مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
192. ما قالوا في المتوفي عنها، ما (تجتنب) من الزينة في عدتها؟
وہ عورت جس کا خاوند انتقال کر گیاہو وہ عدت میں زینت کی کن کن چیزوں سے اجتناب کرے گی؟
ترقیم عوامۃ: 19307 ترقیم الشثری: -- 20074
٢٠٠٧٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا حميد بن عبد الرحمن عن حسن بن صالح (عن عاصم) (١) عن (انس) (٢) مثله (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ز].
(٢) في [ع]: (الحسن).
(٣) صحيح.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20074]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20074، ترقيم محمد عوامة 19307)
ترقیم عوامۃ: 19308 ترقیم الشثری: -- 20075
٢٠٠٧٥ - [حدثنا ابو بكر قال: نا ابن نمير عن عبيد الله (بن عمر) (١) عن نافع عن ابن عمر قال: المتوفى عنها زوجها لا تكتحل، ولا (تختضب) (٢) ، (ولا تطيب) (٣) ، ولا تلبس ثوبا إلا ثوب عصب ولا (تبيت) (٤) عن بيتها ولكن تزور بالنهار] (٥) (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ]، وفي [جـ]: (عن عمر).
(٢) في [س]: (تخضب).
(٣) سقط من: [س، هـ].
(٤) في [هـ]: (تبين).
(٥) سقط الخبر من: [ط].
(٦) صحيح.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ وہ عورت جس کا خاوند انتقال کرگیا ہو وہ نہ سرمہ لگائے گی، نہ خضاب اور نہ ہی خوشبو، وہ صرف عصب نامی کپڑا پہنے گی۔ اپنے خاوند کے گھر سے باہر رات نہیں رہے گی البتہ دن کے وقت اقارب سے ملاقات کے لئے جاسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20075]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20075، ترقيم محمد عوامة 19308)
ترقیم عوامۃ: 19309 ترقیم الشثری: -- 20076
٢٠٠٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبدة بن سليمان عن (سعيد) (١) عن قتادة ان (اسماء) (٢) بنت (عثمان) (٣) توفي زوجها، فرمدت عينها، فبعثت إلى عائشة تسالها فنهتها ان تكتحل بالإثمد، (فبعثت إليها: اني قد كنت عودته عيني، وإني قد خشيت عليها؟ فبعثت إليها: لا تكتحل بالإثمد) (٤) وإن (انفضخت) (٥) عينك (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (سعد).
(٢) في [ع]: (أمة)، وفي [خ]: (أمينة).
(٣) في [جـ، ص]: (عميس).
(٤) في [أ، ب]: (فبعث إليها لا تكتحل بالإثمد)، وفي [س]: (فبعث إليها لا تكتحل بالإثمد).
(٥) في [س]: (انفصحت)، وفي [هـ]: (انفضحت).
(٦) منقطع؛ قتادة لا يروي عن عائشة.
حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسماء بنت عثمان کے خاوند فوت ہوگئے، خاوند کی فوتیدگی کے بعد ان کی آنکھ میں تکلیف ہوگئی۔ انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس کسی کو بھیج کر پوچھا کہ بیماری کی صورت میں میں آنکھوں میں اثمد سرمہ لگایا کرتی تھی۔ مجھے اپنی آنکھ کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہے تو کیا میں وہی سرمہ استعمال کرلوں؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ اثمد سرمہ ہرگز نہ لگانا خواہ تمہاری آنکھ ہی ضائع ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20076]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20076، ترقيم محمد عوامة 19309)
ترقیم عوامۃ: 19310 ترقیم الشثری: -- 20077
٢٠٠٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا حفص عن ليث عن مجاهد قال: (سالت) (١) امراة فقالت: إني امراة عطارة؛ وإن زوجي قد مات، فنهاها وقال: لا تكتحلي إلا من ضرورة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (سألته).
حضرت لیث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے ایک عورت نے سوال کیا کہ میں خوشبو بیچتی ہوں اور میرے خاوند کا انتقال ہوگیا ہے کیا میرے لئے ایسا کرنا درست ہے؟ حضرت مجاہد نے انہیں خوشبو کو ہاتھ لگانے سے منع کیا اور فرمایا کہ تم سرمہ بھی ضرورت کے تحت لگا سکتی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20077]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20077، ترقيم محمد عوامة 19310)
ترقیم عوامۃ: 19311 ترقیم الشثری: -- 20078
٢٠٠٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن سفيان (١) عن بديل بن ميسرة عن الحسن بن مسلم (بن يناق) (٢) عن صفية (ابنة شيبة) (٣) (عن ام سلمة) (٤) ⦗٤١٦⦘ (قالت) (٥) : لا تلبس المتوفى عنها في عدتها حليا (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز، ك]: زيادة (عن معمر).
(٢) في [س]: (ابن يسار)، وفي [أ، ب، ز، ط، ك]: (ينار).
(٣) في [أ، ب]: (ابنة عاشيبة).
(٤) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ز، ط، ك، هـ]، وانظر: المعجم الكبير للطبراني ٢٣/ (٨٣٨)، وسنن البيهقي ٧/ ٤٤٠، ومصنف عبد الرزاق (١٢١١٤)، والمحلى ١٠/ ٢٧٨، والاستذكار ٦/ ٢٤٠.
(٥) في [س]: (قال).
(٦) صحيح.
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جس عورت کا خاوند فوت ہوجائے وہ اپنی عدت میں زیور نہیں پہن سکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20078]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20078، ترقيم محمد عوامة 19311)
193. في المتوفي عنها زوجها وهي حامل (من) قال: ينفق عليها من نصيبها
اگر کسی حاملہ کا خاوند فوت ہوجائے تو اس پر اس کے وراثتی حصے میں سے خرچ کیا جائے گا
ترقیم عوامۃ: 19312 ترقیم الشثری: -- 20079
٢٠٠٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن حبيب عن عطاء عن ابن عباس (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حاملہ عورت کا خاوند فوت ہوجائے تو اسے نفقہ نہیں ملے گا بلکہ اس پر اسی کے وراثتی حصے میں سے خرچ کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20079]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20079، ترقيم محمد عوامة 19312)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20080
٢٠٠٨٠ - وعن ابي الزبير عن جابر (قالا) (١) : لا نفقة لها، ينفق عليها من نصيبها (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ز، ك]: (قال).
(٢) صحيح.
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے بھی منقول ہے کہ ان دونوں حضرات نے فرمایا: اسے نفقہ نہیں ملے گا، اس پر اسی کے حصے میں سے خرچ کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20080]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20080، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 19313 ترقیم الشثری: -- 20081
٢٠٠٨١ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن (سعيد) (١) ابن المسيب وجابر بن عبد الله والحسن قال: كانوا يقولون: ليس لها نفقة، حسبها الميراث (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سعد).
(٢) منقطع؛ قتادة لم يسمع من جابر، فروايته عنه منقطعة.
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ اور حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسے نفقہ نہیں ملے گا اور اس کے لئے میراث کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20081]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20081، ترقيم محمد عوامة 19313)
ترقیم عوامۃ: 19314 ترقیم الشثری: -- 20082
٢٠٠٨٢ - [حدثنا ابو بكر قال: نا هشيم عن حجاج عن عطاء قال: من نصيبها] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [ز، ك].
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کسی حاملہ کا خاوند فوت ہوجائے تو اس پر اس کے وراثتی حصے میں سے خرچ کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20082]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20082، ترقيم محمد عوامة 19314)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20083
٢٠٠٨٣ - [حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن حجاج عن عطاء قال: من نصيبها] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، جـ].
حضرت عطاء سے ایک اور سند سے بھی یونہی منقول ہے کہ (اس پر) اس کے حصے میں سے (خرچ کیا جائے گا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20083]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20083، ترقيم محمد عوامة ---)