مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
189. من قال: لا تخرج من بيتها إلا بإذن زوجها إذا كان يملك الرجعة
اگر خاوند کے پاس رجوع کاحق ہو تو عورت اس کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نہیں نکل سکتی
ترقیم عوامۃ: 19288 ترقیم الشثری: -- 20054
٢٠٠٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبدة بن سليمان عن عبيد الله بن عمر (عن نافع عن ابن عمر) (١) انه كان يقول: إذا طلق الرجل امراته تطليقة او تطليقتين لم تخرج (من) (٢) (بيته) (٣) إلا بإذنه (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ط]: (عن).
(٣) في [س، هـ]: (بيتها).
(٤) صحيح.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے کہ اگر آدمی نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دی ہوں تو عورت اس کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نہیں نکل سکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20054]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20054، ترقيم محمد عوامة 19288)
ترقیم عوامۃ: 19289 ترقیم الشثری: -- 20055
٢٠٠٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا يحيى (بن) (١) عبد الملك (بن ابي غنية) (٢) عن جويبر عن الضحاك في قوله: ﴿لا تخرجوهن من بيوتهن (ولا يخرجن) (٣) ﴾ [الطلاق: ١] ، قال: (لا) (٤) تخرج من بيتها ما كان له عليها رجعة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: سقطت (بن)، وفي [س]: زيادة (أبي).
(٢) سقط من: [ط]، وفي [س]: (عن أبي غنية)، وفي [جـ، ز]: (عن أبي عيينة).
(٣) سقط من: [جـ، ز]، وفي [س، ط]: (قال: يخرجن)، وفي [أ، ب، ك]: (قال: لا يخرجن).
(٤) سقط من: [س].
حضرت ضحاک رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { لاَ تُخْرِجُوہُنَّ مِنْ بُیُوتِہِنَّ وَلاَ یَخْرُجْنَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ جب تک مرد کے پاس رجوع کا حق ہو عورت اس کے گھر سے نہیں نکل سکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20055]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20055، ترقيم محمد عوامة 19289)
190. ما قالوا فيه إذا طلقها طلاقا يملك الرجعة (تشوف) وتزين له
جن حضرات کے نزدیک اگر آدمی نے عورت کو طلاقِ رجعی دی ہو تو وہ بناؤ سنگھار اور زیب وزینت اختیار کرسکتی ہے
ترقیم عوامۃ: 19290 ترقیم الشثری: -- 20056
٢٠٠٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا محمد بن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم في الرجل يطلق امراته طلاقا يملك الرجعة، قال: تكتحل وتلبس (المعصفر) (١) وتشوف له ولا تضع ثيابها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (المصبغ).
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق رجعی دی ہو تو وہ سرمہ لگا سکتی ہے، رنگ والے کپڑے پہن سکتی ہے، بناؤسنگھار کرسکتی ہے۔ لیکن اپنے کپڑے نہیں اتارے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20056]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20056، ترقيم محمد عوامة 19290)
ترقیم عوامۃ: 19291 ترقیم الشثری: -- 20057
٢٠٠٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم قال: إذا (طلق) (١) (الرجل) (٢) (امراته) (٣) (تطليقة) (٤) يملك الرجعة: تزينت له وتعرضت له واستترت.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [س]: (لرجل).
(٣) في [ز]: (إمراءه).
(٤) سقط من: [ك].
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق رجعی دی ہو تو وہ اس کے لئے زیب وزینت اختیار کرے گی، اس کے سامنے آئے گی اور جسم کو ڈھانپ کر رکھے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20057]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20057، ترقيم محمد عوامة 19291)
ترقیم عوامۃ: 19292 ترقیم الشثری: -- 20058
٢٠٠٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: إذا طلق الرجل امراته تطليقة او تطليقتين فإنها تزين و (تشوف) (١) له (من) (٢) غير ان تضع خمارها عنده.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (تشوقت)، وفي [أ، ب]: (تشرف).
(٢) في [س]: (حسن).
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دی ہوں تو وہ اس کے لئے زیب وزینت اور بناؤ سنگھار اختیار کرسکتی ہے لیکن اس کے سامنے اپنی چادر نہیں اتارے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20058]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20058، ترقيم محمد عوامة 19292)
ترقیم عوامۃ: 19293 ترقیم الشثری: -- 20059
٢٠٠٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد قال: إذا طلق الرجل امراته تطليقة فإنه يستاذن عليها، وتلبس ما شاءت من الثياب و (الحلي) (١) ؛ فإن لم يكن لهما إلا بيت واحد (فليجعلا) (٢) بينهما سترا ويسلم إذا دخل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (الحل).
(٢) في [س]: (فليجعل).
حضرت سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب آدمی نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی تو وہ اس کے پاس آنے سے پہلے اجازت طلب کرے گا۔ البتہ عورت جیسے کپڑے اور زیورات چاہے استعمال کرسکتی ہے۔ اگر ان دونوں کے پاس ایک ہی کمرہ ہو تو درمیان میں پردہ ڈال لیں اور آدمی آنے سے پہلے سلام کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20059]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20059، ترقيم محمد عوامة 19293)
ترقیم عوامۃ: 19294 ترقیم الشثری: -- 20060
٢٠٠٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الرزاق عن معمر عن الزهري وقتادة قالا: في الرجل يطلق امراته (تطليقة) (١) او تطليقتين قالا: تشوف له.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكرر في: [س].
حضرت زہری رحمہ اللہ اور حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دیں تو عورت اس کے لئے بناؤسنگھار کرسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20060]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20060، ترقيم محمد عوامة 19294)
ترقیم عوامۃ: 19295 ترقیم الشثری: -- 20061
٢٠٠٦١ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الصمد بن عبد الوارث عن هشام عن قتادة قال: قال علي: (لتشوف) (١) له (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، هـ]: (تشوف).
(٢) منقطع؛ قتادة لم يسمع من علي.
حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: طلاق رجعی کے بعد عورت اپنے خاوند کے لئے بناؤسنگھار کرسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20061]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20061، ترقيم محمد عوامة 19295)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20062
٢٠٠٦٢ - وقال ابن عباس: لا يحل له ان يرى شعرها (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ قتادة لم يسمع من ابن عباس.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مرد کے لئے اس کے بال دیکھنا حلال نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20062]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20062، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 19296 ترقیم الشثری: -- 20063
٢٠٠٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع (عن طلحة) (١) (عن عطاء) (٢) قال: تزين له (٣) (تصنع) (٤) له إذا طلقها تطليقة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكرر في: [س].
(٢) سقط من: [س، هـ].
(٣) سقط من: [ط].
(٤) في [ز، ط]: (تصنع).
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی تو وہ اس کے لئے زیب وزینت اختیار کرسکتی ہے اور بن ٹھن کر رہ سکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20063]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20063، ترقيم محمد عوامة 19296)