مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
198. ما قالوا في الحكمين، من قال: (ما صنعا) من شيء فهو جائز
جو حضرات فرماتے ہیں کہ دو ثالث میاں بیوی کے درمیان جو فیصلہ کردیں وہ نافذ ہوگا
ترقیم عوامۃ: 19348 ترقیم الشثری: -- 20124
٢٠١٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا اسباط بن محمد عن مطرف عن الحكم قال: إذا الحكمان اختلفا (فلا) (١) حكم لهما؛ ويجعل غيرهما، وإن اتفقا جاز (حكمهما) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، س، ز، ط، هـ]: (قال).
(٢) في [س، ط]: (حكمًا).
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب دو فیصلہ کرنے والوں میں اختلاف ہوجائے تو ان کے فیصلے کا کوئی اعتبار نہیں کسی اور کو ثالث بنایا جائے اور اگر ان کا اتفاق ہوجائے تو انہی کا فیصلہ نافذ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20124]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20124، ترقيم محمد عوامة 19348)
ترقیم عوامۃ: 19349 ترقیم الشثری: -- 20125
٢٠١٢٥ - [حدثنا ابو بكر قال: نا معتمر عن ليث عن طاوس في الحكمين: إذا (حكما) (١) فخذ بحكمهما] (٢) ولا تتبع اثر غيرهما؛ وإن كان قد حكم قبلهما عليك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (حكمهما).
(٢) تكرر ما بين المعكوفين من: [جـ، ز].
حضرت طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب دو فیصلہ کرنے والے فیصلہ کردیں تو ان کا فیصلہ قبول کرلو اور کسی اور کے پیچھے مت جاؤ اگرچہ ان سے پہلے کسی اور نے تمہارے خلاف فیصلہ کیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20125]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20125، ترقيم محمد عوامة 19349)
ترقیم عوامۃ: 19350 ترقیم الشثری: -- 20126
٢٠١٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا محمد بن فضيل عن (عطاء) (١) عن سعيد بن جبير عن ابن عباس: ﴿إن يريدا إصلاحا يوفق الله بينهم﴾ قال: هما الحكمان (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (طا).
(٢) ضعيف؛ عطاء اختلط، ورواية ابن فضيل عنه بعد اختلاطه.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت {إنْ یُرِیدَا إصْلاَحًا یُوَفِّقَ اللَّہُ بَیْنَہُمَا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد دو ثالث ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20126]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20126، ترقيم محمد عوامة 19350)
199. ما قالوا في الرجل يعجز عن نفقة امرأته، يجبر على أن (يطلق) امرأته أم لا و (اختلافهم) في ذلك
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کا نفقہ دینے سے عاجز آجائے تو اس کو طلاق پرمجبور کیا جائے گا یا نہیں؟
ترقیم عوامۃ: 19351 ترقیم الشثری: -- 20127
٢٠١٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابن عيينة (١) عن ابي الزناد قال: سالت سعيد ابن المسيب عن الرجل يعجز عن نفقة امراته فقال: يفرق بينهما فقلت: سنة؟ ⦗٤٢٧⦘ فقال: سنة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ز، ط، هـ]: زيادة (عن الزهري)، وقد روى ابن عبد البر هذا الأثر عن المصنف في الاستذكار (٦/ ٢٩٠)، بدون هذه اللفظة، وقد روي الأثر من طريق ابن عيينة بدون ذكر للزهري كما في سنن سعيد بن منصور (٢٠٢٢)، والأم للشافعي ٥/ ١٠٧، وسنن البيهقي ٧/ ٤٦٩، ومصنف عبد الرزاق ٧/ ٩٦، ومعرفة السنن والآثار ٦/ ١٠٥، وانظر: تلخيص الحبير ٤/ ٨، والبدر المنير ٨/ ٣٠٢، ومطالب أولي النهى ٥/ ٦٣٧، وشرح الزركشي ٢/ ٥٦١، وشرح فتح القدير ٤/ ٣٩٠، والمحلى ١٠/ ٩٤، وزاد المعاد ٥/ ٥١٢.
(٢) مرسل؛ سعيد تابعي.
حضرت ابو زناد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کا نفقہ دینے سے عاجز آجائے تو اس کو طلاق پر مجبور کیا جائے گا یا نہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ ان دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔ میں نے پوچھا کہ کیا یہ سنت ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں یہ سنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20127]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20127، ترقيم محمد عوامة 19351)
ترقیم عوامۃ: 19352 ترقیم الشثری: -- 20128
٢٠١٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا علي بن مسهر عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: سالته (عن) (١) الرجل يعسر عن نفقة امراته، (فقال) (٢) : (لا بد) (٣) من ان ينفق او يطلق.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (من).
(٢) في [ط]: (قالا).
(٣) سقط من: [س].
حضرت قتادہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کا نفقہ دینے سے عاجز آجائے تو اس کو طلاق پر مجبور کیا جائے گا یا نہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ اسے لازماً یا تو نفقہ دینا ہوگا یا طلاق۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20128]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20128، ترقيم محمد عوامة 19352)
ترقیم عوامۃ: 19353 ترقیم الشثری: -- 20129
٢٠١٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الرزاق عن معمر عن الزهري قال: (يستانى) (١) به.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (يسنانا)، وفي [هـ]: (تستأني).
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسے مہلت دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20129]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20129، ترقيم محمد عوامة 19353)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20130
٢٠١٣٠ - (قال) (١) : وبلغني ان (عمر) (٢) بن عبد العزيز قال ذلك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [س]: (عمرو).
اور فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے بھی یہی فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20130]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20130، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 19354 ترقیم الشثری: -- 20131
٢٠١٣١ - حدثنا ابو بكر قال: نا حفص عن عمرو عن الحسن قال إذا عجز الرجل (عن) (١) نفقة امراته لم يفرق بينهما.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کانفقہ دینے سے عاجز آجائے تو دونوں کے درمیان جدائی نہیں کرائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20131]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20131، ترقيم محمد عوامة 19354)
ترقیم عوامۃ: 19355 ترقیم الشثری: -- 20132
٢٠١٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا عمر بن هارون عن ابن (جريج) (١) عن عطاء في الرجل يعجز عن نفقة امراته، قال: لا يفرق بينهما، (امراة) (٢) ابتليت فلتصبر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، س، ط]: (جريح).
(٢) سقط من: [س، هـ].
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کانفقہ دینے سے عاجز آجائے تو دونوں کے درمیان جدائی نہیں کرائی جائے گی۔ اس عورت پر آزمائش آئی ہے یہ صبر کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20132]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20132، ترقيم محمد عوامة 19355)
ترقیم عوامۃ: 19356 ترقیم الشثری: -- 20133
٢٠١٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا غندر عن شعبة قال: سالت حمادا عن رجل تزوج امراة (و) (١) لم يكن عنده ما ينفق قال: (يؤجل) (٢) سنة، قلت فإن لم يجد؟ قال: يطلقها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [ط]: (برجل)، وفي [س]: (لرجل).
حضرت شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے شادی کرے لیکن اس کے پاس اسے دینے کے لئے کچھ نہ ہو تو وہ کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ اسے ایک سال کی مہلت دی جائے گی۔ میں نے کہا کہ اگر پھر بھی کچھ نہ ہوسکے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اسے طلاق دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20133]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20133، ترقيم محمد عوامة 19356)