🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
188. ما قالوا في المطلقة يستأذن عليها زوجها أم لا؟
طلاق یافتہ عورت کا خاوند(جس کے پاس رجوع کا حق ہو) اس کے پاس آنے سے پہلے اجازت لے گا یا نہیں؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19281 ترقیم الشثری: -- 20044
٢٠٠٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبدة بن سليمان عن عبيد الله (بن عمر) (١) عن نافع عن ابن عمر انه طلق امراته تطليقة او تطليقتين فكان يستاذن عليها (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز، ك]: زيادة (ابن عمر).
(٢) صحيح.

حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دے دیں تھیں اور وہ ان کے پاس جانے سے پہلے اجازت لیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20044]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20044، ترقيم محمد عوامة 19281)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19282 ترقیم الشثری: -- 20045
٢٠٠٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: تعتد المطلقة في بيت زوجها، ولا تكتحل (بكحل) (١) زينة، ولا يدخل عليها إلا بإذن، ولا يكون معها في بيتها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (بالكحل).
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طلاق یافتہ عورت اپنے خاوند کے گھر میں عدت گزارے گی اور وہ زینت کے لئے سرمہ نہیں لگائے گی اور اس کا خاوند اس کی اجازت سے ہی اس کے پاس آسکتا ہے۔ اور وہ اس کے ساتھ اس کے کمرے میں نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20045]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20045، ترقيم محمد عوامة 19282)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19283 ترقیم الشثری: -- 20046
٢٠٠٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا إسماعيل بن علية عن يونس عن الحسن انه كان يقول: إذا دخل عليها (فليستاذن) (١) وليتنحنح، ولا (يغترنها) (٢) بدخول.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (فليستأنس)، وفي [جـ، ز، ط، ك]: (فليسأنس).
(٢) في [س]: (يقترنها)، وفي [جـ]: (يغربها)، وفي [ط]: (يعرفها)، وفي [أ، هـ]: (يقربها).

حضرت حسن رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ جب آدمی (اپنی طلاق یافتہ عدت گزارنے والی) بیو ی کے پاس جانے لگے تو اجازت طلب کرے اور گلاصاف کرنے کی آواز نکال لے، اچانک اس کے پاس بلا اطلاع داخل نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20046]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20046، ترقيم محمد عوامة 19283)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19284 ترقیم الشثری: -- 20047
٢٠٠٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا (عبد الاعلى) (١) عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب قال: إذا طلقها تطليقة فإنه يستاذن عليها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ابن علية).
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب بیوی کو ایک طلاق دے دی تو اس کے پاس جانے سے پہلے اجازت طلب کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20047]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20047، ترقيم محمد عوامة 19284)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19285 ترقیم الشثری: -- 20048
٢٠٠٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم.
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ اور حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ گلا صاف کرکے اسے اپنی آمد کا احساس دلائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20048]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20048، ترقيم محمد عوامة 19285)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20049
٢٠٠٤٩ - وعن جابر عن مجاهد قالا: يشعر بالتنحنح.
حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے بھی یہی منقول ہے، وہ دونوں (ابراہیم اور مجاہد) فرماتے ہیں کہ گلا صاف کرکے اسے اپنی آمد کا احساس دلائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20049]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20049، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19286 ترقیم الشثری: -- 20050
٢٠٠٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن ربيع عن الحسن.
حضرت حسن رحمہ اللہ اور حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ گلا صاف کرکے اسے اپنی آمد کا احساس دلائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20050]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20050، ترقيم محمد عوامة 19286)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20051
٢٠٠٥١ - وعن طلحة عن عطاء (قالا) (١) : يشعرها (بالتنحنح) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ز، ط، ك]: (قالا).
(٢) في [جـ، ع]: (بالتنخم).

حضرت عطاء رحمہ اللہ سے بھی منقول ہے کہ وہ گلا صاف کرنے کی آواز سے اسے (اپنی آمد سے) آگاہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20051]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20051، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19287 ترقیم الشثری: -- 20052
٢٠٠٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الصمد بن عبد الوارث عن هشام عن قتادة سئل عن رجل طلق امراته تطليقة يستاذن عليها؟ قال: (يصوت ويتنحنح) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (بصوت وتنحنح)، وسقط من: [ط].
حضرت قتادہ رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو ایک طلاق دے دے تو کیا اس کے پاس آنے سے پہلے اجازت طلب کرے گا؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں وہ آواز دے اور گلا صاف کرنے کی آواز نکالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20052]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20052، ترقيم محمد عوامة 19287)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20053
٢٠٠٥٣ - وقال ابن عباس: لا يصلح ان يرى شعرها (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ قتادة لا يروي عن ابن عباس.
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اس کے لئے اس عورت کے بال دیکھنا درست نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20053]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20053، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں