مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
195. ما قالوا في أم الولد، يموت عنها وهي حامل، من (أين) ينفق عليها؟
اگر ام ولد حاملہ ہو اور اس کا آقا انتقال کرجائے تو اس پر کہاں سے خرچ کیا جائے گا؟
ترقیم عوامۃ: 19331 ترقیم الشثری: -- 20104
٢٠١٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الوهاب الثقفي عن برد عن مكحول قال: إذا كانت ام ولد فتوفي عنها سيدها؛ فنفقتها من نصيب الذي في بطنها.
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ام ولد کا آقا فوت ہوجائے تو اس کا نفقہ اس کے حصے میں سے ہوگا جو اس کے پیٹ میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20104]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20104، ترقيم محمد عوامة 19331)
196. ما قالوا في الرجل يطلق امرأته فترتفع حيضتها
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے اور پھراس کوحیض نہ آئے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19332 ترقیم الشثری: -- 20105
٢٠١٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا حفص بن غياث عن اشعث عن ابن سيرين قال: قال عبد الله: عدة المطلقة بالحيض وإن طالت (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع ضعيف؛ أشعث ضعيف، ورواية ابن سيرين عن عبد اللَّه بن مسعود منقطعة.
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ طلاق یافتہ عورت کی عدت حیض سے شمار کی جائے گی خواہ وہ طویل ہی کیوں نہ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20105]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20105، ترقيم محمد عوامة 19332)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20106
٢٠١٠٦ - (قال) (١) حفص: فذكر السنة واكثر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (قالت).
حضرت حفص فرماتے ہیں کہ انہوں نے ایک سال یا زائد کا تذکرہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20106]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20106، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 19333 ترقیم الشثری: -- 20107
٢٠١٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا هشيم عن داود عن الشعبي.
حضرت شعبی اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ حیض کے اعتبار سے عد ت گزارے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20107]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20107، ترقيم محمد عوامة 19333)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20108
٢٠١٠٨ - وعن عبيدة عن إبراهيم انهما قالا: تعتد بالحيض.
اسی طرح حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے بھی منقول ہے کہ ان دونوں حضرات نے فرمایا کہ وہ حیض کے اعتبار سے عدت گزارے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20108]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20108، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 19334 ترقیم الشثری: -- 20109
٢٠١٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابو معاوية عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: قال عمر: إذا طلقت المراة (فحاضت) (١) حيضة او حيضتين ثم (رفعتها) (٢) (حيضتها) (٣) اعتدت للمحيض ثلاثة اشهر، (ثم) (٤) اعتدت للحمل تسعة اشهر ثم حلت للرجال (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (فخاصت).
(٢) في [جـ، س، ز، ك]: (رفعها).
(٣) في [س]: (حيضها).
(٤) سقط من: [س، ط].
(٥) صحيح.
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک عورت کو طلاق دی جائے، پھر اسے ایک یا دو حیض آئی اور اس کے بعد اس کا حیض بند ہوجائے تو وہ حیض کے لئے تین مہینے شمار کرے گی اور حمل کے لئے نومہینے شمار کرے گی، پھر مردوں کے لئے حلال ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20109]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20109، ترقيم محمد عوامة 19334)
ترقیم عوامۃ: 19335 ترقیم الشثری: -- 20110
٢٠١١٠ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن في المراة إذا طلقها فحاضت حيضة او حيضتين تربص سنة، ثم تمكث بعد السنة ثلاثة اشهر ثم تزوج] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [هـ].
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی عورت کو طلاق دی گئی، پھر اسے ایک یا دو حیض آئے اور پھر حیض بند ہوگئے تو وہ ایک سال تک انتظار کرے اور ایک سال کے بعد پھر تین مہینے انتظار کرے پھر شادی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20110]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20110، ترقيم محمد عوامة 19335)
ترقیم عوامۃ: 19336 ترقیم الشثری: -- 20111
٢٠١١١ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابو اسامة عن عبد الحميد بن جعفر عن يزيد بن ابي حبيب قال: كتب إلي الزهري ان رجلا طلق امراته وهي ترضع ابنا له، فمكثت سبعة (اشهر) (١) (او) (٢) ثمانية اشهر لا تحيض، فقيل له: إن مت ورثتك، فقال: ⦗٤٢٢⦘ احملوني إلى عثمان فحملوه، فارسل عثمان إلى علي وزيد (فسالهما فقالا) (٣) : لا نرى ان ترثه، فقال: ولم؟ فقالا: لانها ليست من (اللائي) (٤) يئسن من المحيض، ولا (اللائي) (٥) لم يحضن وإنما يمنعها من (المحيض) (٦) الرضاع، فاخذ (الرجل) (٧) ابنه (منها) (٨) فلما فقدته حاضت حيضة ثم حاضت في الشهر الثاني حيضة اخرى ثم مات قبل ان تحيض الثالثة فورثته (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س، ز].
(٢) في [س]: (و).
(٣) في [س]: (فسأله فقال).
(٤) في [أ، ب]: (الكى)، وفي [س]: (التي)، وفي [جـ]: (اللواتي).
(٥) في [أ، ب، س، ط، ك]: (ولا التي)، في [جـ]: (ولا اللواتي)، وفي [ز]: (ولا من التي).
(٦) في [جـ، ز، ك]: (الحيض).
(٧) سقط من: [س].
(٨) في [أ، ب، جـ، ز، ط، ك]: زيادة (منها).
(٩) منقطع؛ الزهري لم يدرك عثمان.
حضرت یزید بن ابی حبیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زہری نے میری طرف خط لکھا کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، جبکہ وہ اس کے ایک بچے کو دودھ پلا رہی تھی۔ پھر وہ عورت سات مہینے یا آٹھ مہینے رکی رہی اسے حیض نہ آیا۔ آدمی سے کسی نے کہا کہ اگر تو مرگیا تو وہ تیری وارث ہوگی۔ اس نے کہا کہ مجھے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس لے جاؤ، اسے حضرت عثمان کے پاس لے جایا گیا تو انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ کو بلوا کر ان سے اس بارے میں سوال کیا۔ ان دونوں حضرات نے فرمایا کہ ہماری رائے تو یہ ہے کہ وہ وارث ہوگی۔ اس نے کہا کہ اس کی وجہ کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس لئے کہ یہ ان عورتوں میں سے نہیں جو حیض سے مایوس ہیں اور ان میں سے بھی نہیں جنہیں حیض نہیں آتا۔ اس کو حیض نہ آنے کی وجہ بچے کو دودھ پلانا ہے۔ اس کے بعد آدمی نے اپنا بچہ اس سے لے لیا، جب بچہ اس سے جدا ہوگیا تو اس عورت کو ایک حیض آیا، پھر دوسرے مہینے اسے دوسرا حیض آیا، پھر عورت کو تیسرا حیض آنے سے پہلے آدمی کا انتقال ہوگیا تو وہ عورت اس کی وارث بن گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20111]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20111، ترقيم محمد عوامة 19336)
ترقیم عوامۃ: 19337 ترقیم الشثری: -- 20112
٢٠١١٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابن علية عن ايوب عن نافع عن سليمان بن يسار ان الاحوص -رجلا من (اهل الشام) (١) - طلق امراته تطليقة او تطليقتين فمات وهي في الحيضة الثالثة من الدم، فرفع ذلك إلى معاوية فسال عنها فضالة ابن عبيد، ومن هناك من اصحاب النبي ﵇، فلم يوجد عندهم فيها (علم) (٢) ، فبعث (بها) (٣) راكبا إلى زيد بن ثابت فقال: لا ترثه، وإن ماتت لم يرثها (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (الأنصام).
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [ز، ك]: (عليها)، وفي [جـ]: (فها).
(٤) صحيح.
حضرت سلیمان بن یسار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شام کے ایک آدمی جن کا احوص تھا انہوں نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دے دیں، ابھی وہ عورت تیسرے حیض میں تھی کہ آدمی کا انتقال ہوگیا۔ یہ مقدمہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس پیش کیا گیا تو انہوں نے اس بارے میں حضرت فضالہ بن عبید اور دوسرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے سوال کیا۔ لیکن کسی نے اس کا جواب نہ دیا۔ لہٰذا ایک سوار کو حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس اس بارے میں سوال کرنے کے لئے بھیجا گیا انہوں نے فرمایا کہ وہ وارث نہیں ہوگی اور اگر عورت مرجائے تو خاوند بھی وارث نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20112]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20112، ترقيم محمد عوامة 19337)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20113
٢٠١١٣ - قال: (و) (١) كان (ابن) (٢) عمر يرى ذلك (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، س، ط، هـ].
(٢) في [ز]: سقطت (ابن).
(٣) صحيح.
اور انہوں نے فرمایا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی یہی رائے رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20113]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20113، ترقيم محمد عوامة ---)