة 19273)
ترقیم عوامۃ: 19274 ترقیم الشثری: -- 20036
٢٠٠٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا الثقفي عن برد عن مكحول في الرجل يطلق او يموت وهو غائب قال: (إن) (١) قامت بينة عادلة (إذن) (٢) (اعتدت) (٣) من يوم يموت، (وإلا) (٤) فمن يوم ياتيها الخبر (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (إذا).
(٢) في [أ، س، ز، هـ]: (إذا).
(٣) في [س]: (إذا افتدت).
(٤) في [جـ]: (أو)، وفي [ز]: (لمن).
(٥) تكرر الخبر في: [ع].
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے غائب ہونے کی حالت میں اپنی بیوی کو طلاق دے دی یا فوت ہوگیا تو اگر عادل گواہی قائم ہوجائے تو عورت اسی دن سے عدت گزارنا شروع کرے جس دن انتقال ہوا اور اگر عادل گواہی نہ ہو تو اس دن سے عدت گزارے جس دن اسے اطلاع ملی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20036]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20036، ترقيم محمد عوامة 19274)
ترقیم عوامۃ: 19275 ترقیم الشثری: -- 20037
٢٠٠٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا الثقفي عن ايوب عن عمرو عن رجل ⦗٤٠٦⦘ عن جابر ابن زيد قال: إذا (شهدت) (١) الشهود فمن يوم مات: يعني (في) (٢) العدة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (شهد).
(٢) في [س]: سقطت (في).
حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب گواہ گواہی دے دیں تو عورت اس دن سے عدت گزارے جس دن خاوند کا انتقال ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20037]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20037، ترقيم محمد عوامة 19275)
187. ما قالوا في العبد يأبق وله امرأة، يكون إباقه (طلاقا)
اگر شادی شدہ غلام فرار ہوجائے تو کیا اس کافرار ہونا طلاق کے مترادف ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19276 ترقیم الشثری: -- 20038
٢٠٠٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر قال: إباق العبد ليس بطلاق.
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ غلام کا فرار ہونا طلاق نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20038]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20038، ترقيم محمد عوامة 19276)
ترقیم عوامۃ: 19277 ترقیم الشثری: -- 20039
٢٠٠٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الاعلى عن سعيد عن قتادة قال: ليس ذلك له بطلاق.
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ غلام کا فرار ہونا طلاق نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20039]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20039، ترقيم محمد عوامة 19277)
ترقیم عوامۃ: 19278 ترقیم الشثری: -- 20040
٢٠٠٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الاعلى عن عوف عن الحسن قال: إباقه طلاقها.
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ غلام کا فرار ہونا طلاق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20040]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20040، ترقيم محمد عوامة 19278)
ترقیم عوامۃ: 19279 ترقیم الشثری: -- 20041
٢٠٠٤١ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الاعلى عن هشام عن حوشب عن الحسن سئل عن عبد آبق، وله امراة، فقال: إن جاء قبل ان تنقضي العدة فهي امراته، وإن جاء بعد ما انقضت العدة فقد بانت منه بتطليقة.
حضرت حوشب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر شادی شدہ غلام فرار ہوجائے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر وہ عدت پوری ہونے سے پہلے واپس آجائے تو وہ اسی کی بیوی ہوگی اور اگر عدت پوری ہوجائے تو وہ ایک طلاق کے ساتھ بائنہ ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20041]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20041، ترقيم محمد عوامة 19279)
188. ما قالوا في المطلقة يستأذن عليها زوجها أم لا؟
طلاق یافتہ عورت کا خاوند(جس کے پاس رجوع کا حق ہو) اس کے پاس آنے سے پہلے اجازت لے گا یا نہیں؟
ترقیم عوامۃ: 19280 ترقیم الشثری: -- 20042
٢٠٠٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن ابن ابي ليلى عن نافع عن ابن عمر ⦗٤٠٧⦘ انه كان إذا طلق طلاقا يملك الرجعة لم يدخل (حتى) (١) يستاذن (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (فهي).
(٢) ضعيف؛ ابن أبي ليلى ضعيف.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا معمول تھا کہ جب وہ ایسی طلاق دیتے جس میں رجوع کا حق باقی ہوتا تو اجازت طلب کیے بغیر بیوی کے پاس نہ جاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20042]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20042، ترقيم محمد عوامة 19280)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20043
٢٠٠٤٣ - وقال الشعبي: كان اصحابنا (يقولون) (١) يخفق بنعليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ز، ك]: (يقولان).
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے اصحاب فرمایا کرتے تھے کہ وہ اپنے جوتوں کی آواز سے اسے (اپنی آمد کی) اطلاع دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20043]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20043، ترقيم محمد عوامة ---)